🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. في قراءة النبي ﷺ (على غيره)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دوسرے پر پڑھنا
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 32312 (کل: 24 مقامات، 10 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 32312
سنن ابن ماجہ: 4194
مسند احمد: 3551، 3606، 4118
الفتح الربانی: 8387، 8554
سنن سعید بن منصور: 51
صحیح ابن حبان: 735، 7065
المستدرک علی الصحیحین: 5480
المعجم الکبیر للطبرانی: 8391، 8427، 8428، 8430، 8431، 8432، 8434، 8435
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5069، 5150، 5228، 5375
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5659
21 تا 24
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5150
وَعَنْ جَرِيرٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيَّ» ، قُلْتُ: أَلَيْسَ تَعَلَّمْتُ مِنْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي» ، فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَاءِ حَتَّى إِذَا بَلَغْتُ: {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: 41] ، فَاضَتْ عَيْنَاهُ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے (قرآن) پڑھ کر سناؤ“، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ کو سناؤں حالانکہ میں نے آپ ہی سے تو اسے سیکھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میں اسے اپنے علاوہ کسی دوسرے سے سننا پسند کرتا ہوں“، چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورہ نساء کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ جب میں اس آیت مبارکہ ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ ”پھر کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور ہم آپ کو ان لوگوں پر بطور گواہ لائیں گے“ پر پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5150]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4768، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 800، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3024، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3668، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4107، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1610، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 51، 52، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5128»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5228
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيَّ» ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: كَيْفَ أَقْرَأُ عَلَيْكَ، وَإِنَّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ؟ قَالَ: «إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي» ، قَالَ: فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَاءِ، حَتَّى مَرَرْتُ بِهَذِهِ الْآيَةِ: {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: 41] ، قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ“، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کو کیسے پڑھ کر سناؤں جبکہ یہ قرآن تو خود آپ ہی پر نازل ہوا ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اسے اپنے علاوہ کسی دوسرے سے سننا پسند کرتا ہوں“، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورہ النساء کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ جب میں اس آیت ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ ”پس اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !) آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر پیش کریں گے“ پر پہنچا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چشمانِ مبارک سے آنسو رواں تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5228]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5019)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4306، 4762، 4763، 4768، 4769، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 800، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3024، 3025، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3668، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4194، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4107، وأخرجه فتح الباري برقم: 4762، 4768، وأخرجه مسند البزار برقم: 1445، 1510، 1543، 1564، 1780، 1831، 2040، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8459، 8462، 8463، 8466، 8467، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1610، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 185، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11357، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5206»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5375
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي رَزِينَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيَّ سُورَةَ النِّسَاءِ» ، قَالَ: قُلْتُ: أَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ؟ قَالَ: «إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي» ، قَالَ: فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ حَتَّى إِذَا بَلَغْتُ: {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: 41] فَاضَتْ عَيْنَاهُ
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے سورہ نساء پڑھ کر سناؤ“، میں نے عرض کی: کیا میں آپ کو پڑھ کر سناؤں حالانکہ یہ قرآن آپ ہی پر نازل کیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اسے اپنے علاوہ کسی دوسرے سے سننا پسند کرتا ہوں“، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تلاوت کی یہاں تک کہ جب میں اس آیت ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ پر پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5375]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4768، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 800، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3024، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3668، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4107، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1610، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 51، 52، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5353»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5659
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: "اقْرَأْ. فَافْتَتَحَ النِّسَاءَ، حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَوْلِهِ: (فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاءِ شَهِيدًا) ...) الْآيَةَ. قَالَ: فَدَمَعَتْ عَيْنَا النَّبِيِّ وَقَالَ: حَسْبُكَ ". قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ حُسَيْنٍ الْجُعْفِيِّ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم (قرآن کی) تلاوت کرو“، تو انہوں نے سورہ نساء پڑھنا شروع کی یہاں تک کہ جب وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاءِ شَهِيدًا﴾ ”بھلا اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے نبی!) ہم آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر پیش کریں گے“ پر پہنچے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چشمِ مبارک سے آنسو جاری ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «حَسْبُكَ» ”تمہارے لیے اب اتنا ہی کافی ہے۔“ امام نسائی نے اس حدیث کو 'السنن الکبریٰ' میں حسین الجعفی کے طریق سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5659]
تخریج الحدیث: «حسين بن علي الجعفي وزائدة وزر: ثقات؛ عاصم بن أبي النجود: صدوق له أوهام (التقريب) (من الحفظ)؛ والحديث في البخاري 4306 ومسلم 800 من حديث ابن مسعود»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4306، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 800، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3024، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4194، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3541، وأخرجه مسند البزار برقم: 1445، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8463، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1610»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن، وأصله في الصحيحين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں