🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2676 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 2676
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7109
المعجم الکبیر للطبرانی: 10915
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2676
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: لَمَّا حُضِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ائْتُونِي بِكَتِفٍ أَكْتُبْ لَكُمْ فِيهِ كِتَابًا، لَا يَخْتَلِفُ مِنْكُمْ رَجُلَانِ بَعْدِي" , قَالَ: فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ فِي لَغَطِهِمْ، فَقَالَتْ الْمَرْأَةُ: وَيْحَكُمْ، عَهْدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کا وقت قریب آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس شانے کی ہڈی لے کر آؤ، میں تمہیں ایسی تحریر لکھ دوں کہ میرے بعد تم میں سے دو آدمی بھی اختلاف نہ کریں۔“ لوگ اپنی باتوں اور شور میں مشغول رہے، ایک خاتون نے کہا: تم پر افسوس ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم وصیت فرما رہے ہیں۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2676]

الحكم على الحديث:
حسن دون قصة المرأة، وهذا إسناد ضعيف لضعف ليث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7109
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَتِفٍ فَقَالَ:" ائْتُونِي بِكَتِفٍ أَكْتُبُ لَكُمْ كِتَابًا لَا تَخْتَلِفُونَ بِعْدِي أَبَدًا".
فَأَخَذَ مَنْ عِنْدَهُ مِنَ النَّاسِ فِي لَغَطٍ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِمَّنْ حَضَرَ: وَيْحَكُمُ عَهْدُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْكُمْ! فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: اسْكُتِي، فَإِنَّهُ لَا عَقْلَ لَكِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتُمْ لَا أَحْلَامَ لَكُمْ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (جانور کے) کندھے (کی ہڈی) منگوائی، آپ نے فرمایا: میرے پاس کندھا (یعنی جانور کی کندھے کی ہڈی) لے کر آؤ! تاکہ میں تمہیں تحریر لکھ دوں، تم میرے بعد کبھی اختلاف نہیں کرو گے تو آپ کے پاس لوگوں کے درمیان بات چیت شروع ہو گئی، حاضرین میں سے ایک خاتون نے کہا: تم لوگوں کا ستیاناس ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں حکم دیا ہے، تو حاضرین میں سے کسی نے کہا: تم خاموش رہو! تمہیں عقل نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سب میں سمجھ داری نہیں ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7109]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10961 و 10962 و 12261) اخرجه احمد فى المسند (2676)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2671، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10961»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10915
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَالِكٍ الضَّبِّيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَتِفٍ فَقَالَ: ايتُونِي بِكَتِفٍ أَكْتُبُ لَكُمْ كِتَابًا لَا تَخْتَلِفُوا بَعْدِي أَبَدًا وَأَخَذَ مَنْ عِنْدَهُ مِنَ النَّاسِ فِي لَغَطٍ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِمَّنْ حَضَرَ: وَيْحَكُمْ عَهْدُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ! فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: اسْكُتِي، فَإِنَّهُ لَا عَقْلَ لَكِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنْتُمْ لَا أَحْلَامَ لَكُمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شانے کی ہڈی منگوائی اور فرمایا: ”میرے پاس شانے کی ہڈی لاؤ، میں تمہارے لیے ایک تحریر لکھ دوں جس کے بعد تم میرے بعد کبھی اختلاف نہ کرو گے۔“ اتنے میں وہاں موجود لوگ شور مچانے لگے، تو ایک عورت نے جو وہاں موجود تھی کہا: تم پر افسوس ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں وصیت (کی تحریر) دینا چاہتے ہیں! اس پر بعض لوگوں نے کہا: خاموش ہو جاؤ، تمہیں تو کوئی عقل نہیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں کی عقل ہی نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10915]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 36، حدیث 10961»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 114، 3053، 3168، 4431، 4432، 5669، 7366، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1637، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6597، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5821، 5823، 5826، 7474، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3029، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18815، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1960، 2720، 3048، 3170، 3399، والحميدي فى «مسنده» برقم: 536، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2409، والبزار فى «مسنده» برقم: 4826، 5056، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9757، 9992، 19371، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33661، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2766، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10962، 12261، 12507»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں