الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 304
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 304 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند الحمیدی: 304
السنن الكبرى للبيهقي: 15393
حدیث نمبر: 304
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ تُسْتَحَاضُ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: " إِنَّهُ لَيْسَ بِالْحَيْضَةِ، وَلَكِنَّهُ عِرْقٌ" , وَأَمَرَهَا أَنْ تَدَعَ الصَّلاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا , أَوْ قَدْرَ حَيْضَتِهَا , ثُمَّ تَغْتَسِلُ، فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ اسْتَدْفَرَتْ بِثَوْبٍ وَصَلَّتْ .
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، فاطمہ بن ابوحبیش کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ حیض نہیں ہے، بلکہ یہ کسی دوسری رگ کا مواد ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ ہدایت کی کہ اپنے حیض کے مخصوص دنوں میں وہ نماز ترک کر دے پھر وہ غسل کرے، پھر اگر خون غالب آ جائے تو وہ کپڑے کو مضبوطی سے باندھ کر نماز ادا کرے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 304]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وقد استوفينا تخريجه فى «مسند الموصلي» برقم 6894 وأحمد فى المسند 25946 , 26026 , 26140 , 26164، ومالك فى الموطأ 135، والحاكم فى المستدرك 6985، والدارمي فى سننه 816، والنسائي فى الكبرى 210»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 15393
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ، نا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا اسْتُحِيضَتْ فَسَأَلَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ" فَأَمَرَهَا أَنْ" تَدَعَ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا وَأَيَّامَ حَيْضِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلَ وَتُصَلِّيَ فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ اسْتَدْفَرَتْ" كَذَا وَجَدْتُ وَالصَّوَابُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا أَوْ أَيَّامَ حَيْضِهَا بِالشَّكِّ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ وَرَوَاهُ أَبُو عُبَيْدِ اللهِ الْمَخْزُومِيُّ عَنْ سُفْيَانَ فَقَالَ لِتَنْظُرْ عِدَّةَ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامِ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُهُنَّ وَقَدْرَهُنَّ مِنَ الشَّهْرِ فَلْتَتْرُكِ الصَّلَاةَ، كَذَلِكَ كَمَا رَوَاهُ نَافِعٌ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَنَافِعٌ أَحْفَظُ عَنْ سُلَيْمَانَ مِنْ أَيُّوبَ وَهُوَ يَقُولُ: مِثْلُ أَحَدِ مَعْنَيَيْ أَيُّوبَ اللَّذَيْنِ رَوَاهُمَا قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ رُوِيَ هَذَا اللَّفْظُ الَّذِي احْتَجُّوا بِهِ فِي أَحَادِيثَ ذَكَرْنَاهَا فِي كِتَابِ الْحَيْضِ وَتِلْكَ الْأَحَادِيثُ فِي نَفْسِهَا مُخْتَلَفٌ فِيهَا فَبَعْضُ الرُّوَاةِ قَالَ: فِيهَا أَيَّامُ أَقْرَائِهَا وَبَعْضُهُمْ قَالَ: فِيهَا أَيَّامُ حَيْضِهَا أَوْ مَا فِي مَعْنَاهُ وَكُلُّ ذَلِكَ مِنْ جِهَةِ الرُّوَاةِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ يُعَبِّرُ عَنْهُ بِمَا يَقَعُ لَهُ وَالْأَحَادِيثُ الصِّحَاحُ مُتَّفِقَةٌ عَلَى الْعِبَارَةِ عَنْهُ بِأَيَّامِ الْحَيْضِ دُونَ لَفْظِ الْأَقْرَاءِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش مستحاضہ ہو گئی، اس کے لیے ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حیض نہیں ہے، وہ تو رگ ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو حکم دیا کہ وہ اپنے قروء یا اپنے حیض کے دنوں میں نماز کو چھوڑ دے۔ پھر وہ غسل کرے اور نماز پڑھے اور اگر خون کا غلبہ ہو تو لنگوٹ باندھ لے۔
شیخ فرماتے ہیں: یہ الفاظ جن سے انہوں نے دلیل لی ہے، ان احادیث میں مروی ہیں جنہیں ہم نے کتاب الحیض میں ذکر کیا ہے اور ان احادیث میں خود اختلاف ہے، بعض راویوں نے ان میں «أَيَّامُ أَقْرَائِهَا» کہا ہے اور بعض نے «أَيَّامُ حَيْضِهَا» یا اس کے ہم معنی الفاظ کہے ہیں، اور یہ سب راویوں کی طرف سے ہے، ہر ایک نے اسے اپنے الفاظ میں بیان کیا ہے، اور صحیح احادیث اسے «أَيَّامُ الْحَيْضِ» (حیض کے دنوں) سے تعبیر کرنے پر متفق ہیں نہ کہ «الْأَقْرَاءِ» کے لفظ سے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15393]
شیخ فرماتے ہیں: یہ الفاظ جن سے انہوں نے دلیل لی ہے، ان احادیث میں مروی ہیں جنہیں ہم نے کتاب الحیض میں ذکر کیا ہے اور ان احادیث میں خود اختلاف ہے، بعض راویوں نے ان میں «أَيَّامُ أَقْرَائِهَا» کہا ہے اور بعض نے «أَيَّامُ حَيْضِهَا» یا اس کے ہم معنی الفاظ کہے ہیں، اور یہ سب راویوں کی طرف سے ہے، ہر ایک نے اسے اپنے الفاظ میں بیان کیا ہے، اور صحیح احادیث اسے «أَيَّامُ الْحَيْضِ» (حیض کے دنوں) سے تعبیر کرنے پر متفق ہیں نہ کہ «الْأَقْرَاءِ» کے لفظ سے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15393]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح