🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2798 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 2798
الفتح الربانی: 553
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2556
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 460
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2798
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ التَّمِيمِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ" لَقَدْ أُمِرْتُ بِالسِّوَاكِ، حَتَّى رَأَيْتُ أَنَّهُ سَيَنْزِلُ، عَلَيَّ بِهِ قُرْآنٌ، أَوْ وَحْيٌ" النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِلُ هَذَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”مجھے مسواک کا حکم اس تاکید کے ساتھ دیا گیا کہ مجھے اندیشہ ہونے لگا کہ کہیں اس بارے میں مجھ پر قرآن کی کوئی آیت نازل نہ ہو جائے“، یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2798]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، التميمي فى عداد المجهولين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 553
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (أُمِرْتُ بِالسِّوَاكِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَوْ حَسِبْتُ أَنَّ سَيَنْزِلُ فِيهِ قُرْآنٌ) )
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مسواک کرنے کا اتنا حکم دیا گیا کہ مجھے یہ گمان ہونے لگا کہ عنقریب اس کے بارے میں قرآن مجید نازل ہو جائے گا۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 553]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 23300، وابن ابي شيبة: 1/ 171، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2125 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2125»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره ۔ أخرجه ابويعلي: 23300
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2556
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَقَدْ أُمِرْتُ بِالسِّوَاكِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ يَنْزِلُ عَلَيَّ بِهِ قُرْآنٌ أَوْ وَحَيٌّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے مسواک کا حکم دیا گیا یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ اس کے بارے میں مجھ پر قرآن نازل ہو جائے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) وحی نازل ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2556]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3112، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 460/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لكن الحديث صحيح لوجود شاهدٍ له
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 460
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ التَّمِيمِيِّ : " سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ السِّوَاكِ فَقَالَ: مَا زَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا بِهِ حَتَّى خَشِينَا أَنْ يَنْزِلَ عَلَيْهِ فِيهِ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ التَّمِيمِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُمِرْتُ بِالسِّوَاكِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَوْ خَشِيتُ أَنْ يَنْزِلَ عَلَيَّ قُرْآنٌ ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ التَّمِيمِيِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَقَدْ أُمِرْتُ بِالسِّوَاكِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ يَنْزِلُ عَلَيَّ بِهِ قُرْآنٌ أَوْ وَحْيٌ ".
قَالَ: وَثَنَا مُوسَى ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ التَّمِيمِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ السِّوَاكَ حَتَّى رَأَيْنَا - أَوْ خَشِينَا - أَنَّهُ يَنْزِلُ عَلَيْهِ ".
قُلْتُ: وَرَوَاهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، ثَنَا شَرِيكٌ ... فَذَكَرَهُ.
وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ التمیمی رحمہ اللہ نے ان سے مسواک کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس (مسواک) کا اس قدر تسلسل سے حکم دیتے رہے کہ ہمیں یہ اندیشہ ہونے لگا کہ شاید اس کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی وحی نازل ہوجائے گی۔“
الحارث بن محمد بن ابی اسامہ کی روایت کے مطابق سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے مسواک کا (اس کثرت سے) حکم دیا گیا ہے کہ مجھے یہ گمان ہونے لگا یا یہ خوف ہوا کہ کہیں اس کے بارے میں مجھ پر قرآن کی کوئی آیت نازل نہ ہو جائے۔“
ابو یعلی موصلی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً مجھے مسواک کا اس قدر تاکید کے ساتھ حکم دیا گیا کہ مجھے یہ گمان ہونے لگا کہ اس کے متعلق مجھ پر قرآن یا وحی نازل کر دی جائے گی۔“
ایک اور طریق میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کثرت سے مسواک فرمایا کرتے تھے کہ ہمیں یہ محسوس ہونے لگا—یا ہمیں یہ اندیشہ ہوا—کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کے بارے میں وحی نازل ہونے والی ہے۔“
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے
اور اس حدیث کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 460]
تخریج الحدیث: «رواته ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3112، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2556»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں