🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3047 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 3047
الفتح الربانی: 10080
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18065
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2593
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7248
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3047
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ قَدْ أَلْقَاهَا أَهْلُهَا، فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردار بکری پر ہوا جو اس کے مالکوں نے پھینک دی تھی، تو فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! اللہ کے نزدیک دنیا کی قدر و قیمت اس بکری سے بھی کم ہے جو اس کے مالکوں کے نزدیک اس کی اہمیت ہو سکتی ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3047]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، محمد بن مصعب مختلف فيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10080
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ قَدْ أَلْقَاهَا أَهْلُهَا فَقَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے، جس کو اس کے مالکوں نے پھینک دیا تھا، اور فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جتنی اہمیت اس بکری کی اس کے مالکوں کے ہاں ہے، اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی اہمیت اس سے بھی کم ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب المدح والدم/حدیث: 10080]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه البزار: 3691، وابويعلي: 2593، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3047 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3047»
وضاحت: فوائد: … اگر دنیا و آخرت میں صرف یہ فرق ہوتا کہ دنیا فانی ہے اور آخرت باقی ہے، تب بھی آخرت کو ترجیح دی جاتی، جبکہ آخرت دائمی بھی ہے اور بہت قیمتی بھی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18065
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ قَدْ أَلْقَاهَا أَهْلُهَا فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردار بکری کے پاس سے ہوا، جس کے مالکان نے اسے پھینک دیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے جتنی یہ یعنی بکری اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مصعب ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18065]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3691) أخرجه أبو يعلى فى المسند (2593) أخرجه احمد فى المسند (3048)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3039»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2593
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ مَيْتَةٍ قَدْ أَلْقَاهَا أَهْلُهَا فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک ایسی مردہ بکری کے پاس سے ہوا جسے اس کے مالکوں نے (کارِ بیکار سمجھ کر) پھینک دیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! یقیناً دنیا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ حقیر و بے وقعت ہے جتنی یہ (مردہ بکری) اپنے مالکوں کی نظر میں بے قیمت ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2593]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3039، وأخرجه فتح الباري برقم: 2108، وأخرجه مسند البزار برقم: 3461، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 184، 188، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 590، 7235، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 114، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11383، 11384، 11411، 11501، 12979، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2144، 3227، 7285، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 641، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18065، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7248، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2586»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7248
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ قَدْ أَلْقَاهَا أَهْلُهَا، فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ، وَأَصْلُهُ فِي مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَغَيْرِهِ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ مِنْ حَدِيثِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مری ہوئی بکری کے پاس سے گزرے جسے اس کے مالکوں نے (ناکارہ سمجھ کر) پھینک دیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ دنیا اس سے بھی کہیں زیادہ بے وقعت اور حقیر ہے جتنی یہ مری ہوئی بکری اپنے مالکوں کی نظر میں حقیر ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام احمد بن حنبل نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ اس کی اصل صحیح مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے مروی ہے، نیز امام احمد بن حنبل نے اسے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ وغیرہ کی حدیث سے اور امام ترمذی نے اسے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی روایت سے نقل کر کے صحیح قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7248]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي وأحمد بن حنبل بإسناد حسن، وأصله في مسلم من حديث جابر، ورواه أحمد بن حنبل من حديث أبي هريرة وغيره، والترمذي وصححه من حديث سهل بن سعد»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3039، وأخرجه فتح الباري برقم: 2108، وأخرجه مسند البزار برقم: 3461، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 184، 188، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 590، 7235، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 114، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11383، 11384، 11411، 11501، 12979، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2144، 3227، 7285، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 641، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18065»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں