🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 733
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 733 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
مسند الحمیدی: 733
صحیح مسلم: 5010، 5012، 5013، 5015، 5016
سنن نسائی: 4344
مسند احمد: 18573، 19147، 19400
الفتح الربانی: 7341
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 575
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7341
عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَصَبْنَا حُمُرًا خَارِجًا مِنَ الْقَرْيَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَكْفِئُوا الْقُدُورَ بِمَا فِيهَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ إِنَّمَا نَهَى عَنْهَا أَنَّهَا كَانَتْ تَأْكُلُ الْعَذِرَةَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نے بستی کے باہر گدھوں کو پایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہنڈیوں میں جو کچھ بھی ہے، سب الٹ دو۔ جب میں نے اس کا ذکر سعید بن جبیر سے کیا تو انہوں نے کہا: ان کے گوشت کھانے سے اس لیے منع کیا گیا ہے کہ یہ غلاظت کھاتے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7341]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3155، 4220، ومسلم: 1937، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19400 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19620»
وضاحت: فوائد: … سعید بن جبیر کا یہ کہنا کہ گدھوں کو اس لیے حرام کیا گیا کہ یہ غلاظت کھاتے ہیں، یہ ان کی ذاتی رائے ہے، اللہ تعالی اور اس کے رسول نے گھریلو گدھوں کے گندہ ہونے کی وجہ سے ان کو حرام قرار دیا ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3155
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 575
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، قَالَ: أَصَبْنَا حُمُرًا خَارِجَةً مِنَ الْقَرْيَةِ عَامَ خَيْبَرَ فَنَحَرْنَاهَا فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنِ اكْفَئُوا الْقُدُورَ بِمَا فِيهَا فَكَفَأْنَاهَا وَإِنَّ الْقُدُورَ لَتَغْلِيَ". قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ: إِنَّمَا تِلْكَ حُمُرٌ كَانَتْ تَأْكُلُ الْعُذْرَةَ.
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے خیبر والے سال ہمیں بستی کے باہر گدھے ملے ہم نے انہیں ذبح کر لیا تو منادی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کیا کہ ”ہنڈیوں میں جو کچھ ہے الٹ دو“ ہم نے ابلتی ہنڈیاں الٹ دیں۔ ابو اسحاق کہتے ہیں یہ حدیث میں نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے ذکر کی انہوں نے کہا: ”وہ گدھے گندگی کھاتے تھے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في أكل لحوم الخيل والبغال والحمير/حدیث: 575]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، الصید والذبائح، باب تحریم اکل لحوم الحمر الاھلیة، رقم: 4339 وقال الالبانی: صحیح، مسند احمد: 143/32، رقم: 19400 وقال الارنوؤط: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں