الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اگر روزہ رکھ کر اپنی خدمت کرنے سے بھی عاجز آجائے تو سفر میں روزہ نہ رکھنا مستحب ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2031 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2031
سنن نسائی: 2266
مسند احمد: 8436
مصنف ابن ابی شیبہ: 9219
الفتح الربانی: 3892
المستدرک علی الصحیحین: 1599
الجامع الكامل: 4604
السنن الكبرى للبيهقي: 8176
حدیث نمبر: 2031
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْحَدَّادِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ , فَأُتِيَ بِطَعَامٍ , فَقَالَ لأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ:" ادْنُوَا فَكُلا" , فَقَالا: إِنَّا صَائِمَانِ. فَقَالَ:" اعْمَلُوا لِصَاحِبَيْكُمُ , ارْحَلُوا لِصَاحِبَيْكُمُ , ادْنُوَا فَكُلا" . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ: حَدَّثَنِي سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّوْرِيُّ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا الْخَبَرُ أَيْضًا مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي ذَكَرْتُ قَبْلُ أَنَّ لِلصَّائِمِ فِي السَّفَرِ الْفِطْرَ بَعْدَ مُضِيِّ بَعْضِ النَّهَارِ، إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَهُمَا بِالأَكْلِ بَعْدَ مَا أَعْلَمَاهُ أَنَّهُمَا صَائِمَانِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مرالظهران مقام پر آپ کے ساتھ تھے تو کھانا لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ”قریب ہوجاؤ اور کھانا کھاؤ“ تو اُنہوں نے عرض کیا ہم روزے دار ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ساتھیوں کے ضروری کام کردو اور اُن کی سواریاں تیار کردو۔ تم دونوں قریب ہو جاؤ اور کھانا کھالو۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ روایت بھی اس قسم سے ہے جو میں پہلے بیان کرچکا ہوں کہ روزے دار کے لئے سفر میں دن کا کچھ حصّہ گزرنے کے بعد روزہ کھولنا جائز ہے۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کھانے کا حُکم دیا ہے جبکہ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ روزے دار ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2031]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2031، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3557، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1588، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2263، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2584، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8273، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8552، والبزار فى (مسنده) برقم: 8598، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 9066»
حدیث نمبر: 2266
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبدِ اللَّهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَعَامٍ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ , فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ:" أَدْنِيَا فَكُلَا"، فَقَالَا: إِنَّا صَائِمَانِ، فَقَالَ:" ارْحَلُوا لِصَاحِبَيْكُمُ اعْمَلُوا لِصَاحِبَيْكُمْ".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مرالظہران (مکہ و مدینہ کے درمیان ایک مقام کا نام ہے) میں کھانا لایا گیا، تو آپ نے ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”تم دونوں قریب آ جاؤ اور کھاؤ“، انہوں نے عرض کیا: ہم روزہ سے ہیں، تو آپ نے لوگوں سے کہا: ”اپنے دونوں ساتھیوں کے کجاوے کس دو، اور اپنے دونوں ساتھیوں کے کام کر دو“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2266]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس «مَرُّ الظَّهْرَانِ» مقام میں کھانا لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”قریب آؤ اور کھاؤ۔“ ان دونوں نے کہا: ہم روزے سے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”اپنے ان دو محترم ساتھیوں کے لیے سواریاں تم تیار کرنا اور ان کے دوسرے کام بھی تم کرنا۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2266]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «مسند احمد 2/336 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے سفر میں روزہ رکھنے کا جواز ثابت ہوا اور یہ بھی ثابت ہوا کہ روزہ دار کو سہولت پہنچائی جائے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، سفيان الثوري عنعن وهو مدلس،والصواب أنه مرسل. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 338
حدیث نمبر: 8436
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَعَامٍ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ: " ادْنُوَا فَكُلَا"، قَالَا: إِنَّا صَائِمَانِ. قَالَ:" ارْحَلُوا لِصَاحِبَيْكُمْ، اعْمَلُوا لِصَاحِبَيْكُمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مر الظہران نامی جگہ پر کھانا پیش کیا گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے فرمایا آئیے کھانا کھائیے دونوں حضرات نے عرض کیا کہ ہم روزے سے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر صحابہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا اپنے دونوں ساتھیوں کے لئے سواری تیار کرو اپنے ساتھیوں کے لئے محنت کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8436]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 9066 ترقیم الشثری: -- 9219
حدثنا ابو داود عمر بن سعد ، عن سفيان ، عن الاوزاعي ، عن يحيى بن ابي كثير ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان في سفر ومعه ابو بكر وعمر فاتي بطعام، فقال لهما: ادنوا فكلا، فقالا: يا رسول الله إنا صائمان، فقال:" ارحلوا بصاحبكم، اعملوا بصاحبكم، ادنوا، فكلا"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عمرو).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (وكلا).
(٣) في [ب، ز]: (ارحلوا) وكذا في [ص، ك، هـ] وفي [أ]: (ادخلوا).
(٤) في [أ]: (بصاحبتكم) وفي [هـ، ص، ز، ك]: (بصاحبكم).
(٥) في [أ]: (بصاحبتكم) وفي [هـ، ص، ز، ك]: (بصاحبكم).
(٦) في [أ، ط، هـ]: (وكلا).
(٧) صحيح، أخرجه أحمد (٨٤٣٦)، والنسائي ٤/ ١٧٧، وابن خزيمة (٢٠٣١)، وابن حبان (٣٥٥٧)، والحاكم ١/ ٤٣٣، والبيهقي ٤/ ٢٤٦.
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر بھی آپ کے ساتھ تھے۔ آپ کے پاس کھانا لایا گیا تو آپ نے ان دونوں حضرات سے فرمایا کہ آؤ اور کھالو۔ ان دونوں حضرات نے کہا کہ ہمارا روزہ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے دونوں ساتھیوں کے لئے کجاوہ تیار کرو، اپنے دونوں ساتھیوں کے لئے کام کرو، دونوں قریب ہوجاؤ اور کھانا کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9219]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: يحيى عن أبي سلمة مرسلا هو الصحيح . قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2031، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3557، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1588، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2263 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2584، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8273، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8552، والبزار فى «مسنده» برقم: 8598، ترقيم محمد عوامة: 9066»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2031، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3557، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1588، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2263 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2584، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8273، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8552، والبزار فى «مسنده» برقم: 8598، ترقيم محمد عوامة: 9066»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3892
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِطَعَامٍ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ: ( (ادْنُيَا فَكُلَا) ) ، قَالَا: إِنَّا صَائِمَانِ، قَالَ: ( (ارْحِلُوا لِصَاحِبَيْكُمْ، اعْمَلُوا لِصَاحِبَيْكُمْ) )
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مَرُّ الظَّہْرَانِ کے مقام پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابوبکراور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: قریب ہو جاؤ اور کھانا کھاؤ۔ انہوں نے کہا: ہم تو روزے دار ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگو! اپنے اِن ساتھیوں کو سواریاں دو اور ان کے حصے کا کام بھی کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3892]
تخریج الحدیث: «قال الالباني: صحيح (نسائي: 2264)۔ أخرجه النسائي: 4/ 177، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8436 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8417»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود یہ تھا کہ چونکہ سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما روزے سے تھے، اس لیے دوسرے صحابہ کو چاہیے کہ وہ اِن کی خدمت کریں۔
الحكم على الحديث:
قال الالباني: صحيح (نسائي: 2264)۔ أخرجه النسائي: 4/ 177
حدیث نمبر: 1599
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفَّان العامِري، حدثنا أبو داود عمر بن سعد، حدثنا سفيان الثَّوري، عن الأوزاعي، عن يحيى بن أبي كثير، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: كنّا مع رسول الله ﷺ بمَرِّ الظَّهْران، فأُتي بطعام، فقال لأبي بكر وعمر:"ادنُوا فَكُلَا"، فقالا: إنّا صائمان، فقال رسول الله ﷺ:"اعملوا لصاحِبَيكم، ارحَلُوا لصاحِبَيكم! ادنُوَا فكُلا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مر الظہران کے مقام پر تھے کہ کھانا لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”قریب آؤ اور کھانا کھاؤ“، ان دونوں نے عرض کیا: ہم روزے سے ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ان دو ساتھیوں کے لیے کام کرو اور ان کے لیے سواری کے کجاوے باندھو! تم دونوں قریب آؤ اور کھاؤ۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الصوم/حدیث: 1599]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الصوم/حدیث: 1599]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات، لكن اختُلف في وصله وإرساله، وصحَّح النسائي والدارقطني المرسل.» [ترقيم الرساله 1599] [ترقيم الشركة 1588]
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
حدیث نمبر: 4604
4604. عن أبي هريرة، قال: أُتي النبيّ صلى الله عليه وسلم بطعام بمر الظهران، فقال لأبي بكر وعمر: أَدْنِيَا فَكُلا. فقالا: إنا صائمان. فقال: ارحلوا لصاحبيكم، واعملوا لصاحبيكم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائي (2264)، والإمام أحمد (8436)، وصحّحه ابن خزيمة (2031)، وابن حبان (3557)، والحاكم (1/433) كلّهم من طرق عن أبي داود وهو الحَفَريّ، قال: حدثنا سفيان الثوري، عن الأوزاعي، عن يحيى بن أبي كثير، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8176
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ بِبَغْدَادَ، وَأَبُو الْأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ قَالَا: ثنا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى بِطَعَامٍ وَهُوَ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ:" كُلَا"، فَقَالَا: إِنَّا صَائِمَانِ، فَقَالَ:" ارْحَلُوا لِصَاحِبَيْكُمْ، اعْمَلُوا لِصَاحِبَيْكُمْ، ادْنُوَا فَكُلَا" تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عَنْ سُفْيَانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانا لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مرظہران میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”تم کھاؤ۔“ انہوں نے کہا: ہم روزے سے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ساتھیوں کے لیے کوچ کرو اور اپنے ساتھیوں کے لیے کام کرو، قریب ہوجاؤ اور کھاؤ۔“
اسے سفیان سے روایت کرنے میں ابوداود حفری منفرد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8176]
اسے سفیان سے روایت کرنے میں ابوداود حفری منفرد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8176]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه النسائي»
الحكم على الحديث:
صحيح