الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ
نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 90
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النَّاجِيُّ ، قَثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: نَا صَدَقَةُ بْنُ الْمُثَنَّى النَّخَعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي رِيَاحُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: كُنَّا فِي الْمَسْجِدِ مَعَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ فِي أُنَاسٍ كَثِيرٍ، فَجَاءَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، فَأَوْسَعَ لَهُ الْمُغِيرَةُ وَقَالَ: هَا هُنَا، فَجَلَسَ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، فَجَاءَ شَابٌّ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ يُقَالُ لَهُ: قَيْسُ بْنُ عَلْقَمَةَ، فَاسْتَقْبَلَ الْمُغِيرَةَ فَسَبَّ وَسَبَّ، فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ: لِمَنْ يَسُبُّ هَذَا؟ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: يَسُبُّ عَلِيًّا ، فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا مُغِيرَةُ، أَلَا أَرَى أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبُّونَ عِنْدَكَ، ثُمَّ لَا تُغَيِّرُ، لَنْ أَقُولَ عَلَيْهِ مَا لَمْ يَقُلْ فَيَسْأَلَنِي عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ، مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَتَاسِعُ الْمُسْلِمِينَ لَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَهُ لَسَمَّيْتُهُ، قَالَ: فَضَجَّ النَّاسُ وَقَالُوا: يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا مَنْ تَاسِعُ الْمُسْلِمِينَ؟ وَنَاشَدُوهُ، فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّكُمْ نَاشَدْتُمُونِي مَا أَخْبَرْتُكُمْ، أَنَا تَاسِعُ الْمُؤْمِنِينَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُتِمُّ الْعَاشِرَ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَمَوْقِفُ رَجُلٍ أَوْ مَشْهَدُ رَجُلٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْبَرُّ فِيهِ وَجْهُهُ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَةِ أَحَدِكُمْ عُمْرَهُ.
ریاح بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مسجد میں سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ کثیر لوگوں کی موجودگی میں بیٹھے تھے کہ سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے جگہ کشادہ کی اور کہا: ”یہاں تشریف لائیے“، چنانچہ وہ ان کے ساتھ تخت پر بیٹھ گئے۔ پھر اہل کوفہ کا ایک نوجوان آیا جسے قیس بن علقمہ کہا جاتا تھا، اس نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے کھڑے ہو کر (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو) برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”یہ کسے برا بھلا کہہ رہا ہے؟“ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہہ رہا ہے۔“
انہوں نے فرمایا: ”اے مغیرہ! تم پر افسوس ہے، کیا میں یہ نہیں دیکھ رہا کہ تمہارے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اور تم اسے روکتے نہیں؟ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق وہ بات ہرگز نہیں کہوں گا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی کہ مبادا قیامت کے دن مجھ سے اس بارے میں بازپرس کی جائے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ، مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» ”بے شک مجھ پر جھوٹ باندھنا کسی اور پر جھوٹ باندھنے کی طرح نہیں ہے، جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنا لے۔“
(مزید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ جنتی ہیں؛ اور مسلمانوں میں سے نواں شخص (بھی جنتی ہے)، اگر میں چاہوں کہ اس کا نام لوں تو ضرور لے لوں گا۔““ راوی کہتے ہیں: یہ سن کر لوگ پکار اٹھے اور کہنے لگے: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی! ہمیں بتائیے کہ وہ نواں مسلمان کون ہے؟“ اور انہوں نے ان سے اصرار کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر تم لوگوں نے مجھ سے اصرار نہ کیا ہوتا تو میں تمہیں نہ بتاتا؛ وہ مومنوں میں نواں شخص میں ہوں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دسویں (کی گنتی) پوری فرماتے ہیں۔“
پھر انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! کسی شخص کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کسی ایسے مقام یا معرکے میں حاضر ہونا جس میں اس کا چہرہ غبار آلود ہو جائے، وہ تم میں سے کسی کی زندگی بھر کی عبادت سے بہتر ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 90]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3748، 3757، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4648، 4649، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1632، وأخرجه مسند البزار برقم: 559، 1263، 1269، 1274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5435، 5914، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 356، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 873، 894، 2222، 8225، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1083، 1084، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8437، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 90»
«مسند الامام احمد: 1/ 187، سنن ابي داؤد: 4/ 212، سنن ابن ماجه: 1/ 48»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Fada'il al-Sahabah Hadith 90 in Urdu
عثمان بن عفان ← عبد الرحمن بن عوف بن عبد عوف القرشي