الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
710. (477) بَابُ النَّهْيِ عَنْ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ بَعْدَ الْإِقَامَةِ،
اقامت ہونے کے بعد فجر کی دو سنّتیں پڑھنا منع ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1124 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1124
مسند احمد: 3329
المعجم الکبیر للطبرانی: 11181
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2575
حدیث نمبر: 1124
حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: وَلَمْ أُصَلِّ الرَّكْعَتَيْنِ، فَرَآنِي وَأَنَا أُصَلِّيهِمَا، فَنَهَانِي، فَجَذَبَنِي، أُقِيمَتِ الصَّلاةُ وَقَالَ:" تُرِيدُ أَنْ تُصَلِّيَ لِلصُّبْحِ أَرْبَعًا؟" قِيلَ لأَبِي عَامِرٍ يَعْنِي صَالِحَ بْنَ رُسْتُمَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ. حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ : نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلاةُ فَقُمْتُ أُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، فَجَذَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:" أَتُصَلِّي الْغَدَاةَ أَرْبَعًا"
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ (فرض) نماز کی اقامت ہوگئی اور میں نے دو سنّتیں ادا نہیں کی تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا کہ میں دو سنّتیں ادا کررہا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع کیا اور مجھے کھینچا اور فرمایا: ”تم صبح کی چار رکعات پڑھنا چاہتے ہو؟ ابوعامر صالح بن رستم سے پوچھا گیا، کیا یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی؟ تو اُنہوں نے کہا کہ ہاں۔ جناب ابن ابی ملکیہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا: (صبح کی) نماز کی اقامت ہو گئی تو میں نے کھڑے ہوکر دو سنّتیں ادا کرنی شروع کر دیں - تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکڑ کر کھینچا اور فرمایا: ”کیا تم صبح کی چار رکعات پڑھو گے؟“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الركعتين قبل الفجر وما فيها من السنن/حدیث: 1124]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1124، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2469، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1158، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2764، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4617، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2162»
حدیث نمبر: 3329
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أُقِيمت الصَّلاةُ وَلَمْ أُصَلِّ الرَّكْعَتَيْنِ، فَرَآنِي وَأَنَا أُصَلِّيهِمَا، فَمَدَّني، وَقَالَ:" أَتُرِيدُ أَنْ تُصَلِّيَ الصُّبْحَ أَرْبَعًا؟" فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ فجر کی نماز کے لئے اقامت ہوئی تو میں دو رکعتیں پڑھنے کے لئے کھڑا ہو گیا کیونکہ میں انہیں پڑھ نہیں سکا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر قریب آ کر فرمایا: ”کیا تم فجر کی چار رکعتیں پڑھو گے؟“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3329]
الحكم على الحديث:
إسناه حسن
حدیث نمبر: 11181
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْقَزَّازُ ، ثَنَا أَبُو ظُفُرٍ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ مُطَهَّرٍ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ ، ثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أُقِيمَتِ صَلَاةُ الْغَدَاةِ، فَنَهَضْتُ أُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَجَرَّنِي وَقَالَ: أَتُصَلِّي الْغَدَاةَ أَرْبَعًا؟.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: صبح کی نماز کی اقامت ہو چکی تھی، تو میں فجر سے پہلے کی دو رکعتیں پڑھنے کے لیے کھڑا ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کھینچا اور فرمایا: ”کیا تم فجر کی نماز چار رکعت پڑھو گے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11181]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 117، حدیث 11227»
حدیث نمبر: 2575
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَلَمْ أُصَلِّ الرَّكْعَتَيْنِ، فَرَآنِي وَأَنَا أُصَلِّيهِمَا، فَمَرَّ بِي وَقَالَ: أَتُرِيدُ أَنْ تُصَلِّيَ الصُّبْحَ أَرْبَعًا؟ فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ : النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نماز کی اقامت کہہ دی گئی تھی اور میں نے (فجر کی) دو رکعتیں (سنتیں) ابھی ادا نہیں کی تھیں، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وہ دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا تو میرے پاس سے گزرے اور ارشاد فرمایا: ”کیا تم فجر کی نماز چار رکعتیں پڑھنا چاہتے ہو؟“ تو (ان کے شاگرد کی جانب سے) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ کیا یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2575]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3319، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1195، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2568»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3319، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1195، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2568»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن