الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
60. ما يوصي به الإمام الولاة إذا بعثهم
امام جب گورنروں کو بھیجے تو اس بات کی وصیت کرے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 35133 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 35133
صحیح بخاری: 3059
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1851
سنن دارقطنی: 4576
الجامع الكامل: 8148
ترقیم عوامۃ: 33595 ترقیم الشثری: -- 35133
حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا هشام بن سعد قال: سمعت زيد بن اسلم يذكر عن ابيه قال: رايت عمر بن الخطاب استعمل مولاه هنيا على الحمى، قال: فرايته يقول هكذا: ويحك يا هني، ضم جناحك عن الناس، واتق دعوة المظلوم، فإن دعوة المظلوم مجابة، ادخل رب الصريمة والغنيمة، ودعني من نعم ابن عفان، وابن عوف، فإن ابن عوف، وابن عفان إن هلكت ماشيتهما رجعا إلى المدينة إلى نخل وزرع، وإن هذا المسكين إن هلكت ماشيته جاءني يصيح: يا امير المؤمنين، يا امير المؤمنين، فالماء والكلا اهون علي من ان اغرم [له] ذهبا وورقا، والله، والله، والله، إنها لبلادهم في سبيل الله قاتلوا عليها في الجاهلية واسلموا عليها في الإسلام، ولولا هذا النعم الذي يحمل عليه في سبيل الله ما حميت على الناس من بلادهم شيئا.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (هينا).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [أ]: (أمر).
(٤) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٥) ضعيف؛ لضعف هشام بن سعد.
حضرت اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے آزاد کردہ غلام ھُنیّ کو چراگاہ پر امیر بنایا۔ راوی کہتے ہیں: کہ میں نے آپ رضی اللہ عنہ کو اسے یوں فرماتے ہوئے سنا: ہلاکت ہو اے ھنیی! لوگوں کے ساتھ نرمی برتو، اور مظلوم کی بددعا سے بچو۔ اس لیے کہ مظلوم کی بددعا قبول کی جاتی ہے۔ تم چھوٹے ریوڑ والے اور تھوڑی بکریوں والے کو چراگاہ میں داخل ہونے دو۔ اور تم مجھے چھوڑ دو ابن عفان اور ابن عوف کے جانوروں کے بارے میں کہ اگر ابن عوف اور ابن عفان ان دونوں کے مویشی ہلاک بھی ہوگئے تو یہ دونوں مدینہ میں اپنے کھجور کے درختوں اور کھیتی کی طرف لوٹ جائیں گے۔ اور اگر ان مسکینوں کے مویشی ہلاک ہوگئے تو یہ میرے پاس آئیں گے چیختے ہوئے۔ اے امیر المؤمنین! اے امیر المؤمنین! اور پانی اور چارہ مجھ پر آسان ہے اس بات سے کہ میں ان کو سونا اور چاندی بدلہ میں دوں، اللہ کی قسم! اللہ کی قسم! اللہ کی قسم! یقینا یہ انہی کا علاقہ ہے، اللہ کے راستہ میں، جاہلیت میں انہوں نے اس پر قتال کیا اور اسلام میں اسی پر مسلمان ہوئے۔ اور اگر یہ جانور نہ ہوتے جن پر اللہ کے راستہ میں لوگوں کو سوار کیا جاتا ہے تو میں لوگوں کے علاقہ میں سے کچھ بھی چراگاہ کے طور پر مخصوص نہ کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35133]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3059، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3673 / 843، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11927، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4576، والبزار فى «مسنده» برقم: 272، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19751، ترقيم محمد عوامة: 33595»
حدیث نمبر: 3059
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، اسْتَعْمَلَ مَوْلًى لَهُ يُدْعَى هُنَيًّا عَلَى الْحِمَى، فَقَالَ: يَا هُنَيُّ اضْمُمْ جَنَاحَكَ عَنِ الْمُسْلِمِينَ، وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ مُسْتَجَابَةٌ، وَأَدْخِلْ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَرَبَّ الْغُنَيْمَةِ وَإِيَّايَ، وَنَعَمَ ابْنِ عَوْفٍ، وَنَعَمَ ابْنِ عَفَّانَ فَإِنَّهُمَا إِنْ تَهْلِكْ مَاشِيَتُهُمَا يَرْجِعَا إِلَى نَخْلٍ وَزَرْعٍ، وَإِنَّ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَرَبَّ الْغُنَيْمَةِ إِنْ تَهْلِكْ مَاشِيَتُهُمَا يَأْتِنِي بِبَنِيهِ، فَيَقُولُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنَا لَا أَبَا لَكَ فَالْمَاءُ وَالْكَلَأُ أَيْسَرُ عَلَيَّ مِنَ الذَّهَبِ وَالْوَرِقِ، وَايْمُ اللَّهِ إِنَّهُمْ لَيَرَوْنَ أَنِّي قَدْ ظَلَمْتُهُمْ إِنَّهَا لَبِلَادُهُمْ فَقَاتَلُوا عَلَيْهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَأَسْلَمُوا عَلَيْهَا فِي الْإِسْلَامِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْلَا الْمَالُ الَّذِي أَحْمِلُ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا حَمَيْتُ عَلَيْهِمْ مِنْ بِلَادِهِمْ شِبْرًا".
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ‘ ان سے زید بن اسلم نے ‘ ان سے ان کے والد نے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہنی نامی اپنے ایک غلام کو (سرکاری) چراگاہ کا حاکم بنایا ‘ تو انہیں یہ ہدایت کی ‘ اے ہنی! مسلمانوں سے اپنے ہاتھ روکے رکھنا (ان پر ظلم نہ کرنا) اور مظلوم کی بددعا سے ہر وقت بچتے رہنا ‘ کیونکہ مظلوم کی دعا قبول ہوتی ہے۔ اور تھوڑے اونٹوں اور تھوڑی بکریوں والوں کو (چراگاہ میں) آنے دینا ‘ اور ہاں ابن عوف اور ابن عفان اور ان جیسے (امیر صحابہ) کے مویشیوں کے بارے میں تجھے ڈرتے رہنا چاہئے۔ (یعنی ان کے امیر ہونے کی وجہ سے دوسرے غریبوں کے مویشیوں پر چراگاہ میں انہیں مقدم نہ رکھنا) کیونکہ اگر ان کے مویشی ہلاک بھی ہو جائیں گے تو یہ رؤسا اپنے کھجور کے باغات اور کھیتوں سے اپنی معاش حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن گنے چنے اونٹوں اور گنی چنی بکریوں کا مالک (غریب) کہ اگر اس کے مویشی ہلاک ہو گئے ‘ تو وہ اپنے بچوں کو لے کر میرے پاس آئے گا ‘ اور فریاد کرے گا: یا امیرالمؤمنین! یا امیرالمؤمنین! تو کیا میں انہیں چھوڑ دوں گا (یعنی ان کو پالنا) تمہارا باپ نہ ہو؟ اس لیے (پہلے ہی سے) ان کیلئے چارے اور پانی کا انتظام کر دینا میرے لیے اس سے زیادہ آسان ہے کہ میں ان کیلئے سونے چاندی کا انتظام کروں اور اللہ کی قسم! وہ (اہل مدینہ) یہ سمجھتے ہوں گے کہ میں نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے کیونکہ یہ زمینیں انہیں کی ہیں۔ انہوں نے جاہلیت کے زمانہ میں اس کے لیے لڑائیاں لڑیں ہیں اور اسلام لانے کے بعد بھی ان کی ملکیت کو بحال رکھا گیا ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر وہ اموال (گھوڑے وغیرہ) نہ ہوتے جن پر جہاد میں لوگوں کو سوار کرتا ہوں تو ان کے علاقوں میں ایک بالشت زمین کو بھی میں چراگاہ نہ بناتا۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3059]
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے «هُنَيّ» ”ہنی“ نامی اپنے آزاد کردہ غلام کو سرکاری چراگاہ پر حاکم بنایا اور فرمایا: اے ہنی! مسلمانوں سے اپنے ہاتھ روکے رکھنا (ان پر ظلم نہ کرنا بلکہ ان پر مہربانی کرنا) اور مسلمانوں کی بددعا لینے سے اجتناب کرنا کیونکہ ”مظلوم کی بددعا قبول ہوتی ہے“۔ اور اس چراگاہ میں تھوڑے اونٹ اور تھوڑی بکریاں رکھنے والوں کو داخلے کی اجازت دینا لیکن حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے مویشیوں کو اندر آنے کی اجازت نہ دینا کیونکہ اگر ان (اغنیاء کے) مویشی ہلاک ہو گئے تو یہ لوگ اپنے نخلستان اور کھیتوں سے اپنی معاش حاصل کر سکتے ہیں لیکن اگر گنے چنے اونٹ اور گنی چنی بکریاں رکھنے والوں کے مویشی ہلاک ہو جائیں تو وہ اپنے بچوں کو لے کر میرے پاس آئیں گے اور فریاد کریں گے: اے امیر المومنین! اے امیر المومنین! تیرا باپ نہ رہے، کیا میں ان کو یونہی چھوڑ سکتا ہوں؟ ان کو پانی اور گھاس دینا میرے لیے سونا چاندی دینے سے آسان ہے۔ اللہ کی قسم! یہ لوگ گمان کریں گے کہ میں نے ان پر ظلم کیا ہے کیونکہ یہ زمین انہی کی ہے۔ انہوں نے زمانہ جاہلیت میں ان کے لیے لڑائیاں لڑی ہیں اور اسلام لانے کے بعد ان کی ملکیت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر میرے ایسے جانور نہ ہوتے جن کو میں اللہ کی راہ میں سواری کے لیے دیتا ہوں تو میں ان کے علاقوں سے ایک بالشت زمین بھی چراگاہ نہ بناتا۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3059]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1851
حَدَّثَنِي، عَنْ حَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ اسْتَعْمَلَ مَوْلًى لَهُ يُدْعَى هُنَيًّا عَلَى الْحِمَى، فَقَالَ: يَا هُنَيُّ " اضْمُمْ جَنَاحَكَ عَنِ النَّاسِ، وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ، فَإِنَّ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ مُجَابَةٌ، وَأَدْخِلْ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَرَبَّ الْغُنَيْمَةِ، وَإِيَّايَ وَنَعَمَ ابْنِ عَفَّانَ، وَنَعَمَ وَابْنِ عَوْفٍ فَإِنَّهُمَا إِنْ تَهْلِكْ مَاشِيَتُهُمَا يَرْجِعَا إِلَى زَرْعٍ وَنَخْلٍ، وَإِنَّ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَرب الْغُنَيْمَةِ إِنْ تَهْلِكْ مَاشِيَتُهُما يَأْتِنِي بِبَنِيهِ، فَيَقُولُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! أَنَا لَا أَبَا لَكَ فَالْمَاءُ وَالْكَلَأُ أَيْسَرُ عَلَيَّ مِنَ الذَّهَبِ وَالْوَرِقِ، وَايْمُ اللَّهِ إِنَّهُمْ لَيَرَوْنَ أَنِّي قَدْ ظَلَمْتُهُمْ إِنَّهَا لَبِلَادُهُمْ وَمِيَاهُهُمْ، قَاتَلُوا عَلَيْهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَأَسْلَمُوا عَلَيْهَا فِي الْإِسْلَامِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْلَا الْمَالُ الَّذِي أَحْمِلُ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، مَا حَمَيْتُ عَلَيْهِمْ مِنْ بِلَادِهِمْ شِبْرًا"
حضرت اسلم عدوی سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے مولیٰ کو جس کا نام ہنی تھا عامل مقرر کیا حمیٰ پر (حمیٰ وہ احاطہ ہے جہاں صدقے کے جانور جمع ہوتے ہیں)، اور کہا کہ اے ہنی! اپنا بازو روکے رہ لوگوں سے (ظلم مت کر)، کیونکہ مظلوم کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے، اور جس کے پاس تیس اونٹ ہیں، یا چالیس بکریاں، اُن کو چرانے سے مت روک، اور بچا رہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے جانوروں پر رعایت کر نے سے، کیونکہ اگر ان کے جانور تباہ ہو جائیں گے تو وہ اپنے باغات اور کھتیوں میں چلے آئیں گے، اور تیس اونٹ والا اور چالیس بکریوں والا اگر تباہ ہو جائے گا تو وہ اپنی اولاد کو لے کر میرے پاس آئے گا اور کہے گا: اے امیرالمؤمنین! اے امیرالمؤمنین! پھر کیا میں ان کو چھوڑ دوں گا؟ (ان کی خبر گیری نہ کروں گا؟)، تیرا باپ نہ ہو (یہ ایک بد دعا ہے عرب کے محاورے میں)، پانی اور گھاس دینا آسان ہے مجھ پر سونا چاندی دینے سے، قسم اللہ کی! وہ سمجھتے ہیں میں نے ان پر ظلم کیا، حالانکہ وہ ان کی زمین ہے اور انہی کا پانی ہے، جس پر لڑے زمانۂ جاہلیت میں۔ پھر مسلمان ہوئے اسی زمین اور پانی پر۔ قسم اللہ کی! اگر یہ صدقہ کے جانور نہ ہوتے جو انہی کے کام میں آتے ہیں اللہ کی راہ میں، تو میں ان کی زمین سے ایک بالشت بھر بھی نہ لیتا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1851]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3059، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11927، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4576، والبزار فى «مسنده» برقم: 272، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19751، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 33595، فواد عبدالباقي نمبر: 60 - كِتَابُ دَعْوَةِ الْمَظْلُومِ-ح: 1»
الحكم على الحديث:
[موقوف صحيح
ترقیم العلمیہ : 4495 ترقیم الرسالہ : -- 4576
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرِ بْنِ خَالِدٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ،" أَنَّهُ اسْتَعْمَلَ مَوْلًى لَهُ يُدْعَى: هَانِئٌ عَلَى الْحِمَى، فَقَالَ لَهُ: يَا هَانِئٌ، اضْمُمْ جَنَاحَكَ عَنِ الْمُسْلِمِينَ، وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا مُجَابَةٌ، وَأَدْخِلْ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَالْغَنِيمَةِ وَإِيَّايَ وَنَعَمَ ابْنِ عَفَّانَ، وَابْنِ عَوْفٍ فَإِنَّهُمَا إِنْ تُهْلِكْ مَاشِيَتُهُمَا يَرْجِعَانِ إِلَى زَرْعٍ وَنَخْلٍ، وَإِنَّ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَالْغَنِيمَةِ إِنْ تُهْلِكْ مَاشِيَتُهُ يَأْتِينِي بِبَنِيهِ، فَيَقُولُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَفَتَارِكُهُمَا أَنَا لا أَبَا لَكَ فَالْمَاءُ وَالْكَلأُ أَهْوَنُ عَلَيَّ مِنَ الدَّنَانِيرِ وَالدَّرَاهِمِ، وَأَيْمُ اللَّهِ إِنَّهُمْ لَيَرَوْنَ أَنْ قَدْ ظَلَمْنَاهُمْ إِنَّهَا لَبِلادُهُمْ قَاتَلُوا عَلَيْهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَأَسْلَمُوا عَلَيْهَا فِي الإِسْلامِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْلا الْمَالُ الَّذِي أَحْمِلُ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا حَمَيْتُ عَلَى النَّاسِ مِنْ بِلادِهِمْ شِبْرًا" ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ، عَنِ الدَّرَاوَرْدِيِّ.
زید بن اسلم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کو عامل مقرر کیا، اسے چراگاہ کا نگران بنایا، اس کا نام ہنی تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: اے ہنی! تم مسلمانوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرنا، مظلوم کی بددعا سے بچنا، کیونکہ وہ مستجاب ہوتی ہے۔ تم تھوڑی سی بھیڑ، بکریوں کے مالک کو چراگاہ میں داخل ہونے دینا، البتہ عثمان بن عفان اور عبدالرحمن بن عوف کے جانوروں کو اندر نہ آنے دینا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں کے جانور اگر مر بھی گئے تو یہ لوگ اپنے کھجوروں کے باغات کی طرف چلے جائیں گے، لیکن تھوڑی سی بکریوں کے مالکان کے جانور اگر مر گئے تو وہ اپنے بچوں کو لے کر میرے پاس آ جائیں گے اور کہیں گے: اے امیر المؤمنین! (ہماری مدد کیجئے!) کیا میں انہیں ترک کر دوں گا؟ ان لوگوں کو پانی اور چارہ فراہم کرنا میرے نزدیک دینار اور درہم فراہم کرنے سے زیادہ آسان کام ہے۔ اللہ کی قسم! یہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے حالانکہ یہ ان ہی کا علاقہ ہے، جس کے بارے میں زمانہ جاہلیت میں وہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کیا کرتے تھے۔ اور اسی علاقے میں رہتے ہوئے انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کی قدرت میں میری جان ہے! میں نے اگر اللہ کی راہ میں مجاہدین کو مال فراہم نہ کرنا ہو، تو میں ایک بالشت کے برابر جگہ لوگوں کے داخلے سے نہ روکتا (یعنی اسے سرکاری چراگاہ قرار نہ دیتا)۔ امام شافعی نے بھی دراوردی کے حوالے سے یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4576]
ترقیم العلمیہ: 4495
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 3059، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1780، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11927، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4576، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 272، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 19751، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 33595»
حدیث نمبر: 8148
8148- عن عمر بن الخطاب أنه اسْتَعْمَلَ مَوْلًى لَهُ يُدْعَى هُنَيًّا عَلَى الحِمَى، فَقَالَ: يَا هُنَيُّ، اضْمُمْ جَنَاحَكَ عَن الناس، وَاتَّقِ دَعْوَةَ المظلومِ، فَإِنَّ دَعْوَةَ المظلومِ مُسْتَجَابَةٌ، وَأَدْخِلْ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَرَبَّ الْغُنَيْمَةِ، وَإِيَّايَ وَنَعَمَ ابْنِ عَوْفٍ وَنَعَمَ ابْنِ عَفَّانَ، فَإِنَّهُمَا إِنْ تَهْلِكْ مَاشِيَتُهُمَا يَرْجِعَا إِلَى نَخْلٍ وَزَرْعٍ، وَإِنَّ رَبَّ الصُّرَيْمَةِ وَرَبَّ الْغُنَيْمَةِ إِنْ تَهْلِكْ مَاشِيَتُهُمَا يَأْتِنِي بِبَنِيهِ، فَيَقُولُ: يَا أَمِيرَ المُؤْمِنِينَ! يَا أَمِيرَ المُؤْمِنِينَ! أَفَتَارِكُهُمْ أَنَا؟ لَا أَبَا لَكَ، فَالمَاءُ وَالْكَلَأُ أَيْسَرُ عَلَيَّ مِنْ الذَّهَبِ وَالْوَرِقِ، وَايْمُ الله إِنَّهُمْ لَيَرَوْنَ أَنِّي قَدْ ظَلَمْتُهُمْ، إِنَّهَا لَبِلَادُهُمْ ومياهُهم، قَاتَلُوا عَلَيْهَا فِي الجَاهِلِيَّةِ، وَأَسْلَمُوا عَلَيْهَا فِي الْإِسْلَامِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْلَا المَالُ الَّذِي أَحْمِلُ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ الله مَا حَمَيْتُ عَلَيْهِمْ مِنْ بِلَادِهِمْ شِبْرًا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في دعوة المظلوم (1) عن زيد بن أسلم، عن أبيه، عن عمر بن الخطاب فذكره.ورواه البخاري في الجهاد (3059) من طريق مالك به مثله.»
الحكم على الحديث:
صحيح