الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(نماز میں شیطان کے حصے اور دائیں بائیں اٹھنے کی روایت)
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 127 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
مسند الحمیدی: 127
صحیح مسلم: 1638
سنن ابوداود: 1042
سنن دارمی: 1388
مسند احمد: 4426
اللؤلؤ والمرجان: 412
مسند امام شافعی: 270
السنن الكبرى للبيهقي: 3611
1 تا 10
حدیث نمبر: 127
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , أَنَّهُ قَالَ:" لا يَجْعَلَنَّ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ مِنْ صَلاتِهِ جُزْءًا، يَرَى أَنَّ حَتْمًا عَلَيْهِ أَنْ لا يَنْصَرِفَ يَعْنِي إِلا عَنْ يَمِينِهِ، وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرُ مَا يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کوئی بھی شخص نماز میں شیطان کے لیے کوئی حصہ مقرر ہرگز نہ کرے۔ وہ یہ نہ سمجھے کہ اس پر یہ بات لازم ہے کہ وہ (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) صرف دائیں طرف سے ہی اٹھ سکتا ہے، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کئی مرتبہ بائیں طرف سے اٹھتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 127]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 858، ومسلم: 707، وابن حبان فى ”صحيحه“: برقم: 1997، وأبو يعلى فى ”مسنده“: برقم: 5174، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 3705،»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عبدالباقی: 707 ترقیم شاملہ: -- 1638
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَوَكِيعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " لَا يَجْعَلَنَّ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ مِنْ نَفْسِهِ جُزْءًا، لَا يَرَى إِلَّا أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ، أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ، أَكْثَرُ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِهِ ".
ابومعاویہ اور وکیع نے اعمش سے، انہوں نے عمارہ سے، انہوں نے اسود سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ (ابن مسعود) سے روایت کی، کہا: تم میں سے کوئی شخص اپنی ذات میں سے شیطان کا حصہ نہ رکھے (وہم اور وسوسے کا شکار نہ ہو) یہ خیال نہ کرے کہ اس پر لازم ہے کہ وہ نماز سے دائیں کے علاوہ کسی اور جانب سے رخ نہ موڑے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اکثر دیکھا تھا، آپ بائیں جانب سے رخ مبارک موڑتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1638]
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ”تم میں سے کوئی اپنی ذات سے شیطان کو حصہ نہ دے، یہ نہ خیال کرے کہ اس پر لازم ہے کہ وہ نماز سے دائیں طرف ہی مڑے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اکثر دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بائیں طرف پھرتے تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1638]
ترقیم فوادعبدالباقی: 707
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1042
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: لَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ نَصِيبًا لِلشَّيْطَانِ مِنْ صَلَاتِهِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ، وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَكْثَرُ مَا يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِهِ". قَالَ عُمَارَةُ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ بَعْدُ، فَرَأَيْتُ مَنَازِلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ يَسَارِهِ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز کا کچھ حصہ شیطان کے لیے نہ بنائے کہ وہ صرف دائیں طرف ہی سے پلٹے، حال یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ اکثر بائیں طرف سے پلٹتے تھے، عمارہ کہتے ہیں: اس کے بعد میں مدینہ آیا تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں کو (بحالت نماز) آپ کے بائیں جانب دیکھا ۱؎۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 1042]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تم میں سے کوئی اپنی نماز میں شیطان کا حصہ نہ رکھے۔ یوں کہ صرف دائیں جانب سے پھرنے ہی کو اختیار کر لے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اپنی بائیں جانب سے پھرا کرتے تھے۔“ عمارہ بیان کرتے ہیں کہ ”بعد ازاں میں مدینے آیا تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مکانات آپ (کے مصلے) سے بائیں جانب تھے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 1042]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 159 (852)، صحیح مسلم/المسافرین 7 (707)، سنن النسائی/السھو 100 (1361)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 33 (930)، (تحفة الأشراف: 9177)، و قد أخرجہ: مسند احمد (1/383، 429، 464)، سنن الدارمی/الصلاة 89 (1390) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے آپ کے مصلیٰ سے (بحالت نماز) بائیں جانب پڑتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بائیں جانب مڑتے اور اٹھ کر اپنے حجروں میں تشریف لے جاتے تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح ق دون قوله عمارة أتيت
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (852) صحيح مسلم (707)
حدیث نمبر: 1388
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: لَا يَجْعَلْ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ نَصِيبًا مِنْ صَلَاتِهِ: يَرَى أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ، لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَثِيرًا "يَنْصَرِفُ عَنْ يَسَارِهِ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کوئی شخص اپنی نماز میں سے کچھ بھی شیطان کا حصہ نہ لگائے اس طرح کہ داہنی طرف سے ہی پلٹنا اپنے لئے ضروری قرار دے لے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (نماز کے بعد) کثرت سے بائیں طرف سے پلٹتے دیکھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1388]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1390] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 852] ، [مسلم 707] ، [أبوداؤد 1042] ، [نسائي 1359] ، [ابن ماجه 930] ، [أبويعلی 5174] ، [ابن حبان 1997] ، [الحميدي 127] ، اس کی سند میں عمارہ: ابن عمیر اور الاسود: ابن یزید ہیں۔
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 852] ، [مسلم 707] ، [أبوداؤد 1042] ، [نسائي 1359] ، [ابن ماجه 930] ، [أبويعلی 5174] ، [ابن حبان 1997] ، [الحميدي 127] ، اس کی سند میں عمارہ: ابن عمیر اور الاسود: ابن یزید ہیں۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1387)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مستحب عمل کو واجب کر لینا شیطانی عمل ہے، اور جب مستحب کام شیطانی ہو جائے تو مکروہ و منکر اور بدعت کو لازم پکڑنے اور سنّت سے اعراض کرنے کی کیا حیثیت ہوگی۔
اللہ تعالیٰ اس سے سب کو محفوظ رکھے۔
آمین
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مستحب عمل کو واجب کر لینا شیطانی عمل ہے، اور جب مستحب کام شیطانی ہو جائے تو مکروہ و منکر اور بدعت کو لازم پکڑنے اور سنّت سے اعراض کرنے کی کیا حیثیت ہوگی۔
اللہ تعالیٰ اس سے سب کو محفوظ رکھے۔
آمین
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4426
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ عُمَيْرٍ يُحَدِّثُ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ قَالَ: لَا يَجْعَلَنَّ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ جُزْءًا، يَرَى أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ الِانْصِرَافُ عَنْ يَمِينِهِ، لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَكْثَرُ انْصِرَافِهِ عَنْ يَسَارِهِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم میں سے کوئی شخص شیطان کو اپنی ذات پر ایک حصہ کے برابر بھی قدرت نہ دے، اور یہ نہ سمجھے کہ اس کے ذمے دائیں طرف سے ہی واپس جانا ضروری ہے، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی واپسی اکثر بائیں جانب سے ہوتی تھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4426]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 852.
حدیث نمبر: 412
412 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ لاَ يَجْعَلَنَّ أَحَدُكُمْ لِلشَيْطَانِ شَيْئًا مِنْ صَلاَتِهِ، يَرَى أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ أَنْ لاَ يَنْصَرِفَ إِلاَّ عَنْ يَمِينِهِ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَثِيرًا يَنْصَرِفُ عَنْ يَسَارِهِ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کوئی شخص اپنی نماز میں سے کچھ بھی شیطان کا حصہ نہ لگائے اس طرح کہ (سلام پھیرنے کے بعد) دائیں طرف ہی لوٹنا اپنے لیے ضروری قرار دے لے، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اکثر بائیں طرف سے لوٹتے دیکھا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 412]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 195 باب الانفتال والانصراف عن اليمين والشمال»
وضاحت: جب مباح کام لازم قرار دینے سے شیطان کا حصہ سمجھا جائے تو جو کام مکروہ یا بدعت ہے اس کو کوئی لازم قرار دے لے اور اس کے نہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کے بندوں کو ستائے تو اس پر شیطان کا کیا تسلط ہے، سمجھ لینا چاہیے۔(راز)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 270
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُلَيْمَانُ بْنُ مِهْرَانَ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: لَا يَجْعَلَنَّ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ مِنْ صَلَاتِهِ جُزْءًا يَرَى أَنْ حَتْمًا عَلَيْهِ أَنْ لَا [ ص: 291 ] يَنْفَتِلَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ مَا يَنْصَرِفُ عَنْ يَسَارِهِ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ، وَآخِرُهَا آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ.
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں: ”تم میں سے کوئی ہرگز اپنی نماز سے شیطان کے لیے حصہ مقرر نہ کرے کہ وہ اپنے لیے صرف دائیں جانب پھرنا ہی ضروری خیال کرے جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اکثر اپنے بائیں طرف پھرتے ہوئے دیکھا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 270]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری: الأذان، باب الانفتال والانصراف عن الیمین والشمال: 852. ومسلم، الصلاۃ، باب جواز الانصراف من الصلاۃ عن الیمین والشمال: 707.»
حدیث نمبر: 3611
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ:" لَا يَجْعَلْ أَحَدُكُمْ نَصِيبًا لِلشَّيْطَانِ مِنْ صَلَاتِهِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ مَا يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِهِ" قَالَ عُمَارَةُ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ بَعْدُ فَرَأَيْتُ مَنَازِلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ يَسَارِهِ.
(ا) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی اپنی نماز میں شیطان کے لیے کچھ حصہ نہ چھوڑے، یعنی صرف داہنی طرف نہ مڑے بلکہ بائیں طرف بھی مڑے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کئی مرتبہ بائیں طرف سے پھرتے ہوئے دیکھا ہے۔
(ب) عمارہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: یہ حدیث سننے کے بعد میں مدینہ میں آیا تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مکانات دیکھے، وہ آپ کی بائیں جانب تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3611]
(ب) عمارہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: یہ حدیث سننے کے بعد میں مدینہ میں آیا تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مکانات دیکھے، وہ آپ کی بائیں جانب تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3611]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10125
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا يَجْعَلَنَّ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ مِنْ نَفْسِهِ جُزْءًا، وَلَا يَرَى حَقًّا عَلَيْهِ أَنْ يَنْصَرِفَ عَنْ يَمِينِهِ، قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ مَا يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم میں سے کوئی اپنے آپ میں سے شیطان کے لیے کوئی حصہ نہ رکھے، اور یہ نہ سمجھے کہ اس پر لازم ہے کہ وہ نماز سے اپنی دائیں طرف سے ہی پلٹے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اکثر اپنی بائیں طرف سے پلٹتے دیکھا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10125]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 120، حدیث 10161»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 852، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 707، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1714، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1997، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1359 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1285، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1042، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1390، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 930، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3667، 3668، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3705، 4165، 4512، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 282، والحميدي فى «مسنده» برقم: 127، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5174، والبزار فى «مسنده» برقم: 1639، 1640، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3208، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3125، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10162، 10163، 10164، 10165»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 852، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 707، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1714، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1997، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1359 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1285، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1042، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1390، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 930، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3667، 3668، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3705، 4165، 4512، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 282، والحميدي فى «مسنده» برقم: 127، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5174، والبزار فى «مسنده» برقم: 1639، 1640، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3208، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3125، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10162، 10163، 10164، 10165»
حدیث نمبر: 10126
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: لَا يَجْعَلْ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ مِنْ نَفْسِهِ جُزْءًا، لَا يَرَى إِلَّا أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ، وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ مَا يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم میں سے کوئی اپنے آپ میں سے شیطان کے لیے کوئی حصہ نہ رکھے، وہ یہی سمجھتا ہے کہ اس پر لازم ہے کہ نماز سے صرف اپنی دائیں طرف سے پلٹے، حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اکثر اپنی بائیں طرف سے پلٹتے دیکھا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10126]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 120، حدیث 10162»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 852، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 707، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1714، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1997، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1359 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1285، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1042، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1390، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 930، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3667، 3668، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3705، 4165، 4512، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 282، والحميدي فى «مسنده» برقم: 127، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5174، والبزار فى «مسنده» برقم: 1639، 1640، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3208، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3125، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10163، 10161، 10164، 10165»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 852، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 707، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1714، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1997، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1359 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1285، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1042، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1390، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 930، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3667، 3668، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3705، 4165، 4512، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 282، والحميدي فى «مسنده» برقم: 127، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5174، والبزار فى «مسنده» برقم: 1639، 1640، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3208، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3125، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10163، 10161، 10164، 10165»