🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابُ قَدْرِ الْمَسَافِةِ الَّتِي تُقْصَرُ فِي مِثْلِهَا صَلَاةٌ وَقَدْرِ الْمُدَّةِ
باب: اس مسافت کی مقدار کا بیان جس کی وجہ سے نماز قصر ہوجاتی ہے، نیز قصر کی مدت کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1449 (کل: 10 مقامات، 6 کتب)
سنن دارقطنی: 1449، 1448
صحیح بخاری: 1080، 4299
الجامع الكامل: 2871
السنن الكبرى للبيهقي: 5459، 5461، 5467
المعجم الکبیر للطبرانی: 10689
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2368
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1432 ترقیم الرسالہ : -- 1449
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أَقَمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ سَبْعَ عَشْرَةَ نَقْصُرُ الصَّلاةَ" . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَنَحْنُ نَقْصُرُ سَبْعَ عَشْرَةَ، فَإِنْ زِدْنَا أَتْمَمْنَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر کے دوران ایک جگہ پر سترہ دن قیام کیا، اس دوران ہم قصر نماز ادا کرتے رہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ہم سترہ دن تک قصر نماز ادا کریں گے، اگر اس سے زیادہ قیام کرنا ہو، تو مکمل نماز ادا کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1449]
ترقیم العلمیہ: 1432
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1080، 4298، 4299، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 955، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2750، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1452، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1230، 1231، 1232، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 549، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1075، 1076، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5541، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1448، 1449، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1983»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1080
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، وَحُصَيْنٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:"أَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعَةَ عَشَرَ يَقْصُرُ، فَنَحْنُ إِذَا سَافَرْنَا تِسْعَةَ عَشَرَ قَصَرْنَا وَإِنْ زِدْنَا أَتْمَمْنَا".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوعوانہ وضاح یشکری نے بیان کیا، ان سے عاصم احول اور حصین سلمی نے، ان سے عکرمہ نے، اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (مکہ میں فتح مکہ کے موقع پر) انیس دن ٹھہرے اور برابر قصر کرتے رہے۔ اس لیے انیس دن کے سفر میں ہم بھی قصر کرتے رہتے ہیں اور اس سے اگر زیادہ ہو جائے تو پوری نماز پڑھتے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب تقصير الصلاة/حدیث: 1080]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس دن پڑاؤ کیا، اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم قصر کرتے رہے، لہٰذا ہم بھی دورانِ سفر انیس روز پڑاؤ کریں تو قصر کریں گے اور اگر زیادہ عرصہ اقامت کریں تو پوری پڑھیں گے۔ [صحيح البخاري/كتاب تقصير الصلاة/حدیث: 1080]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4299
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" أَقَمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ تِسْعَ عَشْرَةَ نَقْصُرُ الصَّلَاةَ"، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَنَحْنُ نَقْصُرُ مَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ تِسْعَ عَشْرَةَ، فَإِذَا زِدْنَا أَتْمَمْنَا.
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابوشہاب نے بیان کیا ‘ ان سے عاصم نے ‘ ان سے عکرمہ نے اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں (فتح مکہ کے بعد) انیس دن تک تو نماز قصر پڑھتے تھے ‘ لیکن جب اس سے زیادہ مدت گزر جاتی تو پھر پوری نماز پڑھتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4299]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں انیس دن قیام کیا اور نماز قصر کرتے رہے۔“ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر ہم انیس دن تک قیام کریں تو قصر کرتے ہیں اور اگر اس سے زیادہ قیام ہو تو نماز پوری پڑھتے ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4299]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1431 ترقیم الرسالہ : -- 1448
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، قَالا: ثنا لُوَيْنٌ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، وَحُصَيْنٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقَامَ سَبْعَ عَشْرَةَ يَقْصُرُ الصَّلاةَ" . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَنَحْنُ إِذَا سَافَرْنَا فَأَقَمْنَا سَبْعَ عَشْرَةَ قَصَرْنَا، وَإِذَا زِدْنَا أَتْمَمْنَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سترہ دن قیام کیا، اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم قصر نماز ادا کرتے رہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب ہم مسافر ہوں، اور سترہ دن قیام کریں، تو ہم نماز قصر کرتے ہیں، اگر اس سے زیادہ قیام کریں، تو مکمل نماز ادا کرتے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1448]
ترقیم العلمیہ: 1431
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1080، 4298، 4299، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 955، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2750، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1452، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1230، 1231، 1232، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 549، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1075، 1076، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5541، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1448، 1449، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1983»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2871
2871. عن ابن عباس قال: أقام النبي صلى الله عليه وسلم تسعة عشر يَقْصُر، فنحن إذا سافرنا تسعة عشر قصرنا، وإن زدنا أتممنا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في تقصير الصلاة (1080) من طريق أبي عوانة عن عاصم وحُصَين، عن عكرمة، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5459
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا الْمَنِيعِيٌّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" أَقَمْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ تِسْعَةَ عَشَرَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ". قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" إِنْ زِدْنَا أَتْمَمْنَا". رَوَاهُ ⦗٢١٤⦘ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ عَنْ أَبِي شِهَابٍ، وَرَوَاهُ خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ أَبِي شِهَابٍ فَقَالَ: سَبْعَ عَشْرَةَ..
سیدنا عکرمہ رحمہ اللہ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انیس دن سفر میں قصر کی اور فرماتے ہیں: اگر ہم زیادہ قیام کرتے تو نماز پوری پڑھتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5459]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر ما قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5461
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ أَبُو عَمْرٍو النَّمَرِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، وَحُصَيْنٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَافَرَ فَأَقَامَ تِسْعَةَ عَشَرَ يَوْمًا يَقْصُرُ الصَّلَاةَ، فَنَحْنُ إِذَا سَافَرْنَا فَأَقَمْنَا تِسْعَةَ عَشَرَ يَوْمًا قَصَرْنَا، وَإِذَا زِدْنَا أَتْمَمْنَا الصَّلَاةَ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ حَبِيبٍ لُوَيْنٌ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ عَنْهُمَا، قَالَ: سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقَامَ سَبْعَةَ عَشَرَ يَوْمًا يَقْصُرُ الصَّلَاةَ، ثُمَّ ذَكَرَ قَوْلَ ابْنِ عَبَّاسٍ أَيْضًا فِي سَبْعَ عَشْرَةَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الصَّفَّارُ، ثنا لُوَيْنٌ فَذَكَرَهُ.
(الف) عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر فرمایا اور حالتِ قیام میں انیس دن نماز قصر کی۔ جب ہم نے سفر کیا تو انیس دن تک نماز قصر کرتے رہے اور جب زیادہ کرتے تو نماز پوری پڑھتے۔
(ب) لوین نے ابو عوانہ سے (اسی سند سے) روایت کیا کہ (ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سترہ دن قیام کیا اور نماز قصر کرتے رہے۔ پھر ابن عباس رضی اللہ عنہما کا سترہ دن والا قول بھی ذکر کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5461]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 5458»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5467
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أَخْبَرَنِي أَبِي، ثنا شَرِيكٌ، عَنِ ابْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ بِمَكَّةَ سَبْعَ عَشْرَةَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ"..
عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں سترہ دن قیام کیا اور دو دو رکعات پڑھتے رہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5467]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أبو داؤد 1232»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10689
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخَلَّالُ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ بِمَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ خَمْسَ عَشْرَةَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے سال مکہ میں پندرہ دن قیام فرمایا، اس دوران نماز قصر پڑھتے رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10689]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 304، حدیث 10735»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1080، 4299، 4298، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 955، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2750، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1452 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 516، 1924، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1230، 1231، 1232، والترمذي فى «جامعه» برقم: 549، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1075، 1076، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5541، 5542، 5543، 5547، 5544، 5545، 5546، 5548، 5552، 5549، 5550، 5551، 5554، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1448، 1449، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1983، 2802، 2931، 2930، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2368، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 582، 585، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4337، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8280، 8282، 8295، 38090، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2399، 2396، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11672، 11892، 11912، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7902»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2368
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، وَحُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَافَرَ، فَأَقَامَ تِسْعَ عَشْرَةَ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ، قَالَ: فَنَحْنُ إِذَا سَافَرْنَا فَأَقَمْنَا تِسْعَ عَشْرَةَ قَصَرْنَا الصَّلَاةَ، فَإِذَا زِدْنَا عَلَى ذَلِكَ أَتْمَمْنَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سفر کے دوران انیس دن تک قیام فرمایا اور اس پوری مدت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز قصر ہی ادا فرماتے رہے؛ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (اس سے استدلال کرتے ہوئے) فرمایا کہ ”چنانچہ جب ہم سفر پر نکلیں اور انیس دن تک قیام کریں تو ہم بھی نماز قصر کرتے ہیں، لیکن اگر قیام اس سے زیادہ ہو جائے تو پھر ہم پوری نماز ادا کرتے ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2368]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1030، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 549، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1453، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1230، 1231، 1232، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1075، وأخرجه فتح الباري برقم: 1030، 4046، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10735، 11672، 11892، 11912، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2272، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2364»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں