🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3079 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 3079
الفتح الربانی: 12749
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16620
المعجم الکبیر للطبرانی: 10983
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2415
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7050
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3079
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ النُّعْمَانِ الْأَفْطَسِ ، قَالَ: سَمِعْتُ وَهْبًا يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ مِنْ عَدَنِ أَبْيَنَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا، يَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، هُمْ خَيْرُ مَنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ" قَالَ لِي مَعْمَرٌ: اذْهَبْ فَاسْأَلْهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عدن سے بارہ ہزار آدمی اللہ اور اس کے رسول کی مدد کے لئے نکلیں گے، یہ لوگ میرے اور ان کے درمیان تمام لوگوں سے بہتر ہوں گے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3079]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، قاله أحمد شاكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12749
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”يَخْرُجُ مِنْ عَدَنِ أَبْيَنَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا يَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ هُمْ خَيْرُ مَنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ“ قَالَ لِي مَعْمَرٌ اذْهَبْ فَاسْأَلْهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عدن ابین سے بارہ ہزار ایسے لوگ برآمد ہو ں گے، جو اللہ اور اس کے رسول کی مدد کریں گے، میرے اوران کے درمیان جتنے بھی لوگ ہیں وہ ان تمام لوگوں سے افضل ہوں گے۔ معمر نے مجھ سے کہا: تم جا کر اس حدیث کی بابت پوچھ کرآؤ۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12749]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات، اخرجه ابويعلي: 2415، والطبراني: 11029، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3079 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3079»
وضاحت: فوائد: … عدن ابین یمن کی مشہور بندرگاہ اور شہر ہے۔ا ب بھی یمنی لوگوں میں خیر غالب ہے، وہ بڑی قد و قامت والے بہترین جنگجو ہیں۔

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16620
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَخْرُجُ مِنْ عَدَنَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا يَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، هُمْ خَيْرُ مَنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ".
قَالَ الْمُعْتَمِرُ: أَظُنُّهُ قَالَ: فِي الْأَعْمَاقِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ:" مِنْ عَدَنَ أَبْيَنَ". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُنْذِرٍ الْأَفْطَسِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عدن سے بارہ ہزار لوگ نکلیں گے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کریں گے اور وہ میرے اور اُن کے درمیان موجود لوگوں میں سب سے بہتر ہوں گے۔“ معتمر نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اعماق میں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”عدن ابین سے۔“ ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف منذر افطس کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16620]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2415) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11029)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3069، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11029»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10983
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مُنْذِرُ بْنُ النُّعْمَانِ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَخْرُجُ مِنْ عَدَنِ أَبْيَنَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا يَنْصُرُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ هُمْ خَيْرُ مَنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”عدن ابین سے بارہ ہزار (آدمی) نکلیں گے جو اللہ اور اس کے رسول کی مدد کریں گے، وہ میرے اور ان کے درمیان (موجود لوگوں میں سے) بہترین ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10983]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 56، حدیث 11029»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 3138، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2415، 2416»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2415
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُنْذِرٍ ، عَنْ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَخْرُجُ مِنْ عَدَنَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا يَنْصُرُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ، هُمْ خَيْرُ مَنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ.
قَالَ الْمُعْتَمِرُ : أَظُنُّهُ قَالَ: فِي الْأَعْمَاقِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عدن سے بارہ ہزار (ایسے مجاہدین) نکلیں گے جو اللہ اور اس کے رسول کی نصرت و حمایت کریں گے، وہ میرے اور اپنے درمیانی عہد کے لوگوں میں سب سے بہتر ہیں۔“ اور راویِ حدیث معتمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کے مقام کے متعلق) یہ بھی فرمایا کہ وہ ”اعماق (نامی علاقے) میں ہوں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2415]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3069، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11029، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7050، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2411»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7050
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَخْرُجُ مِنْ عَدَنَ اثْنَا عَشْرَ أَلْفًا يَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، هُمْ خَيْرُ مَنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ".
قَالَ الْمُعْتَمِرُ: أَظُنُّهُ قَالَ: "فِي الْآفَاقِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عدن سے بارہ ہزار (ایسے جانباز) نکلیں گے جو اللہ اور اس کے رسول کی نصرت و حمایت کریں گے، وہ میرے اور ان کے درمیانی عرصہ میں آنے والے تمام لوگوں سے بہتر ہوں گے۔“ معتمر نامی راوی کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ: ”(وہ اپنے دور میں) تمام آفاق میں سب سے بہتر ہوں گے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ الموصلی اور امام احمد بن حنبل نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 7050]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي، وأحمد بن حنبل، بسند رواته ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3069، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11029»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں