الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب تَحْزِيبِ الْقُرْآنِ
باب: قرآن کے حصے اور پارے مقرر کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1393 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 1393
سنن ابن ماجہ: 1345
مصنف ابن ابی شیبہ: 8812
المعجم الکبیر للطبرانی: 595
حدیث نمبر: 1393
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، أَخْبَرَنَا قُرَّانُ بْنُ تَمَّامٍ. ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَالِدٍ وَهَذَا لَفْظُهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ فِي حَدِيثِهِ: أَوْسُ بْنُ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَفْدِ ثَقِيفٍ، قَالَ: فَنَزَلَتِ الْأَحْلَافُ عَلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، وَأَنْزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي مَالِكٍ فِي قُبَّةٍ لَهُ، قَالَ مُسَدَّدٌ: وَكَانَ فِي الْوَفْدِ الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَقِيفٍ، قَالَ: كَانَ كُلَّ لَيْلَةٍ يَأْتِينَا بَعْدَ الْعِشَاءِ يُحَدِّثُنَا، وقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: قَائِمًا عَلَى رِجْلَيْهِ حَتَّى يُرَاوِحُ بَيْنَ رِجْلَيْهِ مِنْ طُولِ الْقِيَامِ، وَأَكْثَرُ مَا يُحَدِّثُنَا مَا لَقِيَ مِنْ قَوْمِهِ مِنْ قُرَيْشٍ، ثُمَّ يَقُولُ:" لَا سَوَاءَ كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ مُسْتَذَلِّينَ، قَالَ مُسَدَّدٌ: بِمَكَّةَ، فَلَمَّا خَرَجْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ كَانَتْ سِجَالُ الْحَرْبِ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ نُدَالُ عَلَيْهِمْ، وَيُدَالُونَ عَلَيْنَا"، فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةً أَبْطَأَ عَنِ الْوَقْتِ الَّذِي كَانَ يَأْتِينَا فِيهِ، فَقُلْنَا: لَقَدْ أَبْطَأْتَ عَنَّا اللَّيْلَةَ، قَالَ:" إِنَّهُ طَرَأَ عَلَيَّ جُزْئِي مِنَ الْقُرْآنِ فَكَرِهْتُ أَنْ أَجِيءَ حَتَّى أُتِمَّهُ". قَالَ أَوْسٌ: سَأَلْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُحَزِّبُونَ الْقُرْآنَ؟ قَالُوا: ثَلَاثٌ وَخَمْسٌ وَسَبْعٌ وَتِسْعٌ وَإِحْدَى عَشْرَةَ وَثَلَاثَ عَشْرَةَ وَحِزْبُ الْمُفَصَّلِ وَحْدَهُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ أَتَمُّ.
اوس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ثقیف کے ایک وفد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، وفد کے وہ لوگ جن سے معاہدہ ہوا تھا، مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے پاس ٹھہرے اور بنی مالک کا قیام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خیمے میں کرایا، (مسدد کہتے ہیں: اوس بھی اس وفد میں شامل تھے، جو ثقیف کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا) اوس کہتے ہیں: تو ہر رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے بعد ہمارے پاس آتے اور ہم سے گفتگو کرتے۔ ابو سعید (عبداللہ بن سعید) کی روایت میں اضافہ ہے کہ (آپ گفتگو) کھڑے کھڑے کرتے اور دیر تک کھڑے رہنے کی وجہ سے آپ کبھی ایک پیر پر اور کبھی دوسرے پیر پر بوجھ ڈالتے اور زیادہ تر ان واقعات کا تذکرہ کرتے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی قوم قریش کی جانب سے پیش آئے تھے، پھر فرماتے: ”ہم اور وہ برابر نہ تھے، ہم مکہ میں کمزور اور ناتواں تھے، پھر جب ہم نکل کر مدینہ آ گئے تو جنگ کا ڈول ہمارے اور ان کے بیچ رہتا، کبھی ہم ان پر غالب آتے اور کبھی وہ ہم پر“۔ ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حسب معمول وقت پر آنے میں تاخیر ہو گئی تو ہم نے آپ سے پوچھا: آج رات آپ نے آنے میں تاخیر کر دی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج قرآن مجید کا میرا ایک حصہ تلاوت سے رہ گیا تھا، مجھے اسے پورا کئے بغیر آنا اچھا نہ لگا“۔ اوس کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے پوچھا کہ وہ لوگ کیسے حصے مقرر کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: پہلا حزب (حصہ) تین سورتوں کا، دوسرا حزب (حصہ) پانچ سورتوں کا، تیسرا سات سورتوں کا، چوتھا نو سورتوں کا، پانچواں گیارہ اور چھٹا تیرہ سورتوں کا اور ساتواں پورے مفصل کا ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابوسعید (عبداللہ بن سعید الاشیخ) کی روایت کامل ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب قراءة القرآن وتحزيبه وترتيله /حدیث: 1393]
سیدنا اوس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ثقیف کے وفد کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ (اس وفد سے) حلیف لوگ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے مہمان بن گئے اور (دوسرے) بنی مالک کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک خیمے میں اقامت دی۔ مسدد نے کہا: ”اوس بن حذیفہ اس وفد میں شامل تھے جو ثقیف کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا۔“ اوس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے بعد ہمارے ہاں روزانہ تشریف لاتے اور بات چیت کرتے تھے۔ ابوسعید نے کہا: ”آپ اپنے پاؤں پر کھڑے کھڑے باتیں کرتے اور زیادہ دیر کھڑے رہنے کی وجہ سے کبھی ایک پاؤں پر زور دے کر کھڑے ہوتے کبھی دوسرے پر۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بالعموم اپنی قوم قریش کے ساتھ بیتے حالات بیان فرمایا کرتے۔“ فرماتے: ”ہم برابر نہ تھے، بلکہ کمزور و ناتواں تھے۔“ مسدد کے الفاظ ہیں: ”مکے میں، جب ہم مدینے آ گئے تو ہم میں اور ان میں لڑائی شروع ہو گئی۔ کبھی ہم ان پر غالب آتے کبھی وہ۔“ ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مقررہ وقت پر آنے میں تاخیر کر دی تو ہم نے کہا: ”آج رات آپ تاخیر سے تشریف لائے ہیں؟“ فرمایا: ”میرا ایک جزء قرآن کا رہتا تھا، میں نے اس کی تلاوت مکمل کیے بغیر آنا پسند نہ کیا۔“ اوس کہتے ہیں: ”میں نے اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے معلوم کیا کہ آپ لوگ قرآن کے حصے کس طرح کرتے ہیں؟“ تو انہوں نے کہا: ”پہلا حصہ تین سورتوں کا (بقرہ، آل عمران اور نساء)، دوسرا حصہ پانچ سورتوں کا (مائدہ سے براۃ تک)، تیسرا حصہ سات سورتوں کا (یونس سے نحل تک)، چوتھا حصہ نو سورتوں کا (بنی اسرائیل سے فرقان تک)، پانچواں حصہ گیارہ سورتوں کا (شعراء سے یسین تک)، چھٹا حصہ تیرہ سورتوں کا (صافات سے حجرات تک) اور ساتواں حصہ مفصل کا (ق سے آخر تک)۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”ابوسعید کی حدیث زیادہ کامل ہے۔“ [سنن ابي داود/أبواب قراءة القرآن وتحزيبه وترتيله /حدیث: 1393]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 178 (1345)، (تحفة الأشراف:1737) (ضعیف)» (اس کے راوی عثمان لین الحدیث ہیں)
وضاحت: ۱؎: پہلا حزب: بقرہ، آل عمران اور نساء نامی سورتیں، دوسرا حزب: مائدہ، انعام، اعراف، انفال اور توبہ نامی سورتیں، تیسرا حزب: یونس، ھود، یوسف، رعد، ابراہیم، حجر اور نحل نامی سورتیں، چوتھا حزب: اسرائیل، کہف، مریم، طٰہٰ، انبیاء، حج، مومنون، نور اور فرقان نامی سورتیں، پانچواں حزب: شعراء، نمل، قصص، عنکبوت، روم، لقمان، الم تنزیل السجدۃ، احزاب، سبا، فاطر اور یٰسین نامی سورتیں، چھٹواں حزب: صافات، ص، زمر، مومن، حم سجدہ، شوریٰ، زخرف، دخان، جاثیہ، احقاف، محمد، فتح اور حجرات نامی سورتیں، ساتواں حزب: سورہ (ق) سے لے کر اخیر قرآن تک کی سورتیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (1345)
عثمان بن عبد اللّٰه بن أوس : روي عنه جماعة و وثقه ابن حبان وقال الذھبي :’’ محله الصدق ‘‘ ولكن في ادراكه جده نظر
انظر المشكوة بتحقيقي (2167)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 56
إسناده ضعيف
ابن ماجه (1345)
عثمان بن عبد اللّٰه بن أوس : روي عنه جماعة و وثقه ابن حبان وقال الذھبي :’’ محله الصدق ‘‘ ولكن في ادراكه جده نظر
انظر المشكوة بتحقيقي (2167)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 56
حدیث نمبر: 1345
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيِّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ جَدِّهِ أَوْسِ بْنِ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَفْدِ ثَقِيفٍ، فَنَزَّلُوا الْأَحْلَافَ عَلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، وَأَنْزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي مَالِكٍ فِي قُبَّةٍ لَهُ، فَكَانَ يَأْتِينَا كُلَّ لَيْلَةٍ بَعْدَ الْعِشَاءِ، فَيُحَدِّثُنَا قَائِمًا عَلَى رِجْلَيْهِ حَتَّى يُرَاوِحَ بَيْنَ رِجْلَيْهِ، وَأَكْثَرُ مَا يُحَدِّثُنَا مَا لَقِيَ مِنْ قَوْمِهِ مِنْ قُرَيْشٍ، وَيَقُولُ:" وَلَا سَوَاءَ كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ مُسْتَذَلِّينَ، فَلَمَّا خَرَجْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ كَانَتْ سِجَالُ الْحَرْبِ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ، نُدَالُ عَلَيْهِمْ وَيُدَالُونَ عَلَيْنَا"، فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ أَبْطَأَ عَنِ الْوَقْتِ الَّذِي كَانَ يَأْتِينَا فِيهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَبْطَأْتَ عَلَيْنَا اللَّيْلَةَ، قَالَ:" إِنَّهُ طَرَأَ عَلَيَّ حِزْبِي مِنَ الْقُرْآنِ، فَكَرِهْتُ أَنْ أَخْرُجَ حَتَّى أُتِمَّهُ"، قَالَ أَوْسٌ: فَسَأَلْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ تُحَزِّبُونَ الْقُرْآنَ؟، قَالُوا: ثَلَاثٌ، وَخَمْسٌ، وَسَبْعٌ، وَتِسْعٌ، وَإِحْدَى عَشْرَةَ، وَثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَحِزْبُ الْمُفَصَّلِ".
اوس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ثقیف کے ایک وفد میں آئے، تو لوگوں نے قریش کے حلیفوں کو مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے پاس اتارا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مالک کو اپنے ایک خیمہ میں اتارا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات عشاء کے بعد ہمارے پاس تشریف لاتے، اور کھڑے کھڑے باتیں کرتے یہاں تک کہ ایک پاؤں سے دوسرے پاؤں پر بدل بدل کر کھڑے رہتے، اور اکثر وہ حالات بیان کرتے جو اپنے خاندان قریش سے آپ کو پیش آئے تھے، اور فرماتے: ”ہم اور وہ برابر نہ تھے، ہم کمزور اور بے حیثیت تھے، لیکن جب ہم مدینہ آئے تو لڑائی کا ڈول ہمارے اور ان کے درمیان رہا، ہم ان کے اوپر ڈول نکالتے اور وہ ہمارے اوپر ڈول نکالتے“ ۱؎ ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وقت مقررہ پر آنے میں تاخیر کی؟ تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے آج رات تاخیر کی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا قرآن کا وظیفہ پڑھنے سے رہ گیا تھا، میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ اس کو پورا کئے بغیر نکلوں“۔ اوس کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے پوچھا: آپ لوگ قرآن کے وظیفے کیسے مقرر کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: پہلا حزب تین سورتوں کا (بقرہ، آل عمران اور نساء) دوسرا حزب پانچ سورتوں کا (مائدہ، انعام، اعراف، انفال اور براءۃ)، تیسرا حزب سات سورتوں کا (یونس، ہود، یوسف، رعد، ابراہیم، حجر اور نحل)، چوتھا حزب نو سورتوں کا (بنی اسرائیل، کہف، مریم، طہٰ، انبیاء، حج، مومنون، نور اور فرقان)، پانچواں حزب گیارہ سورتوں کا (شعراء، نمل، قصص، عنکبوت، روم، لقمان، سجدہ، احزاب، سبا، فاطر اور یٰسین)، اور چھٹا حزب تیرہ سورتوں کا (صافات، ص، زمر، ساتوں حوامیم، محمد، فتح اور حجرات)، اور ساتواں حزب مفصل کا (سورۃ ق سے آخر قرآن تک)۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1345]
حضرت اوس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”ہم لوگ قبیلہ ثقیف کے وفد میں شامل ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے قریش کے حلیفوں کو تو حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مالک کو اپنی ایک عمارت میں ٹھہرایا۔ (حضرت اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں) نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات عشاء کے بعد ہمارے پاس تشریف لاتے اور قدموں پر کھڑے ہو کر ہم سے بات چیت فرماتے (وعظ و نصیحت کرتے جو بعض اوقات طویل ہو جاتی) حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی ایک پاؤں پر بوجھ دے کر کھڑے ہوتے، کبھی دوسرے پر۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اکثر وہ باتیں سناتے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی قوم قریش کی طرف سے تکلیفیں پہنچی تھیں اور فرماتے: ”(ہم اور وہ) برابر نہیں تھے۔ ہم لوگ تو کمزور اور دبے ہوتے تھے۔ (وہ غالب اور زور آور تھے) پھر جب ہم مدینے آ گئے تو ہمارے اور ان کے درمیان لڑائی کا توازن کم و بیش ہونے لگا، کبھی ہم ان پر غالب آتے، کبھی وہ ہمیں نقصان پہنچا جاتے۔“ ایک رات ایسا ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت ہمارے پاس تشریف لایا کرتے تھے اس کی نسبت تاخیر سے تشریف لائے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آج رات آپ کو ہمارے ہاں تشریف لانے میں دیر ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری (روز مرہ کی) قرآن کی منزل پوری نہیں ہو سکی تھی۔ مجھے یہ بات اچھی نہ لگی کہ اسے پورا کیے بغیر تمہارے پاس آؤں۔“ حضرت اوس رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم سے دریافت کیا: آپ لوگ (روزانہ تلاوت کے لیے) قرآن مجید کے حصے کس طرح مقرر کرتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: (پہلا حصہ) تین سورتوں کا (بقرہ، آل عمران اور نساء)، (دوسرا حصہ) پانچ سورتوں کا (مائدہ سے براءت تک)، (تیسرا حصہ) سات سورتوں کا (یونس سے نحل تک)، (چوتھا حصہ) نو سورتوں کا (بنی اسرائیل سے فرقان تک)، (پانچواں حصہ) گیارہ سورتوں کا (شعراء سے یٰس تک)، (چھٹا حصہ) تیرہ سورتوں کا (صافات سے حجرات تک) اور (ساتواں حصہ) مفصل کا (ق سے آخر تک)۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1345]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 326 (1393)، (تحفة الأشراف: 1737) (ضعیف)» (اس سند میں ابوخالد متکلم فیہ نیز عثمان لین الحدیث ہیں، نیز ملاحظہ ہو: ضعیف ابی داود: 246)
وضاحت: ۱؎: ”لڑائی کا ڈول ہمارے اور ان کے درمیان رہا“ یعنی کبھی ہمیں فتح حاصل ہوتی اور کبھی انہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1393)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 425
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1393)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 425
ترقیم عوامۃ: 8672 ترقیم الشثری: -- 8812
حدثنا وكيع ، قال: ثنا عبد الله بن عبد الرحمن بن يعلى الطائفي ، عن عثمان بن عبد الله بن اوس الثقفي ، عن جده اوس بن حذيفة ، قال: قدم على رسول الله صلى الله عليه وسلم في وفد ثقيف، قال: فانزلنا في قبة له، ونزل إخواننا الاحلاف على مغيرة بن شعبة، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ياتينا بعد العشاء، فيحدثنا، وكان اكثر حديثه تشكيه قريشا ويقول:" ولا سواء ؛ كنا بمكة إلا مستضعفين مستذلين فلما اتينا المدينة كانت الحرب سجالا علينا ولنا"، قال: فابطا علينا ذات ليلة، فاطول، فقلنا يا رسول الله: ابطات علينا، فقال:" إنه طرا علي حزب من القرآن، فكرهت ان اخرج حتى اقضيه." فسالنا اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم: كيف كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحزب القرآن؟ فقال:" كان يحزبه ثلاثا، وخمسا وسبعا، وتسعا، وإحدى عشرة، وثلاث عشرة، وحزب المفصل"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في سنن ابن ماجة زيادة: (في).
(٢) في [أ، ب]: (وكان)، وفي [هـ، ص]: (كان).
(٣) في [ط، هـ]: (يشكي).
(٤) في [هـ]: (سواكن).
(٥) في [هـ] زيادة: (إلا).
(٦) سقط من: [أ، ك، ز].
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [ب]: تكررت.
(٩) ضعيف؛ عبد اللَّه بن عبد الرحمن بن يعلى ضعيف، أخرجه أحمد (١٦١٦٦)، وأبو داود (١٣٩٣)، وابن ماجة (١٣٤٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٥٢٣)، والطحاوي في شرح المشكل (١٣٧١)، والطبراني (٥٩٩)، وأبو نعيم في معرفة الصحابة (٩٧٣)، والمزي ١٩/ ٤١١، والطيالسي (١١٠٨).
حضرت اوس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ثقیف کے وفد کے ساتھ حاضر ہوئے۔ آپ نے ہمیں ایک قبہ میں ٹھہرایا۔ ہمارے کچھ حلیف بھائی حضرت مغیرہ بن شعبہ کے پاس ٹھہرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس عشاء کے بعد تشریف لایا کرتے تھے۔ آپ کی اکثر گفتگو قریش کی شکایات پر مشتمل ہوتی تھی۔ آپ فرماتے کہ دونوں جگہ پریشانی ہے، مکہ میں کمزور اور لاچار تھے، مدینہ آئے تو لڑائیوں نے ہمیں گھیر لیا ہے، کچھ ہمارے خلاف جاتی ہیں اور کچھ ہمارے حق میں۔ ایک رات آپ نے تشریف لانے میں دیر کردی، جب آپ تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! آج آپ نے تشریف لانے میں دیر کردی! آپ نے فرمایا کہ میرے روز کی تلاوت کے معمول میں کچھ کمی رہ گئی تھی اور مجھے یہ بات پسند نہ تھی کہ میں اسے پورا کیے بغیر جاؤں۔ ہم نے صحابہ کرام سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزانہ کتنا قرآن پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے بتایا کہ آپ قرآن مجید کو تین، پانچ، سات، نو، گیارہ، تیرہ اور حزب المفصل میں تقسیم فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8812]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال يحيى بن معين: حديث ليس بالقائم . قال سعد الشثري: ضعيف؛ عبد اللَّه بن عبد الرحمن بن يعلى ضعيف .»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1393، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1345، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16417، 19326، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1204، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1372، 1371، 1373، والطبراني فى «الكبير» برقم: 599، 600، 87، ترقيم محمد عوامة: 8672»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1393، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1345، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16417، 19326، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1204، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1372، 1371، 1373، والطبراني فى «الكبير» برقم: 599، 600، 87، ترقيم محمد عوامة: 8672»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 595
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلْطِيُّ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا قُرَّانُ بْنُ تَمَّامٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ إِسْحَاقُ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ جَدِّهِ أَوْسِ بْنِ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفْدَ ثَقِيفٍ، فَأُنْزِلْنَا عَلَيْهِ فِي قُبَّةٍ لَهُ، فَنَزَلَ إِخْوَانُنَا مِنَ الْأَحْلَافِ عَلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِينَا بَعْدَ الْعِشَاءِ فَيُحَدِّثُنَا، وَكَانَ أَكْثَرُ حَدِيثِهِ تَشْكِيَةَ قُرَيْشٍ، وَيَقُولُ: وَلَا سَوَاءٌ كُنَّا بِمَكَّةَ مُسْتَذَلِّينَ مُسْتَضْعَفِينَ، فَلَمَّا أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ كَانَتِ الْحَرْبُ سِجَالًا عَلَيْنَا وَلَنَا فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَأَطْوَلَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ لَقَدْ أَبْطَأْتَ، فَقَالَ: " إِنَّهُ طَرَأَ عَلَيَّ حِزْبِي مِنَ الْقُرْآنِ، فَكَرِهْتُ أَنْ أَخْرُجَ حَتَّى أَقْضِيَهُ " فَسَأَلْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَزِّبُ الْقُرْآنَ؟ فَقَالُوا: كَانَ يُحَزِّبُهُ ثَلَاثًا، وَخَمْسًا، وَسَبْعًا، وَتِسْعًا، وَإِحْدَى عَشْرَةَ، وَثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَحِزْبَ الْمُفَصَّلِ.
سیدنا اوس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم ثقیف کے وفد کی صورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک خیمے میں ٹھہرایا گیا، اور ہمارے حلیف بھائی مغیرہ بن شعبہ کے پاس اترے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے بعد ہمارے پاس آتے اور ہم سے گفتگو فرماتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ تر گفتگو قریش کی شکایت پر ہوتی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”ہم اور وہ برابر نہیں ہیں: ہم مکہ میں ذلیل اور کمزور تھے، پھر جب ہم مدینہ آئے تو جنگ باری باری کبھی ہمارے خلاف چلتی اور کبھی ہمارے حق میں۔“ ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے پاس آنے میں دیر ہوئی، اور خاصی دیر ہوئی، تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو دیر ہو گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر قرآن کا میرا حزب (روزانہ کا وِرد) باقی رہ گیا تھا، تو میں نے ناپسند کیا کہ اسے پورا کیے بغیر نکلوں۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کو کیسے حزبوں میں تقسیم فرماتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے تین، پانچ، سات، نو، گیارہ، تیرہ (سورتوں کے حزبوں) میں اور مفصل کے حزب میں تقسیم فرماتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 595]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 220، حدیث 599»