الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ
نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 88
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُصْعَبٍ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، يَعْنِي: ابْنَ أَنَسٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ"، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا بَكْرٍ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِكَ لَمْ يُسْمِعْ، قَالَ: "مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ"، فَقَالَتْ عَائِشَةُ لِحَفْصَةَ: قُولِي لَهُ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ إِذَا قَامَ لَمْ يُسْمِعِ النَّاسَ مِنَ الْبُكَاءِ، فَمُرْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ، فَفَعَلَتْ حَفْصَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَهْ، إِنَّكُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبَاتُ يُوسُفَ، مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ"، فَقَالَتْ حَفْصَةُ: مَا كُنْتُ لِأُصِيبَ مِنْكِ خَيْرًا.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو (گریہ و زاری کی وجہ سے اپنی آواز) نہیں سنا پائیں گے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ تب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کریں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب (نماز کے لیے) کھڑے ہوتے ہیں تو رونے کی شدت کی وجہ سے لوگوں کو اپنی آواز نہیں سنا پاتے، لہٰذا آپ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حکم دیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے ویسا ہی کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مَهْ» ”بس کرو! تم تو بالکل یوسف (علیہ السلام) والی عورتوں جیسی ہو، ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ اس پر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) کہا: ”مجھے تم سے کبھی کوئی بھلائی حاصل نہیں ہونی تھی۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 88]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 647، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 418، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3672، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1232، 1233، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5119، 23541، 24126، 25135، 25233، 25348، 25412، 25582، 25606، 25791، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1257، وأخرجه فتح الباري برقم: 650، 652، 680، 2932، 4178، 5911، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 16075، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 257، 1618، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13581، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6325، 7850»
«صحيح البخاري: 164/2»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 89
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ أَبُو جَعْفَرٍ قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ وَرَقَةُ بْنُ نَوْفَلٍ يَمُرُّ بِبِلَالٍ وَهُوَ يُعَذَّبُ، وَهُوَ يَقُولُ: أَحَدٌ، أَحَدٌ، فَيَقُولُ: أَحَدٌ أَحَدٌ اللَّهُ يَا بِلَالُ ، ثُمَّ يُقْبِلُ وَرَقَةُ عَلَى أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ وَمَنْ يَصْنَعُ ذَلِكَ بِبِلَالٍ مِنْ بَنِي جُمَحَ، فَيَقُولُ: أَحْلِفُ بِاللَّهِ إِنْ قَتَلْتُمُوهُ عَلَى هَذَا لَاتَّخَذْتُهُ حَنَانًا، حَتَّى مَرَّ بِهِ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ يَوْمًا، وَهُمْ يَصْنَعُونَ بِهِ ذَلِكَ، وَكَانَتْ دَارُ أَبِي بَكْرٍ فِي بَنِي جُمَحَ، فَقَالَ لِأُمَيَّةَ: أَلَا تَتَّقِي اللَّهَ فِي هَذَا الْمِسْكِينِ، حَتَّى مَتَى؟ قَالَ: أَنْتَ أَفْسَدْتَهُ فَأَنْقِذْهُ مِمَّا تَرَى، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَفْعَلُ، عِنْدِي غُلَامٌ أَسْوَدُ أَجْلَدُ مِنْهُ وَأَقْوَى عَلَى دِينِكَ، أُعْطِيكَهُ بِهِ، قَالَ: قَدْ قَبِلْتُ، قَالَ: هُوَ لَكَ. فَأَعْطَاهُ أَبُو بَكْرٍ غُلَامَهُ ذَلِكَ، وَأَخَذَ بِلَالًا فَأَعْتَقَهُ، ثُمَّ أَعْتَقَ مَعَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ قَبْلَ أَنْ يُهَاجِرَ مِنْ مَكَّةَ سِتَّ رِقَابٍ - بِلَالٌ سَابِعُهُمْ - عَامِرَ بْنَ فُهَيْرَةَ، شَهِدَ بَدْرًا وَأُحُدًا وَقُتِلَ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ شَهِيدًا، وَأُمَّ عُبَيْسٍ، وَزِنَّيْرَةَ، فَأُصِيبَ بَصَرُهَا حِينَ أَعْتَقَهَا، فَقَالَتْ قُرَيْشٌ: مَا أَذْهَبْ بَصَرَهَا إِلَّا اللَّاتُ وَالْعُزَّى، فَقَالَتْ: حُرِقُوا، وَبَيْتِ اللَّهِ مَا يَضُرُّ اللَّاتُ وَالْعُزَّى وَمَا يَنْفَعَانِ، فَرَدَّ اللَّهُ إِلَيْهَا بَصَرَهَا، وَأَعْتَقَ النَّهْدِيَّةَ وَابْنَتَهَا، وَكَانَتَا لِامْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، فَمَرَّ بِهِمَا وَقَدْ بَعَثَتْهُمَا سَيِّدَتُهُمَا تَطْحَنَانِ لَهَا، وَهِيَ تَقُولُ: وَاللَّهِ لَا أَعْتِقُكُمَا أَبَدًا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: حِلًّا يَا أُمَّ فُلَانٍ، قَالَتْ: حِلًّا، أَنْتَ أَفْسَدْتَهُمَا فَأَعْتِقْهُمَا، قَالَ: فَبِكَمْ هُمَا؟ قَالَتْ: بِكَذَا وَكَذَا، قَالَ: قَدْ أَخَذْتُهُمَا وَهُمَا حُرَّتَانِ، أَرْجِعَا إِلَيْهَا طَحِينَهَا، قَالَتَا: أَوَنَفْرُغَ مِنْهُ يَا أَبَا بَكْرٍ ، ثُمَّ نَرُدُّهُ عَلَيْهَا؟ قَالَ: أَوَذَاكَ إِنْ شِئْتُمَا. وَمَرَّ أَبُو بَكْرٍ بِجَارِيَةِ بَنِي مُؤَمَّلٍ، حَيٍّ مِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ، وَكَانَتْ مُسْلِمَةً وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يُعَذِّبُهَا لَتَتْرُكَ الْإِسْلَامَ، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ مُشْرِكٌ، وَهُوَ يَضْرِبُهَا حَتَّى إِذَا مَلَّ قَالَ: إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكِ، إِنِّي لَمْ أَتْرُكْكِ إِلَّا مَلَالَةً، فَعَلَ اللَّهُ بِكِ، فَتَقُولُ كَذَلِكَ فَعَلَ اللَّهُ بِكَ، فَابْتَاعَهَا أَبُو بَكْرٍ فَأَعْتَقَهَا، فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ ، وَهُوَ يَذْكُرُ بِلَالًا وَأَصْحَابَهُ وَمَا كَانُوا فِيهِ مِنَ الْبَلَاءِ، وَإِعْتَاقَ أَبِي بَكْرٍ إِيَّاهُمْ، وَكَانَ اسْمُ أَبِي بَكْرٍ عَتِيقًا:
جَزَى اللَّهُ خَيْرًا عَنْ بِلَالٍ وَصَحْبِهِ عَتِيقًا وَأَخْزَى فَاكِهًا، وَأَبَا جَهْلِ عَشِيَّةَ هُمَا فِي بِلَالٍ بِسَوْءَةٍ
وَلَمْ يَحْذَرَا مَا يَحْذَرُ الْمَرْءُ ذُو الْعَقْلِ بِتَوْحِيدِهِ رَبَّ الْأَنَامِ وَقَوْلِهِ
شَهِدْتُ بِأَنَّ اللَّهَ رَبِّي عَلَى مَهْلِ فَإِنْ يَقْتُلُونِي يَقْتُلُونِي وَلَمْ أَكُنْ
لِأُشْرِكَ بِالرَّحْمَنِ مِنْ خِيفَةِ الْقَتْلِ فَيَا رَبَّ إِبْرَاهِيمَ وَالْعَبْدِ يُونُسَ
وَمُوسَى وَعِيسَى نَجِّنِي ثُمَّ لَا تُمْلِ لِمَنْ ظَلَّ يَهْوَى الْغَيَّ مِنْ آلِ غَالِبٍ
عَلَى غَيْرِ بِرٍّ كَانَ مِنْهُ وَلَا عَدْلِ

عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ورقہ بن نوفل سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرتے جبکہ انہیں اذیت دی جا رہی ہوتی اور وہ «أَحَدٌ، أَحَدٌ» ”اکیلا ہے، اکیلا ہے“ کہہ رہے ہوتے، تو ورقہ کہتے: «أَحَدٌ أَحَدٌ اللَّهُ يَا بِلَالُ» ”اے بلال! اللہ اکیلا ہی ہے، اللہ اکیلا ہی ہے“۔ پھر ورقہ، امیہ بن خلف اور بنو جمح کے ان لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے جو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے ساتھ یہ سلوک کر رہے تھے اور فرماتے: ”میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر تم نے انہیں اسی حال میں قتل کر دیا تو میں (ان کی قبر کو) جائے برکت بنا لوں گا“۔ یہاں تک کہ ایک دن سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ ان کے ساتھ یہی سلوک کر رہے تھے، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا گھر بنو جمح کے محلے میں ہی تھا۔ انہوں نے امیہ سے کہا: ”کیا تم اس مسکین کے معاملے میں اللہ سے نہیں ڈرتے؟ کب تک یہ سلسلہ چلے گا؟“ اس نے کہا: ”آپ نے ہی اسے بگاڑا ہے، لہٰذا اب اسے اس مصیبت سے چھڑوا لیں جو آپ دیکھ رہے ہیں“۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں ایسا ہی کروں گا؛ میرے پاس ایک سیاہ فام غلام ہے جو اس سے زیادہ طاقتور اور تمہارے دین پر زیادہ پختہ ہے، میں اسے اس کے بدلے تمہیں دے دیتا ہوں“۔ اس نے کہا: ”مجھے منظور ہے“۔ انہوں نے فرمایا: ”تو وہ تمہارا ہوا“۔ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنا وہ غلام اسے دے دیا اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو لے کر آزاد کر دیا، پھر مکہ سے ہجرت کرنے سے قبل انہوں نے ان کے ساتھ اسلام کی خاطر مزید چھ گردنیں آزاد کرائیں، جن میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ساتویں تھے؛ (ان میں) سیدنا عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ (تھے) جنہوں نے بدر اور احد میں شرکت کی اور بئرِ معونہ کے دن شہید ہوئے، اور سیدہ ام عبیس رضی اللہ عنہا، اور سیدہ زنیرہ رضی اللہ عنہا جن کی بینائی اس وقت چلی گئی تھی جب انہیں آزاد کیا گیا، تو قریش کہنے لگے: ”ان کی بینائی لات اور عزیٰ نے چھین لی ہے“، مگر انہوں نے کہا: ”وہ جھوٹ بکتے ہیں، بیت اللہ کی قسم! لات اور عزیٰ نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ نفع“، چنانچہ اللہ نے ان کی بینائی لوٹا دی۔ اور انہوں نے سیدہ نہدیہ رضی اللہ عنہا اور ان کی بیٹی کو بھی آزاد کرایا، وہ دونوں بنو عبد الدار کی ایک عورت کی غلام تھیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے جبکہ ان کی مالکہ نے انہیں آٹا پیسنے کے لیے بھیجا ہوا تھا اور وہ کہہ رہی تھی: ”اللہ کی قسم! میں تم دونوں کو کبھی آزاد نہیں کروں گی“۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے فلاں کی ماں! اپنی قسم سے سبکدوش ہو جاؤ“۔ اس نے کہا: ”کیسے سبکدوش ہوں؟ آپ نے ہی ان دونوں کو بگاڑا ہے، اب آپ ہی انہیں آزاد کرائیں“۔ انہوں نے پوچھا: ”یہ دونوں کتنے میں ہیں؟“ اس نے کہا: ”اتنے اور اتنے میں“۔ انہوں نے فرمایا: ”میں نے ان دونوں کو خرید لیا اور وہ اب آزاد ہیں، (اے بیٹیو!) اپنا آٹا اسے واپس کر دو“۔ ان دونوں نے کہا: ”اے ابوبکر! کیا ہم اسے پیس کر فارغ نہ ہو جائیں، پھر اسے واپس کریں؟“ انہوں نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو ایسا ہی کر لو“۔ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بنو مؤمل (جو بنو عدی بن کعب کا ایک قبیلہ تھا) کی ایک لونڈی کے پاس سے گزرے جو مسلمان ہو چکی تھیں اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ انہیں اسلام چھوڑنے کے لیے اذیت دے رہے تھے، وہ اس وقت مشرک تھے، وہ انہیں مارتے رہتے یہاں تک کہ جب تھک جاتے تو کہتے: ”میں تم سے معذرت خواہ ہوں کہ میں نے تمہیں صرف تھکن کی وجہ سے چھوڑا ہے (نہ کہ رحم کھا کر)؛ اللہ تمہارے ساتھ ایسا ہی کرے“، تو وہ کہتیں: ”اللہ تمہارے ساتھ بھی ایسا ہی کرے“۔ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں خریدا اور آزاد کر دیا۔ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں، ان کی آزمائشوں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (جن کا نام عتیق تھا) کے انہیں آزاد کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ اشعار کہے:
”اللہ تعالیٰ عتیق (ابوبکر) کو بلال اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے بہترین جزا عطا فرمائے، اور فاکہ اور ابوجہل کو رسوا کرے، اس شام کے بدلے جب وہ دونوں بلال کے ساتھ بدسلوکی کر رہے تھے
اور انہوں نے اس انجام سے خوف نہ کھایا جس سے ایک صاحبِ عقل شخص ڈرتا ہے، اس حال میں کہ وہ (بلال) اپنے ربِ کائنات کی توحید کا اقرار کرتے ہوئے کہہ رہا تھا:
میں اطمینان سے گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ہی میرا رب ہے، پس اگر وہ مجھے قتل بھی کر دیں تو کر دیں، میں قتل کے خوف سے رحمن کے ساتھ شرک نہیں کروں گا
اے ابراہیم اور (اپنے) بندے یونس، نیز موسیٰ اور عیسیٰ (علیہم السلام) کے رب! مجھے نجات عطا فرما اور آلِ غالب میں سے اس شخص کو مہلت نہ دے
جو کسی نیکی اور انصاف کے بغیر مسلسل گمراہی کے پیچھے پڑا ہوا ہے“۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 89]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لارساله ورجاله ثقات وقد تقدموا . .»
«حلية الاولياء لابي نعيم اصبهاني: 1/ 147،148؛ كتاب المعرفة والتاريخ للفسوي: 3/ 254»
«حلية الاولياء لابي نعيم اصبهاني: 1/ 147،148؛ كتاب المعرفة والتاريخ للفسوي: 3/ 254»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 90
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النَّاجِيُّ ، قَثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: نَا صَدَقَةُ بْنُ الْمُثَنَّى النَّخَعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي رِيَاحُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: كُنَّا فِي الْمَسْجِدِ مَعَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ فِي أُنَاسٍ كَثِيرٍ، فَجَاءَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، فَأَوْسَعَ لَهُ الْمُغِيرَةُ وَقَالَ: هَا هُنَا، فَجَلَسَ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، فَجَاءَ شَابٌّ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ يُقَالُ لَهُ: قَيْسُ بْنُ عَلْقَمَةَ، فَاسْتَقْبَلَ الْمُغِيرَةَ فَسَبَّ وَسَبَّ، فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ: لِمَنْ يَسُبُّ هَذَا؟ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: يَسُبُّ عَلِيًّا ، فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا مُغِيرَةُ، أَلَا أَرَى أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبُّونَ عِنْدَكَ، ثُمَّ لَا تُغَيِّرُ، لَنْ أَقُولَ عَلَيْهِ مَا لَمْ يَقُلْ فَيَسْأَلَنِي عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ، مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَتَاسِعُ الْمُسْلِمِينَ لَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَهُ لَسَمَّيْتُهُ، قَالَ: فَضَجَّ النَّاسُ وَقَالُوا: يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا مَنْ تَاسِعُ الْمُسْلِمِينَ؟ وَنَاشَدُوهُ، فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّكُمْ نَاشَدْتُمُونِي مَا أَخْبَرْتُكُمْ، أَنَا تَاسِعُ الْمُؤْمِنِينَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُتِمُّ الْعَاشِرَ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَمَوْقِفُ رَجُلٍ أَوْ مَشْهَدُ رَجُلٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْبَرُّ فِيهِ وَجْهُهُ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَةِ أَحَدِكُمْ عُمْرَهُ.
ریاح بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مسجد میں سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ کثیر لوگوں کی موجودگی میں بیٹھے تھے کہ سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے جگہ کشادہ کی اور کہا: ”یہاں تشریف لائیے“، چنانچہ وہ ان کے ساتھ تخت پر بیٹھ گئے۔ پھر اہل کوفہ کا ایک نوجوان آیا جسے قیس بن علقمہ کہا جاتا تھا، اس نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے کھڑے ہو کر (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو) برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”یہ کسے برا بھلا کہہ رہا ہے؟“ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہہ رہا ہے۔“
انہوں نے فرمایا: ”اے مغیرہ! تم پر افسوس ہے، کیا میں یہ نہیں دیکھ رہا کہ تمہارے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اور تم اسے روکتے نہیں؟ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق وہ بات ہرگز نہیں کہوں گا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی کہ مبادا قیامت کے دن مجھ سے اس بارے میں بازپرس کی جائے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ، مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» ”بے شک مجھ پر جھوٹ باندھنا کسی اور پر جھوٹ باندھنے کی طرح نہیں ہے، جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنا لے۔“
(مزید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ جنتی ہیں؛ اور مسلمانوں میں سے نواں شخص (بھی جنتی ہے)، اگر میں چاہوں کہ اس کا نام لوں تو ضرور لے لوں گا۔““ راوی کہتے ہیں: یہ سن کر لوگ پکار اٹھے اور کہنے لگے: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی! ہمیں بتائیے کہ وہ نواں مسلمان کون ہے؟“ اور انہوں نے ان سے اصرار کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر تم لوگوں نے مجھ سے اصرار نہ کیا ہوتا تو میں تمہیں نہ بتاتا؛ وہ مومنوں میں نواں شخص میں ہوں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دسویں (کی گنتی) پوری فرماتے ہیں۔“
پھر انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! کسی شخص کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کسی ایسے مقام یا معرکے میں حاضر ہونا جس میں اس کا چہرہ غبار آلود ہو جائے، وہ تم میں سے کسی کی زندگی بھر کی عبادت سے بہتر ہے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 90]

«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3748، 3757، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4648، 4649، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1632، وأخرجه مسند البزار برقم: 559، 1263، 1269، 1274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5435، 5914، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 356، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 873، 894، 2222، 8225، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1083، 1084، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8437، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 90»
«مسند الامام احمد: 1/ 187، سنن ابي داؤد: 4/ 212، سنن ابن ماجه: 1/ 48»

حدیث نمبر: 91
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي رِيَاحَ بْنَ الْحَارِثِ يَذْكُرُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ يَقُولُ: لَمَشْهَدٌ شَهِدَهُ الرَّجُلُ مِنْهُمْ يَوْمًا وَاحِدًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْبَرَّ فِيهِ وَجْهُهُ أَفْضَلُ مِنْ عَمَلِ أَحَدِكُمْ وَلَوْ عُمِّرَ عُمُرَ نُوحٍ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ان (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) میں سے کسی ایک شخص کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں اللہ کی راہ میں کسی ایک دن کے ایسے معرکے میں شریک ہونا جس میں اس کا چہرہ غبار آلود ہوا ہو، تم میں سے کسی کے عمل سے کہیں بہتر ہے، خواہ اسے نوح علیہ السلام جیسی طویل عمر ہی کیوں نہ دے دی گئی ہو۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 91]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . محمد بن بشر بن الفرافصة بن المختار العبدي أبو عبدالله الكوفي ثقة حافظ، وثقه غير واحد وقال أبو داود هو احفظ من كان بالكوفة . توفي سنة ٢٠٣ . التاريخ الكبير (١: ١: ٤٥) الجرح (٣: ٢: ٢١١)، التهذيب (٩: ٧٣) . .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3748، 3757، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4648، 4649، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1632، وأخرجه مسند البزار برقم: 559، 1263، 1269، 1274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5435، 5914، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 356، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 873، 894، 2222، 8225، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1083، 1084، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8437، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 90»
«مسند الامام احمد: 1/ 187، سنن ابي داؤد: 4/ 212، سنن ابن ماجه: 1/ 48»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3748، 3757، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4648، 4649، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1632، وأخرجه مسند البزار برقم: 559، 1263، 1269، 1274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5435، 5914، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 356، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 873، 894، 2222، 8225، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1083، 1084، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8437، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 90»
«مسند الامام احمد: 1/ 187، سنن ابي داؤد: 4/ 212، سنن ابن ماجه: 1/ 48»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 92
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا ابْنُ الْمَاجِشُونَ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ - قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ أَبِي: وَالْمَاجِشُونُ هُوَ يَعْقُوبُ - عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "وَبَيْنَا رَجُلٌ يَمْشِي فِي حُلَّةٍ قَدْ أَعْجَبَتْهُ هَيْئَتُهُ خَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَشَهِدَ عَلَى ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ". وَلَيْسَ ثَمَّ أَبُو بَكْرٍ ، وَلَا عُمَرُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص عمدہ لباس پہنے اپنی وضع قطع پر اتراتا ہوا چل رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے زمین میں دھنسا دیا، اب وہ قیامت کے دن تک اس میں دھنستا (اور تڑپتا) رہے گا۔“
اور اس پر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے گواہی دی، حالانکہ وہاں نہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ موجود تھے اور نہ ہی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 92]
اور اس پر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے گواہی دی، حالانکہ وہاں نہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ موجود تھے اور نہ ہی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 92]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5452، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2088، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7574، 8822، 9082، 9576، 10010، 10077، 10488، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 437، وأخرجه فتح الباري برقم: 5452، 5453، وأخرجه مسند البزار برقم: 1290، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19983، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7716، 9172»
«صحيح البخاري: 10/ 258، صحيح مسلم: 3/ 1654، 1653»

حدیث نمبر: 93
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بِالْكُوفَةِ سَنَةَ ثَلَاثِينَ وَمِائَتَيْنِ قَثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ زُبَيْدٍ الْيَامِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يَا عَلِيُّ ، هَذَانِ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ إِلَّا النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ"، ثُمَّ قَالَ: "يَا عَلِيُّ ، لَا تُخْبِرْهُمَا".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما تشریف لائے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا تو فرمایا: ”اے علی! یہ دونوں اولین و آخرین میں سے جنت کے ادھیڑ عمر والوں کے سردار ہیں سوائے انبیاء اور مرسلین کے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے علی! انہیں اس کی خبر نہ دینا۔““ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 93]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف . .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3665، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 95، وأخرجه مسند أحمد برقم: 603، وأخرجه مسند البزار برقم: 490، 831، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1370، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 545، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5730، وأخرجه شرح السنة برقم: 3897»
«مسند الامام احمد:1/ 80، ح:602؛ سنن الترمذي:3664»

حدیث نمبر: 94
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، قَثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ نُفَيْعٍ، أَوِ ابْنِ نُفَيْعٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، مِثْلَ ذَلِكَ.
عامر رحمہ اللہ، نفیع رحمہ اللہ یا ابن نفیع رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اسی کی مانند روایت کرتے ہیں۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 94]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لاجل ابي جناب وهو يحيى بن ابي حية بمهملة وتحتانية الكلبي الكوفي، ضعيف، ضعفه ابن سعد ويحيى القطان ولم يرو عنه، وابن معين وعثمان الدارمي والعجلي والجوزجاني وغيرهم، مطلقاً. .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3665، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 95، وأخرجه مسند أحمد برقم: 603، وأخرجه مسند البزار برقم: 490، 831، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1370، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 545، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5730، وأخرجه شرح السنة برقم: 3897»
«—»

حدیث نمبر: 95
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي عَوْنٍ الْمَدِينِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ شِكْلَةَ بْنِ الْمَهْدِيِّ يَقُولُ: تَدْرُونَ لِمَ خَصَصْتُ وَلَدَ أَبِي بَكْرٍ مِنْ ثُلُثَيَّ؟ لِأَنَّهُ لَمْ يُعْرَفْ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا وَقَدْ خَلَّفَ لِعِيَالِهِ شَيْئًا غَيْرَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، فَإِنَّهُ آثَرَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ بِمَالِهِ كُلِّهِ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُكَافِئَ وَلَدَ أَبِي بَكْرٍ مِنْ مَالِي دُونَ مَنْ هُوَ أَقْرَبُ إِلَيَّ رَحِمًا.
ابراہیم بن شکلہ بن مہدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اپنے (مال کے) دو تہائی حصے کے لیے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اولاد کو ہی کیوں مخصوص کیا؟ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ہر ایک کے بارے میں یہی معلوم ہے کہ اس نے اپنے اہل و عیال کے لیے (ترکے میں) کچھ نہ کچھ چھوڑا، سوائے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے، کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر اپنا پورا مال ایثار کر دیا تھا؛ چنانچہ میں نے پسند کیا کہ اپنے مال کے ذریعے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اولاد کی اس قربانی کا صلہ پیش کروں، ان لوگوں کے مقابلے میں جو رحمی رشتے میں مجھ سے زیادہ قریب ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 95]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: ابو بكر بن ابي عون المديني لم يتعين لي . .»
«لم اقف عليه»
«لم اقف عليه»
حدیث نمبر: 96
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمَاجِشُونُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: مِنْ فَضْلِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُ لَمْ يَشُكَّ فِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ سَاعَةً قَطُّ.
ابن شہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی فضیلت یہ ہے کہ انہوں نے اللہ عزوجل کی بابت کبھی ایک لمحے کے لیے بھی شک نہیں کیا۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 96]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح الى الزهري . .»
«الصواعق المحرقة لابن عساكر، ص:85»
«الصواعق المحرقة لابن عساكر، ص:85»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح إلى الزهري
حدیث نمبر: 97
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبُو زَيْدٍ النُّمَيْرِيُّ عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَهُوَ أَبُو غَسَّانَ الْمَدَنِيُّ، قَثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: كَانَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ أَبْيَضَ لَطِيفًا جَعْدًا، كَأَنَّمَا خَرَجَ مِنْ صَدَعِ حَجَرٍ، مُشْرِفَ الْوَرِكَيْنِ، لَا يَثْبُتُ إِزَارُهُ عَلَى وَرِكَيْهِ.
ابن شہاب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سفید رنگت والے، دبلے پتلے اور گھنگریالے بالوں والے تھے؛ (اپنی نفاست اور چمک میں) گویا وہ کسی پتھر کی دراڑ سے برآمد ہوئے ہوں، آپ کے کولہے گوشت سے خالی (پتلے) تھے، جس کی وجہ سے آپ کا تہبند آپ کے کولہوں پر ٹھہرتا نہیں تھا۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 97]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف جداً . عبدالعزيز بن عمران متروك وابوه منكر الحديث كما يأتي . .»
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 188/3»
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 188/3»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا