الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر بنانے سے پہلے خطبہ کے لئے کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1776 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1776
سنن ابن ماجہ: 1117
مسند احمد: 13363
مسند عبداللہ بن مبارک: 49
الفتح الربانی: 2781
المعجم الاوسط: 1408
حدیث نمبر: 1776
نا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ، عَنِ الْمُبَارَكِ وَهُوَ ابْنُ فَضَالَةَ , عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُومُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَى سَارِيَةٍ مِنْ خَشَبٍ أَوْ جِذْعٍ أَوْ نَخْلَةٍ، شَكَّ الْمُبَارَكُ، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ قَالَ:" ابْنُوا لِي مِنْبَرًا". فَبَنَوْا لَهُ الْمِنْبَرَ. فَتَحَوَّلَ إِلَيْهِ , حَنَّتِ الْخَشَبَةُ حَنِينَ الْوَالِهِ , فَمَا زَالَتْ حَتَّى نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمِنْبَرِ , فَأَتَاهَا , فَاحْتَضَنَهَا , فَسَكَنَتْ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: الْوَالِهُ: يُرِيدُ بِهَا الْمَرْأَةَ إِذَا مَاتَ لَهَا وَلَدٌ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن لکڑی کے ایک ستون، تنے یا کھجور کے درخت سے ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے تھے (اور خطبہ ارشاد فرماتے تھے)۔ مبارک راوی کو شک ہے کہ کون سا لفظ بیان کیا تھا۔ پھر جب لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لئے منبر بناؤ“ تو صحابہ نے آپ کے لئے منبر بنا دیا - لہٰذا آپ منبر پر تشریف فرما ہوگئے تو لکڑی، اپنے بچّے کی جدائی میں رونے والی ماں کی طرح رونے لگی - وہ اسی طرح روتی رہی حتّیٰ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے، پھر آپ نے جاکر اسے گلے سے لگایا تو وہ خاموش ہوگئی۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرما تے کہ ”الواله“ سے مراد وہ عورت ہے جس کا بچّہ فوت ہو گیا ہو (اور وہ اس کی جدائی میں روتی ہو) [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1776]
تخریج الحدیث: «حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1776، 1777، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6507، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3627، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1415، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2273»
حدیث نمبر: 1117
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ يُكَلَّمُ فِي الْحَاجَةِ إِذَا نَزَلَ عَنِ الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب جمعہ کے دن منبر سے اترتے تو ضروری امور سے متعلق گفتگو فرما لیا کرتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1117]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن (خطبے سے فارغ ہو کر) جب منبر سے اترتے تو آپ سے ضرورت کی بات چیت کر لی جاتی تھی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1117]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 240 (1120)، سنن الترمذی/الصلاة 256 (517)، سنن النسائی/الجمعة 36 (1420)، (تحفة الأشراف: 260) وقد أخرجہ: مسند احمد (3/119، 127، 213) (شاذ)» (جریر بن حازم اس روایت میں منفرد ہیں، یہ حدیث ثابت ہے، معروف نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: شاذ
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1120) ترمذي (517) نسائي (1420)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 417
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1120) ترمذي (517) نسائي (1420)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 417
حدیث نمبر: 13363
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، يُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَى خَشَبَةٍ، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ، قَالَ: ابْنُوا لِي مِنْبَرًا"، أَرَادَ أَنْ يُسْمِعَهُمْ، فَبَنَوْا لَهُ عَتَبَتَيْنِ، فَتَحَوَّلَ مِنَ الْخَشَبَةِ إِلَى الْمِنْبَرِ، قَالَ: فَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: أَنَّهُ سَمِعَ الْخَشَبَةَ تَحِنُّ حَنِينَ الْوَالِهِ، قَالَ: فَمَا زَالَتْ تَحِنُّ حَتَّى نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمِنْبَرِ، فَمَشَى إِلَيْهَا فَاحْتَضَنَهَا، فَسَكَنَتْ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب جمعہ کا خطبہ ارشاد فرماتے تھے تو لکڑی کے ایک ستون کے ساتھ اپنی پشت مبارک کو سہارا دیتے تھے، لوگوں کی تعداد جب بڑھ گئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے لئے منبر بنایا، مقصد یہ تھا کہ سب تک آواز پہنچ جائے، چنانچہ صحابہ رضی اللہ عنہ نے دو سیڑھیوں کا منبر بنایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس ستون سے منبر پر منتقل ہوگئے، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے خود اپنے کانوں سے اس تنے کے رونے کی ایسی آواز سنی جیسے گمشدہ بچہ بلک بلک کر روتا ہے اور وہ مسلسل روتا ہی رہا، یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے اور اس کی طرف چل کر گئے، اسے سینے سے لگایا تب جا کر وہ خاموش ہوا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13363]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن.
حدیث نمبر: 49
عَنِ الْمُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَيُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَى خَشَبَةٍ، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ، قَالَ:" ابْنُوا لِي مِنْبَرًا"، فَبَنَوْا لَهُ مِنْبَرًا، إِنَّمَا كَانَ عُسْرٌ، فَتَحَوَّلَ مِنَ الْخَشَبَةِ إِلَى الْمِنْبَرِ، قَالَ: فَحَنَّتْ وَاللَّهِ الْخَشَبَةُ حَنِينَ الْوَالِدِ، قَالَ أَنَسٌ: وَأَنَا وَاللَّهِ فِي الْمَسْجِدِ أَسْمَعُ ذَلِكَ، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا زَالَتْ تَحِنُّ حَتَّى نَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمِنْبَرِ، فَمَشَى إِلَيْهَا فَاحْتَضَنَهَا فَسَكَتَتْ فِيهَا الْحَسْرَةُ، وَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، الْخَشَبُ يَحِنُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَفَلَيْسَ الَّذِينَ يَرْجُونَ لِقَاءَهُ أَحَقَّ أَنْ يَشْتَاقُوا إِلَيْهِ؟!".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعے والے دن خطبہ ارشاد فرماتے اور اپنی پشت کی ایک لکڑی کے ساتھ ٹیک لگاتے، جب لوگ زیادہ ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے منبر بناؤ۔“ تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منبر بنایا۔ وہ محض تنگ دستی کا زمانہ تھا، سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم لکڑی سے منبر کی طرف منتقل ہوگئے، کہا کہ پس وہ رونے لگی، اللہ کی قسم! وہ لکڑی، والد کے رونے کی طرح رونے لگی۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اور میں اللہ کی قسم! مسجد میں تھا، اس کا (رونا) سن رہا تھا، کہا کہ اللہ کی قسم! وہ لگاتار روتی رہی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے، اس کی طرف چل کر گئے، اسے سینے سے لگایا تو وہ خاموش ہو گئی، اور اس میں حسرت تھی۔ (حسن رحمہ اللہ) نے کہا: اے مسلمانوں کی جماعت! لکڑی کا تنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رو رہا ہے، تو کیا وہ لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات کی امید رکھتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشتیاق کے زیادہ حق دار نہیں ہیں؟ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 49]
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 361، مسند دارمي المقدمة: 1/25 (42)، تاریخ بغداد: 11/161، 12/486، مجمع الزوائد، هیثمي: 12/182، طبراني کبیر: 2/182، طبقات ابن سعد: 1/251، مسند أحمد: 13363۔ شیخ شعیب نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
صحیح
حدیث نمبر: 2781
عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَى خَشَبَةٍ فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ قَالَ ابْنُولِي مِنْبَرًا أَرَادَ أَنْ يُسْمِعَهُمْ فَبَنَوْا لَهُ عَتَبَتَيْنِ فَتَحَوَّلَ مِنَ الْخَشَبَةِ إِلَى الْمِنْبَرِ، قَالَ: فَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّهُ سَمِعَ الْخَشَبَةَ تَحِنُّ حَنِينَ الْوَالِحِ قَالَ فَمَا زَالَتْ تَحِنُّ حَتَّى نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمِنْبَرِ فَمَشَى إِلَيْهَا فَاحْتَضَنَهَا فَسَكَنَتْ
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرماتے تو ایک لکڑی کے ساتھ اپنی پیٹھ کی ٹیک لگا لیتے، لیکن جب لوگ زیادہ ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے لیے ایک منبر تیار کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارادہ یہ تھا کہ ان کو اپنی بات سنا سکیں، پس صحابہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے دو سیڑھیوں والا منبر تیار کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس لکڑی والے منبر پر منتقل ہو گئے۔ سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بتلایا کہ انہوں نے (اس پہلے والی) لکڑی کے لیے انتہائی غمگین کی رونے کی سی آواز سنی، وہ لگاتار روتی رہی، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے اترے، اس کی طرف گئے اور اس کو اپنے ساتھ لگایا، سو وہ خاموش ہو گئی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2781]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه الترمذي: 3627، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13363 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13396»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه الترمذي: 3627
حدیث نمبر: 1408
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ قَالَ: نَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مُسْنِدًا ظَهْرَهُ إِلَى خَشَبَةٍ، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ، قَالَ: I " ابْنُوا لِي مِنْبَرًا I " فَبَنَوْا لَهُ مِنْبَرًا، إِنَّمَا كَانَ عَتَبَتَيْنِ، فَلَمَّا تَحَوَّلَ مِنَ الْخَشَبَةِ إِلَى الْمِنْبَرِ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ. قَالَ أَنَسٌ : فَسَمِعْتُ الْخَشَبَةَ - وَاللهِ - حَنَّتْ حَنِينَ النَّاقَةِ الْوَالِهَةِ، حَتَّى نَزَلَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنَ الْمِنْبَرِ، فَاحْتَضَنَهَا، فَسَكَنَتْ فَقَالَ الْحَسَنُ : I " يَا عِبَادَ اللهِ الْمُسْلِمِينَ، الْخَشَبَةُ تَحِنُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- شَوْقًا إِلَيْهِ، لِمَكَانِهِ إِلَيْهَا، أَفَلَيْسَ الرِّجَالُ الَّذِينَ يَرْجُونَ لِقَاءَهُ أَحَقَّ أَنْ يَشْتَاقُوا إِلَيْهِ؟ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا حَبَّانُ . تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ I ".
امام حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ایک لکڑی کے ستون سے اپنی پشتِ مبارک ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، پھر جب لوگوں کی تعداد زیادہ ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے ایک منبر بناؤ۔“ چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک منبر تیار کیا جو محض دو سیڑھیوں پر مشتمل تھا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لکڑی کے اس ستون سے منبر کی طرف منتقل ہوئے تو وہ لکڑی (دردِ فراق میں) رونے لگی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ کی قسم! میں نے اس لکڑی کے رونے کی ایسی آواز سنی جیسے اپنے بچے سے بچھڑ کر بے قرار ہونے والی اونٹنی بلکتی ہے، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اس کی طرف اترے اور اسے اپنے گلے لگا لیا، تب وہ خاموش ہوئی۔“
امام حسن بصری رحمہ اللہ (یہ سن کر) فرماتے: ”اے اللہ کے مسلمان بندو! لکڑی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ان کے قرب کی وجہ سے شوق میں روتی ہے، تو کیا وہ لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی امید رکھتے ہیں اس بات کے زیادہ حقدار نہیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شوق رکھیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف حبان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور یحییٰ بن محمد رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1408]
امام حسن بصری رحمہ اللہ (یہ سن کر) فرماتے: ”اے اللہ کے مسلمان بندو! لکڑی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ان کے قرب کی وجہ سے شوق میں روتی ہے، تو کیا وہ لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی امید رکھتے ہیں اس بات کے زیادہ حقدار نہیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شوق رکھیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف حبان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور یحییٰ بن محمد رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1408]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1776، 1777، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6507، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1519، 1520، 1645، 1643، 1644، 1861، 386، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3627، والدارمي فى «مسنده» برقم: 40، 42، 1605، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1415، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2273، 2438، 2440، 3498، 3500، 13567، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2756، 3384، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1336، والبزار فى «مسنده» برقم: 6676، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32409، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4179، 4178، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3631، 7441»