الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2750 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 2750
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1569
حدیث نمبر: 2750
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتْ أُمُّ الْفَضْلِ ابْنَةُ الْحَارِثِ بِأُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ عَبَّاسٍ، فَوَضَعَتْهَا فِي حِجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَالَتْ، فَاخْتَلَجَتْهَا أُمُّ الْفَضْلِ، ثُمَّ لَكَمَتْ بَيْنَ كَتِفَيْهَا، ثُمَّ اخْتَلَجَتْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْطِينِي قَدَحًا مِنْ مَاءٍ" , فَصَبَّهُ عَلَى مَبَالِهَا، ثُمَّ قَالَ:" اسْلُكُوا الْمَاءَ فِي سَبِيلِ الْبَوْلِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ سیدہ ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ام حبیبہ بنت عباس کو لے کر آئیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں بٹھا دیا، اس نے پیشاب کر دیا، سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا شرمندہ ہو گئیں اور بچی کو اس کے کندھوں کے درمیانی جگہ پر تھپڑ لگا دیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے پانی کا ایک برتن دے دو“، چنانچہ جہاں جہاں اس نے پیشاب کیا تھا، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی بہا لیا اور فرمایا: ”پیشاب کی جگہ پر پانی بہا لیا کرو۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2750]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، حسين بن عبدالله ضعيف
حدیث نمبر: 1569
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَتْ أُمُّ الْفَضْلِ بِنْتُ الْحَارِثِ بِأُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ الْعَبَّاسِ، فَوَضَعَتْهَا فِي حِجْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَالَتْ، فَاخْتَلَجَتْهَا أُمُّ الْفَضْلِ، ثُمَّ لَكَمَتْ بَيْنَ كَتِفَيْهَا، ثُمَّ اخْتَلَجَتْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْطِنِي قَدَحًا مِنْ مَاءٍ" فَصَبَّهُ عَلَى مَبَالِهَا، ثُمَّ قَالَ:" اسْكُبُوا الْمَاءَ فِي سَبِيلِ الْبَوْلِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا (جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں) وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو لے کر آئیں، اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں بٹھا لیا، اُس بچی نے پیشاب کر دیا، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے اسے جھپٹ کر اٹھا لیا، اور بچی کے دونوں کندھوں کے درمیان مارا، پھر اسے (دوبارہ) جھپٹ کر اٹھا لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مجھے پانی کا پیالہ دو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پانی اس پیشاب پر بہا دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پیشاب کی جگہ پر پانی بہا دیا کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ ہے، جسے امام أحمد، ابوزرعہ ابوحاتم، امام نسائی رحمہ اللہ اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1569]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ ہے، جسے امام أحمد، ابوزرعہ ابوحاتم، امام نسائی رحمہ اللہ اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1569]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2745»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف