🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 8043 (کل: 34 مقامات، 16 کتب)
مسند احمد: 8043، 9743، 9744
صحیح مسلم: 7156
سنن ترمذی: 2526، 3598
سنن ابن ماجہ: 1752
مسند اسحاق بن راہویہ: 971
سنن دارمی: 2856
مشکوۃ المصابیح: 2249، 5621، 5630
مسند الحمیدی: 1184
صحیح ابن خزیمہ: 1901
الفتح الربانی: 10182، 13266، 13269
صحیح ابن حبان: 874، 3428، 7387
الجامع الكامل: 4390، 6707، 10941، 13193، 16291، 16424، 16426
السنن الكبرى للبيهقي: 6393، 16648، 20163
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18637
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3116، 6608
المعجم الاوسط: 7111
31 تا 34
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18637
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْجَنَّةُ لَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ وَلَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے اس کا (یعنی اینٹوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والا) گارا، مشک کا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18637]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3509)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3116
"الجنة بناؤها لبنة من فضة ولبنة من ذهب وملاطها المسك الأذفر وحصباؤها اللؤلؤ والياقوت وتربتها الزعفران من يدخلها ينعم لا يبأس ويخلد لا يموت لا تبلى ثيابهم ولا يفنى شبابهم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت کی تعمیر ایک اینٹ چاندی کی اور ایک اینٹ سونے کی ہے، اس کا گارا خوشبودار مشک ہے، اس کے کنکر موتی اور یاقوت ہیں، اور اس کی مٹی زعفران ہے، جو اس میں داخل ہو گا وہ نعمتوں میں رہے گا، کبھی تکلیف نہیں پائے گا، اور ہمیشہ زندہ رہے گا، کبھی نہیں مرے گا، نہ ان کے کپڑے پرانے ہوں گے اور نہ ان کی جوانی ختم ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3116]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت] عن أبي هريرة. المشكاة 5630.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6608
«من يدخل الجنة ينعم فيها لا يبأس لا تبلى ثيابه ولا يفنى شبابه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو جنت میں داخل ہوگا وہ اس میں ہمیشہ آسودہ رہے گا، کبھی تنگ دست نہیں ہوگا، اس کے کپڑے پرانے نہیں ہوں گے اور اس کی جوانی ختم نہیں ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6608]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1964، الصحيحة 1085.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7111
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْرَائِيلَ ، نَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ أَبِي مُجَاهِدٍ ، وَأَبِي مُدِلَّةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: I " قُلْنَا: مَا لَنَا يَا رَسُولَ اللهِ إِذَا كُنَّا عِنْدَكَ كَانَتْ قُلُوبُنَا فِي الْآخِرَةِ، فَإِذَا رَجَعْنَا ذَهَبَ ذَلِكَ عَنَّا؟ فَقَالَ: لَوْ كُنْتُمْ تَكُونُونَ إِذَا رَجَعْتُمْ كَهَيْئَتِكُمْ عِنْدِي، لَزَارَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ فِي بُيُوتِكُمْ وَلَصَافَحَتْكُمْ بِأَكُفِّهَا، وَلَوْ كُنْتُمْ لَا تُذْنِبُونَ لَجَاءَ اللهُ بِخَلْقٍ يُذْنِبُونَ، فَيَغْفِرُ لَهُمْ. I "
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنَا عَنِ الْجَنَّةِ، مَا بِنَاؤُهَا؟ قَالَ: I " لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، مِلَاطُهَا الْمِسْكُ، وَحَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ، وَتُرْبَتُهَا الْوَرْسُ وَالزَّعْفَرَانُ، مَنْ يَدْخُلُهَا يُخَلَّدُ لَا يَمُوتُ، وَيَنْعَمُ لَا يَبْؤُسُ، لَا تُخَرَّقُ ثِيَابُهُمْ، وَلَا يَبْلَى شَبَابُهُمْ I ".
I " ثَلَاثٌ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُمُ: الْإِمَامُ الْعَادِلُ، وَالصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ يَرْفَعُهَا اللهُ فَوْقَ السَّحَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، وَلَا عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا وَكِيعٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْحَسَنُ بْنُ إِسْرَائِيلَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں کیا ہوا ہے کہ جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں تو ہمارے دل (فکرِ) آخرت میں ہوتے ہیں، مگر جب ہم واپس لوٹتے ہیں تو یہ کیفیت ہم سے جاتی رہتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم واپس جا کر بھی اسی حالت پر رہو جس پر میرے پاس ہوتے ہو، تو فرشتے تمہارے گھروں میں تمہاری زیارت کریں اور اپنے ہاتھوں سے تم سے مصافحہ کریں؛ اور اگر تم لوگ گناہ نہ کرو تو اللہ تعالیٰ ایسی مخلوق لے آئے جو گناہ کرے تو وہ انہیں معاف فرمائے۔“
میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں جنت کے متعلق بتائیے کہ اس کی تعمیر کیسی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک اینٹ سونے کی اور ایک چاندی کی ہے، اس کا پلستر کستوری ہے، اس کی کنکریاں موتی اور یاقوت ہیں اور اس کی مٹی ورس اور زعفران ہے۔ جو اس میں داخل ہوگا وہ ہمیشہ رہے گا، اسے موت نہیں آئے گی، وہ نعمتوں میں رہے گا اور کبھی تنگدست نہیں ہوگا، ان کے کپڑے پھٹیں گے نہیں اور ان کی جوانی کبھی ڈھلے گی نہیں۔“
”تین لوگ ایسے ہیں جن کی دعا رد نہیں کی جاتی: عادل حکمران، روزہ دار یہاں تک کہ وہ افطار کر لے، اور مظلوم کی دعا، جسے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بادلوں سے اوپر اٹھا لیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالعزیز بن رفیع رحمہ اللہ سے صرف حسن بن صالح رحمہ اللہ نے، اور حسن رحمہ اللہ سے صرف وکیع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اس کی روایت کے ساتھ حسن بن اسرائیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7111]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2749، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1901، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 874، 3428، 7387، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7717، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2526، 3598، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2863، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1752، 4248، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6484، 16745، 20220، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8158، 8159، 8197، 8868، 9856، 9874، 9875، 10324، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2706، 2707، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1184، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1420، والبزار فى «مسنده» برقم: 8148، 8751، 9467، 9501، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20271، 20875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8995، 22354، 33225، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2532»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں