🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3152 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 3152
الفتح الربانی: 1790
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3152
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ قَوْلِ الرَّجُلِ بِإِصْبَعِهِ هَكَذَا يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" ذَاكَ الْإِخْلَاصُ". وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" لَقَدْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسِّوَاكِ، حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيُنْزَلُ عَلَيْهِ فِيهِ"." وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ".
ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے بنو تمیم کے ایک آدمی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے آدمی کے انگلی سے اشارہ کرنے کے بارے میں پوچھا (یعنی نماز میں)، انہوں نے فرمایا: یہ توحید کی گواہی دینا ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مسواک کا حکم اس تاکید کے ساتھ دیا کہ ہمیں اندیشہ ہونے لگا کہ کہیں اس بارے میں ان پر قرآن کی کوئی آیت نازل نہ ہو جائے، اور میں نے دوران سجدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک بغلوں کی سفیدی دیکھی ہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3152]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، التميمي مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1790
عَنْ شُعْبَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ قَوْلِ الرَّجُلِ بِإِصْبَعِهِ يَعْنِي هَٰكَذَا فِي الصَّلَاةِ قَالَ ذَٰكَ الْإِخْلَاصُ
بنو تمیم کے ایک آدمی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے نماز میں آدمی کے اپنی انگلی سے اس طرح (اشارہ) کرنے کے بارے میں سوال کیا، انہوں نے کہا: یہ اخلاص (یعنی توحید کا اظہار) ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1790]
تخریج الحدیث: «حسن، وھذا اسناد ضعيف لجھالة الرجل الذي من بني تميم، واسمه اربدة التميمي البصري۔ أخرجه البيھقي: 2/ 133، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3152 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3152»
وضاحت: فوائد: … سَبَّابہ کے معانی برا بھلا کہنے والی اور سَبَّاحہ کے معانی پاکی بیان کرنے والی کے ہیں۔یہ دونوں انگشت ِ شہادت کے اوصاف ہیں، کیونکہ کسی کو گالی دیتے وقت یا اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتے وقت عام طور پر اسی انگلی سے اشارہ کیا جاتا ہے۔ ہم نے قارئین کی آسانی کے لیے ان الفاظ کا ترجمہ انگشت ِ شہادت کیا، کیونکہ ہمارے ہاں اس انگلی کو یہی نام دیا جاتا ہے، بہرحال بعض مقامات پر لفظ سَبَّابہ کا ذکر بھی آئے گا۔ دورانِ تشہد اشارے والی احادیث میں دعا کرنے سے مراد پورا تشہد، دعائیں اور درود ہوتا ہے۔
بنو تمیم کا ایک آدمی کہتا ہے: میں نے سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے آدمی کا نماز میں انگلی کے ساتھ اشارہ کرنے کے بارے میں پوچھا توانہوں نے کہا: یہ اخلاص ہے۔
فوائد: … سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا مقصد یہ ہے کہ تشہد میں انگلی سے اشارہ کرنا اخلاص اور توحید پر دلیل ہے۔

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں