الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
347. في الصبي والعبد (والأعرابي) يحج
بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو…؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 15543 (کل: 34 مقامات، 18 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 15543
سنن ابوداود: 1736
بلوغ المرام: 583
مسند الحمیدی: 514
صحیح ابن خزیمہ: 3049
المنتقى ابن الجارود: 411
الفتح الربانی: 4079
مسند امام شافعی: 937
الجامع الكامل: 4774
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2400
المعجم الاوسط: 7882
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2442
1 تا 10
ترقیم عوامۃ: 15108 ترقیم الشثری: -- 15543
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابن عيينة ، عن إبراهيم بن عقبة ، عن كريب ، عن ابن عباس ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: لقي ركبا بالروحاء، فقال:" من القوم؟" , قالوا: المسلمون , قالوا:" من انت؟" , قال: رسول الله صلى الله عليه وسلم فرفعت امراة صبيا , فقالت: الهذا حج؟ قال:" نعم ولك اجر"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في لم ترد في: [ز].
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٣٦)، وأحمد (١٨٩٨).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ مقام روحاء پر کچھ سواروں سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملاقات ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے عرض کیا کہ مسلمان، پھر انہوں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ایک خاتون نے اپنا بچہ بلند کیا اور دریافت کیا کہ کیا اس کا بھی حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہاں اور تیرے لیے بھی اجر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15543]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1336، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1596 / 426، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 451، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3049، (4/586) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 144، 3797، 3798، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2644 / 1، 2645 / 2، 2646 / 3، 2647 / 4، 2648 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3611، 3612، 3613، 3614، 3615، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1736، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9805، 9806، 9810، 9807، 9808، 9809، 9811، 9812، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1923، 1924، 2222، 2653، 3256، 3257، 3263، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2830، والحميدي فى «مسنده» برقم: 514، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2400، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 619، والبزار فى «مسنده» برقم: 4864، 4863، 5227، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15540، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4146، 4145، 4147، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2555، 2556، 2558، 2557، 2559، 2560، 2561، 2562، 2563، 2564، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11016، 12176، 12177، 12182، 12183، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7882، ترقيم محمد عوامة: 15108»
ترقیم عبدالباقی: 1336 ترقیم شاملہ: -- 3253
حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حدثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ، فقَالَ: " مَنِ الْقَوْمُ؟ "، قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، فقَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: " رَسُولُ اللَّهِ "، فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا، فقَالَت أَلِهَذَا حَجٌّ؟، قَالَ: " نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ ".
ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: سفیان بن عیینہ نے ہمیں ابراہیم بن عقبہ سے حدیث بیان کی انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مولیٰ کریب سے انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ روہاء کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات ایک قافلے سے ہوئی آپ نے پوچھا: ”کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے کہا: مسلمان ہیں پھر انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”میں اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔“ اسی دوران میں ایک عورت نے آپ کے سامنے ایک بچے کو بلند کیا اور کہا کیا اس کا حج ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں اور تمہارے لیے اجر ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3253]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روحاء مقام پر ایک قافلہ سے ملے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کون لوگ ہو؟“ انہوں نے کہا: مسلمان ہیں، انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا رسول ہوں۔“ تو ایک عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک بچہ پیش کیا اور پوچھا: کیا اس کا حج ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور اجر تمہیں ملے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3253]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1336
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1336 ترقیم شاملہ: -- 3254
حدثنا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حدثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: رَفَعَتِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا لَهَا، فقَالَت: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: " نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ ".
ابواسامہ نے سفیان سے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی انہوں نے کہا: ایک عورت نے آپ کے سامنے ایک بچے کو بلند کیا اور کہا کیا اس کا حج ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں اور تمہارے لیے اجر ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3254]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ایک عورت نے اپنا بچہ اٹھایا اور پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اس کا حج درست ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور اجر تجھے ملے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3254]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1336
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1736
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرَّوْحَاءِ فَلَقِيَ رَكْبًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، قَالَ:" مَنِ الْقَوْمُ؟" فَقَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، فَقَالُوا: فَمَنْ أَنْتُمْ؟ قَالُوا:" رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، فَفَزِعَتِ امْرَأَةٌ فَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِيٍّ فَأَخْرَجَتْهُ مِنْ مِحَفَّتِهَا، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ:" نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقام روحاء میں تھے کہ آپ کو کچھ سوار ملے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کیا اور پوچھا: ”کون لوگ ہو؟“، انہوں نے جواب دیا: ہم مسلمان ہیں، پھر ان لوگوں نے پوچھا: آپ کون ہو؟ لوگوں نے انہیں بتایا کہ آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو ایک عورت گھبرا گئی پھر اس نے اپنے بچے کا بازو پکڑا اور اسے اپنے محفے ۱؎ سے نکالا اور بولی: اللہ کے رسول! کیا اس کا بھی حج ہو جائے گا ۲؎؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور اجر تمہارے لیے ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1736]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ روحاء پر تھے کہ آپ کو ایک قافلے والے ملے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تم کون لوگ ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ہم مسلمان ہیں۔“ پھر انہوں نے پوچھا: ”آپ کون لوگ ہیں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: ”یہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔“ تو ایک عورت نے جلدی سے اپنے بچے کو بازو سے پکڑا اور اسے اپنے ہودج سے باہر نکالا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا اس کے لیے حج ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ» ”ہاں! اور تیرے لیے اجر ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1736]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 72 (1336)، سنن النسائی/المناسک 15 (2648)، (تحفة الأشراف: 6336)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج 81 (244)، مسند احمد (1/244، 288، 343، 344) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ہودج کی طرح عورتوں کی سواری پر ایک سیٹ ہوتی ہے جسے محفّہ کہتے ہیں۔
۲؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نابالغ کا حج صحیح ہے چونکہ اس کا ولی اس کی جانب سے کم سنی کی وجہ سے اعمال حج ادا کرتا ہے، اس لئے وہ ثواب کا مستحق ہو گا، واضح رہے اس سے حج کی فرضیت ساقط نہیں ہو گی، بلکہ بلوغت کے بعد استطاعت کی صورت میں اس پر حج فرض ہے، اور بچپن کا حج اس کے لئے نفل ہو گا۔
۲؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نابالغ کا حج صحیح ہے چونکہ اس کا ولی اس کی جانب سے کم سنی کی وجہ سے اعمال حج ادا کرتا ہے، اس لئے وہ ثواب کا مستحق ہو گا، واضح رہے اس سے حج کی فرضیت ساقط نہیں ہو گی، بلکہ بلوغت کے بعد استطاعت کی صورت میں اس پر حج فرض ہے، اور بچپن کا حج اس کے لئے نفل ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1336)
حدیث نمبر: 2646
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ امْرَأَةً رَفَعَتْ صَبِيًّا لَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ" أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اٹھایا اور پوچھا: اللہ کے رسول! کیا اس کا بھی حج ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں (اس کا بھی حج ہے) اور تمہیں اس کا اجر ملے گا“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2646]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اپنا بچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہاتھوں پر بلند کیا اور کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! کیا اس کا بھی حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور ثواب تجھے ملے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2646]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج72 (1336)، (تحفة الأشراف: 6360)، مسند احمد (1/343) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ چھوٹے بچے کو حج کرانا جائز ہے اس کا اجر ماں باپ کو ملے گا لیکن کوئی بچہ بالغ ہونے کے بعد صاحب استطاعت ہو جائے تو اس کے لیے دوبارہ فریضہ حج کی ادائیگی ضروری ہو گی بچپن کا کیا ہوا حج کافی نہیں ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 2647
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: رَفَعَتِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا لَهَا مِنْ هَوْدَجٍ، فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ" أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو ہودج سے اوپر اٹھایا اور کہنے لگی: اللہ کے رسول! کیا اس کا بھی حج ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں (اس کا بھی حج ہے) اور تمہیں اس کا اجر ملے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2647]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنا بچہ ہودج سے اٹھایا اور (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھا کر آپ سے) کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! کیا اس کا بھی حج ہوگا؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، اور ثواب تجھے ملے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2647]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2646 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 2648
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: رَفَعَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَبِيًّا، فَقَالَتْ:" أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک عورت نے ایک بچے کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اٹھایا اور پوچھنے لگی: کیا اس کا بھی حج ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں (اس کا بھی حج ہے) اور تمہیں اس کا اجر ملے گا“۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2648]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک بچہ اٹھایا اور کہنے لگی: کیا اس کا بھی حج ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور ثواب تیرے لیے ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2648]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 72 (1336)، سنن ابی داود/الحج 8 (1736)، (تحفة الأشراف: 6336)، موطا امام مالک/الحج 81 (244)، مسند احمد (1/244، 288، 344) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 2649
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُقْبَةَ. ح وحَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: صَدَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا كَانَ بِالرَّوْحَاءِ لَقِيَ قَوْمًا، فَقَالَ:" مَنْ أَنْتُمْ؟ قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، قَالُوا: مَنْ أَنْتُمْ؟ قَالُوا: رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ: فَأَخْرَجَتِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا مِنَ الْمِحَفَّةِ فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے جب روحاء پہنچے تو کچھ لوگوں سے ملے تو آپ نے پوچھا: ”تم کون لوگ ہو؟“ ان لوگوں نے کہا: ہم مسلمان ہیں، پھر ان لوگوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: ”آپ اللہ کے رسول ہیں“، یہ سن کر ایک عورت نے کجاوے سے ایک بچے کو نکالا، اور پوچھنے لگی: کیا اس کے لیے حج ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں اور ثواب تمہیں ملے گا“۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2649]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (حج سے) واپس (مدینہ منورہ کو) تشریف لا رہے تھے۔ جب مقام روحاء پر پہنچے تو کچھ لوگوں سے ملے۔ آپ نے فرمایا: ”تم کون ہو؟“ انھوں نے عرض کیا: ہم مسلمان ہیں، پھر وہ کہنے لگے: آپ کون ہو؟ حاضرین نے بتایا کہ یہ اللہ کے رسول ہیں۔ تو ان کی ایک عورت نے ڈولی سے ایک بچہ اٹھایا اور کہنے لگی: کیا اس کے لیے حج ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔ اور ثواب تیرے لیے ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2649]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2646 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مکہ کے راستے میں مدینہ سے ۳۶ میل (۷۵ کلومیٹر) کی دوری پر ایک مقام کا نام ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 2650
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ سَعْدٍ ابْن أَخِي رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ أَبُو الرَّبِيعِ , وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَرَّ بِامْرَأَةٍ وَهِيَ فِي خِدْرِهَا، مَعَهَا صَبِيٌّ، فَقَالَتْ:" أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کے پاس سے گزرے وہ پردے میں تھی اور اس کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ تھا، اس نے کہا: کیا اس کے لیے حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور ثواب تمہیں ملے گا“۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2650]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (حج سے واپسی کے دوران میں) ایک عورت کے پاس سے گزرے، وہ پردے میں تھی اور اس کے ساتھ اس کا ایک بچہ تھا، وہ کہنے لگی: کیا اس کے لیے حج ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، اور ثواب تیرے لیے ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2650]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2648 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح م دون ذكر الخدر
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 583
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم لقى ركبا بالروحاء فقال: «من القوم؟» قالوا: المسلمون فقالوا: من أنت؟ قال: «رسول الله» فرفعت إليه امرأة صبيا فقالت ألهذا حج: قال: «نعم ولك أجر» . رواه مسلم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روحاء مقام پر کچھ سواروں سے ملے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم کون ہو؟“ تو انہوں نے عرض کیا، ہم مسلمان ہیں۔ پھر انہوں نے پوچھا آپ کون ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ کا رسول ہوں“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک عورت اپنے بچے کو اٹھا کر لائی اور پوچھا کیا اس کا حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں! اور تجھے بھی ثواب ملے گا۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 583]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَقِيَ» ملے – «رَكْبًا» ایک قافلے سے – «بِالرَّوْحَاءِ» روحاء (مقام) میں – «فَقَالَ» تو فرمایا: – «مَنِ الْقَوْمُ» یہ کون لوگ ہیں؟ – «قَالُوا» انہوں نے کہا: – «الْمُسْلِمُونَ» مسلمان – «فَقَالُوا» پھر انہوں نے کہا: – «مَنْ أَنْتَ» آپ کون ہیں؟ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کا رسول – «فَرَفَعَتْ» تو اٹھایا – «إِلَيْهِ» آپ کی طرف – «امْرَأَةٌ» ایک عورت نے – «صَبِيًّا» ایک بچہ – «فَقَالَتْ» اور کہا: – «أَلِهَذَا» کیا اس کے لیے – «حَجٌّ» حج ہے؟ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «نَعَمْ» ہاں – «وَلَكِ أَجْرٌ» اور تیرے لیے اجر ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روحاء کے مقام پر ایک قافلے سے ملے تو فرمایا: ”یہ کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے کہا: مسلمان۔ پھر انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ کا رسول۔“ تو ایک عورت نے ایک بچہ آپ کی طرف اٹھایا اور عرض کیا: کیا اس کا حج ہو جائے گا؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، اور تمہیں (بھی) اجر ملے گا۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 583]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روحاء کے مقام پر ایک قافلے سے ملے تو فرمایا: ”یہ کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے کہا: مسلمان۔ پھر انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ کا رسول۔“ تو ایک عورت نے ایک بچہ آپ کی طرف اٹھایا اور عرض کیا: کیا اس کا حج ہو جائے گا؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، اور تمہیں (بھی) اجر ملے گا۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 583]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الحج، باب صحة حج الصبي وأجرمن حج به، حديث:1336.»
الحكم على الحديث:
صحيح