الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
37. بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ أُمِّ الْكِتَابِ فِي الصَّلَاةِ وَخَلَفَ الْإِمَامِ
باب: نماز میں سورة فاتحہ پڑھنا واجب ہے اور امام کی اقتداء میں (سورة فاتحہ پڑھنا)
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1222 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 1222
المستدرک علی الصحیحین: 790
ترقیم العلمیہ : 1207 ترقیم الرسالہ : -- 1222
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ الْعَتِيقُ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: قَامَ إِلَى جَنْبِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ فَقَرَأَ مَعَ الإِمَامِ وَهُوَ يَقْرَأُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ لَهُ: أَبَا الْوَلِيدِ، تَقْرَأُ وَتَسْمَعُ وَهُوَ يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، إِنَّا قَرَأْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَغَلَطَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ سَبَّحَ، فَقَالَ لَنَا حِينَ انْصَرَفَ:" هَلْ قَرَأَ مَعِيَ أَحَدٌ؟"، قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ:" قَدْ عَجِبْتُ، قُلْتُ مَنْ هَذَا الَّذِي يُنَازِعُنِي الْقُرْآنَ، إِذَا قَرَأَ الإِمَامُ فَلا تَقْرَءُوا مَعَهُ إِلا بِ أُمِّ الْقُرْآنِ، فَإِنَّهُ لا صَلاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا" . مُعَاوِيَةُ، وَإِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ ضَعِيفَانِ.
سیدنا محمود بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ میرے ساتھ آکر کھڑے ہوئے اور انہوں نے امام کی اقتداء میں قراءت شروع کر دی، حالانکہ امام بھی اس وقت قراءت کر رہا تھا۔ جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو میں نے ان سے کہا: ابوولید! آپ بھی قراءت کرنے لگ پڑے تھے، حالانکہ آپ سن رہے تھے کہ امام بلند آواز میں قراءت کر رہا ہے۔ تو سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں، ایک مرتبہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں اسی طرح قراءت کی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قراءت میں دشواری ہوئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”سبحان اللہ“ کہا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”کیا کوئی شخص میرے ساتھ قراءت کر رہا تھا؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی حیران ہو رہا تھا، میں یہ سوچ رہا تھا کہ کون شخص میرے ساتھ قرآن میں مقابلہ کر رہا ہے۔ جب امام قراءت کر رہا ہو، تو تم اس کے ساتھ قراءت نہ کیا کرو، البتہ سورۃ فاتحہ پڑھ لیا کرو، کیونکہ جو شخص اسے نہیں پڑھتا، اس کی نماز نہیں ہوتی۔“ معاویہ رحمہ اللہ اور اسحاق بن ابوفروہ رحمہ اللہ نامی راوی ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1222]
ترقیم العلمیہ: 1207
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 756، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 394، 394، 394، 394، وابن الجارود فى "المنتقى"، 206، 351، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 488، 1581، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1782، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 876، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 909، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 822، 823، 824، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 247، 311، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1278، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 837، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1213، 1214، 1215، 1216، 1217، 1218، 1220، 1221، 1222، 1225، 1226، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 211، 643، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 390، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23111»
«قال الدارقطني: ابن أبي فروة ضعيف، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (3 / 593)»
«قال الدارقطني: ابن أبي فروة ضعيف، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (3 / 593)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 790
ما أخبرَناه أبو محمد عبد الرحمن بن حَمْدان الجَلّاب، حدثنا إسحاق بن أحمد بن مِهران الخَزَّاز، حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي، حدثنا معاوية بن يحيى، عن إسحاق بن عبد الله بن أبي فَروة، عن عبد الله بن عمرو بن الحارث، عن محمود بن الرَّبيع الأنصاري قال: قام إلى جنبي عُبادة بن الصامت فقرأَ مع الإمام وهو يقرأُ، فلما انصرف قلت: أبا الوليد، تقرأُ وتُسمِعُ وهو يَجهَر بالقراءة؟! قال: نعم، إنَّا قرأنا مع رسول الله ﷺ، فغَلِطَ رسول الله ﷺ ثم سَبَّح، فقال لنا حين انصرف:"هل قرأ معي أحدٌ؟" قلنا: نعم، قال:"قد عَجِبتُ قلتُ: مَن هذا الذي يُنازِعُني القرآنَ؟ إذا قرأ الإمامُ فلا تقرؤوا إلّا بأمِّ القرآن، فإنه لا صلاةَ لمن لم يَقرَأْ بها" (2) . هذا متابِعٌ لمكحول في روايته عن محمود بن الرَّبيع، وهو عزيز، وإن كان راويهِ إسحاق بن أبي فَرْوة فإني ذكرتُه شاهدًا.
محمود بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ میرے پہلو میں کھڑے ہوئے اور امام کے ساتھ قرأت کرتے رہے جبکہ امام بلند آواز سے قرأت کر رہا تھا، جب نماز مکمل ہوئی تو میں نے کہا: اے ابو الولید! آپ قرأت کرتے ہیں اور (اتنی آواز سے کہ) سنائی دیتی ہے حالانکہ وہ بلند آواز سے قرأت کر رہا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرأت کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (قرأت میں) غلطی کر گئے، پھر سبحان اللہ کہا، اور نماز سے فارغ ہو کر ہم سے فرمایا: ”کیا میرے ساتھ کسی نے قرأت کی ہے؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مجھے تعجب ہوا اور میں نے (دل میں) کہا: یہ کون ہے جو قرآن میں مجھ سے کشمکش کر رہا ہے؟ جب امام قرأت کرے تو تم سورہ فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھو، کیونکہ جو اسے نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔"
یہ روایت مکحول کی تائید میں ہے اور میں نے اسے بطور شاہد ذکر کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 790]
یہ روایت مکحول کی تائید میں ہے اور میں نے اسے بطور شاہد ذکر کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 790]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا، إسحاق بن عبد الله بن أبي فروة متروك، وقال الذهبي في "تلخيصه": هالك، ومعاوية بن يحيى» [ترقيم الرساله 790] [ترقيم الشركة 878]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا