الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2866 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 2866
الفتح الربانی: 2836
الجامع الكامل: 3162
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3209
المعجم الکبیر للطبرانی: 11379
حدیث نمبر: 2866
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَنْبَأَنَا عَطَاءٌ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" إِنْ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا يَغْدُوَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ، فَلْيَفْعَلْ". قَالَ: فَلَمْ أَدَعْ أَنْ آكُلَ قَبْلَ أَنْ أَغْدُوَ، مُنْذُ سَمِعْتُ ذَلِكَ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَآكُلَ مِنْ طَرَفِ الصَّرِيقَةِ الْأَكْلَةَ، أَوْ أَشْرَبَ اللَّبَنَ، أَوْ الْمَاءَ. قُلْتُ: فَعَلَامَ يُؤَوَّلُ هَذَا؟ قَالَ: سَمِعَهُ أَظُنُّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كَانُوا لَا يَخْرُجُونَ حَتَّى يَمْتَدَّ الضَّحَاءُ، فَيَقُولُونَ: نَطْعَمُ لِئَلَّا نَعْجَلَ عَنْ صَلَاتِنَا".
عطا رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عید الفطر کے دن اگر ممکن ہو کہ کچھ کھا پی کر نماز کے لئے نکلو تو ایسا ہی کیا کرو، میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے جب سے یہ بات سنی ہے، اس وقت سے میں نے صبح نکلنے سے پہلے کچھ کھانے پینے کا عمل ترک نہیں کیا، خواہ چپاتی روٹی کا ایک ٹکڑا کھاؤں، یا دودھ پی لوں، یا پانی پی لوں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ تو عطا نے جواب دیا: میرا خیال ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح فرماتے ہوئے سنا ہوگا، اور فرمایا کہ لوگ نماز عید کے لئے اس وقت نکلتے تھے جب روشنی خوب پھیل جاتی تھی، اور وہ کہتے تھے کہ ہمیں پہلے ہی کچھ کھا پی لینا چاہئے تاکہ نماز میں جلد بازی سے کام نہ لیں۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2866]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2836
عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَنْبَأَنَا عَطَاءٌ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا يَغْدُوَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ فَلْيَفْعَلْ، قَالَ: فَلَمْ أَدَعْ أَنْ آكُلَ قَبْلَ أَنْ أَغْدُوَا مُنْذُ سَمِعْتُ ذَلِكَ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَآكُلُ مِنْ طَرَفِ الصَّرِيقَةِ الْأُكْلَةَ أَوْ أَشْرَبُ اللَّبَنَ أَوِ الْمَاءَ، قُلْتُ: فَعَلَامَ يُؤَوَّلُ هَٰذَا؟ قَالَ: سَمِعَهُ أَظُنُّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانُوا لَا يَخْرُجُونَ حَتَّى يَمْتَدَّ الضُّحَى فَيَقُولُونَ نَطْعَمُ لِئَلَّا نَعْجَلَ عَنْ صَلَاتِنَا
عطاء کہتے ہیں: میں نے سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: اگر تمہیں طاقت ہو کہ تم عید الفطر کے موقع پر کچھ کھا کر ہی جا ؤ تو ایسے ہی کیا کرو۔ جب سے میں نے یہ بات ان سے سنی، اس وقت سے صبح جانے سے پہلے کھانا کھانا ترک نہ کیا، وہ روٹی کا لقمہ ہو جاتا یا دودھ یا پانی پی لیتا۔ ابن جریج نے عطاء سے سوال کیا: سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے اس قول کی کیا تاویل کی جائے گی؟ انھوں نے کہا: میرا تو یہی خیال ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہو گا۔وہ اس وقت تک نہیں نکلتے تھے، جب تک روشنی لمبی نہ ہو جاتی تھی، یعنی دن چڑھ نہ آتا تھا، اور وہ کہتے تھے کہ وہ اس لیے کھانا کھاتے ہیں، تاکہ نماز سے جلدی نہ کرنی پڑے۔ [الفتح الربانی/أبواب العيدين * وما يتعلق بهما من صلاة وغيرها/حدیث: 2836]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين أخرجه عبد الرزاق: 5734، والطبراني في ’’الكبير‘‘: 11427، وأخرج بنحوه ابن ابي شيبة: 2/ 160، والدارقطني: 2/ 44، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2866 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2866»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين أخرجه عبد الرزاق: 5734
حدیث نمبر: 3162
3162. عن عطاء أنه سمع ابن عباس يقول: إن استطعتم أن لا يغدوَ أحدكم يوم الفطر حتى يطعم فليفعلْ. قال: فلم أدعْ أن آكُل قبل أن أغدوَ منذ سمعتُ ذلك من ابن عباس، فآكل من طرف الصَريقة الأُكلةَ، أو أشربُ اللبنَ، أو الماءَ.
قلت: فعلامَ يُؤوَّلُ هذا؟ قال: سمعه أظنُّ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: كانوا لا يخرجون حتى يمتدَّ الضحاءُ، فيقولون: نطعمُ لئلا نَعجلَ من صلاتنا.
قلت: فعلامَ يُؤوَّلُ هذا؟ قال: سمعه أظنُّ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: كانوا لا يخرجون حتى يمتدَّ الضحاءُ، فيقولون: نطعمُ لئلا نَعجلَ من صلاتنا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (2866)عن عبد الرزاق، أخبرنا ابن جريج، أخبرني عطاء فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3209
عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا يَغْدُوَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ فَلْيَفْعَلْ قَالَ: فَلَمْ أَدَعْ أَنْ آكُلَ قَبْلَ أَنْ أَغْدُوَ مُنْذُ سَمِعْتُ ذَلِكَ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَآكُلَ مِنْ طَرَفِ الصَّرِيقَةِ الْأَكْلَةَ وَأَشْرَبُ اللَّبَنَ أَوِ الْمَاءَ فَقُلْتُ: عَلَى مَا تَأَوَّلَ هَذَا؟ قَالَ: سَمِعَهُ أَظُنُّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانُوا لَا يَخْرُجُونَ حَتَّى يَمْتَدَّ الضُّحَى فَيَقُولُونَ: نَطْعَمُ لِئَلَّا نَعْجَلَ عَنْ صَلَاتِنَا" رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
عطاء بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اگر تم سے ہو سکے، تو تم عیدالفطر کے دن کچھ کھانے سے پہلے (نماز عید کی ادائیگی کے لیے) نہ نکلنا، عطاء فرماتے ہیں: جب سے میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی زبانی یہ بات سنی ہے، میں نکلنے سے پہلے ضرور کچھ کھا لیتا ہوں، یہاں تک کہ میں باریک روٹی کا کنارہ کھا لیتا ہوں، دودھ، یا پانی پی لیتا ہوں، میں نے دریافت کیا: اُن کا اس کے ذریعے مقصد کیا تھا؟ تو انہوں نے بتایا: میرا خیال ہے کہ میں نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہوئے سنا ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ”وہ لوگ اس وقت تک نہیں نکلتے تھے، جب تک دن چڑھ نہیں جاتا تھا اور وہ لوگ یہ کہتے تھے: ہم کچھ کھا لیتے ہیں، تاکہ ہمیں اپنی نماز کے دوران کوئی پریشانی نہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اسے امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3209]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اسے امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3209]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2863، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11427»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11379
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا يَغْدُوَ أَحَدٌ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ فَلْيَفْعَلْ، قَالَ: فَلَنْ أَدَعَ أَنْ آكُلَ قَبْلَ أَنْ أَغْدُوَ مُنْذُ سَمِعْتُ ذَلِكَ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَآكُلُ مِنْ طَرَفِ الطَّرِيفَةِ قُلْتُ: مَا الطَّرِيفَةُ؟ قَالَ: خُبْزُ الرِّقَاقِ، أَوْ أَشْرَبُ اللَّبَنَ أَوِ النَّبِيذَ أَوِ الْمَاءَ، فَقُلْتُ: عَلَامَ تُؤَوِّلُ هَذَا؟ قَالَ: سَمِعْتُ أَظُنُّهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كَانُوا لَا يَخْرُجُونَ حَتَّى يَمْتَدَّ الضُّحَى، فَيَقُولُونَ: نَطْعَمُ لِئَلَّا يُعَجَّلَ عَنِ الصَّلَاةِ " قَالَ: " وَرُبَّمَا غَدَوْتُ وَلَمْ أَذُقْ إِلَّا الْمَاءَ، ابْنُ عَبَّاسٍ الْقَائِلُ.
ابن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے عطاء رحمہ اللہ نے بتایا، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو فرماتے سنا: اگر تم سے ہو سکے کہ عیدالفطر کے دن کوئی شخص کچھ کھائے بغیر نہ نکلے تو ایسا ہی کرے۔ عطاء رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب سے میں نے یہ بات سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنی ہے، میں نکلنے سے پہلے کچھ کھائے بغیر نہیں نکلتا، تو میں طریفہ کا ایک کنارہ کھا لیتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا: طریفہ کیا ہے؟ فرمایا: پتلی روٹی، یا دودھ پی لیتا ہوں، یا نبیذ، یا پانی۔ میں نے عرض کیا: آپ اس کی کیا توجیہ کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے سنا ہے - میرا خیال ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے - کہ فرمایا: ”وہ اس وقت تک نہیں نکلتے تھے جب تک چاشت کا وقت نہ بڑھ جاتا، اور کہتے تھے: ہم کچھ کھا لیتے ہیں تاکہ نماز میں جلدی نہ کرنی پڑے۔“ فرمایا: ”اور کبھی میں خود صبح نکل جاتا اور پانی کے سوا کچھ نہ چکھتا۔“ (یہ آخری جملہ) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا اپنا قول ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11379]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 181، حدیث 11427»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 196، 197، 198، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1709، 2136، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2913، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5734، 5741، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5630، 5641، 10424، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11296، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 451»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 196، 197، 198، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1709، 2136، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2913، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5734، 5741، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5630، 5641، 10424، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11296، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 451»