🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 865 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 865
الفتح الربانی: 1649
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3599
فضائل صحابہ: 100
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 865
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُخَافِتُ بِصَوْتِهِ إِذَا قَرَأَ، وَكَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَجْهَرُ بِقِرَاءَتِهِ، وَكَانَ عَمَّارٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا قَرَأَ يَأْخُذُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَهَذِهِ، فَذُكِرَ ذَاكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" لِمَ تُخَافِتُ؟"، قَالَ: إِنِّي لَأُسْمِعُ مَنْ أُنَاجِي، وَقَالَ لِعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" لِمَ تَجْهَرُ بِقِرَاءَتِكَ؟"، قَالَ: أُفْزِعُ الشَّيْطَانَ، وَأُوقِظُ الْوَسْنَانَ، وَقَالَ لِعَمَّارٍ:" لِمَ تَأْخُذُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَهَذِهِ؟"، قَالَ أَتَسْمَعُنِي أَخْلِطُ بِهِ مَا لَيْسَ مِنْهُ؟ قَالَ:" لَا"، قَالَ: فَكُلُّهُ طَيِّبٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب قرآن کریم کی تلاوت کرتے تو آواز کو پست رکھتے، جبکہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ بلند آواز سے قرآن کریم پڑھتے تھے، اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کبھی کسی سورت سے تلاوت فرماتے اور کبھی کسی سورت سے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جب اس کا تذکرہ ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ ”آپ اپنی آواز کو پست کیوں رکھتے ہیں؟“ عرض کیا کہ میں جس سے مناجات کرتا ہوں اسی کو سناتا ہوں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بلند آواز کے ساتھ تلاوت کرنے کی وجہ دریافت فرمائی تو انہوں نے عرض کیا کہ میں شیطان کو بھگاتا ہوں اور سونے والوں کو جگاتا ہوں، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ ”آپ کبھی کسی سورت سے اور کبھی دوسری سورت سے تلاوت کیوں کرتے ہیں؟“ عرض کیا کہ کیا آپ نے مجھے کسی سورت میں دوسری سورت کو خلط ملط کرتے ہوئے سنا ہے؟ فرمایا: ”نہیں، سب ہی اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 865]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، هانئ بن هانئ مجهول، وأبو إسحاق تغير بأخرة، رواية زكريا عنه بعد تغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1649
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُخَافِتُ بِصَوْتِهِ إِذَا قَرَأَ، وَكَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَجْهَرُ بِقِرَاءَتِهِ، وَكَانَ عَمَّارٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا قَرَأَ يَأْخُذُ مِنْ هَٰذِهِ السُّورَةِ وَهَٰذِهِ، فَذُكِرَ ذَاكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: ( (لِمَ تُخَافِتُ؟) ) قَالَ: إِنِّي لَا أُسْمِعُ مَنْ أُنَاجِي، وَقَالَ لِعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: ( (لِمَ تَجْهَرُ بِقِرَاءَتِكَ؟) ) قَالَ: أُفْزِعُ الشَّيْطَانَ وَأُوقِظُ الْوَسْنَانَ، وَقَالَ لِعَمَّارٍ: ( (لِمَ تَأْخُذُ مِنْ هَٰذِهِ السُّورَةِ وَهَٰذِهِ؟) ) قَالَ: أَتَسْمَعُنِي أَخْلِطُ بِهِ مَا لَيْسَ مِنْهُ؟ قَالَ: ( (لَا) ) قَالَ: فَكُلُّهُ طَيِّبٌ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:جب سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ قراءت کرتے تو اپنی آواز کو آہستہ رکھتے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بآواز بلند قراءت کرتے تھے اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ جب قراءت کرتے تو کچھ اس سورت سے پڑھ لیتے تھے اور کچھ اُس سورت سے۔ جب یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ آہستہ کیوں پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا: جی میں جس ہستی سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہوں، اس کو سناتا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ بلند آواز سے تلاوت کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں شیطان کو ڈراتا ہوں اور ہلکی نیندسونے والے کو جگاتا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کچھ اس سورت سے پڑھتے ہواورکچھ اُس سورت سے، ایسے کیوں کرتے ہو؟ انہوں نے کہا: بھلا کیا آپ نے مجھے سنا ہے کہ میں نے اس قرآن میں ایسا کلام ملا دیا ہو جو اس میں سے نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ انہوں نے کہا: توپھر سارا کلام ہی اچھا ہے، (اس لیے میں جہاں سے چاہتا ہوں، ضرورت کے مطابق پڑھ لیتا ہوں)۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1649]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، لجھالة حال ھانيء بن ھانيء، وابو اسحاق تغير بأخرة، ورواية زكريا بن ابي زائدة عنه بعد تغيره۔ أخرجه نحوه مختصرا الطبري: 15/ 176، والبيھقي في شعب الايمان: 2612، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 865 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 865»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کبھی سرّاً تلاوت کیا کرتے تھے اور کبھی جہراً، فرضی نماز میں جہر ی اور سرّی تلاوت کا معاملہ بھی واضح ہے، جب مختلف لوگ ایک مقام پر اپنی اپنی نماز پڑھ رہے ہوں، تو ہر ایک کو سرّی آواز میں نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے، تاکہ دوسرا نمازی متأثر نہ ہو۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جب نمازی اکیلا ہو تو وہ دھیمی آواز میں تلاوت کیا کرے۔ اس حدیث کے آخری حصے سے معلوم ہوا کہ مختلف مقامات سے قرآن مجید کی تلاوت کرنا درست ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3599
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ أَبُو بَكْرٍ يُخَافِتُ بِصَوْتِهِ إِذَا قَرَأَ، وَكَانَ عُمَرُ يَجْهَرُ بِقِرَاءَتِهِ وَكَانَ عَمَّارٌ إِذَا قَرَأَ يَأْخُذُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَهَذِهِ السُّورَةِ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ:" لِمَ تُخَافِتُ؟" قَالَ: إِنِّي لَأُسْمِعُ مَنْ أُنَاجِي وَقَالَ لِعُمَرَ:" لِمَ تَجْهَرُ بِقِرَاءَتِكَ؟" قَالَ: أُفْزِعُ الشَّيْطَانَ وَأُوقِظُ الْوَسْنَانَ وَقَالَ لِعَمَّارٍ:" لِمَ تَأْخُذُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَهَذِهِ السُّورَةِ؟" قَالَ: أَتَسْمَعُنِي أَخْلِطُ بِهِ مَا لَيْسَ مِنْهُ؟ قَالَ:" لَا" قَالَ: فَكُلُّهُ طَيِّبٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب تلاوت کرتے تھے، تو آواز کو پست رکھتے تھے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بلند آواز میں تلاوت کیا کرتے تھے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ جب تلاوت کرتے تھے، تو وہ ایک سورت کا کچھ حصہ پڑھ لیتے تھے، پھر دوسری سورت پڑھ لیتے تھے، اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا گیا، تو آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم پست آواز میں تلاوت کیوں کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں اس ذات تک آواز پہنچا دیتا ہوں، جس کی بارگاہ میں، میں مناجات کر رہا ہوتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم بلند آواز میں قرأت کیوں کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں شیطان کو بھگاتا ہوں، اور سوئے ہوئے کو بیدار کرتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم ایک سورت اور پھر دوسری سورت کیوں پڑھتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: کیا آپ نے کبھی مجھے سنا کہ جو الفاظ اُس کا حصہ نہ ہوں، میں نے وہ شامل کر دیے ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: پھر یہ سب (سورتیں) پاکیزہ ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3599]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 867»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 100
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، يَعْنِي: ابْنَ بَرِّيٍّ، قَثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا زَكَرِيَّا، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كَانَ أَبُو بَكْرٍ يُخَافِتُ بِصَوْتِهِ إِذَا قَرَأَ، وَكَانَ عُمَرُ يَجْهَرُ بِقِرَاءَتِهِ، وَكَانَ عَمَّارٌ إِذَا قَرَأَ يَأْخُذُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَهَذِهِ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ: "لِمَ تُخَافِتُ؟" قَالَ: إِنِّي لَأُسْمِعُ مَنْ أُنَاجِي، وَقَالَ لِعُمَرَ: "لِمَ تَجْهَرُ بِقِرَاءَتِكَ؟" قَالَ: أَقْرَعُ الشَّيْطَانَ، وَأُوقِظُ الْوَسْنَانَ، وَقَالَ لِعَمَّارٍ: "وَلِمَ تَأْخُذُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ وَهَذِهِ؟" قَالَ: أَتَسْمَعُنِي أَخْلِطُ بِهِ مَا لَيْسَ مِنْهُ؟ قَالَ: "لَا"، قَالَ: فَكُلُّهُ طَيِّبٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب قراءت کرتے تو اپنی آواز کو پست رکھتے تھے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنی قراءت میں جہر کرتے تھے، جبکہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ جب قراءت کرتے تو کچھ اس سورت سے اور کچھ اس سورت سے (آیات) لیتے تھے۔
پس اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”تم آواز کیوں پست رکھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں جس سے مناجات کر رہا ہوں، اسے تو سنا ہی دیتا ہوں۔“
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اپنی قراءت بلند آواز سے کیوں کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں شیطان کو دور بھگاتا ہوں اور سونے والے کو بیدار کرتا ہوں۔“
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”اور تم کیوں کچھ اس سورت سے اور کچھ اس سورت سے لیتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیا آپ مجھے سنتے ہیں کہ میں قرآن کے ساتھ ایسی چیز ملا دیتا ہوں جو اس میں سے نہیں ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“۔ انہوں نے عرض کیا: ”تو پھر یہ سب ہی پاکیزہ کلام ہے۔““ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 100]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: رجال الاسناد ثقات لكن فيه علة اختلاط ابي اسحاق وقد سمع منه زكريا بعد اختلاطه . .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 867، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 785، 786، 787»
«مسند الامام احمد: 109/1؛ سنن ابي داؤد: 37/2؛ سنن الترمذي: 309/2»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں