الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب فِي الْخِضَابِ لِلنِّسَاءِ
باب: عورتوں کے لیے خضاب (مہندی) کے استعمال کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4166 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4466
مسند احمد: 26258
السنن الكبرى للبيهقي: 13499
حدیث نمبر: 4166
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّورِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ عِصْمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" أَوْمَتِ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ سِتْرٍ بِيَدِهَا كِتَابٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَبَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، فَقَالَ: مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَمْ يَدُ امْرَأَةٍ؟ قَالَتْ: بَلِ امْرَأَةٌ، قَالَ: لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ يَعْنِي بِالْحِنَّاءِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اشارہ کیا، اس کے ہاتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا ایک خط تھا، آپ نے اپنا ہاتھ سمیٹ لیا، اور فرمایا: ”مجھے نہیں معلوم کہ یہ کسی مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا“ تو اس نے عرض کیا: نہیں، بلکہ یہ عورت کا ہاتھ ہے، تو آپ نے فرمایا: ”اگر تم عورت ہوتی تو اپنے ناخن کے رنگ بدلے ہوتی“ یعنی مہندی سے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4166]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اپنے ہاتھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کیا، اس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک خط تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا: ”مجھے نہیں معلوم کہ یہ ہاتھ مرد کا ہے یا عورت کا؟“ اس نے کہا: ”عورت کا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تو عورت ہوتی تو اپنے ناخنوں کو رنگ لیتی۔“ یعنی مہندی لگاتی۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4166]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الزینة 18 (5092)، (تحفة الأشراف: 17868)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/262) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (5092)
صفية بنت عصمة : لا تعرف ومطيع :لين لحديث (تق : 8624،6820)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 148
إسناده ضعيف
نسائي (5092)
صفية بنت عصمة : لا تعرف ومطيع :لين لحديث (تق : 8624،6820)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 148
حدیث نمبر: 4165
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَتْنِي غِبْطَةُ بِنْتُ عَمْرٍو الْمُجَاشِعِيَّةُ، قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي أُمُّ الْحَسَنِ، عَنْ جَدَّتِهَا، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ هَنْدَ بِنْتَ عُتْبَةَ قَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ بَايِعْنِي، قَالَ:" لَا أُبَايِعُكِ حَتَّى تُغَيِّرِي كَفَّيْكِ كَأَنَّهُمَا كَفَّا سَبُعٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ کے نبی! مجھ سے بیعت لے لیجئیے، تو آپ نے فرمایا: ”جب تک تم اپنی دونوں ہتھیلیوں کا رنگ نہیں بدلو گی میں تم سے بیعت نہیں لوں گا، گویا وہ دونوں کسی درندے کی ہتھیلیاں ہیں“۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4165]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اے اللہ کے نبی! مجھ سے بیعت لے لیجیے!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس وقت تک تمہاری بیعت نہیں لوں گا جب تک کہ تم اپنی ہتھیلیوں کو رنگ نہ لو، یہ تو گویا درندے کی ہتھیلیاں ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4165]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17994) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قال الحافظ ابن حجر في غبطة و أم الحسن وجدتھا : ’’ وفي إسناده مجهولات ثلاث‘‘ (التلخيص الحبير 236/2)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 148
إسناده ضعيف
قال الحافظ ابن حجر في غبطة و أم الحسن وجدتھا : ’’ وفي إسناده مجهولات ثلاث‘‘ (التلخيص الحبير 236/2)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 148
حدیث نمبر: 4466
4466 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ هِنْدًا بِنْتَ عُتْبَةَ قَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ بَايِعْنِي. فَقَالَ:"لَا أُبَايِعُكِ حَتَّى تُغَيِّرِي كَفَّيْكِ، فَكَأَنَّهُمَا كَفَّا سَبُعٍ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہندہ بنت عتبہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! مجھ سے بیعت لیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم سے بیعت نہیں لوں گا حتیٰ کہ تم اپنی ہتھیلیوں کا رنگ بدلو، گویا تمہاری ہتھیلیاں کسی درندے کی ہتھیلیاں ہیں۔“ اس کی سند ضعیف ہے، اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4466]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4165)
٭ وقال ابن حجر في غبطة و أم الحسن و جدتھا: ’’و في إسناده مجھولات ثلاث‘‘.»
٭ وقال ابن حجر في غبطة و أم الحسن و جدتھا: ’’و في إسناده مجھولات ثلاث‘‘.»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 26258
حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ الْعَنْبَرِيُّ يُكْنَى أبَا سَعِيدٍ , قَالَ: حَدَّثَتْنِي صَفِيَّةُ بِنْتُ عِصْمَةَ , عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: مَدَّتْ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ السِّتْرِ بِيَدِهَا كِتَابًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَبَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ , وَقَالَ: " مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَوْ يَدُ امْرَأَةٍ؟" فَقَالَتْ: بَلْ امْرَأَةٌ , فَقَالَ:" لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً غَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ بِالْحِنَّاءِ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ مرتبہ پردے کے پیچھے سے ایک عورت نے ہاتھ بڑھا کر ایک تحریر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پیچھے کرلیا اور فرمایا مجھے کیا خبر کہ یہ کسی مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا؟ اس عورت نے جواب دیا کہ میں عورت ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم عورت ہو تو اپنے ناخنوں کو مہندی سے رنگ لو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26258]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف مطبع بن ميمون العنبري
حدیث نمبر: 7068
عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَدَّتِ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ السِّتْرِ بِيَدِهَا كِتَابًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَبَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ وَقَالَ مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَوْ يَدُ امْرَأَةٍ فَقَالَتْ بَلْ يَدُ امْرَأَةٍ فَقَالَ لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ بِالْحِنَّاءِ
۔ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے پردے کے پیچھے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کتاب پکڑانے کے لیے اپنا ہاتھ لمبا کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا اور فرمایا: میں یہ نہیں جانتا کہ یہ مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا۔ اس نے کہا: جی یہ عورت کا ہاتھ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو عورت ہوتی تو مہندی کے ساتھ اپنے ناخنوں کا رنگ بدل دیتی۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7068]
تخریج الحدیث: «حسن، قاله الالباني، أخرجه ابوداود: 4166، والنسائي: 8/ 142، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26258 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26788»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 8151
عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَدَّتِ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ السِّتْرِ بِيَدِهَا كِتَابًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَبَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ وَقَالَ مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَوْ يَدُ امْرَأَةٍ فَقَالَتْ بَلِ امْرَأَةٌ فَقَالَ لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ بِالْحِنَّاءِ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نے پردہ کے پیچھے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب ایک خط لیے ہوئے ہاتھ پھیلایا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا اور فرمایا: مجھے معلوم نہیں ہے کہ یہ مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا۔ اس نے کہا: جی میں عورت ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو عورت ہے تو مہندی سے اپنے ناخنوں کا رنگ تبدیل کر لیا ہوتا۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8151]
تخریج الحدیث: «حسن، قاله الالباني، أخرجه ابوداود: 4166، والنسائي: 8/ 142، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26258 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26788»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 13499
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ، ثنا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ أَبُو سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَتْنَا صَفِيَّةُ بِنْتُ عِصْمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ وَرَاءَ السِّتْرِ بِيَدِهَا كِتَابٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَبَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ وَقَالَ:" مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَمْ يَدُ امْرَأَةٍ" قَالَتْ: بَلْ يَدُ امْرَأَةٍ قَالَ:" لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظَافِرَكِ بِالْحِنَّاءِ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک عورت پردے کے پیچھے خط لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ سمیٹ لیا اور فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ یہ عورت کا ہاتھ ہے یا مرد کا۔“ وہ کہتی ہیں: نہیں بلکہ عورت کا ہاتھ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر عورت ہے تو اپنے ناخنوں کو مہندی کے ساتھ رنگ کر رکھو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13499]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 3765
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: نَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ قَالَ: نَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ قَالَ: حَدَّثَتْنَا صَفِيَّةُ بِنْتُ عِصْمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً مَدَّتْ يَدَهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَبَضَ يَدَهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَدَدْتُ يَدِي إِلَيْكَ بِكِتَابٍ، فَلَمْ تَأْخُذْهُ؟ فَقَالَ: إِنِّي لَا أَدْرِي يَدُ امْرَأَةٍ أَمْ يَدُ رَجُلٍ؟ I " قُلْتُ: بَلْ يَدُ امْرَأَةٍ قَالَ: I " لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ بِالْحِنَّاءِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا۔ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کی طرف ایک خط (بیعت نامہ) کے ساتھ ہاتھ بڑھایا تھا، آپ نے اسے لیا کیوں نہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ عورت کا ہاتھ ہے یا مرد کا؟“ اس نے عرض کیا: ”یہ تو عورت ہی کا ہاتھ ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم عورت ہوتیں تو اپنے ناخنوں کو مہندی سے رنگ لیتیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں مطیع بن میمون منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3765]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں مطیع بن میمون منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3765]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: غير محفوظ «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 225؛ تهذيب التهذيب، ج 4، ص 95» »
«قال أحمد بن حنبل: هذا حديث منكر «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 453» »
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 5104 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9311، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4166، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13629، 13630، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26899، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6706»
«قال أحمد بن حنبل: هذا حديث منكر «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 453» »
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 5104 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9311، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4166، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13629، 13630، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26899، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6706»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 6706
وَبِهِ، عَنْ صَفِيَّةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً مَدَّتْ يَدَهَا بِكِتَابٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَبَضَ يَدَهُ عَنْهَا، فَقَالَتْ: لِمَ قَبَضْتَ يَدَكَ عَنِّي؟ فَقَالَ: I " رَجُلٌ أَوِ امْرَأَةٌ؟ I " قَالَتِ: امْرَأَةٌ. قَالَ: لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً غَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ بِالْحِنَّاءِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ عِصْمَةَ إِلَّا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ عِصْمَةَ إِلَّا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ایک تحریر تھامے اپنا ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس سے کھینچ لیا۔ اس پر اس عورت نے عرض کیا: ”آپ نے اپنا ہاتھ مجھ سے کیوں کھینچ لیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”(یہ ہاتھ) مرد کا ہے یا عورت کا؟“ اس نے عرض کیا: ”عورت کا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم عورت ہوتیں تو اپنے ناخنوں (کا رنگ) مہندی سے تبدیل کرتیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”صفیہ بنت عصمہ رحمہ اللہ سے یہ دونوں حدیثیں صرف مطیع بن میمون رحمہ اللہ نے ہی روایت کی ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6706]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”صفیہ بنت عصمہ رحمہ اللہ سے یہ دونوں حدیثیں صرف مطیع بن میمون رحمہ اللہ نے ہی روایت کی ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6706]
تخریج الحدیث: «قال أحمد بن حنبل: هذا حديث منكر «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 453» »
«قال ابن عدي: غير محفوظ «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 225؛ تهذيب التهذيب، ج 4، ص 95» »
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 5104 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9311، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4166، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13629، 13630، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26899، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3765»
«قال ابن عدي: غير محفوظ «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 225؛ تهذيب التهذيب، ج 4، ص 95» »
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 5104 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9311، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4166، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13629، 13630، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26899، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3765»
الحكم على الحديث:
منكر