🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. باب فِي الرَّجُلِ يُصِيبُ مِنْهَا مَا دُونَ الْجِمَاعِ
باب: حائضہ عورت سے جماع کے سوا آدمی سب کچھ کر سکتا ہے۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 270 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 270
الادب المفرد: 120
السنن الكبرى للبيهقي: 1505
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 735، 3201
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 270
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ بْنِ غَانِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غُرَابٍ، قَال: إِنّ عَمَّة لَهُ حَدَّثَتْهُ، أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: إِحْدَانَا تَحِيضُ وَلَيْسَ لَهَا وَلِزَوْجِهَا إِلَّا فِرَاشٌ وَاحِدٌ، قَالَتْ:" أُخْبِرُكِ بِمَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دَخَلَ لَيْلا وَأَنَا حَائِضٌ، فَمَضَى إِلَى مَسْجِدِهِ، قَالَ أَبُو دَاوُد: تَعْنِي مَسْجِدَ بَيْتِهِ، فَلَمْ يَنْصَرِفْ حَتَّى غَلَبَتْنِي عَيْنِي وَأَوْجَعَهُ الْبَرْدُ، فَقَالَ: ادْنِي مِنِّي، فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ: وَإِنْ، اكْشِفِي عَنْ فَخِذَيْكِ، فَكَشَفْتُ فَخِذَيَّ فَوَضَعَ خَدَّهُ وَصَدْرَهُ عَلَى فَخِذِي وَحَنَيْتُ عَلَيْهِ حَتَّى دَفِئَ وَنَامَ".
عمارہ بن غراب کہتے ہیں: ان کی پھوپھی نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ ہم میں سے ایک عورت کو حیض آتا ہے، اور اس کے اور اس کے شوہر کے پاس صرف ایک ہی بچھونا ہے (ایسی صورت میں وہ حائضہ عورت کیا کرے؟)، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل بتاتی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے اور اپنی نماز پڑھنے کی جگہ میں چلے گئے (ابوداؤد کہتے ہیں: مسجد سے مراد گھر کے اندر نماز کی جگہ ”مصلی“ ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز سے فارغ ہونے سے پہلے پہلے مجھے نیند آ گئی، ادھر آپ کو سردی نے ستایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میرے قریب آ جاؤ“، تو میں نے کہا: میں حائضہ ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی ران کھولو“، میں نے اپنی رانیں کھول دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا رخسار اور سینہ میری ران پر رکھ دیا، میں اوپر سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئی، یہاں تک کہ آپ کو گرمی پہنچ گئی، اور سو گئے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 270]
جناب عمارہ بن غراب کہتے ہیں کہ ان کی پھوپھی نے انہیں بتایا کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا، کہا کہ ”ہم میں سے ایک حائضہ ہوتی ہے اور اس کے لیے اور اس کے شوہر کے لیے صرف ایک ہی بستر ہوتا ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بار کی بات بتاتی ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (گھر میں) تشریف لائے اور مسجد میں چلے گئے، امام ابوداود رحمہ اللہ نے کہا اس سے مراد گھر میں نماز کی جگہ پر، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ نہ ہوئے حتی کہ میری آنکھیں بوجھل ہو گئیں (یعنی نیند نے آ لیا) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سردی نے ستایا تو فرمایا: ”میرے قریب ہو جاؤ۔“ میں نے کہا: ”میں حیض سے ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی رانوں سے کپڑا ہٹاؤ۔“ میں نے اپنی رانوں سے کپڑا ہٹا لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا رخسار اور سینہ میری رانوں پر رکھ دیا اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئی حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گرم ہو گئے اور سو رہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 270]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 17993) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے تین رواة ابن غانم، عبدالرحمن افریقی اور عمارہ ضعیف ہیں اور عمارہ کی پھوپھی مبہم ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الإفريقي: ضعيف (تقدم: 62)
وعمارة بن غراب: مجهول (تقريب: 4857) وعمته: لم أعرفھا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 23

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 120
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غُرَابٍ، أَنَّ عَمَّةً لَهُ حَدَّثَتْهُ، أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَقَالَتْ‏:‏ إِنَّ زَوْجَ إِحْدَانَا يُرِيدُهَا فَتَمْنَعُهُ نَفْسَهَا، إِمَّا أَنْ تَكُونَ غَضَبَى أَوْ لَمْ تَكُنْ نَشِيطَةً، فَهَلْ عَلَيْنَا فِي ذَلِكَ مِنْ حَرَجٍ‏؟‏ قَالَتْ‏:‏ نَعَمْ، إِنَّ مِنْ حَقِّهِ عَلَيْكِ أَنْ لَوْ أَرَادَكِ وَأَنْتِ عَلَى قَتَبٍ لَمْ تَمْنَعِيهِ، قَالَتْ‏:‏ قُلْتُ لَهَا‏:‏ إِحْدَانَا تَحِيضُ، وَلَيْسَ لَهَا وَلِزَوْجِهَا إِلاَّ فِرَاشٌ وَاحِدٌ أَوْ لِحَافٌ وَاحِدٌ، فَكَيْفَ تَصْنَعُ‏؟‏ قَالَتْ‏:‏ لِتَشُدَّ عَلَيْهَا إِزَارَهَا ثُمَّ تَنَامُ مَعَهُ، فَلَهُ مَا فَوْقَ ذَلِكَ، مَعَ أَنِّي سَوْفَ أُخْبِرُكِ مَا صَنَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ إِنَّهُ كَانَ لَيْلَتِي مِنْهُ، فَطَحَنْتُ شَيْئًا مِنْ شَعِيرٍ، فَجَعَلْتُ لَهُ قُرْصًا، فَدَخَلَ فَرَدَّ الْبَابَ، وَدَخَلَ إِلَى الْمَسْجِدِ، وَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ أَغْلَقَ الْبَابَ، وَأَوْكَأَ الْقِرْبَةَ، وَأَكْفَأَ الْقَدَحَ، وَأطْفَأَ الْمِصْبَاحَ، فَانْتَظَرْتُهُ أَنْ يَنْصَرِفَ فَأُطْعِمُهُ الْقُرْصَ، فَلَمْ يَنْصَرِفْ، حَتَّى غَلَبَنِي النَّوْمُ، وَأَوْجَعَهُ الْبَرْدُ، فَأَتَانِي فَأَقَامَنِي ثُمَّ قَالَ‏:‏ ”أَدْفِئِينِي أَدْفِئِينِي“، فَقُلْتُ لَهُ‏:‏ إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ‏:‏ ”وَإِنْ، اكْشِفِي عَنْ فَخِذَيْكِ“، فَكَشَفْتُ لَهُ عَنْ فَخِذَيَّ، فَوَضَعَ خَدَّهُ وَرَأْسَهُ عَلَى فَخِذَيَّ حَتَّى دَفِئَ‏.‏ فَأَقْبَلَتْ شَاةٌ لِجَارِنَا دَاجِنَةٌ فَدَخَلَتْ، ثُمَّ عَمَدَتْ إِلَى الْقُرْصِ فَأَخَذَتْهُ، ثُمَّ أَدْبَرَتْ بِهِ‏.‏ قَالَتْ‏:‏ وَقَلِقْتُ عَنْهُ، وَاسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَادَرْتُهَا إِلَى الْبَابِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”خُذِي مَا أَدْرَكْتِ مِنْ قُرْصِكِ، وَلاَ تُؤْذِي جَارَكِ فِي شَاتِهِ.“
عمارہ بن غراب سے روایت ہے کہ انہیں ان کی ایک پھوپھی نے بتایا کہ اس نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ہم میں سے کسی عورت کا خاوند اس کا ارادہ کرتا ہے، یعنی ہم بستری کے لیے بلاتا ہے اور وہ اسے روک دیتی ہے، غصے کی وجہ سے یا اس کا دل نہیں چاہتا، تو کیا اس صورت میں ہم پر گناہ ہو گا؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! خاوند کا تجھ پر حق ہے کہ اگر وہ تجھے مباشرت کے لیے بلائے تو اسے مت روکو، خواہ تم کجاوے کی لکڑی پر ہی ہو۔ وہ (راویہ) کہتی ہیں: میں نے ان سے کہا: ہم میں سے اگر کوئی عورت حالت حیض میں ہو، اور اس کا اور اس کے خاوند کا ایک ہی بستر کا لحاف ہو تو اس صورت میں کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا: وہ اپنا تہبند اچھی طرح باندھ لے اور خاوند کے ساتھ سو جائے، اس کے لیے تہبند کے اوپر سے استمتاع جائز ہے۔ میں تمہیں بتاتی ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا۔ ایک رات میری باری تھی۔ میں نے کچھ جَو پیس کر ٹکیہ بنائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور دروازہ بند کر کے مسجد چلے گئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سونے کا ارادہ فرماتے تو دروازہ بند کر دیتے، مشکیزے کا تسمہ باندھ دیتے، پیالے کو الٹ دیتے اور چراغ بجھا دیتے۔ میں آپ کی واپسی کا انتظار کرتی رہی کہ آپ کو وہ ٹکیہ کھلاؤں لیکن آپ (جلد) واپس تشریف نہ لائے اور مجھے نیند آ گئی۔ جب آپ کو سردی محسوس ہوئی تو آپ میرے پاس آئے اور مجھے اٹھایا پھر فرمایا: ”مجھے گرماؤ، مجھے گرماؤ۔“ میں نے عرض کیا: مجھے حیض آ رہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذرا اپنی ران کھول دو۔“ میں نے آپ کے لیے اپنی ران کھول دی۔ آپ نے اپنا رخسار اور سر میری ران پر رکھ دیا یہاں تک کہ آپ گرم ہو گئے۔ اتنے میں ہمارے ہمسائے کی بکری کا بچہ اندر گھس آیا اور ٹکیہ کی طرف بڑھ کر اسے پکڑ لیا اور پھر چلا گیا۔ وہ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) فرماتی ہیں: مجھے بڑی تشویش ہوئی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی جاگ گئے تو میں جلدی سے دروازے کی طرف گئی (تاکہ وہ ٹکیہ بکری کے بچہ سے پکڑ سکوں) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری ٹکیہ جتنی بچی ہے وہ پکڑ لو اور ہمسائے کو بکری کی وجہ سے تکلیف نہ پہنچانا۔“ [الادب المفرد/كتاب الجار/حدیث: 120]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن أبي عمر كما في المطالب العاليه برقم: 488/11، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 270» البيهقي فى الكبرىٰ: 313/1، مختصرًا
قال الشيخ الألباني: ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1505
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ثنا عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ بْنِ غَانِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غُرَابٍ، أَنَّ عَمَّةً لَهُ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ قَالَتْ:" إِحْدَانَا تَحِيضُ وَلَيْسَ لَهَا وَلِزَوْجِهَا إِلَّا فِرَاشٌ وَاحِدٌ قَالَتْ:" أُخْبِرُكِ بِمَا صَنَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فَمَضَى إِلَى مَسْجِدِهِ - قَالَ أَبُو دَاوُدَ: تَعْنِي مَسْجِدَ بَيْتِهِ - فَلَمْ يَنْصَرِفْ حَتَّى غَلَبَتْنِي عَيْنِي وَأَوْجَعَهُ الْبَرْدُ فَقَالَ:" ادْنِي مِنِّي" قَالَتْ: فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ قَالَ:" وَإِنْ، اكْشِفِي عَنْ فَخِذَيْكِ فَكَشَفْتُ عَنْ فَخِذِيَّ فَوَضَعَ خَدَّهُ وَصَدْرَهُ عَلَى فَخِذِيَّ وَحَنَيْتُ عَلَيْهِ حَتَّى دَفِيءَ وَنَامَ".
عمارہ بن غراب کی پھوپھی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: جب ہم میں سے کوئی حیض والی ہوتی تھی تو اس کا اور اس کے خاوند کا ایک ہی بستر ہوتا تھا۔ انہوں نے فرمایا: میں تجھے بتاتی ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے، پھر مسجد کی طرف چلے گئے۔ امام ابو داؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں، یعنی اپنے گھر کی مسجد میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھرے نہیں، یہاں تک کہ میری آنکھیں غالب آگئیں (یعنی مجھے نیند آگئی) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سردی محسوس ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے قریب ہو جاؤ!“ میں نے کہا: میں حائضہ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ (ایسا ہی ہو)، اپنی رانوں سے کپڑا ہٹا دو۔“ میں نے اپنی رانوں سے کپڑا ہٹا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا رخسار اور سینہ میری ران پر رکھا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکی، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گرمی حاصل کی اور سو گئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1505]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه أبو داؤد 270»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 735
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا الْمُقْرِئُ ، عَنِ الْأَفْرِيقِيِّ ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غُرَابٍ أَنَّ عَمَّةً لَهُ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: "إِنَّ إِحْدَانَا تَحِيضُ وَلَيْسَ لَهَا وَلِزَوْجِهَا إِلَّا فِرَاشٌ وَاحِدٌ وَلِحَافٌ وَاحِدٌ، فَكَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَتْ: تَشُدُّ عَلَيْهَا إِزَارَهَا، ثُمَّ تَنَامُ مَعَهُ وَلَهُ مَا فَوْقَ ذَلِكَ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْأَفْرِيقِيِّ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عمارہ بن غراب رحمہ اللہ کی پھوپھی نے ان سے مسئلہ دریافت کیا کہ ”ہم میں سے کسی کو ایامِ حیض آ جائیں اور اس کے اور اس کے شوہر کے پاس صرف ایک ہی بستر اور ایک ہی لحاف ہو، تو وہ کیا کرے؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ اپنا تہبند (مضبوطی سے) باندھ لے، پھر وہ اپنے شوہر کے ساتھ سو سکتی ہے اور شوہر کے لیے اس (تہبند) سے اوپر کا حصہ روا ہے۔“
افریقی کے ضعف کی بنا پر یہ سند ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحيض/حدیث: 735]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف الأفريقي»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3201
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا الْمُقْرِئُ ، عَنِ الْأَفْرِيقِيِّ ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غُرَابٍ أَنَّ عَمَّةً لَهُ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَقَالَتْ: " إِنَّ زَوْجَ إِحْدَانَا يُرِيدُهَا فَتَمْنَعُهُ نَفْسَهَا، إِمَّا أَنْ تَكُونَ غَضْبَى، وَإِمَّا أَنْ تَكُونَ غَيْرَ نَشِيطَةٍ لَهُ، فَهَلْ عَلَيْهَا فِي ذَلِكَ مِنْ حَرَجٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، إِنَّ حَقَّهُ عَلَيْكِ أَنْ لَوْ أَرَادَكِ وَأَنْتِ عَلَى قَتْبٍ لَمْ تَمْنَعِيهِ. قُلْتُ: إِنَّ إِحْدَانَا تَحِيضُ وَلَيْسَ لَهَا وَلِزَوْجِهَا إِلَّا فِرَاشٌ وَاحِدٌ وَلِحَافٌ وَاحِدٌ كَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَتْ: تَشُدُّ عَلَيْهَا إِزَارَهَا ثُمَّ تَنَامُ مَعَهُ، فَلَهُ مَا فَوْقَ ذَلِكَ، مَعَ أَنِّي سَوْفَ أُخْبِرُكِ مَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا كَانَتْ لَيْلَتِي مِنْهُ، فَطَحَنْتُ شَيْئًا مِنْ شَعِيرٍ، وَجَعَلْتُ لَهُ قُرْصًا فَرَجَعَ فَرَدَّ الْبَابَ، وَمَضَى إِلَى مَسْجِدِهِ، وَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ أَغْلَقَ الْبَابَ، وَأَوْكَأَ الْقِرْبَةَ، وَأَكْفَأَ الْقَدَحَ وَالصَّحْفَةَ، وَأَطْفَأَ السِّرَاجَ، فَانْتَظَرْتُهُ أَنْ يَنْصَرِفُ فَأُطْعِمَهُ الْقُرْصَ، فَلَمْ يَنْصَرِفْ حَتَّى غَلَبَنِي النَّوْمُ وَأَوْجَعَهُ الْبَرْدُ، فَأَقَامَنِي فَقَالَ: (أَدْفِئِينِي) . فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ. فَقَالَ: وَإِنْ، اكْشِفِي فَخِذَيْكِ. فَكَشَفْتُ عَنْ فَخِذَيَّ، فَوَضَعَ خَدَّهُ وَرَأْسَهُ عَلَى فَخِذَيَّ، وَحَنَيْتُ عَلَيْهِ حَتَّى دَفِئَ وَنَامَ، فَأَقْبَلَتْ شَاةٌ لِجَارٍ لَنَا دَاجِنَةٌ، فَعَمَدَتْ إِلَى الْقُرْصِ فَأَخَذَتْهَا، ثُمَّ أَخْبَرَتْ بِهَا. قَالَ: فَقَلِقْتُ، فَاسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَادَرْتُهَا إِلَى الْبَابِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خُذِي مَا أَدْرَكْتِ مَنْ قُرْصِكِ، وَلَا تُؤْذِي جَارَكِ فِي شَاتِهِ ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْأَفْرِيقِيِّ، وَاسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ، عَنِ الْقَعْنَبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ غَانِمٍ ، عَنِ الْأَفْرِيقِيِّ بِهِ.
عمارہ بن غراب کی پھوپھی بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ ”ہم میں سے کسی کا شوہر اسے (قربت کے لیے) بلاتا ہے تو وہ غصے کی وجہ سے یا سستی و عدم دلچسپی کی بنا پر اسے خود سے روک دیتی ہے، کیا اس پر اس معاملے میں کوئی حرج ہے؟“ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”ہاں، تمہارے اوپر اس کا حق یہ ہے کہ اگر وہ تمہیں اس حال میں بھی طلب کرے کہ تم اونٹ کے کجاوے پر سوار ہو تب بھی تم اسے منع نہ کرو۔“ میں نے عرض کیا: ”ہم میں سے کوئی حائضہ ہوتی ہے اور اس کے اور اس کے شوہر کے پاس سوائے ایک بستر اور ایک ہی لحاف کے کچھ نہیں ہوتا، تو وہ کیا کرے؟“ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”وہ اپنا تہبند مضبوطی سے باندھ لے، پھر وہ اپنے شوہر کے ساتھ سو سکتی ہے اور اسے (تہبند سے) اوپر کے حصے سے نفع اٹھانے کا حق ہے، مزید یہ کہ میں تمہیں وہ بات بتاتی ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی؛ ایک مرتبہ میری باری کی رات تھی، میں نے کچھ جو پیسے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک روٹی تیار کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، دروازہ بند کیا اور اپنی مسجد (جائے نماز) کی طرف چلے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ جب سونے کا ارادہ فرماتے تو دروازہ بند کر دیتے، مشکیزے کا منہ باندھ دیتے، پیالے اور برتن کو اوندھا کر دیتے اور چراغ بجھا دیتے تھے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فارغ ہونے کا انتظار کرنے لگی تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو روٹی کھلاؤں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس نہ آئے یہاں تک کہ مجھ پر نیند غالب آ گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سردی نے بے چین کر دیا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جگایا اور فرمایا: «أَدْفِئِينِي» ”مجھے گرمائش پہنچاؤ۔“ میں نے عرض کیا: میں تو حالتِ حیض میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے باوجود بھی، تم اپنی رانیں ظاہر کرو۔“ پس میں نے اپنی رانیں کھول دیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا رخسار اور سرِ مبارک میری رانوں پر رکھ دیا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تپش ملی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، اتنے میں ہمارے ایک پڑوسی کی پالتو بکری آئی اور اس نے روٹی اٹھانے کا قصد کیا اور اسے لے اڑی، جب مجھے علم ہوا تو میں گھبرا گئی جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو گئے اور میں دروازے کی طرف (بکری کے پیچھے) لپکی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی روٹی میں سے جتنا حصہ پا سکو لے لو اور اپنے پڑوسی کو اس کی بکری کے معاملے میں تکلیف نہ پہنچانا۔““ یہ اسناد ضعیف ہے کیونکہ اس کے راوی افریقی (عبد الرحمن بن زیاد بن انعم) ضعیف ہیں، اور امام ابو داؤد نے اسے اختصار کے ساتھ اسی طریق سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3201]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف الأفريقي، واسمه عبد الرحمن بن زياد بن أنعم»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں