🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. باب كَيْفَ كَانَ إِخْرَاجُ الْيَهُودِ مِنَ الْمَدِينَةِ
باب: مدینہ سے یہود کیسے نکالے گئے۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3002 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 3002
المعجم الکبیر للطبرانی: 17872
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3002
حَدَّثَنَا مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا يُونُسُ، قَالَ ابْنُ إِسْحَاق حَدَّثَنِي مَوْلًى لِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، حَدَّثَتْنِي ابْنَةُ مُحَيْصَةَ، عَنْ أَبِيهَا مُحَيْصَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ ظَفِرْتُمْ بِهِ مِنْ رِجَالِ يَهُودَ فَاقْتُلُوهُ"، فَوَثَبَ مُحَيْصَةُ عَلَى شَبِيبَةَ رَجُلٍ مِنْ تُجَّارِ يَهُودَ كَانَ يُلَابِسُهُمْ فَقَتَلَهُ وَكَانَ حُوَيْصَةُ إِذْ ذَاكَ لَمْ يُسْلِمْ وَكَانَ أَسَنَّ مِنْ مُحَيْصَةَ، فَلَمَّا قَتَلَهُ جَعَلَ حُوَيْصَةُ يَضْرِبُهُ، وَيَقُولُ: يَا عَدُوَّ اللَّهِ أَمَا وَاللَّهِ لَرُبَّ شَحْمٍ فِي بَطْنِكَ مِنْ مَالِهِ.
محیصہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہودیوں میں سے جس کسی مرد پر بھی تم قابو پاؤ اسے قتل کر دو“، تو محیصہ رضی اللہ عنہ نے یہود کے سوداگروں میں سے ایک سوداگر کو جس کا نام شبیبہ تھا حملہ کر کے قتل کر دیا، اور اس وقت تک حویصہ مسلمان نہیں ہوئے تھے اور وہ محیصہ رضی اللہ عنہ سے بڑے تھے، تو جب محیصہ رضی اللہ عنہ نے یہودی تاجر کو قتل کر دیا تو حویصہ محیصہ کو مارنے لگے اور کہنے لگے: اے اللہ کے دشمن! قسم اللہ کی تیرے پیٹ میں اس کے مال کی بڑی چربی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 3002]
سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس یہودی پر بھی تمہارا بس چلے اسے قتل کر ڈالو۔“ چنانچہ محیصہ رضی اللہ عنہ نے ایک یہودی تاجر پر، جس کا نام شبیہ تھا، حملہ کیا اور اسے قتل کر ڈالا جو ان کے ساتھ رہتا تھا اور (محیصہ کا بھائی) حویصہ ابھی ان دنوں مسلمان نہیں ہوا تھا اور عمر میں محیصہ سے بڑا تھا۔ جب اسے قتل کر دیا تو حویصہ، محیصہ کو مارنے لگا اور کہتا تھا: ”اے اللہ کے دشمن! اللہ کی قسم! تیرے پیٹ کی بہت سی چربی اسی کے مال کی وجہ سے ہے (یعنی وہ تیرا محسن ہے اور تو نے اس کو قتل کر ڈالا ہے)۔“ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 3002]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11240)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/436، 435) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے دوراوی مولی زید بن ثابت اور ابنت محیصہ ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
مولي لزيد بن ثابت ھو محمد بن أبي محمد
انظر الحديث السابق (3001) وابنة محيصة :لا تعرف (تق : 8786)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 109

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17872
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ حَمَّادٍ الْبَرْبَرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مَوْلَى يِزَيْدَ بْنِ ثَابِتٍ ، حَدَّثَتْنِي بِنْتُ مُحَيِّصَةَ ، عَنْ أَبِيهَا ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ ظَفِرْتُمْ بِهِ مِنْ رِجَالِ يَهُودَ فَاقْتُلُوهُ. فَوَثَبَ مُحَيِّصَةُ عَلَى ابْنِ سُنَيْنَةَ - رَجُلٌ مِنْ تُجَّارِ يَهُودَ كَانَ يُلَابِسُهُمْ وَيُبَايِعُهُمْ - فَقَتَلَهُ، وَكَانَ حُوَيِّصَةُ إِذْ ذَاكَ لَمْ يُسْلِمْ، وَكَانَ أَسَنَّ مِنْ مُحَيِّصَةَ ، فَلَمَّا قَتَلَهُ جَعَلَ حُوَيِّصَةُ يَضْرِبُهُ وَيَقُولُ: أَيْ عَدُوَّ اللهِ قَتَلْتَهُ؟ أَمَا وَاللهِ لَرُبَّ شَحْمٍ فِي بَطْنِكَ مِنْ مَالِهِ، فَقُلْتُ: " وَاللهِ لَوْ أَمَرَنِي بِقَتْلِكَ لَضَرَبْتُ عُنُقَكَ "، قَالَ: فَوَاللهِ إِنْ كَانَ لَأَوَّلَ إِسْلَامِ حُوَيِّصَةَ ، قَالَ: وَاللهِ لَئِنْ أَمَرَكَ مُحَمَّدٌ بِقَتْلِي لَتَقْتُلَنِي؟ قَالَ مُحَيِّصَةُ : " نَعَمْ وَاللهِ "، قَالَ حُوَيِّصَةُ : فَوَاللهِ إِنَّ دِينًا بَلَغَ هَذَا إِنَّهُ لَعَجَبٌ، فَأَسْلَمَ حُوَيِّصَةُ .
سیدنا محیصہ بن مسعود انصاری رضی اللہ عنہ کی بیٹی اپنے والد سے بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہود کے جس مرد پر تم قابو پاؤ اسے قتل کر دو۔“ چنانچہ محیصہ نے ابن سنینہ پر حملہ کیا - وہ یہود کے تاجروں میں سے ایک آدمی تھا جو ان کے ساتھ میل جول اور کاروبار رکھتا تھا - اور اسے قتل کر دیا۔ اس وقت حویصہ ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے، اور وہ محیصہ سے بڑے تھے، جب محیصہ نے اسے قتل کیا تو حویصہ انہیں مارنے لگے اور کہنے لگے: اے اللہ کے دشمن! تو نے اسے قتل کر دیا؟ سن لے، اللہ کی قسم! تیرے پیٹ میں اکثر چربی اسی کے مال سے پلی ہے۔ میں نے کہا: ”اللہ کی قسم! اگر مجھے تیرے قتل کا بھی حکم دیا جاتا تو میں تیری گردن بھی مار دیتا۔“ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! یہی وہ واقعہ تھا جو حویصہ کے اسلام قبول کرنے کا پہلا سبب بنا، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! اگر محمد تجھے میرے قتل کا حکم دیں تو تو مجھے بھی قتل کر دے گا؟ محیصہ نے کہا: ”ہاں، اللہ کی قسم!“ حویصہ نے کہا: اللہ کی قسم! جو دین اس مقام تک پہنچ گیا ہو وہ واقعی عجیب ہے۔ چنانچہ حویصہ مسلمان ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17872]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 311، حدیث 741»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3002»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں