🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 38541 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 38541، 34508، 39353
سنن ابن ماجہ: 150
مسند احمد: 3832
صحیح ابن حبان: 7083
المستدرک علی الصحیحین: 5321
السنن الكبرى للبيهقي: 16897
فضائل صحابہ: 191
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36945 ترقیم الشثری: -- 38541
حدثنا يحيى بن ابي بكير عن زائدة بن قدامة عن عاصم عن زر عن عبد الله قال: اول من اظهر إسلامه: رسول الله صلى الله عليه وسلم وابو بكر وعمار وامه سمية وصهيب وبلال والمقداد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بكر).
(٢) في [هـ]: زيادة (سبعة).
(٣) ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر، وأخرجه أحمد (٣٨٣٢)، وابن ماجه (١٥٠)، وابن حبان (٧٠٨٣)، والشاشي (٦٤١)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٤٩، وابن عبد البر في الاستيعاب ١/ ١٤١، والحاكم ٣/ ٢٨٤، والبزار (١٨٤٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٧٩)، والبيهقي في الدلائل ٢/ ٢٨١.

حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے اسلام کا اظہار کرنے والے یہ حضرات ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر، حضرت عمار، ان کی والدہ حضرت سمیہ، حضرت صہیب، حضرت بلال اور حضرت مقداد [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38541]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: إنه وهم وإنما رواه زائدة عن منصور عن مجاهد قوله . قال سعد الشثري: ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7083، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5273، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 150، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16998، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3909، والبزار فى «مسنده» برقم: 1844، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34507، 39352، ترقيم محمد عوامة: 36945»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 150
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" كَانَ أَوَّلَ مَنْ أَظْهَرَ إِسْلَامَهُ سَبْعَةٌ، رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعَمَّارٌ، وَأُمُّهُ سُمَيَّةُ، وَصُهَيْبٌ، وَبِلَالٌ، وَالْمِقْدَادُ، فَأَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَنَعَهُ اللَّهُ بِعَمِّهِ أَبِي طَالِبٍ، وَأَمَّا أَبُو بَكْرٍ فَمَنَعَهُ اللَّهُ بِقَوْمِهِ، وَأَمَّا سَائِرُهُمْ فَأَخَذَهُمْ الْمُشْرِكُونَ، وَأَلْبَسُوهُمْ أَدْرَاعَ الْحَدِيدِ، وَصَهَرُوهُمْ فِي الشَّمْسِ، فَمَا مِنْهُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ وَاتَاهُمْ عَلَى مَا أَرَادُوا، إِلَّا بِلَالًا فَإِنَّهُ هَانَتْ عَلَيْهِ نَفْسُهُ فِي اللَّهِ، وَهَانَ عَلَى قَوْمِهِ فَأَخَذُوهُ فَأَعْطَوْهُ الْوِلْدَانَ، فَجَعَلُوا يَطُوفُونَ بِهِ فِي شِعَابِ مَكَّةَ وَهُوَ يَقُولُ: أَحَدٌ أَحَدٌ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پہلے پہل جن لوگوں نے اپنا اسلام ظاہر کیا وہ سات افراد تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمار، ان کی والدہ سمیہ، صہیب، بلال اور مقداد (رضی اللہ عنہم)، رہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اللہ تعالیٰ نے کفار کی ایذا رسانیوں سے آپ کے چچا ابوطالب کے ذریعہ آپ کو بچایا، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ان کی قوم کے سبب محفوظ رکھا، رہے باقی لوگ تو ان کو مشرکین نے پکڑا اور لوہے کی زرہیں پہنا کر دھوپ میں ڈال دیا، چنانچہ ان میں سے ہر ایک سے مشرکین نے جو کہلوایا بظاہر کہہ دیا، سوائے بلال کے، اللہ کی راہ میں انہوں نے اپنی جان کو حقیر سمجھا، اور ان کی قوم نے بھی ان کو حقیر جانا، چنانچہ انہوں نے بلال رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر بچوں کے حوالہ کر دیا، وہ ان کو مکہ کی گھاٹیوں میں گھسیٹتے پھرتے اور وہ «اَحَد، اَحَد» کہتے (یعنی اللہ ایک ہے، اللہ ایک ہے) ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 150]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”سب سے پہلے اسلام کا اظہار کرنے والے سات حضرات ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمار، ان کی والدہ سمیہ، صہیب، بلال اور مقداد رضی اللہ عنہم۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابوطالب کے ذریعے سے (مشرکین کی اذیتوں سے) محفوظ رکھا، ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی اللہ تعالیٰ نے ان کی قوم کے ذریعے سے محفوظ رکھا، باقی جو حضرات تھے انہیں مشرکوں نے پکڑ لیا، انہیں لوہے کی زرہیں پہنا کر دھوپ میں ڈال دیا، چنانچہ ان میں سے کوئی بھی ایسا نہ تھا جس نے (جان بچانے کے لیے زبان سے) مشرکین کے مطلب کی بات نہ کہہ دی ہو، سوائے بلال رضی اللہ عنہ کے۔ انہوں نے اللہ کی راہ میں اپنی جان کی پروا نہ کی اور ان کی قوم کی نظر میں بھی ان کی کوئی قدر نہ تھی (اس لیے کوئی ان کی حمایت میں نہیں بولتا تھا)، کافروں نے انہیں پکڑ کر بچوں کے حوالے کر دیا۔ وہ انہیں مکہ کی گھاٹیوں میں لیے (گھسیٹتے) پھرتے تھے اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ کہتے تھے: «أَحَدٌ أَحَدٌ» ”اللہ ایک ہے، ایک ہے۔““ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 150]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9224، ومصباح الزجاجة: 57)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/404) (حسن)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: ان چھ سابق الایمان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی استقامت اور دین کی خاطر ان کی عزیمت لائق اتباع ہے، ان میں بلال رضی اللہ عنہ کی عزیمت سب سے اعلی و ارفع ہے، جان کے خطرے کے وقت دین پر دلی اطمینان کی صورت میں کفر کا اظہار جائز ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:  «إلا من أكره وقلبه مطمئن بالإيمان» ”سوائے اس کے جس پر جبر کیا جائے اور اس کا دل ایمان پر برقرار ہو“ (النحل: 106) جس کی نظر میں اللہ کی عظمت و شان ہوتی ہے، اس کے دل میں موجودات عالم کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہوتی حتی کہ اپنی جان بھی حقیر نظر آتی ہے، بلال رضی اللہ عنہ کی حالت یہی تھی رضی اللہ عنہم۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3832
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" أَوَّلُ مَنْ أَظْهَرَ إِسْلَامَهُ سَبْعَةٌ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعَمَّارٌ، وَأُمُّهُ سُمَيَّةُ، وَصُهَيْبٌ، وَبِلَالٌ، وَالْمِقْدَادُ، فَأَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَنَعَهُ اللَّهُ بِعَمِّهِ أَبِي طَالِبٍ، وَأَمَّا أَبُو بَكْرٍ، فَمَنَعَهُ اللَّهُ بِقَوْمِهِ، وَأَمَّا سَائِرُهُمْ فَأَخَذَهُمْ الْمُشْرِكُونَ، فَأَلْبَسُوهُمْ أَدْرَاعَ الْحَدِيدِ، وَصَهَرُوهُمْ فِي الشَّمْسِ، فَمَا مِنْهُمْ إِنْسَانٌ إِلَّا وَقَدْ وَاتَاهُمْ عَلَى مَا أَرَادُوا، إِلَّا بِلَالٌ، فَإِنَّهُ هَانَتْ عَلَيْهِ نَفْسُهُ فِي اللَّهِ، وَهَانَ عَلَى قَوْمِهِ، فَأَعْطَوْهُ الْوِلْدَانَ، وَأَخَذُوا يَطُوفُونَ بِهِ شِعَابَ مَكَّةَ، وَهُوَ يَقُولُ: أَحَدٌ، أَحَدٌ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سب سے پہلے اپنے اسلام کا اظہار کرنے والے سات افراد تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اور ان کی والدہ سیدہ سمیہ رضی اللہ عنہا، سیدنا صہیب، سیدنا بلال اور سیدنا مقداد رضی اللہ عنہم، جن میں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت اللہ نے ان کے چچا ابوطالب کے ذریعے کروائی اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ان کی قوم کے ذریعے اور جو باقی بچے انہیں مشرکین نے پکڑ لیا، وہ انہیں لوہے کی زرہیں پہناتے اور دھوپ میں تپنے کے لئے چھوڑ دیتے، ان میں سے سوائے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے کوئی بھی ایسا نہ تھا جو ان کی خواہش کے مطابق نہ چلا ہو، کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے تو اپنی ذات کو اللہ کے معاملے میں فنا کر دیا تھا اور انہیں ان کی قوم کی وجہ سے ذلیل کیا جاتا تھا، قریش انہیں بچوں کے حوالے کر دیتے، اور وہ انہیں مکہ مکرمہ کی گلیوں میں لئے پھرتے تھے لیکن سیدنا بلال رضی اللہ عنہ پھر بھی احد، احد کہتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3832]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32999 ترقیم الشثری: -- 34508
حدثنا يحيى بن ابي بكير قال: حدثنا زائدة ، عن عاصم ، عن زر ، عن عبد الله قال: كان اول من اظهر إسلامه سبعة: رسول الله صلى الله عليه وسلم، وابو بكر وعمار، وامه سمية، [وصهيب ] وبلال، والمقداد، فاما رسول الله صلى الله عليه وسلم فمنعه الله بعمه ابي طالب، واما ابو بكر فمنعه الله بقومه، واما سائرهم فاخذهم المشركون فالبسوهم ادراع الحديد وصهروهم في الشمس، فما منهم احد إلا واتاهم على ما ارادوا إلا بلالا، فإنه هانت عليه نفسه في الله، وهان على قومه فاخذوه فاعطوه الولدان، فجعلوا يطوفون به في شعاب مكة وهو يقول: احد احد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (بكر).
(٢) في [أ، ب، ح، هـ]: (ظهر).
(٣) في [هـ]: زيادة (وعمر).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) لم يرد في النسخ، وقد سبق الخبر مرتين بذكره.
(٦) في [أ، ب]: (لقومه).
(٧) في [هـ]: زيادة (من).
(٨) ضعيف؛ عاصم هو ابن أبي النجود ضعيف في زر، أخرجه أحمد (٣٨٣٢)، وابن ماجه (١٥٠)، وابن حبان (٧٠٨٣)، والشاشي (٦٤١)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٤٩، وابن عبد البر في الاستيعاب ١/ ١٤١، والبيهقي في الدلائل ٢/ ٢٨١، والحاكم ٣/ ٢٨٤، والبزار (١٨٤٥)، والهيثم بن كليب (٦٤١)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٧٩).

حضرت زر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: سب سے پہلے اسلام کو ظاہر کرنے والے سات اشخاص تھے حضرت رسول اللہ، حضرت ابو بکر، حضرت عمار رضی اللہ عنہ، اور ان کی والدہ حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا، حضرت صھیب، حضرت بلال اور حضرت مقداد رضی اللہ عنہ، بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اللہ نے ان کے چچا ابو طالب کے ذریعہ حفاظت فرمائی۔ اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اللہ نے ان کی قوم کے ذریعہ حفاظت فرمائی۔ اور باقی سب کو قریش نے پکڑ لیا۔ اور لوہے کی زرہیں پہنا کر سورج کی تپش میں ڈال دیا۔ ان سب میں سے کوئی نہیں تھا مگر یہ کہ وہ ان کے ارادوں کے سامنے پست پڑگئے۔ سوائے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے۔ پس انہوں نے اللہ کے بارے میں اپنے نفس کو بےوقعت کرلیا۔ اور وہ اپنی قوم کی نظر میں بھی بےوقعت ہوگئے۔ پس ان لوگوں نے ان کو پکڑ کر بچوں کے حوالہ کردیا۔ اور بچے ان کو مکہ کی گلیوں میں چکر لگواتے تھے اس حال میں کہ یہ اَحَد اَحَد پکار رہے ہوتے کہ اللہ ایک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34508]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: إنه وهم وإنما رواه زائدة عن منصور عن مجاهد قوله . قال سعد الشثري: ضعيف؛ عاصم هو ابن أبي النجود ضعيف في زر .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7083، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5273، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 150، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16998، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3909، والبزار فى «مسنده» برقم: 1844، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38540، 39352، ترقيم محمد عوامة: 32999»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37748 ترقیم الشثری: -- 39353
حدثنا يحيى بن ابي بكير قال حدثنا زائدة عن عاصم عن زر عن عبد الله قال: اول من اظهر إسلامه سبعة: رسول الله صلى الله عليه وسلم، وابو بكر، وعمار، وامه سمية، وصهيب، وبلال، والمقداد، فاما رسول الله صلى الله عليه وسلم فمنعه الله بعمه ابي طالب، واما ابو بكر فمنعه الله بقومه، واما سائرهم فاخذهم المشركون فالبسوهم ادراع الحديد وصهروهم في الشمس، فما منهم احد إلا واتاهم على ما ارادوا إلا بلالا، فإنه هانت عليه نفسه في الله، وهان على قومه، فاعطوه الولدان، فجعلوا يطوفون به في شعاب مكة وهو يقول: احد احد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق]: (بلالًا).
(٢) ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر، أخرجه أحمد (٣٨٣٢)، وابن ماجه (١٥٠)، وابن حبان (٧٠٨٣)، والشاشي (٦٤١)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٤٩، وابن عبد البر في الاستيعاب ١/ ١٤١، والبيهقي في الدلائل ٢/ ٢٨١، والحاكم ٣/ ٢٨٤، والبزار (١٨٤٥)، والهيثم بن كليب (٦٤١).

حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ سب سے پہلے جنہوں نے اپنے اسلام کو ظاہر کیا وہ سات افراد تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر، حضرت عمار، ان کی والدہ حضرت سُمیّہ، حضرت بلال، حضرت صہیب حضرت مقداد، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ان کے چچا ابو طالب کے ذریعہ (مشرکین سے) بچایا اور حضرت ابوبکر کو اللہ تعالیٰ نے ان کی قوم کے ذریعہ سے (مشرکین سے) بچایا۔ اور جو باقی حضرات تھے انہیں مشرکین نے پکڑ لیا اور انہیں مشرکین نے لوہے کی قمیضیں پہنا دیں اور انہیں سورج میں جلنے کے لئے چھوڑ دیا۔ پھر ان میں سے سوائے حضرت بلال کے کوئی نہیں تھا مگر یہ کہ اس نے مشرکین کے ارادہ کی موافقت کرلی۔ حضرت بلال نے اپنی جان کو اللہ کے لئے بےوقعت سمجھ لیا۔ اور یہ اپنی قوم پر بھی بےوقعت تھے۔ پس مشرکین نے حضرت بلال کو بچوں کے سپرد کردیا اور انہوں نے آپ کو گھاٹیوں میں پھرانا شروع کیا اور حضرت بلال کہتے جا رہے تھے۔ احدٌ احدٌ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39353]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: إنه وهم وإنما رواه زائدة عن منصور عن مجاهد قوله . قال سعد الشثري: ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7083، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5273، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 150، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16998، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3909، والبزار فى «مسنده» برقم: 1844، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34507، 38540، ترقيم محمد عوامة: 37748»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7083
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" كَانَ أَوَّلُ مَنْ أَظْهَرَ إِِسْلامَهُ سَبْعَةً: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعَمَّارٌ، وَأُمُّهُ سُمَيَّةُ، وَصُهَيْبٌ، وَبِلالٌ، وَالْمِقْدَادُ، فَأَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَنَعَهُ اللَّهُ بِعَمِّهِ أَبِي طَالِبٍ، وَأَمَّا أَبُو بَكْرٍ، فَمَنَعَهُ اللَّهُ بِقَوْمِهِ، وَأَمَّا سَائِرُهُمْ فَأَخَذَهُمُ الْمُشْرِكُونَ وَأُلْبِسُوا أَدْرَاعَ الْحَدِيدِ وَصَهَرُوهُمْ فِي الشَّمْسِ، فَمَا مِنْهُمْ أَحَدٌ إِِلا وَآتَاهُمْ عَلَى مَا أَرَادُوا، إِِلا بِلالٌ، فَإِِنَّهُ هَانَتْ عَلَيْهِ نَفْسُهُ فِي اللَّهِ، وَهَانَ عَلَى قَوْمِهِ، فَأَخَذُوهُ، فَأَعْطَوْهُ الْوِلْدَانَ، فَجَعَلُوا يَطُوفُونَ بِهِ فِي شِعَابِ مَكَّةَ وَهُوَ يَقُولُ: أَحَدٌ أَحَدٌ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سب سے پہلے سات افراد نے اسلام کا اظہار کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ، ان کی والدہ سیدہ سمیہ رضی اللہ عنہا، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ۔ جہاں تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق ہے، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کے چچا جناب ابوطالب کی وجہ سے آپ کو (کفار مکہ کے) شر سے محفوظ رکھا، جہاں تک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا تعلق ہے، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی قوم کی وجہ سے انہیں محفوظ رکھا، لیکن جہاں تک باقی لوگوں کا تعلق ہے، تو مشرکین نے انہیں پکڑ لیا، انہیں لوہے کی زرہیں پہنائی گئیں اور انہیں سورج کی گرمی میں چھوڑ دیا گیا۔ ان لوگوں میں سے ہر ایک نے وہ کیا جو وہ لوگ چاہتے تھے، صرف سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کا معاملہ مختلف تھا کیونکہ اللہ کی راہ میں انہوں نے اپنی ذات کو بے حیثیت کر دیا تھا اور وہ اپنی قوم کی نظر میں بھی بے حیثیت تھے۔ ان لوگوں نے انہیں پکڑا اور بچوں کے سپرد کر دیا، تو وہ بچے انہیں لے کر مکہ کی گھاٹیوں میں گھماتے پھرتے تھے اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ یہ کہتے تھے: «أَحَدٌ، أَحَدٌ» ”(اللہ) ایک ہے (اللہ) ایک ہے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7083]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7083، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5273، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 150، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16998، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3909، والبزار فى (مسنده) برقم: 1844، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32999، 36945، 37748» «رقم طبعة با وزير 7041»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح السيرة النبوية». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5321
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو البَخْتَري عبد الله بن محمد بن شاكر، حدثنا الحُسين بن علي الجُعْفي، حدثنا زائدةُ، عن عاصم، عن زِرٍّ، عن عبد الله، قال: إِنَّ أولَ مَن أظهرَ إسلامَه سبعةٌ: رسولُ الله ﷺ وأبو بكر وعمارٌ وأمُّه سُمَيّةُ وصُهيبٌ والمِقدادُ، وبلالٌ، فأما رسول الله ﷺ، فمنَعَه اللهُ بعَمِّه أبي طالب، وأما أبو بكر فمنَعَه الله تعالى بقومِه، وأما سائرُهم فأخذَهم المشركون فألبَسُوهم أدراعَ الحديد، وأوقَفُوهم في الشمس، فما من أحدٍ إِلَّا قد واتاهُم (1) كلَّ ما أرادوا غيرَ بلال، فإنه هانَتْ عليه نفسُه في الله ﷿، وهانَ على قومِه، فأعطَوه الوِلْدانَ، فجَعَلوا يَطُوفون به في شِعابِ مكةَ، وجعل يقول: أحَدٌ أَحَدٌ (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5238 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سب سے پہلے جنہوں نے اپنے اسلام کا اظہار کیا وہ سات افراد تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمار، ان کی والدہ سمیہ، صہیب، مقداد اور بلال (رضی اللہ عنہم)۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اللہ نے ان کے چچا ابوطالب کے ذریعے حفاظت فرمائی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ان کی قوم کے ذریعے حفاظت فرمائی، لیکن باقی لوگوں کو مشرکین نے پکڑ لیا، انہیں لوہے کی زرہیں پہنائیں اور تپتی دھوپ میں کھڑا کر دیا، ان میں سے ہر ایک نے (تکلیف کی شدت سے) ان کی مرضی کے مطابق بات کر دی سوائے بلال رضی اللہ عنہ کے، کیونکہ انہوں نے اللہ کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور ان کی قوم کی نظر میں بھی ان کی کوئی حیثیت نہ تھی، چنانچہ انہوں نے بلال رضی اللہ عنہ کو بچوں کے حوالے کر دیا، وہ انہیں مکہ کی گھاٹیوں میں گھسیٹتے پھرتے اور بلال رضی اللہ عنہ (زبان سے) کہتے رہتے: «احد احد» (اللہ ایک ہے، اللہ ایک ہے)۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5321]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل عاصم» [ترقيم الرساله 5321] [ترقيم الشركة 5274] [ترقيم العلميه 5238]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16897
وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ إِمْلَاءً، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الْبَخْتَرِيِّ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَنْ أَظْهَرَ إِسْلَامَهُ سَبْعَةٌ: رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعَمَّارٌ، وَأُمُّهُ سُمَيَّةُ، وَصُهَيْبٌ، وَبِلَالٌ، وَالْمِقْدَادُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ فَأَمَّا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَنَعَهُ اللهُ ⦗٣٦٣⦘ بِعَمِّهِ أَبِي طَالِبٍ، وَأَمَّا أَبُو بَكْرٍ فَمَنَعَهُ اللهُ بِقَوْمِهِ، وَأَمَّا سَائِرُهُمْ فَأَخَذَهُمُ الْمُشْرِكُونَ فَأَلْبَسُوهُمْ أَدْرَاعَ الْحَدِيدِ، وَأَوْقَفُوهُمْ فِي الشَّمْسِ، فَمَا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ وَاتَاهُمْ عَلَى مَا أَرَادُوا غَيْرَ بِلَالٍ، فَإِنَّهُ هَانَتْ عَلَيْهِ نَفْسُهُ فِي اللهِ، وَهَانَ عَلَى قَوْمِهِ، فَأَعْطَوْهُ الْوِلْدَانَ فَجَعَلُوا يَطُوفُونَ بِهِ فِي شِعَابِ مَكَّةَ، وَجَعَلَ يَقُولُ: أَحَدٌ أَحَدٌ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب اسلام کا ظہور ہوا تو سب سے پہلے سات لوگوں نے اپنے اسلام کا اظہار کیا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمار، سمیہ، صہیب، بلال اور مقداد رضی اللہ عنہم۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ان کے چچا کے ذریعے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ نے ان کی قوم کے ذریعے بچایا، لیکن باقیوں کو مشرکین نے پکڑ کر بہت اذیتیں دیں، انہیں لوہے کی بیڑیاں پہنا کر دھوپ میں پھینک دیا جاتا تو ان میں سے ہر ایک نے مشرکین کے مطالبات مان لیے، علاوہ بلال رضی اللہ عنہ کے، انہوں نے اپنے نفس کو اللہ کی خاطر حقیر سمجھا اور ان کی قوم نے انہیں بے وقعت جانا، ان کو بچوں کے ہاتھوں میں دے دیا جاتا، وہ بچے ان کو مکہ کی گلیوں میں گھسیٹتے پھرتے اور یہ اپنی زبان سے صرف «أَحَدٌ أَحَدٌ» ”ایک ہے، ایک ہے“ پکار رہے ہوتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المرتد/حدیث: 16897]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 191
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ أَوَّلَ مَنْ أَظْهَرَ إِسْلَامَهُ سَبْعَةٌ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعَمَّارٌ، وَأُمُّهُ سُمَيَّةُ، وَصُهَيْبٌ ، وَبِلَالٌ، وَالْمِقْدَادُ، فَأَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَنَعَهُ اللَّهُ بِعَمِّهِ أَبِي طَالِبٍ، وَأَمَّا أَبُو بَكْرٍ فَمَنَعَهُ اللَّهُ بِقَوْمِهِ، وَأَمَّا سَائِرُهُمْ فَأَخَذَهُمُ الْمُشْرِكُونَ، وَأَلْبَسُوهُمْ أَدْرُعَ الْحَدِيدِ وَصَهَرُوهُمْ فِي الشَّمْسِ، فَمَا مِنْهُمْ إِنْسَانٌ إِلَّا وَقَدْ وَاتَاهُمْ عَلَى مَا أَرَادُوا، إِلَّا بِلَالٌ ، فَإِنَّهُ هَانَتْ عَلَيْهِ نَفْسُهُ فِي اللَّهِ، وَهَانَ عَلَى قَوْمِهِ فَأَعْطَوْهُ الْوِلْدَانَ، فَأَخَذُوا يَطُوفُونَ بِهِ شِعَابَ مَكَّةَ وَهُوَ يَقُولُ أَحَدٌ أَحَدٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سب سے پہلے جنہوں نے اپنے اسلام کا اظہار کیا وہ سات افراد تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمار، ان کی والدہ سیدہ سمیہ، سیدنا صہیب، سیدنا بلال اور سیدنا مقداد رضی اللہ عنہم۔
بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اللہ تعالیٰ نے آپ کے چچا ابو طالب کے ذریعے حفاظت فرمائی، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اللہ تعالیٰ نے ان کی قوم کے ذریعے حفاظت فرمائی۔
رہے باقی لوگ، تو مشرکین نے انہیں پکڑ لیا، انہیں لوہے کی زرہیں پہنائیں اور انہیں تپتی دھوپ میں تپایا۔ ان میں سے ہر ایک نے (شدتِ تکلیف کی وجہ سے) مشرکین کی مرضی کے مطابق بات کہہ دی، سوائے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے، کیونکہ اللہ کی خاطر ان کی جان ان کے نزدیک ہیچ ہو چکی تھی اور ان کی قوم کی نظر میں بھی وہ بے وقعت ہو چکے تھے، چنانچہ انہوں نے انہیں لڑکوں کے حوالے کر دیا، وہ انہیں مکہ کی گھاٹیوں میں پھراتے پھرتے تھے اور وہ «أَحَدٌ أَحَدٌ» ”اللہ ایک ہے، اللہ ایک ہے“ پکارتے رہتے تھے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 191]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 150، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3822، وأخرجه فتح الباري برقم: 3670، وأخرجه مسند البزار برقم: 1845، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5289، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7083»
«مسند الامام احمد: 1/404، سنن ابن ماجه: 53/1، حلية الاولياء وطبقات الاصفياء لابي نعيم: 149/1»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں