الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. باب فِي الرُّؤْيَا
باب: خواب کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 5019 (کل: 33 مقامات، 13 کتب)
سنن ابوداود: 5019
صحیح ابن حبان: 6040
المستدرک علی الصحیحین: 8373
21 تا 30
حدیث نمبر: 10430
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قََالَ: أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رُؤْيَا الْمُسْلِمِ، أَوْ تُرَى لَهُ، جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ" .
گزشتہ سند سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان کا خواب جو وہ خود دیکھے یا کوئی دوسرا اس کے لئے دیکھے اجزاء نبوت میں سے چھیالیسواں جزء ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10430]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6988، م: 2263
حدیث نمبر: 10590
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا هِشَامٌ , عَنْ مُحَمَّدٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ , لَمْ تَكَدْ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ تَكْذِبُ , وَأَصْدَقُهُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُهُمْ حَدِيثًا , وَرُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ" , قَالَ: وَقَالَ:" الرُّؤْيَا ثَلَاثَةٌ فَالرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ بُشْرَى مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ , وَالرُّؤْيَا تَحْزِينًا مِنَ الشَّيْطَانِ , وَالرُّؤْيَا مِنَ الشَّيْءِ يُحَدِّثُ بِهِ الْإِنْسَانُ نَفْسَهُ , فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ , فَلَا يُحَدِّثْهُ أَحَدًا , وَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ" , قَالَ: وَأُحِبُّ الْقَيْدَ فِي النَّوْمِ , وَأَكْرَهُ الْغُلَّ , الْقَيْدُ: ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آخرزمانے میں مومن کا خواب جھوٹا نہیں ہوا کرے گا اور تم میں سے سب سے زیادہ سچاخواب اسی کا ہوگا جو بات کا سچا ہوگا اور مسلمان کا خواب اجزاء نبوت میں سے چھیالیسواں جزء ہے اور خواب کی تین قسمیں ہیں اچھے خواب تو اللہ کی طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں بعض خواب انسان کا تخیل ہوتے ہیں اور بعض خواب شیطان کی طرف سے انسان کو غمگین کرنے کے لئے ہوتے ہیں جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو کسی کے سامنے اسے بیان نہ کرے بلکہ کھڑا ہو کر نماز پڑھنا شروع کردے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے خواب میں " بیڑی " کا دکھائی دینا پسند ہے لیکن " طوق " ناپسند ہے کیونکہ بیڑی کی تعبیر دین میں ثابت قدمی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10590]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7017، م: 2263
حدیث نمبر: 7816
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ
۔ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 7816]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6987، ومسلم: 2264، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22697 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23073»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6987
حدیث نمبر: 7822
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ لَا تَكَادُ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ تَكْذِبُ وَأَصْدَقُكُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُكُمْ حَدِيثًا وَالرُّؤْيَا ثَلَاثَةٌ الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ بُشْرَى مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَالرُّؤْيَا يُحَدِّثُ بِهَا الرَّجُلُ نَفْسَهُ وَالرُّؤْيَا تَحْزِينٌ مِنَ الشَّيْطَانِ فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ رُؤْيَا يَكْرَهُهَا فَلَا يُحَدِّثْ بِهَا أَحَدًا وَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُعْجِبُنِي الْقَيْدُ وَأَكْرَهُ الْغُلَّ الْقَيْدُ ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آخری زمانے میں مؤمن کا خواب جھوٹا نہ ہوگا اور تم میں سب سے زیادہ سچا اس کا خواب ہے، جو زیادہ سچ بولنے والا ہوگا۔خواب کی تین اقسام ہیں: اچھا خواب، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہے، وہ خواب جو آدمی کے دلی خیالات ہوتے ہیں، غمگین کرنے والا خواب، یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، جب تم میں سے کوئی ایک ایسے خواب کو دیکھے جو ناپسند کرتا ہے، تو وہ کسی سے بیان نہ کرے اور کھڑا ہو اور نماز پڑھے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے خواب میں بیڑی دیکھنا پسند ہے اور طوق دیکھنا ناپسند ہے، کیونکہ بیڑی دین میں مضبوطی کی علامت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مؤمن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 7822]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2263، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7642 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7630»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں خواب کی تین اقسام بیان کی گئیں ہیں:
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2263
حدیث نمبر: 6040
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ، لَمْ تَكَدْ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ تَكْذِبُ، وَأَصْدَقُهُمْ رُؤْيَا، أَصْدَقُهُمْ حَدِيثًا، وَالرُّؤْيَا جُزْءٌ مِنْ خَمْسَةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ" ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أُحِبُّ الْقَيْدَ فِي النَّوْمِ، وَأَكْرَهُ الْغُلَّ، الْقَيْدُ فِي النَّوْمِ: ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب زمانہ (قیامت کے) قریب آ جائے گا، تو مومن کے بہت کم خواب جھوٹے ہوں گے، اہل ایمان میں سب سے زیادہ سچے خواب اس کے ہوں گے جو بات چیت میں سب سے زیادہ سچا ہو گا، خواب نبوت کا پینتالیسواں حصہ ہیں۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں خواب میں بیڑی کو پسند کرتا ہوں اور طوق کو ناپسند کرتا ہوں، خواب میں بیڑی (دیکھنے سے مراد) دین میں ثابت قدمی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرؤيا/حدیث: 6040]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6988، 6990، 7017، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2263، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6040، 6044، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8266، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5019، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2270، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3894، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7304، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1179» «رقم طبعة با وزير 6008»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3160): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8373
حدَّثنا أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنعاني بمكة من أصل كتابه، حدَّثنا إسحاق بن إبراهيم الدَّبَري، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن أيوب، عن ابن سِيرين، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال:"في آخر الزمانِ لا تكادُ رُؤْيا المؤمنِ تَكذِب، وأصدَقُهم رُؤيا أصدَقُهم حديثًا. والرُّؤيا ثلاثٌ: فالرؤيا الحسنةُ بُشْرى من الله ﷿، والرؤيا يُحدِّث بها الرجلُ نفسَه، والرؤيا تحزينٌ من الشيطان، فإذا رأى أحدُكم رؤيا يَكرهُها، فلا يُحدِّث بها أحدًا وليَقُم فليُصلِّ. ورؤيا المؤمن جزءٌ من ستةٍ وأربعين جزءًا من النبوَّة". قال أبو هريرة: يُعجِبُني القَيدُ وأكرهُ الغُلَّ، القَيدُ ثباتٌ في الدِّين (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8174 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8174 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخری زمانے میں مومن کا خواب شاید ہی کبھی جھوٹا ہو، اور تم میں سے خواب کے اعتبار سے سب سے سچا وہ ہوگا جو گفتگو میں سب سے زیادہ سچا ہو۔ خواب تین طرح کے ہوتے ہیں: ایک اچھا خواب جو اللہ عزوجل کی طرف سے بشارت ہے، دوسرا وہ خواب جس کے بارے میں انسان کا اپنا نفس گفتگو کرتا ہے (خیالات)، اور تیسرا وہ خواب جو شیطان کی طرف سے غمزدہ کرنے کے لیے ہوتا ہے، پس جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ اسے کسی سے بیان نہ کرے بلکہ اسے چاہیے کہ وہ اٹھے اور نماز پڑھے۔ اور مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: ”مجھے خواب میں بیڑی (پاؤں کا بندھن) نظر آنا پسند ہے اور میں طوق (گردن کا پٹا) ناپسند کرتا ہوں، کیونکہ بیڑی سے مراد دین میں ثابت قدمی ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 8373]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 8373]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8373] [ترقيم الشركة 8274] [ترقيم العلميه 8174]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 11665
11665- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن رؤيا المؤمن جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة.
وفي لفظ لمسلم: رؤيا المسلم يراها أو ترى له...
وفي لفظ له: الرؤيا الصالحة...
وفي لفظ له: رؤيا الرجل الصالح...
وفي لفظ لمسلم: رؤيا المسلم يراها أو ترى له...
وفي لفظ له: الرؤيا الصالحة...
وفي لفظ له: رؤيا الرجل الصالح...
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التعبير (6988) ومسلم في الرؤيا (8:2263) كلاهما من طريق الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 11676
11676- عن ابن سيرين أنه سمع أبا هريرة يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا اقترب الزمان لم تكد تكذب رؤيا المؤمن، ورؤيا المؤمن جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة
قال محمد: وأنا أقول هذه، قال: وكان يقال: الرؤيا ثلاث: حديث النفس، وتخويف الشيطان، وبشرى من الله، فمن رأى شيئاً يكرهه فلا يقصه على أحد، وليقم فليصل.قال: وكان يكره الغل في النوم، وكان يعجبهم القيد، ويقال: القيد ثبات في الدين.
قال محمد: وأنا أقول هذه، قال: وكان يقال: الرؤيا ثلاث: حديث النفس، وتخويف الشيطان، وبشرى من الله، فمن رأى شيئاً يكرهه فلا يقصه على أحد، وليقم فليصل.قال: وكان يكره الغل في النوم، وكان يعجبهم القيد، ويقال: القيد ثبات في الدين.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التعبير (7017) عن عبد الله بن صباح، حدثنا معتمر، سمعت عوفا، حدثنا محمد بن سيرين فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 365
«إذا اقترب الزمان لم تكد رؤيا الرجل المسلم تكذب وأصدقهم رؤيا أصدقهم حديثا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب زمانہ قریب آ جائے گا (یعنی قیامت قریب ہوگی) تو مسلمان آدمی کا خواب شاذ و نادر ہی جھوٹا ہوگا، اور تم میں سے سب سے سچے خواب اسی کے ہوں گے جو باتوں میں سب سے زیادہ سچا ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 365]
”جب زمانہ قریب آ جائے گا (یعنی قیامت قریب ہوگی) تو مسلمان آدمی کا خواب شاذ و نادر ہی جھوٹا ہوگا، اور تم میں سے سب سے سچے خواب اسی کے ہوں گے جو باتوں میں سب سے زیادہ سچا ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 365]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1520.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3533
"الرؤيا ثلاثة فبشرى من الله وحديث النفس وتخويف من الشيطان فإذا رأى أحدكم رؤيا تعجبه فليقصها إن شاء على أحد وإن رأى شيئا يكرهه فلا يقصه على أحد وليقم يصلي وأكره الغل وأحب القيد, القيد ثبات في الدين"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”خواب تین طرح کے ہیں: اللہ کی طرف سے خوشخبری، نفس کی سوچ (خیالات)، اور شیطان کی طرف سے ڈرانا۔ پس جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے پسند آئے تو چاہے تو اسے کسی کو سنا دے، اور اگر کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ اسے کسی کو نہ سنائے اور اٹھ کر نماز پڑھے۔ اور مجھے (خواب میں) گردن کا طوق ناپسند ہے اور پاؤں کی بیڑی پسند ہے، پاؤں کی بیڑی دین میں ثابت قدمی کی علامت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3533]
”خواب تین طرح کے ہیں: اللہ کی طرف سے خوشخبری، نفس کی سوچ (خیالات)، اور شیطان کی طرف سے ڈرانا۔ پس جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے پسند آئے تو چاہے تو اسے کسی کو سنا دے، اور اگر کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ اسے کسی کو نہ سنائے اور اٹھ کر نماز پڑھے۔ اور مجھے (خواب میں) گردن کا طوق ناپسند ہے اور پاؤں کی بیڑی پسند ہے، پاؤں کی بیڑی دین میں ثابت قدمی کی علامت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3533]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 1341.»
قال الشيخ الألباني: صحيح