🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2607 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 2607
الفتح الربانی: 7520
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8125
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2730
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3764
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2607
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّقِيرِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِي ذِي إِكَاءٍ" , فَصَنَعُوا جُلُودَ الْإِبِلِ، ثُمَّ جَعَلُوا لَهَا أَعْنَاقًا مِنْ جُلُودِ الْغَنَمِ، فَبَلَغَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِيمَا أَعْلَاهُ مِنْهُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیر، دباء اور مزفت کے استعمال سے منع فرمایا ہے، اور فرمایا ہے کہ ”صرف ان برتنوں میں پانی پیا کرو جنہیں باندھا جا سکے“ (منہ بند ہو جائے)، لوگوں نے اونٹ کی کھالوں کے مشکیزے بنائے اور ان کا منہ بند کرنے کے لئے بکری کی کھال استعمال کرنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس کا علم ہوا تو فرمایا کہ ”صرف ان برتنوں میں پانی پیا کرو جن کا اوپر والا حصہ بھی ان برتنوں کا جزو ہو۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2607]

الحكم على الحديث:
هذا إسناد ضعيف لضعف حسين بن عبدالله. لكن النهي عن النقير والدباء والمزفت صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7520
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيذِ فِي النَّقِيرِ وَالدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَقَالَ لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِي ذِي إِكَاءٍ فَصَنَعُوا جُلُودَ الْإِبِلِ ثُمَّ جَعَلُوا لَهَا أَعْنَاقًا مِنْ جُلُودِ الْغَنَمِ فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَقَالَ لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِيمَا أَعْلَاهُ مِنْهُ
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تنے سے کرید کر تیار شدہ برتن، کدو سے تیار شدہ برتن اور تارکول لگے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صرف اس برتن سے پیو، جس پر تسمہ باندھا ہوا ہو۔ لوگوں نے اونٹوں کی کھال سے مشکیں تیار کیں اور ان پر مشک کی گردن کے قریب بکریوں کے چمڑے لگا دیئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عمل کی خبر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم صرف اس مشک سے پی سکتے ہو، جس کا اوپر والا حصہ بھی اسی (کے چمڑے) سے ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7520]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف حسين بن عبد الله، أخرجه ابويعلي: 2730، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2607 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2607»
وضاحت: فوائد: … چونکہ بکری کا چمڑا نرم ہوتا ہے، اس لیے جب نبیذ میں شدت پیدا ہوتی ہے تو یہ چمڑا پھول جاتا ہے اور پتہ چل جاتا ہے کہ نبیذ نشہ آور ہو گئی ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف حسين بن عبد الله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8125
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّقِيرِ وَالدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِي ذِي إِكَاءٍ". فَصَنَعُوا جُلُودَ الْإِبِلِ ثُمَّ جَعَلُوا لَهَا أَعْنَاقًا مِنْ جُلُودِ الْغَنَمِ فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِيمَا أَعْلَاهُ مِنْهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحُكِيَ عَنِ ابْنِ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیر، دباء اور مزفت سے منع کیا ہے، اور ارشاد فرمایا ہے: ”تم صرف بند منہ والے برتن میں پیؤ!“ تو لوگوں نے اونٹوں کی کھالوں کو تیار کیا اور ان کا منہ بند کرنے کے لئے بکری کی کھالوں کا بنایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم صرف اس میں پیؤ جو اس کا اوپری حصہ ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس ہے، اور وہ متروک ہے، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین سے یہ بات نقل کی گئی ہے: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اور اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8125]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2730) اخرجه احمد فى المسند (2607)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2602، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2111»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2730
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّقِيرِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَقَالَ: لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِي إِنَاءٍ، فَصَنَعُوا جُلُودَ الْإِبِلِ، وَجَعَلُوا لَهَا أَعْنَاقًا مِنْ جُلُودِ الْغَنَمِ، فَبَلَغَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ: لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِيمَا أَعْلَاهُ مِنْهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیر، دباء اور مزفت (جیسے برتنوں) کے استعمال سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”تم صرف برتنوں میں ہی پیا کرو“، چنانچہ لوگوں نے اونٹ کی کھالوں سے (مشکیزے) تیار کیے اور ان کے دہانے بکری کی کھال سے بنا لیے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک یہ بات پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صرف ایسے برتن میں پیو جس کا بالائی حصہ بھی اسی (جنس) سے بنا ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2730]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 53، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 17، 1997، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5031، 5548، 5643، 5692، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3690، 3692، 3696، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2602، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2111، وأخرجه فتح الباري برقم: 53، 3319، 5265، 5274، 5495، 6395، وأخرجه مسند البزار برقم: 2228، 2469، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 16927، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3851، 8192، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 307، 1879، 2245، 2246، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10688، 11769، 11982، 12355، 12420، 12632، 12738، 12778، 12923، 12949، 12950، 12951، 12952، 12953، 12954، 12955، 12956، 13093، 13450، 13451، 13452، 13453، 13454، 13455، 13644، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1199، 3981، 7077، 7384، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8125، 8177، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4816، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3764/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2722»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3764
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ، أَبَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَبَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّقِيرِ... " فَذَكَرَهُ إِلَى أَنْ قَالَ: "وَلَا تَشْرَبُوا فِي وِكَاءٍ. فَصَنَعُوا جُلُودَ الْإِبِلِ، وَجَعَلُوا لَهَا أَعْنَاقًا مِنْ جُلُودِ الْغَنَمِ، فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَقَالَ: لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِيمَا أَعْلَاهُ مِنْهُ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَبَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هُنَا.......
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیر (کھجور کی لکڑی کرید کر بنائے گئے برتن) کے استعمال سے منع فرمایا...“ (پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی) یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور تم (ایسے) مشکیزے سے نہ پیو جس کا منہ بندھا ہوا ہو۔“ چنانچہ لوگوں نے اونٹ کی کھالوں سے مشکیزے تیار کیے اور ان کے دہانے (گردنیں) بکری کی کھال سے بنائے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم صرف اسی برتن سے پیو جس کا بالائی حصہ بھی اسی کی جنس سے ہو۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے اور میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ یہ روایت صحیح میں یہاں کے مقابلے میں اختصار کے ساتھ موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3764]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 53، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 17، 1997، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5031، 5548، 5643، 5692، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3690، 3692، 3696، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2602، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2111، وأخرجه فتح الباري برقم: 53، 3319، 5265، 5274، 5495، 6395، وأخرجه مسند البزار برقم: 2228، 2469، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 16927، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3851، 8192، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 307، 1879، 2245، 2246، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10688، 11769، 11982، 12355، 12420، 12632، 12738، 12778، 12923، 12949، 12950، 12951، 12952، 12953، 12954، 12955، 12956، 13093، 13450، 13451، 13452، 13453، 13454، 13455، 13644، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1199، 3981، 7077، 7384، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8125، 8177، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4816»

الحكم على الحديث:
أصله في الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں