الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
17. باب ما جاء في الأطعمة
کھانوں کے متعلق جو مروی ہے
اطراف الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 878 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 878
مسند احمد: 14256
مصنف ابن ابی شیبہ: 20933
الفتح الربانی: 7310
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1954
حدیث نمبر: 878
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالَ: ثنا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أنا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ فِي سَرِيَّةٍ، فَنَفِدَ أَزْوَادُنَا، فَمَرَرْنَا بِحُوتٍ قَذَفَهُ الْبَحْرُ، فَأَرَدْنَا أَنْ نَأْكُلَ مِنْهُ فَنَهَانَا أَبُو عُبَيْدَةَ، ثُمَّ قَالَ: نَحْنُ رُسُلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَكُلُوا، فَأَكَلْنَا مِنْهُ أَيَّامًا، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرْنَاهُ، فَقَالَ: " إِنْ كَانَ بَقِيَ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ فَابْعَثُوا بِهِ إِلَيْنَا" .
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سیدنا ابو عبیدہ کے ساتھ ایک سریہ (چھوٹے لشکر) میں بھیجا، ہمارا کھانا ختم ہو گیا، ہم ایک مچھلی کے پاس سے گزرے، جسے سمندر نے باہر پھینک دیا تھا، ہم نے اس میں سے کھانا چاہا، تو سیدنا ابوعبیدہ نے ہمیں منع کر دیا، پھر کہنے لگے: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قاصد ہیں اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکلے ہیں، لہذا اسے کھالیں، چنانچہ ہم کئی دنوں تک اسے کھاتے رہے، جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ہم نے آپ کو اس کی اطلاع دی، آپ نے فرمایا: اگر آپ کے پاس اس کا کچھ حصہ بچا ہوا ہے، تو ہمارے ہاں بھیجیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 878]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 2483، صحیح مسلم: 1935»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
حدیث نمبر: 4357
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا، يَقُولُ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ مِائَةِ رَاكِبٍ، أَمِيرُنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، نَرْصُدُ عِيرَ قُرَيْشٍ، فَأَقَمْنَا بِالسَّاحِلِ , فَأَصَابَنَا جُوعٌ شَدِيدٌ حَتَّى أَكَلْنَا الْخَبَطَ، قَالَ: فَأَلْقَى الْبَحْرُ دَابَّةً يُقَالُ لَهَا: الْعَنْبَرُ، فَأَكَلْنَا مِنْهُ نِصْفَ شَهْرٍ، وَادَّهَنَّا مِنْ وَدَكِهِ فَثَابَتْ أَجْسَامُنَا، وَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ ضِلْعًا مِنْ أَضْلَاعِهِ، فَنَظَرَ إِلَى أَطْوَلِ جَمَلٍ، وَأَطْوَلِ رَجُلٍ فِي الْجَيْشِ فَمَرَّ تَحْتَهُ، ثُمَّ جَاعُوا فَنَحَرَ رَجُلٌ ثَلَاثَ جَزَائِرَ، ثُمَّ جَاعُوا فَنَحَرَ رَجُلٌ ثَلَاثَ جَزَائِرَ، ثُمَّ جَاعُوا فَنَحَرَ رَجُلٌ ثَلَاثَ جَزَائِرَ، ثُمَّ نَهَاهُ أَبُو عُبَيْدَةَ، قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، فَسَأَلْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ"؟، قَالَ: فَأَخْرَجْنَا مِنْ عَيْنَيْهِ كَذَا وَكَذَا، قُلَّةً مِنْ وَدَكٍ، وَنَزَلَ فِي حَجَّاجِ عَيْنِهِ أَرْبَعَةُ نَفَرٍ، وَكَانَ مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ جِرَابٌ فِيهِ تَمْرٌ فَكَانَ يُعْطِينَا الْقَبْضَةَ، ثُمَّ صَارَ إِلَى التَّمْرَةِ، فَلَمَّا فَقَدْنَاهَا وَجَدْنَا فَقْدَهَا.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین سو سواروں کے ساتھ بھیجا۔ ہمارے امیر ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے، ہم قریش کی گھات میں تھے، چنانچہ ہم سمندر کے کنارے ٹھہرے، ہمیں سخت بھوک لگی یہاں تک کہ ہم نے درخت کے پتے کھائے، اتنے میں سمندر نے ایک جانور نکال پھینکا جسے عنبر کہا جاتا ہے، ہم نے اسے آدھے مہینہ تک کھایا اور اس کی چربی کو تیل کے طور پر استعمال کیا، تو ہمارے بدن صحیح ثابت ہو گئے، ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس کی ایک پسلی لی پھر فوج میں سے سب سے لمبے شخص کو اونٹ پر بٹھایا، وہ اس کے نیچے سے گزر گیا، پھر ان لوگوں کو بھوک لگی، تو ایک شخص نے تین اونٹ ذبح کئے، پھر بھوک لگی تو ایک شخص نے تین اونٹ ذبح کئے، پھر بھوک لگی تو ایک شخص نے تین اونٹ ذبح کئے، پھر ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے اسے روک دیا، (سفیان کہتے ہیں: ابوالزبیر جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں)، پھر ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، تو آپ نے فرمایا: ”کیا اس کا کچھ بقیہ تمہارے پاس ہے؟“ پھر ہم نے اس کی آنکھوں کی چربی کا اتنا اتنا گھڑا (بھرا ہوا) نکالا اور اس کی آنکھ کے حلقے میں سے چار لوگ نکل گئے، ابوعبیدہ کے ساتھ ایک تھیلا تھا، جس میں کھجوریں تھیں وہ ہمیں ایک مٹھی کھجور دیتے تھے پھر ایک ایک کھجور ملنے لگی، جب وہ بھی ختم ہو گئی تو ہمیں اس کے نہ ملنے کا احساس ہوا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4357]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم تین سو اونٹ سواروں کو (ساحل کی طرف) بھیجا۔ ہمارے امیر حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے۔ ہم قریش کے ایک قافلے کی گھات میں تھے۔ ہم ساحل پر جا ٹھہرے۔ ہمیں سخت بھوک کا سامنا تھا حتیٰ کہ ہم پتے کھانے لگے، پھر سمندر (کی لہروں) نے ایک آبی جانور (ساحل پر) پھینک دیا۔ اس کو «عَنْبَر» ”عنبر“ کہا جاتا تھا۔ ہم اس سے تقریباً نصف ماہ کھاتے رہے۔ ہم نے اس کی چربی کو بھی خوب استعمال کیا تو ہمارے جسم پہلے کی طرح موٹے تازے ہو گئے۔ حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس کی ایک پسلی کو کھڑا کیا، پھر لشکر میں سے سب سے اونچا اونٹ اور سب سے لمبا آدمی تلاش کیا۔ وہ آدمی اس اونٹ پر سوار ہو کر پسلی کے نیچے سے صاف گزر گیا۔ (اسی سفر کا واقعہ ہے کہ) پھر لوگ بھوک میں مبتلا ہوئے تو ایک آدمی نے تین اونٹ نحر کیے، پھر انہیں بھوک لگی تو مزید تین اونٹ نحر کر دیے، وہ پھر بھوک کا شکار ہوئے تو اسی نے مزید تین اونٹ نحر کر دیے، وہ پھر بھوک کا شکار ہوئے تو اسی نے مزید تین اونٹ نحر کیے، پھر حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے (بحیثیت امیر) اسے روک دیا۔ (راوی حدیث) سفیان نے ابو زبیر سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا (انہوں نے فرمایا کہ جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس پہنچے اور) ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے (اس کے متعلق) پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس اس جانور کا کچھ گوشت باقی ہے؟“ (حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ہم نے اس آبی جانور کی آنکھوں سے بہت سے مٹکے چربی کے نکالے اور اس کی آنکھ کے گڑھے میں چار آدمی باآسانی اتر گئے۔ اور (اسی سفر کا واقعہ ہے کہ) حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک کھجوروں کی تھیلی تھی جس میں سے وہ ہمیں مٹھی مٹھی دیا کرتے تھے، پھر نوبت ایک ایک کھجور تک آگئی۔ جب کھجوریں بالکل ختم ہو گئیں تو (اس وقت) ہمیں ایک کھجور کی قدر و قیمت معلوم ہوتی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4357]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المغازي 65 (4361)، الصید 12 (5494)، صحیح مسلم/الصید 3 (1935)، (تحفة الأشراف: 2529، 2770)، مسند احمد (3/308)، سنن الدارمی/الصید 6 (2055) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں واقعات کی ترتیب آگے پیچھے ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 4358
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: بَعَثَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ فِي سَرِيَّةٍ، فَنَفِدَ زَادُنَا فَمَرَرْنَا بِحُوتٍ قَدْ قَذَفَ بِهِ الْبَحْرُ، فَأَرَدْنَا أَنْ نَأْكُلَ مِنْهُ، فَنَهَانَا أَبُو عُبَيْدَةَ، ثُمَّ قَالَ: نَحْنُ رُسُلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ كُلُوا. فَأَكَلْنَا مِنْهُ أَيَّامًا، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرْنَاهُ، فَقَالَ:" إِنْ كَانَ بَقِيَ مَعَكُمْ شَيْءٌ فَابْعَثُوا بِهِ إِلَيْنَا".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک سریے (فوجی مہم) میں بھیجا، ہمارا زاد سفر ختم ہو گیا، ہمارا گزر ایک مچھلی سے ہوا جسے سمندر نے باہر نکال پھینکا تھا۔ ہم نے چاہا کہ اس میں سے کچھ کھائیں تو ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں اس سے روکا، پھر کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نمائندے ہیں اور اللہ کے راستے میں نکلے ہیں، تم لوگ کھاؤ، چنانچہ ہم نے کچھ دنوں تک اس میں سے کھایا، پھر جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ہم نے آپ کو اس کی خبر دی، آپ نے فرمایا: ”اگر تمہارے ساتھ (اس میں سے) کچھ باقی ہو تو اسے ہمارے پاس بھیجو“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4358]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے ماتحت ایک لشکر میں بھیجا۔ ہمارا زاد ختم ہو گیا۔ ہم ایک مچھلی کے پاس سے گزرے جسے سمندر نے (ساحل پر) پھینک دیا تھا۔ ہم نے اس میں سے کھانے کا ارادہ کیا تو حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں روک دیا، پھر خود ہی کہنے لگے: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں آئے ہیں، اس لیے کھا لو۔ ہم کئی دن تک اس میں سے کھاتے رہے۔ جب ہم واپس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات سے مطلع کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہارے پاس کچھ گوشت باقی ہے تو ہمارے پاس بھی بھیجو۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4358]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2992)، مسند احمد (3/303) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو حلال قرار دیا تبھی تو اس میں سے طلب فرمایا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 14256
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ، بَعَثَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ فِي سَفَرٍ، فَنَفِدَ زَادُنَا، فَمَرَرْنَا بِحُوتٍ قَذَفَهُ الْبَحْرُ، فَأَرَدْنَا أَنْ نَأْكُلَ مِنْهُ، فَمَنَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ، ثُمَّ إِنَّهُ قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ: نَحْنُ رُسُلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ، كُلُوا، قَالَ: فَأَكَلْنَا مِنْهُ أَيَّامًا، فَلَمَّا قَدِمْنَا ذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنْ كَانَ بَقِيَ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ، فَابْعَثُوا بِهِ إِلَيْنَا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک سفر میں سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھیجا راستے میں ہمارا زاد سفر ختم ہو گیا، اسی دوران ہمارا گزر ایک بہت بڑی مچھلی پر ہوا جو سمندر نے باہر پھینک دی تھی، ہم نے اسے کھانا چاہا لیکن سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے پہلے تو ہمیں منع کر دیا، پھر فرمایا کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قاصد اور اللہ کے راستے میں نکلے ہیں، اس لئے اسے کھا لو چنانچہ ہم کئی دن اسے کھاتے رہے اور واپس آنے کے بعد ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی اس کا تذکر ہ کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس کا کچھ حصہ تمہارے پاس بچا ہوا تو وہ ہمیں بھی بھیجو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14256]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4362، م: 1935
ترقیم عوامۃ: 20117 ترقیم الشثری: -- 20933
«حدثنا هشيم ، عن ابي الزبير ، عن جابر قال: بعثنا النبي صلى الله عليه وسلم مع ابي عبيدة في سرية فنفد زادنا، فمررنا بحوت قد قذفه البحر فاردنا ان ناكل منه، فنهانا ابو عبيدة ثم قال:» نحن رسل رسول الله صلى الله عليه وسلم وفي سبيل الله [تبارك، وتعالى] كلوا فاكلنا، قال: فلما قدمنا على رسول الله صلى الله عليه وسلم ذكرنا ذلك فقال: إن كان بقي معكم منه شيء فابعثوا به إلي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بعثني).
(٢) في [ط، ك]: ﵇.
(٣) في [أ، ب، ز، س، ط، هـ]: (قد نفد)، وانظر: مسند أبي يعلى (١٩٥٤).
(٤) في [أ، هـ]: (فمررت).
(٥) زيادة من: [ز، ك].
(٦) سقط من: [س].
(٧) صحيح؛ صرح هشيم بالتحديث عند النسائي (٧/ ٢٠٨)، وفي الكبرى (٤٨٦٥)، والحديث أخرجه البخاري (٤٣٦٢)، ومسلم (١٩٣٥).
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک لشکر میں روانہ کیا اس سفر میں ہمارا توشۂ سفر ختم ہوگیا۔ اس اثناء میں ہم نے ایک (بہت بڑی) مچھلی دیکھی جسے سمندر نے باہر پھینک دیا تھا۔ ہم نے اسے کھانے کا ارادہ کیا تو پہلے تو حضرت ابو عبیدہ نے ہمیں منع کردیا پھر فرمایا کہ ہم اللہ کے رسول کے بھیجے ہوئے ہیں اور ہم اللہ کے راستے میں ہیں۔ اس مچھلی کو کھالو۔ چناچہ ہم نے اسے کھالیا۔ پھر جب ہم واپس آئے تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا۔ آپ نے فرمایا کہ اگر اس مچھلی کا کچھ حصہ تمہارے پاس ہو تو مجھے بھی دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20933]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ صرح هشيم بالتحديث عند النسائي (٧/ ٢٠٨)، وفي الكبرى (٤٨٦٥)، والحديث .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2483، 2983، 4360، 4361، 4362، 5493، 5494، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1935، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3436 / 727، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 946، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5260، 5261، 5262، 5259، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4362 / 2، 4364 / 4، 4363 / 3، 4365 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4844، 4847، 4845، 4846، 8741، 8740، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3840، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2475، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2055، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4159، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19026، 19029، 19030، 19027، 19028، 19031، 19032، 19041، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14477، 14478، 14507، 14536، 14559، 14560، 14561، 15279، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1850، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1279، 1278، 1280، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1786، 1956، 1954، 1955، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8666، 8667، 8668، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1760، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7822، 8711، 9202، ترقيم محمد عوامة: 20117»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2483، 2983، 4360، 4361، 4362، 5493، 5494، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1935، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3436 / 727، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 946، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5260، 5261، 5262، 5259، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4362 / 2، 4364 / 4، 4363 / 3، 4365 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4844، 4847، 4845، 4846، 8741، 8740، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3840، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2475، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2055، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4159، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19026، 19029، 19030، 19027، 19028، 19031، 19032، 19041، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14477، 14478، 14507، 14536، 14559، 14560، 14561، 15279، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1850، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1279، 1278، 1280، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1786، 1956، 1954، 1955، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8666، 8667، 8668، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1760، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7822، 8711، 9202، ترقيم محمد عوامة: 20117»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7310
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ بَعَثَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ فِي سَفَرٍ فَنَفَدَ زَادُنَا فَمَرَرْنَا بِحُوتٍ قَذَفَهُ الْبَحْرُ فَأَرَدْنَا أَنْ نَأْكُلَ مِنْهُ فَمَنَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ ثُمَّ إِنَّهُ قَالَ نَحْنُ رُسُلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ كُلُوا قَالَ فَأَكَلْنَا مِنْهُ أَيَّامًا فَلَمَّا قَدِمْنَا ذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنْ كَانَ بَقِيَ مَعَكُمْ شَيْءٌ فَابْعَثُوا بِهِ إِلَيْنَا
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ ایک سفر پر روانہ کیا، ہمارا زادِ سفر ختم ہو گیا، اتنے میں ہم نے ایک مچھلی پائی، جسے دریا نے باہر پھینک دیا تھا، ہم نے اسے کھانا چاہا، لیکن سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں ایسا کرنے سے روک دیا اور پھر کہا: کوئی بات نہیں ہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قاصد ہیں، کھا لو، پس ہم کچھ دنوں تک اس کو کھاتے رہے، پھر جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کے بارے میں بتلایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس مچھلی کا کچھ حصہ تمہارے پاس ہے تو ہمارے لیے بھیج دو۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7310]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1935، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14256 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14306»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1935
حدیث نمبر: 1954
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ فِي سَرِيَّةٍ أَوْ جَيْشٍ، فَنَفِدَ زَادُنَا، فَبَصُرْنَا بِحُوتٍ قَذَفَهُ الْبَحْرُ فَأَرَدْنَا أَنْ نَأْكُلَ مِنْهُ، فَنَهَانَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، ثُمَّ قَالَ: نَحْنُ رُسُلُ رَسُولِ اللهِ، وَفِي سَبِيلِ اللهِ كُلُوا، فَأَكَلْنَا مِنْهُ، فَلَمَّا رَجَعْنَا ذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنْ كَانَ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ فَابْعَثُوا بِهِ إِلَيْنَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کی قیادت میں ایک مہم یا لشکر میں شریک تھے کہ ہمارا زادِ راہ ختم ہو گیا، اسی دوران ہماری نظر ایک مچھلی پر پڑی جسے سمندر نے (ساحل پر) پھینک دیا تھا، ہم نے اسے کھانا چاہا تو سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے (پہلے) ہمیں روک دیا لیکن پھر فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قاصد ہیں اور اللہ کی راہ میں نکلے ہوئے ہیں، اس لیے تم اسے کھا لو۔“ چنانچہ ہم نے اسے کھایا اور جب ہم واپس لوٹے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تمہارے پاس اس میں سے کچھ (بچا ہوا) ہو تو ہمارے پاس بھی بھیج دو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1954]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح ما عدا شيخ أبي يعلى وهو ثقة .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2351، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1935، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2475، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4351، 4352، 4353، 4354، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3840، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13844، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2012، وأخرجه فتح الباري برقم: 4102، 4103، 5174، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 8666، 8668، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1760، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7818، 9198، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18275، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1950»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2351، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1935، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2475، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4351، 4352، 4353، 4354، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3840، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13844، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2012، وأخرجه فتح الباري برقم: 4102، 4103، 5174، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 8666، 8668، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1760، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7818، 9198، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18275، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1950»
الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح ما عدا شيخ أبي يعلى وهو ثقة