الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2752 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 2752
سنن دارقطنی: 2841
الفتح الربانی: 5829
حدیث نمبر: 2752
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ" بَيْعِ الْغَرَرِ" , قَالَ أَيُّوبُ: وَفَسَّرَ يَحْيَى بَيْعَ الْغَرَرِ، قَالَ: إِنَّ مِنَ الْغَرَرِ ضَرْبَةَ الْغَائِصِ، وَبَيْعُ الْغَرَرِ الْعَبْدُ الْآبِقُ، وَبَيْعُ الْبَعِيرِ الشَّارِدِ، وَبَيْعُ الْغَرَرِ مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ، وَبَيْعُ الْغَرَرِ تُرَابُ الْمَعَادِنِ، وَبَيْعُ الْغَرَرِ مَا فِي ضُرُوعِ الْأَنْعَامِ، إِلَّا بِكَيْلٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکہ کی بیع اور تجارت سے منع فرمایا ہے۔ راوی حدیث ایوب کہتے ہیں کہ یحییٰ نے دھوکہ کی تجارت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں یہ صورت بھی شامل ہے کہ کوئی آدمی یہ کہے کہ میں سمندر میں غوطہ لگا رہا ہوں، جو کچھ اس غوطے میں نکل آیا، میں اتنے روپے میں اسے آپ کے ہاتھ فروخت کرتا ہوں، اور بھگوڑے غلام کو فروخت کرنا، بدک کر بھاگ جانے والے اونٹ کی فروخت، جانوروں کے حمل کی فروخت، کانوں کی مٹی کی فروخت، اور جانور کے تھنوں میں موجود دودھ کی بلا اندازہ فروخت بھی شامل ہے، ہاں! اگر دودھ ناپ کر بیچا جائے تو جائز ہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2752]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، أيوب بن عتبة ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2804 ترقیم الرسالہ : -- 2841
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الأَعْرَابِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ ، نَا شَاذَانُ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ" ، قَالَ أَيُّوبُ: فَسَّرَ يَحْيَى بَيْعَ الْغَرَرِ، قَالَ: إِنَّ مِنَ الْغَرَرِ حُصُولَ الْغَائِصِ، وَبَيْعُ الْغَرَرِ الْعَبْدُ الآبِقُ، وَبَيْعُ الْبَعِيرِ الشَّارِدِ، وَبَيْعُ مَا يَكُونُ فِي بُطُونِ الأَنْعَامِ، وَبَيْعُ تُرَابِ الْمَعَادِنِ، وَبَيْعُ مَا فِي ضُرُوعِ الأَنْعَامِ إِلا بِكَيْلٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع غرر سے منع کیا ہے۔ ایوب نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، یحییٰ نامی راوی نے بیع غرر کی وضاحت کی ہے، وہ فرماتے ہیں: بیع غرر میں یہ بات شامل ہے کہ غوطہ خور غوطہ لگا کر جو چیز نکال کے لائے گا، اس کا سودا کیا جائے، بیع غرر میں یہ بات شامل ہے کہ بھاگے ہوئے غلام کا سودا کیا جائے، یا بھاگے ہوئے اونٹ کا سودا کیا جائے، یا جانوروں کے پیٹ میں موجود جو چیز ہے، اس کا سودا کیا جائے، یا معدنیات کے اندر جو کچھ نکلے گا، اس کا سودا کیا جائے، یا جانوروں کے تھنوں میں جو چیز ہے، اس کا سودا کیا جائے، البتہ اگر ماپی ہوئی چیز کا سودا کیا جائے (تو اگر اتنا دودھ نکلے گا، تو سودا ہو گا)، تو ایسا کرنا جائز ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2841]
ترقیم العلمیہ: 2804
تخریج الحدیث: «عند الشواهد الحديث صحيح، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2195، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2841، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2796، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4968، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11341، 11655»
«وله شواهد من حديث أبي هريرة الدوسي، فأما حديث أبي هريرة الدوسي،أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1513»
«وله شواهد من حديث أبي هريرة الدوسي، فأما حديث أبي هريرة الدوسي،أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1513»
الحكم على الحديث:
عند الشواهد الحديث صحيح
حدیث نمبر: 5829
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ قَالَ أَيُّوبُ وَفَسَّرَ يَحْيَى بَيْعَ الْغَرَرِ قَالَ إِنَّ مِنَ الْغَرَرِ ضَرْبَةَ الْغَائِصِ وَبَيْعُ الْغَرَرِ الْعَبْدُ الْآبِقُ وَبَيْعُ الْبَعِيرِ الشَّارِدِ وَبَيْعُ الْغَرَرِ مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ وَبَيْعُ الْغَرَرِ تُرَابُ الْمَعَادِنِ وَبَيْعُ الْغَرَرِ مَا فِي ضُرُوعِ الْأَنْعَامِ إِلَّا بِكَيْلٍ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دھوکہ والی تجارت سے منع فرما دیاہے۔ ایوب کہتے ہیں کہ یحیی بن ابی کثیر نے دھوکے والی تجارت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: غوطہ خور کی بیع دھوکے کا سودا ہے، بھاگے ہوئے غلام کی بیع دھوکہ ہے، بھا گے ہوئے اونٹ کے سودے میں دھوکہ دہی ہے، چوپائیوں کے پیٹوں میں جوبچے ہیں، ان کی سودا بازی دھوکہ ہے، کانوں کی مٹی کا سودا دھوکے کا سودا ہے اور چوپائیوں کے تھنوں یعنی ان کے دودھ کا سودا بھی دھوکے پر مشتمل ہے، مگر ماپ کے ساتھ۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5829]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره- أخرجه ابن ماجه: 2195، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2752 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2752»
وضاحت: فوائد: … غوطہ خور کی بیع سے مراد یہ ہے کہ غوطہ خور کسی آدمی سے کہے: میں اس غوطے میں جو کچھ باہر لاؤں گا، وہ اتنی قیمت میں تیرا ہو گا، وہ مچھلی بھی ہو سکتی ہے اور کوئی موتی وغیرہ بھی۔
الحكم على الحديث:
حسن لغيره- أخرجه ابن ماجه: 2195