الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1185. حَدِيثُ أُمِّ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ وَهِيَ أُخْتُ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26876 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 26876
الفتح الربانی: 11013
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14260
حدیث نمبر: 26876
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِ يَدِهِ: حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ ، وَهِيَ أُمُّ وَلَدِ الْعَبَّاسِ أُخْتُ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ، فَجَعَلْتُ أَبْكِي، فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟" , قُلْتُ: خِفْنَا عَلَيْكَ، وَمَا نَدْرِي مَا نَلْقَى مِنَ النَّاسِ بَعْدَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " أَنْتُمْ الْمُسْتَضْعَفُونَ بَعْدِي" .
حضرت ام الفضل سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الوفات میں ایک دن میں بارگاہ نبوت میں حاضر ہوئی اور رونے لگی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھا کر فرمایا کیوں روتی ہو؟ میں نے عرض کیا کہ ہمیں آپ کے متعلق (دنیا سے رخصتی کا اندیشہ ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ آپ کے بعد لوگوں کا ہمارے ساتھ کیسا رویہ ہوگا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے بعد تم لوگ کمزور سمجھے جاؤ گے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26876]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف الضعف يزيد بن أبى زياد
حدیث نمبر: 11013
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ وَهِيَ أُمُّ وَلَدِ الْعَبَّاسِ أُخْتُ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ فَجَعَلْتُ أَبْكِي فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ ”مَا يُبْكِيكِ؟“ قُلْتُ خِفْنَا عَلَيْكَ وَمَا نَدْرِي مَا نَلْقَى مِنَ النَّاسِ بَعْدَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”أَنْتُمُ الْمُسْتَضْعَفُونَ بَعْدِي“
سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا، یہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی ام ولد اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ہمشیرہ تھیں، سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مرض الموت کے دنوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حالت دیکھ کر رونے لگی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر مبارک اُٹھا کر فرمایا: تم کیوں رو رہی ہو؟ میں نے عرض کیا: ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدائی کا اندیشہ ہے، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ہمیں کن لوگوں سے سابقہ پڑے گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد تم لوگ انتہائی کمزور سمجھے جاؤ گے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11013]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف يزيد بن ابي زياد، أخرجه الطبراني في المعجم الكبير: 25/ 32، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26876 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27413»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف يزيد بن ابي زياد
حدیث نمبر: 14260
وَعَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ - وَهِيَ أُمُّ وَلَدِ الْعَبَّاسِ أُخْتُ مَيْمُونَةَ - قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ، فَجَعَلْتُ أَبْكِي، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟". قَالَتْ: خِفْنَا عَلَيْكَ، وَلَا نَدْرِي مَا نَلْقَى مِنَ النَّاسِ بَعْدَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْتُمُ الْمُسْتَضْعَفُونَ بَعْدِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا، جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد کی والدہ ہیں، اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی بہن ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے دوران آپ کے پاس آئی، میں رونے لگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھا کر دیکھا اور دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ میں نے عرض کی: ہمیں آپ کے حوالے سے اندیشہ ہے، ہمیں نہیں پتہ یا رسول اللہ! آپ کے بعد ہمیں لوگوں کے حوالے سے کس صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میرے بعد کمزور ہو گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14260]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14260]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (339/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26335»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف