الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3356 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 3356
الفتح الربانی: 11002
السنن الكبرى للبيهقي: 5078
المعجم الکبیر للطبرانی: 12580
حدیث نمبر: 3356
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ: سَافَرْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ، مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى الشَّامِ، فَسَأَلْتُهُ أَوْصَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ، وَقَالَ:" مَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ حَتَّى ثَقُلَ جِدًّا، فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، وَإِنَّ رِجْلَيْهِ لَتَخُطَّانِ فِي الْأَرْضِ، فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يُوصِ".
ارقم بن شرحبیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھے مدینہ منورہ سے شام کا سفر کرتے ہوئے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی رفاقت نصیب ہو گئی، میں نے ان سے دوران سفر پوچھا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو اپنا وصی بنایا ہے؟ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی یہاں تک کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مرض الوفات میں بھی کوئی نماز جماعت سے نہیں چھوڑی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت بہت زیادہ بوجھل ہو گئی تب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کے درمیان سہارا لے کر اس طرح تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں مبارک پاؤں زمین پر لکیر کھینچتے آ رہے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال اسی حال میں ہو گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو اپنا وصی نہ بنایا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3356]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح كسابقه
حدیث نمبر: 11002
عَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ سَافَرْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى الشَّامِ فَسَأَلْتُهُ أَوْصَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ وَقَالَ مَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ حَتَّى ثَقُلَ جِدًّا فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ وَإِنَّ رِجْلَيْهِ لَتَخُطَّانِ فِي الْأَرْضِ فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يُوصِ
ارقم بن شرحبیل سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ کی معیت میں مدینہ منورہ سے شام تک کا سفر کیا، میں نے ان سے دریافت کیا کہ آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی وصیت کی تھی؟ انہوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابھی تک نماز بھی ادا نہیں کی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شدید بیمار پڑ گئے،پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دو آدمیوں کے سہارے چلا کر لے جایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پا گئے اور ایسی کوئی وصیت نہیں کی۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11002]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3356 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3356»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
حدیث نمبر: 5078
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، أنبأ هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا ابْنُ رَجَاءٍ، أنبأ إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَرْقَمَ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: سَافَرْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى الشَّامِ فَسَأَلْتُهُ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي مَرَضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَنْ قَالَ:" فَرَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، فَلَمَّا أَحَسَّ النَّاسُ سَبَّحُوا، فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَتَأَخَّرُ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ بِيَدِهِ مَكَانَكَ، فَاسْتَفْتَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حَيْثُ انْتَهَى أَبُو بَكْرٍ مِنَ الْقُرْآنِ، وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمٌ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ، فَائْتَمَّ أَبُو بَكْرٍ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَائْتَمَّ النَّاسُ بِأَبِي بَكْرٍ، فَمَا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ حَتَّى ثَقُلَ جِدًّا، فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، وَإِنَّ رِجْلَيْهِ لَتَخُطَّانِ فِي الْأَرْضِ، فَمَاتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يُوصِ". وَبِمَعْنَاهُ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَائِشَةَ.
ارقم بن شرحبیل فرماتے ہیں: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ مدینہ سے شام تک سفر کیا، میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے متعلق حدیث ذکر کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ آرام محسوس کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کے سہارے نکلے۔ جب لوگوں نے محسوس کیا تو «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“ کہا، ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا کہ ”اپنی جگہ ٹھہرو۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن وہاں سے شروع کیا، جہاں سے ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چھوڑا تھا۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کی اور لوگوں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتدا کی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پوری کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت بوجھل ہوگئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کے سہارے چلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کے ساتھ زمین پر لکیر بن رہی تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت نہیں کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5078]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ احمد 1/356»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12580
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: سَافَرْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى الشَّامِ فَسَأَلْتُهُ: أَوْصَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا مَرِضَ مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ كَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ ، فَقَالَ: " ادْعُوا لِي عَلِيًّا "، فَقَالَتْ: أَلَا نَدْعُو أَبَا بَكْرٍ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " ادْعُوهُ " ثُمَّ قَالَتْ حَفْصَةُ : أَلَا نَدْعُو عُمَرَ ؟ قَالَ: " ادْعُوهُ " ثُمَّ قَالَتْ أُمُّ الْفَضْلِ : أَلَا نَدْعُو الْعَبَّاسَ عَمَّكَ؟ قَالَ: " ادْعُوهُ " فَلَمَّا حَضَرُوهُ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَلَمْ يَرَ عَلِيًّا، فَسَكَتَ وَلَمْ يَتَكَلَّمْ، فَقَالَ عُمَرُ : قُومُوا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَوْ كَانَتْ لَهُ إِلَيْنَا حَاجَةٌ ذَكَرَهَا حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: لِيُصَلِّ بِالنَّاسِ أَبُو بَكْرٍ قَالَتْ عَائِشَةُ : إِنَّ أَبَا بَكْرٍ حَضَرَ، فَتَقَدَّمَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَرَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً، فَانْطَلَقَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، فَلَمَّا أَحَسَّ النَّاسُ سَبَّحُوا، فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ لِيَتَأَخَّرَ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَانَكَ، وَاسْتَفْتَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْ حَيْثُ انْتَهَى أَبُو بَكْرٍ مِنَ الْقِرَاءَةِ، وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمٌ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ، فَائْتَمَّ أَبُو بَكْرٍ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَائْتَمَّ النَّاسُ بِأَبِي بَكْرٍ ، فَمَا قَضَى رَسُولُ اللهِ الصَّلَاةَ حَتَّى ثَقُلَ جِدًّا، فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، وَإِنَّ رِجْلَيْهِ لَتَخُطَّانِ فِي الْأَرْضِ، فَمَاتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يُوصِ.
ارقم بن شرحبیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے مدینہ سے شام تک سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ سفر کیا تو ان سے پوچھا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی وصیت کی تھی؟ تو انہوں نے بتایا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بیماری میں مبتلا ہوئے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس علی کو بلاؤ۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم ابوبکر کو نہ بلائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں بلاؤ۔“ پھر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا ہم عمر کو نہ بلائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں بلاؤ۔“ پھر سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا ہم آپ کے چچا عباس کو نہ بلائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں بلاؤ۔“ جب سب حاضر ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا، لیکن علی رضی اللہ عنہ کو موجود نہ پایا، تو خاموش ہو گئے اور کچھ نہ فرمایا۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ جاؤ، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم سے کوئی ضرورت ہوتی تو ضرور بیان فرماتے۔ یہ بات انہوں نے تین بار دہرائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ابوبکر حاضر تھے، چنانچہ ابوبکر آگے بڑھ کر لوگوں کو نماز پڑھانے لگے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ میں کچھ ہلکا پن محسوس کیا تو دو آدمیوں کے سہارے چل کر تشریف لائے۔ جب لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا احساس ہوا تو انہوں نے (تنبیہ کے لیے) سبحان اللہ کہا، تو ابوبکر پیچھے ہٹنے لگے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ اپنی جگہ رہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہیں سے قراءت شروع کی جہاں ابوبکر پہنچ چکے تھے، اور ابوبکر کھڑے تھے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے تھے، تو ابوبکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کر رہے تھے اور لوگ ابوبکر کی اقتدا کر رہے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل نہ کی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت بہت زیادہ نازک ہو گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کے سہارے باہر تشریف لے گئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی وصیت نہ فرمائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12580]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 113، حدیث 12634»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2116، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 483، 484، 485، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1235، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5158، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2083، 3250، 3393، 3418، 3419، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2560، 2708، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5947، 31586، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2353، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1099، 5645»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2116، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 483، 484، 485، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1235، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5158، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2083، 3250، 3393، 3418، 3419، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2560، 2708، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5947، 31586، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2353، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1099، 5645»