الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب فِي زَكَاةِ السَّائِمَةِ
باب: چرنے والے جانوروں کی زکاۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1570
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: هَذِهِ نُسْخَةُ كِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي كَتَبَهُ فِي الصَّدَقَةِ، وَهِيَ عِنْدَ آلُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: أَقْرَأَنِيهَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَوَعَيْتُهَا عَلَى وَجْهِهَا، وَهِيَ الَّتِي انْتَسَخَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَسَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ:" فَإِذَا كَانَتْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ وَمِائَةً فَفِيهَا ثَلَاثُ بَنَاتِ لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ ثَلَاثِينَ وَمِائَةً فَفِيهَا بِنْتَا لَبُونٍ وَحِقَّةٌ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَثَلَاثِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ أَرْبَعِينَ وَمِائَةً فَفِيهَا حِقَّتَانِ وَبِنْتُ لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَأَرْبَعِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ خَمْسِينَ وَمِائَةً فَفِيهَا ثَلَاثُ حِقَاقٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَخَمْسِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ سِتِّينَ وَمِائَةً فَفِيهَا أَرْبَعُ بَنَاتِ لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَسِتِّينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ سَبْعِينَ وَمِائَةً فَفِيهَا ثَلَاثُ بَنَاتِ لَبُونٍ وَحِقَّةٌ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَسَبْعِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ ثَمَانِينَ وَمِائَةً فَفِيهَا حِقَّتَانِ وَابْنَتَا لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَثَمَانِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ تِسْعِينَ وَمِائَةً فَفِيهَا ثَلَاثُ حِقَاقٍ وَبِنْتُ لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَتِسْعِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ مِائَتَيْنِ فَفِيهَا أَرْبَعُ حِقَاقٍ أَوْ خَمْسُ بَنَاتِ لَبُونٍ أَيُّ السِّنَّيْنِ وُجِدَتْ أُخِذَتْ وَفِي سَائِمَةِ الْغَنَمِ"، فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، وَفِيهِ:" وَلَا يُؤْخَذُ فِي الصَّدَقَةِ هَرِمَةٌ، وَلَا ذَاتُ عَوَارٍ مِنَ الْغَنَمِ، وَلَا تَيْسُ الْغَنَمِ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ الْمُصَدِّقُ".
ابن شہاب زہری کہتے ہیں یہ نقل ہے اس کتاب کی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکاۃ کے تعلق سے لکھی تھی اور وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی اولاد کے پاس تھی۔ ابن شہاب زہری کہتے ہیں: اسے مجھے سالم بن عبداللہ بن عمر نے پڑھایا تو میں نے اسے اسی طرح یاد کر لیا جیسے وہ تھی، اور یہی وہ نسخہ ہے جسے عمر بن عبدالعزیز نے عبداللہ بن عبداللہ بن عمر اور سالم بن عبداللہ بن عمر سے نقل کروایا تھا، پھر آگے انہوں نے پوری حدیث ذکر کی اور کہا: ”جب ایک سو اکیس (۱۲۱) اونٹ ہو جائیں تو ان میں ایک سو انتیس (۱۲۹) تک تین (۳) بنت لبون واجب ہیں، جب ایک سو تیس (۱۳۰) ہو جائیں تو ایک سو انتالیس (۱۳۹) تک میں دو (۲) بنت لبون اور ایک (۱) حقہ ہیں، جب ایک سو چالیس (۱۴۰) ہو جائیں تو ایک سو انچاس (۱۴۹) تک دو (۲) حقہ اور ایک (۱) بنت لبون ہیں، جب ایک سو پچاس (۱۵۰) ہو جائیں تو ایک سو انسٹھ (۱۵۹) تک تین (۳) حقہ ہیں، جب ایک سو ساٹھ (۱۶۰) ہو جائیں تو ایک سو انہتر (۱۶۹) تک چار (۴) بنت لبون ہیں، جب ایک سو ستر (۱۷۰) ہو جائیں تو ایک سو اناسی (۱۷۹) تک تین (۳) بنت لبون اور ایک (۱) حقہ ہیں، جب ایک سو اسی (۱۸۰) ہو جائیں تو ایک سو نو اسی (۱۸۹) تک دو (۲) حقہ اور دو (۲) بنت لبون ہیں، جب ایک سو نوے (۱۹۰) ہو جائیں تو ایک سو ننانوے (۱۹۹) تک تین (۳) حقہ اور ایک (۱) بنت لبون ہیں، جب دو سو (۲۰۰) ہو جائیں تو چار (۴) حقے یا پانچ (۵) بنت لبون، ان میں سے جو بھی پائے جائیں، لے لیے جائیں گے“۔ اور ان بکریوں کے بارے میں جو چرائی جاتی ہوں، اسی طرح بیان کیا جیسے سفیان بن حصین کی روایت میں گزرا ہے، مگر اس میں یہ بھی ہے کہ زکاۃ میں بوڑھی یا عیب دار بکری نہیں لی جائے گی، اور نہ ہی غیر خصی (نر) لیا جائے گا سوائے اس کے کہ زکاۃ وصول کرنے والا خود چاہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1570]
ابن شہاب نے کہا: ”یہ نقل ہے اس تحریر کی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ (زکوٰۃ) کے بارے میں لکھی تھی اور یہ آلِ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس محفوظ تھی۔“ ابن شہاب نے کہا: ”اسے مجھے سالم بن عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ نے پڑھوایا اور میں نے اس کو اسی طرح یاد کر لیا اور یہی وہ تحریر ہے جسے سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے عبداللہ بن عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ اور سالم بن عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ سے نقل کروایا تھا اور حدیث بیان کی۔“ کہا: ”جب (اونٹوں کی تعداد) ایک سو اکیس ہو جائے تو ان میں تین «بِنْتُ لَبُونٍ» ”بنت لبون“ (دو دو سالہ مادہ) ہیں، ایک سو انتیس تک۔ جب ایک سو تیس ہو جائیں تو ان میں دو «بِنْتُ لَبُونٍ» ”بنت لبون“ (دو دو سالہ مادہ) اور ایک «حِقَّةٌ» ”حقہ“ (تین سالہ مادہ) ہو گی، ایک سو انتالیس تک۔ اور جب ایک سو چالیس ہو جائیں تو ان میں دو «حِقَّةٌ» ”حقے“ (تین تین سالہ مادہ) اور ایک «بِنْتُ لَبُونٍ» ”بنت لبون“ (دو سالہ مادہ) ہو گی ایک سو انچاس تک۔ جب ایک سو پچاس ہو جائیں تو ان میں تین عدد «حِقَّةٌ» ”حقہ“ ہوں گی (تین تین سالہ مادہ) ایک سو انسٹھ تک۔ جب ایک سو ساٹھ ہو جائیں تو ان میں چار عدد «بِنْتُ لَبُونٍ» ”بنت لبون“ ہوں گی ایک سو انہتر تک۔ جب ایک سو ستر ہو جائیں تو ان میں تین عدد «بِنْتُ لَبُونٍ» ”بنت لبون“ اور ایک «حِقَّةٌ» ”حقہ“ ہو گی ایک سو اناسی تک۔ جب ایک سو اسی ہو جائیں تو اس میں دو عدد «حِقَّةٌ» ”حقے“ اور دو عدد «بِنْتُ لَبُونٍ» ”بنت لبون“ ہوں گی، ایک سو نواسی تک۔ جب ایک سو نوے ہو جائیں تو ان میں تین عدد «حِقَّةٌ» ”حقے“ اور ایک «بِنْتُ لَبُونٍ» ”بنت لبون“ ہوں گی، ایک سو ننانوے تک۔ اور جب دو سو ہو جائیں تو ان میں چار عدد «حِقَّةٌ» ”حقے“ یا پانچ عدد «بِنْتُ لَبُونٍ» ”بنت لبون“ ہوں گی، جس عمر کا جانور بھی ہو لے لیا جائے۔ اور چرنے والی بکریوں میں۔“ حدیث سفیان بن حسین کی مانند ذکر کی۔ اس میں ہے: ”صدقے میں کوئی بوڑھی یا عیب دار بکری نہ لی جائے اور نہ نر بکرا الا یہ کہ تحصیلدارِ زکوٰۃ چاہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1570]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (1568)، (تحفة الأشراف:6813، 18670) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
سنده صحيح إلي سالم بن عبد الله بن عمر وكان عنده كتاب عمر رضي الله عنه والرواية عن كتاب صحيحة لأنھا وجادة
سنده صحيح إلي سالم بن عبد الله بن عمر وكان عنده كتاب عمر رضي الله عنه والرواية عن كتاب صحيحة لأنھا وجادة
ترقیم العلمیہ : 1961 ترقیم الرسالہ : -- 1986
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: هَذِهِ نُسْخَةُ كِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي كَتَبَ فِي الصَّدَقَةِ وَهُوَ عِنْدَ آلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: أَقْرَأَنِيهَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَوَعَيْتُهَا عَلَى وَجْهِهَا وَهِيَ الَّتِي انْتَسَخَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَسَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ حِينَ أُمِّرَ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَأَمَرَ عُمَّالَهُ بِالْعَمَلِ بِهَا وَكَتَبَ بِهَا إِلَى الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، فَأَمَرَ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ عُمَّالَهُ بِالْعَمَلِ بِهَا، ثُمَّ لَمْ يَزَلِ الْخُلَفَاءُ يَأْمُرُونَ بِذَلِكَ بَعْدَهُ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا هِشَامُ بْنُ هَانِئٍ فَنَسَخَهَا إِلَى كُلِّ عَامِلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَأَمَرَهُمْ وَمَعْنَاهُ بِهَا، وَلا يَتَعَدُّونَهَا. وَهَذَا كِتَابُ تَفْسِيرِهَا:" لا يُؤْخَذُ فِي شَيْءٍ مِنَ الإِبِلِ الصَّدَقَةُ حَتَّى يَبْلُغَ خَمْسَ ذَوْدٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا فَفِيهَا شَاةٌ حَتَّى تَبْلُغَ عَشْرًا، فَإِذَا بَلَغَتْ عَشْرًا فَفِيهَا شَاتَانِ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسَ عَشْرَةَ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسَ عَشْرَةَ فَفِيهَا ثَلاثَ شِيَاهٍ حَتَّى تَبْلُغَ عِشْرِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ عِشْرِينَ فَفِيهَا أَرْبَعُ شِيَاهٍ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسًا وَعِشْرِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ أُفْرِضَتْ، فَكَانَ فِيهَا فَرِيضَةُ بِنْتِ مَخَاضٍ، فَإِنْ لَمْ تُوجَدْ بِنْتُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسًا وَثَلاثِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَثَلاثِينَ فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسًا وَأَرْبَعِينَ، فَإِذَا كَانَتْ سِتًّا وَأَرْبَعِينَ فَفِيهَا حِقَّةٌ طَرُوقَةُ الْجَمَلِ حَتَّى تَبْلُغَ سِتِّينَ، فَإِذَا كَانَتْ إِحْدَى وَسِتِّينَ فَفِيهَا جَذَعَةٌ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسًا وَسَبْعِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَسَبْعِينَ فَفِيهَا بِنْتَا لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ إِحْدَى وَتِسْعِينَ فَفِيهَا حِقَّتَانِ طَرُوقَتَا الْجَمَلِ حَتَّى تَبْلُغَ عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا كَانَتْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِيهَا ثَلاثُ بَنَاتِ لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ ثَلاثِينَ وَمِائَةٍ فَفِيهَا حِقَّةٌ وَبِنْتَا لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَثَلاثِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ أَرْبَعِينَ وَمِائَةٍ فَفِيهَا حِقَّتَانِ وَبِنْتُ لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَأَرْبَعِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ خَمْسِينَ وَمِائَةٍ فَفِيهَا ثَلاثُ حِقَاقٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَخَمْسِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتِّينَ وَمِائَةً فَفِيهَا أَرْبَعُ بَنَاتِ لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَسِتِّينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ سَبْعِينَ وَمِائَةٍ فَفِيهَا حِقَّةٌ وَثَلاثُ بَنَاتِ لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَسَبْعِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ ثَمَانِينَ وَمِائَةٍ فَفِيهَا حِقَّتَانِ وَبِنْتَا لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَثَمَانِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ تِسْعِينَ وَمِائَةٍ فَفِيهَا ثَلاثُ حِقَاقٍ وَبِنْتُ لَبُونٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعًا وَتِسْعِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ مِائَتَيْنِ فَفِيهَا أَرْبَعُ حِقَاقٍ أَوْ خَمْسُ بَنَاتِ لَبُونٍ أَيُّ السِّنِينَ وُجِدَتْ فِيهَا أُخِذَتْ عَلَى عِدَّةِ مَا كَتَبْنَا فِي هَذَا الْكِتَابِ، ثُمَّ كُلُّ شَيْءٍ فِي الإِبِلِ يُؤْخَذُ عَلَى نَحْوِ مَا كَتَبْنَا فِي هَذَا الْكِتَابِ، وَلا يُؤْخَذُ مِنَ الْغَنَمِ صَدَقَةٌ حَتَّى تَبْلُغَ أَرْبَعِينَ شَاةً فَإِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعِينَ شَاةً فَفِيهَا شَاةٌ حَتَّى تَبْلُغَ عِشْرِينَ وَمِائَةً، فَإِذَا كَانَتْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِيهَا شَاتَانِ حَتَّى تَبْلُغَ مِائَتَيْنِ، فَإِذَا كَانَتْ شَاةً وَمِائَتَيْنِ فَفِيهَا ثَلاثُ شِيَاهٍ حَتَّى تَبْلُغَ ثَلاثَمِائَةِ شَاةٍ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَى الثَّلاثِمِائَةِ بِشَاةٍ فَلَيْسَ فِيهَا إِلا ثَلاثُ شِيَاهٍ حَتَّى تَبْلُغَ أَرْبَعَمِائَةِ شَاةٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعَمِائَةِ شَاةٍ فَفِيهَا أَرْبَعُ شِيَاهٍ حَتَّى تَبْلُغَ خَمْسَمِائَةِ شَاةٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسَمِائَةِ شَاةٍ فَفِيهَا خَمْسُ شِيَاهٍ حَتَّى تَبْلُغَ سِتَّمِائَةِ شَاةٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتَّمِائَةِ شَاةٍ فَفِيهَا سِتُّ شِيَاهٍ حَتَّى تَبْلُغَ سَبْعَمِائَةِ شَاةٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ سَبْعَمِائَةِ شَاةٍ فَفِيهَا سَبْعُ شِيَاهٍ حَتَّى تَبْلُغَ ثَمَانَمِائَةِ شَاةٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ ثَمَانَمِائَةِ شَاةٍ فَفِيهَا ثَمَانُ شِيَاهٍ حَتَّى تَبْلُغَ تِسْعَمِائَةِ شَاةٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ تِسْعَمِائَةِ شَاةٍ فَفِيهَا تِسْعُ شِيَاهٍ حَتَّى تَبْلُغَ أَلْفَ شَاةٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ أَلْفَ شَاةٍ فَفِيهَا عَشْرُ شِيَاهٍ، ثُمَّ فِي كُلِّ مَا زَادَتْ مِائَةُ شَاةٍ شَاةٌ" .
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خط کا نسخہ ہے، جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی آل کے پاس ہے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ کے بارے میں تحریر کیا تھا، ابن شہاب بیان کرتے ہیں: سالم بن عبداللہ بن عمر نے یہ مجھے پڑھ کر سنایا اور میں نے اسے اسی طرح محفوظ کر لیا، یہ وہی نسخہ ہے، جس کی ایک نقل عمر بن عبدالعزیز نے عبداللہ بن عبداللہ بن عمر اور سالم بن عبداللہ سے لی تھی، جب انہیں مدینہ منورہ کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ عمر بن عبدالعزیز نے اپنے سرکاری اہلکاروں کو اس پر عمل کرنے کا حکم دیا تھا اور یہی لکھ کر ولید بن عبدالملک کے پاس بھیج دیا تھا، ولید نے بھی اپنے اہلکاروں کو اس پر عمل کرنے کا حکم دیا تھا، اس کے بعد خلفاء اس کے مطابق حکم دیتے رہتے تھے، پھر ہشام بن ہانی کے حکم کے تحت اس کی نقل ہر مسلمان اہلکار تک پہنچا دی گئی، اس نے اس پر موجود احکام پر عمل کرنے کا حکم بھی دیا اور یہ ہدایت کی کہ وہ اس سے تجاوز نہ کریں۔ یہ تحریر اس کی وضاحت کرتی ہے: ”اونٹ میں زکوٰۃ کی ادائیگی اس وقت لازم ہو گی، جب ان کی تعداد پانچ ہو جائے، جب وہ پانچ ہو جائیں گے، تو ان پر ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ وہ دس ہو جائیں، جب وہ دس ہو جائیں گے، تو ان پر دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ پندرہ ہو جائیں گے، تو ان میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ ان کی تعداد بیس ہو جائے، اور جب وہ بیس ہو جائیں گے، تو ان پر چار بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ وہ ٢٥ ہو جائیں، جب وہ ٢٥ ہو جائیں گے، تو ان میں ایک بنت مخاض کی ادائیگی لازم ہو جائے گی، اگر بنت مخاض نہ مل سکے، تو مذکر ابن لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ ان کی تعداد ٣٥ ہو جائے۔ جب ان کی تعداد ٣٦ سے ٤٥ تک ہو، تو ان کے اندر ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، ٤٦ سے ٦٠ تک ان میں ایک حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، جسے جفتی کے لیے دیا جا سکے، ٦١ سے ٧٥ تک میں اسے ایک جذعہ کی ادائیگی لازم ہو گی، ٧٦ سے ٩٠ تک میں دو بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، ٩١ سے ١٢٠ تک میں دو حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، جسے جفتی کے لیے دیا جا سکے۔ ١٢١ سے ١٢٩ تک میں تین بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، ١٣٠ سے ١٣٩ تک میں ایک حقہ اور دو بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، ١٤٠ ہوں تو ان میں دو حقہ اور ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ ان کی تعداد ١٤٩ ہو جائے، جب ان کی تعداد ١٥٠ ہو جائے، تو ان میں تین حقہ کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ ان کی تعداد ١٥٩ ہو جائے، جب ان کی تعداد ١٦٠ ہو جائے گی، تو ان میں چار بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو جائے گی، ١٦٩ تک میں یہی حکم ہے، جب ان کی تعداد ١٧٠ ہو جائے گی، تو ان میں ایک حقہ اور تین بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم ١٧٩ تک میں ہے، جب ان کی تعداد ١٨٠ ہو جائے، تو ان میں دو حقہ اور دو بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم ١٨٩ تک ہے، جب ان کی تعداد ١٩٠ ہو جائے، تو ان میں تین حقہ اور ایک بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم ١٩٩ تک ہے، جب ان کی تعداد ٢٠٠ ہو جائے، تو ان میں چار حقہ یا پانچ بنت لبون کی ادائیگی لازم ہو گی، خواہ دونوں میں سے جو بھی ہو، جو بھی تمہیں ملے گا، تم اسے وصول کر لو گے، اس گنتی کے مطابق جو ہم نے اس کتاب میں تحریر کیا ہے۔ اس کے بعد اونٹوں کی تمام قسموں میں اس کے مطابق وصولی کی جائے گی، جو ہم نے اس کتاب میں تحریر کر دیا ہے۔ بکریوں میں زکوٰۃ اس وقت وصول نہیں کی جائے گی، جب تک ان کی تعداد ٤٠ نہ ہو جائے، جب ان کی تعداد ٤٠ ہو جائے گی، تو ان پر ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو جائے گی، یہ حکم ١٢٠ بکریاں ہونے تک ہے، جب ان کی تعداد ١٢١ ہو جائے گی، تو ان میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو جائے گی، یہ حکم ٢٠٠ کی تعداد ہے، جب ان کی تعداد ٢٠١ ہو جائے گی، تو ان میں تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو جائے گی، یہ حکم ٣٠٠ تک ہے، جب ان کی تعداد ٣٠٠ سے زیادہ ہو جائے گی، تو ٤٠٠ تک میں صرف تین بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب ان کی تعداد ٤٠٠ ہو جائے گی، تو اس میں چار بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم پانچ سو کی تعداد تک ہے، جب ان کی تعداد ٥٠٠ تک ہو گی، تو ان میں ایک مزید بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم ٦٠٠ تک ہے، جب ان کی تعداد ٦٠٠ ہو جائے، تو ان میں ٦ بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، یہ حکم ٧٠٠ تک ہے، جب ان کی تعداد ٧٠٠ تک ہو جائے، تو ان میں ٧ بکریوں کی ادائیگی لازم ہو جائے گی، یہاں تک کہ ان کی تعداد ٨٠٠ ہو جائے، جب ان کی تعداد ٨٠٠ ہو جائے گی، تو ٨ بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں تک کہ ان کی تعداد ٩٠٠ ہو جائے گی، جب ان کی تعداد ٩٠٠ ہو جائے گی، تو ان میں ٩ بکریوں کی ادائیگی لازم ہو جائے گی، یہاں تک کہ ان کی تعداد ١٠٠٠ ہو جائے، جب ١٠٠٠ بکریاں ہو جائیں گی، تو ان میں دس بکریوں کی ادائیگی لازم ہو جائے گی، پھر اس کے بعد جو بھی تعداد زیادہ ہو گی، ہر ایک سو میں ایک بکری کی ادائیگی (بطور زکوٰۃ) لازم ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1986]
ترقیم العلمیہ: 1961
تخریج الحدیث: «عند الشواهد الحديث صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2267، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1447، 1448، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1568، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 621، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1660، 1666، 1667، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1798، 1805، 1807، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1983، 1986، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4722»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أبو داود: 1568»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أبو داود: 1568»
الحكم على الحديث:
عند الشواهد الحديث صحيح