🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4337 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 4337
صحیح ابن حبان: 7433
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18554
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4979، 5338
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4337
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، وَحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ حَسَنٌ : عَنْ عَطَاءٍ ، وَقَالَ عَفَّانُ : حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ حَسَنٌ : إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ حَدَّثَهُمْ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَكُونُ قَوْمٌ فِي النَّارِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونُوا، ثُمَّ يَرْحَمُهُمْ اللَّهُ، فَيُخْرِجُهُمْ مِنْهَا فَيَكُونُونَ فِي أَدْنَى الْجَنَّةِ فَيَغْتَسِلُونَ فِي نَهَرٍ يُقَالُ لَهُ: الْحَيَوَانُ، يُسَمِّيهِمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ: الْجَهَنَّمِيُّونَ، لَوْ ضَافَ أَحَدُهُمْ أَهْلَ الدُّنْيَا لَفَرَشَهُمْ، وَأَطْعَمَهُمْ، وَسَقَاهُمْ، وَلَحَفَهُمْ، وَلَا أَظُنُّهُ إِلَّا قَالَ: وَلَزَوَّجَهُمْ، قَالَ حَسَنٌ: لَا يَنْقُصُهُ ذَلِكَ شَيْئًا".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم میں ایک قوم ہو گی جو جہنم میں اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ کی مشیت ہو گی، پھر اللہ کو ان پر ترس آئے گا اور وہ انہیں جہنم سے نکال لے گا، تو یہ لوگ جنت کے قریبی حصے میں ہوں گے، پھر وہ حیوان نامی ایک نہر میں غسل کریں گے، اہل جنت انہیں جہنمی کہہ کر پکارا کریں گے، اگر ان میں سے کوئی ایک شخص ساری دنیا کے لوگوں کی دعوت کرنا چاہے تو ان کے لئے بستروں کا بھی انتطام کر لے گا، کھانے پینے کا بھی انتظام کر لے گا، اور ان کے لئے رضائیوں کو بھی مہیا کر لے گا۔“ غالبا راوی نے یہ بھی کہا کہ ”اگر ان سب کی شادی کرنا چاہے تو یہ بھی کر لے گا اور اسے کسی چیز کی کمی محسوس نہ ہو گی۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4337]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن، حماد بن سلمة سمع من عطاء بن السائب قبل الاختلاط، وللحديث أصل من حديث أنس عند البخاري: 6559. ومن حديث جابر أيضا : 6556 .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7433
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَكُونُ قَوْمٌ فِي النَّارِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونُوا، ثُمَّ يَرْحَمُهُمُ اللَّهُ، فَيُخْرِجُهُمْ مِنْهَا، فَيَكُونُونَ فِي أَدْنَى الْجَنَّةِ فِي نَهْرٍ يُقَالُ لَهُ: الْحَيَوَانُ، لَوِ اسْتَضَافَهُمْ أَهْلُ الدُّنْيَا، لأَطْعَمُوهُمْ وَسَقُوهُمْ وَأَتْحَفُوهُمْ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کچھ لوگ جہنم میں جتنا عرصہ اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا اتنا عرصہ رہیں گے، پھر اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے گا اور انہیں جہنم سے نکال دے گا اور وہ جنت کے زیریں حصے میں ایک نہر میں آئیں گے جس کا نام «الْحَيَوَان» ”حیوان“ ہوگا۔ اگر تمام اہل دنیا ان کے مہمان بن جائیں تو وہ ان سب کو کھلا دیں، پلا دیں اور انہیں تحفے دیں (پھر بھی ان کے پاس موجود نعمتیں ختم نہیں ہوں گی)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7433]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7428، 7433، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4423، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4979، 5338، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 5665» «رقم طبعة با وزير 7390»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى نحوه (7385). تنبيه!! رقم (7385) = (7428) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18554
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ قَوْمٌ فِي النَّارِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونُوا، ثُمَّ يَرْحَمُهُمُ اللَّهُ فَيُخْرِجُهُمْ مِنْهَا، فَيَكُونُونَ فِي أَدْنَى الْجَنَّةِ، فَيَغْتَسِلُونَ فِي نَهْرٍ يُقَالُ لَهُ: الْحَيَوَانُ. يُسَمِّيهِمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ: الْجَهَنَّمِيِّينَ، لَوْ ضَافَ أَحَدُهُمْ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَعَرَّسَهُمْ وَأَطْعَمَهُمْ، وَسَقَاهُمْ، وَلَحَفَهُمْ". وَلَا أَظُنُّهُ إِلَّا قَالَ:" وَلَزَوَّجَهُمْ لَا يَنْقُصُهُ ذَلِكَ شَيْئًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: کچھ لوگ جہنم میں اُس وقت تک رہیں گے جب تک اللہ کو منظور ہو گا کہ وہ اس میں رہیں، پھر اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے گا اور انہیں اُس (جہنم) میں سے نکال دے گا، وہ لوگ جنت کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے اور ایک نہر میں غسل کریں گے، جس کا نام ”حیوان“ ہو گا (جنت میں) اہل جنت انہیں ”جہنمی“ کا نام دیں گے (اور ان کا عالم یہ ہو گا، جو جہنم سے نکل کر جنت میں آئیں گے) کہ اگر ان میں سے کوئی ایک شخص چاہے تو تمام اہل جنت کو مہمان بنا لے، انہیں بستر فراہم کرے، انہیں کھانا کھلائے، انہیں پلائے، انہیں لحاف فراہم کرنے (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں) اور اُن کی شادیاں کروا دے، تو بھی اس (جہنم سے جنت میں آ جانے والے فرد کو، جنت میں ملنے والی نعمتوں) میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عطاء بن سائب کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18554]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4979) اخرجه احمد فى المسند (4337)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4325، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7433، 7428»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4979
حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ ، حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَكُونُ فِي النَّارِ قَوْمٌ مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ يَرْحَمُهُمُ اللهُ، فَيُخْرِجُهُمْ، فَيَكُونُونَ فِي أَدْنَى الْجَنَّةِ، فَيَغْتَسِلُونَ فِي نَهَرِ الْحَيَاةِ، وَيُسَمِّيهِمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَهَنَّمِيِّينَ، لَوْ أَضَافَ أَحَدُهُمْ أَهْلَ الدُّنْيَا، لَأَطْعَمَهُمْ وَسَقَاهُمْ، وَلَحَفَهُمْ وَفَرَشَهُمْ، قَالَ - وَأَحْسَبُهُ قَالَ -: وَزَوَّجَهُمْ، لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِمَّا عِنْدَهُ شَيْئًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دوزخ میں کچھ لوگ اس وقت تک رہیں گے جب تک اللہ چاہے گا، پھر اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے گا اور انہیں وہاں سے نکال دے گا، پس وہ جنت کے ادنیٰ درجے میں ہوں گے اور وہاں نہرِ حیات میں غسل کریں گے، اہلِ جنت ان کا نام ’جہنمی‘ (جہنم سے نکالے ہوئے) رکھیں گے، (ان میں سے ایک کو جنت میں اتنی وسعت عطا کی جائے گی کہ) اگر وہ تمام اہل دنیا کی مہمانی کرے تو ان سب کو کھانا کھلا سکتا ہے، انہیں سیراب کر سکتا ہے اور انہیں اوڑھنے کے کپڑے اور بچھونے فراہم کر سکتا ہے“ راوی بیان کرتے ہیں کہ میرا گمان ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”اور وہ ان سب کے نکاح بھی کروا سکتا ہے اور یہ (سخاوت و میزبانی) اس کے پاس موجود نعمتوں میں سے کسی چیز کو ذرہ برابر بھی کم نہیں کرے گی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 4979]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4325، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18554، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7878، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4958»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5338
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ حَدَّثَهُمْ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: يَكُونُ فِي النَّارِ قَوْمٌ مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ يَرْحَمُهُمُ اللهُ فَيَكُونُونَ فِي أَدْنَى الْجَنَّةِ، فَيُغَسَّلُونَ فِي نَهَرِ الْحَيَاةِ، يُسَمِّيهِمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَهَنَّمِيِّينَ، لَوْ أَضَافَ أَحَدُهُمُ الدُّنْيَا لَأَطْعَمَهُمْ، وَسَقَاهُمْ، وَفَرَشَهُمْ، وَلَحَفَهُمْ - وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَزَوَّجَهُمْ - لَا يَنْقُصُهُ ذَلِكَ شَيْئًا.
عمرو بن میمون رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دوزخ میں کچھ لوگ اتنی مدت تک رہیں گے جتنا اللہ عزوجل چاہے گا، پھر اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے گا تو وہ جنت کے ادنیٰ درجے میں ہوں گے، پس انہیں ’نہرِ حیات‘ میں غسل دیا جائے گا اور اہلِ جنت انہیں ’جہنمی‘ کے لقب سے پکاریں گے۔ ان میں سے کوئی ایک (ادنیٰ درجے کا جنتی) اگر پوری دنیا کی مہمانی کرے تو وہ ان سب کو کھانا کھلا سکتا ہے، انہیں سیراب کر سکتا ہے، ان کے لیے بستر بچھا سکتا ہے اور انہیں لحاف مہیا کر سکتا ہے — راوی کہتے ہیں میرا گمان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: اور وہ ان سب کے نکاح بھی کروا سکتا ہے — اور اس ضیافت سے اس کی اپنی نعمتوں میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں آئے گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5338]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 4979)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4325، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18554، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7878، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5316»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں