الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
12. بَابُ وُجُوبِ الزَّكَاةِ فِي مَالِ الصَّبِيِّ وَالْيَتِيمِ
باب بچے اور یتیم کے مال میں زکوۃ واجب ہوتی ہے
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1975 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 7343
ترقیم العلمیہ : 1950 ترقیم الرسالہ : -- 1975
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا بِشْرُ بْنُ مَطَرٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا أَشْعَثُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ صَلْتٍ الْمَكِّيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَقْطَعَ أَبَا رَافِعٍ أَرْضًا، فَلَمَّا مَاتَ أَبُو رَافِعٍ بَاعَهَا عُمَرُ بِثَمَانِينَ أَلْفًا، فَدَفَعَهَا إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَكَانَ يُزَكِّيهَا، فَلَمَّا قَبَضَهَا وَلَدُ أَبِي رَافِعٍ عَدُّوا مَالَهُمْ فَوَجَدُوهَا نَاقِصَةً، فَأَتَوْا عَلِيًّا فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ: أَحَسَبْتُمْ زَكَاتَهَا؟ قَالُوا: لا، قَالَ: فَحَسَبُوا زَكَاتَهَا فَوَجَدُوهَا سَوَاءً، فَقَالَ عَلِيُّ: كُنْتُمْ تَرَوْنَ عِنْدِي مَالٌ لا أُؤَدِّي زَكَاتَهُ" .
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو کچھ زمین جاگیر کے طور پر عطا کی، جب سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس زمین کو ٨٠ ہزار کے عوض میں فروخت کر دیا اور وہ مال سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے سپرد کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس کی زکوٰۃ ادا کرتے رہے، جب سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کی اولاد نے اس مال کو اپنے قبضے میں لیا، تو انہوں نے اپنے مال کی گنتی کی، تو اسے کم پایا، وہ لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں اس بارے میں بتایا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”کیا تم نے اس کی زکوٰۃ کا حساب لگایا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی نہیں!“ راوی بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے اس کی زکوٰۃ کا حساب لگایا، تو اسے پورا پایا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم لوگ سمجھتے تھے کہ میرے پاس کوئی مال موجود ہو گا اور میں اس کی زکوٰۃ ادا نہیں کروں گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1975]
ترقیم العلمیہ: 1950
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7438، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1975،»
ترقیم العلمیہ : 1949 ترقیم الرسالہ : -- 1974
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ صَلْتٍ الْمَكِّيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: كَانَتْ أَمْوَالُهُمْ عِنْدَ عَلِيٍّ ، فَلَمَّا دَفَعَهَا إِلَيْهِمْ وَجَدُوهَا بِنَقْصٍ فَحَسَبُوهَا مَعَ الزَّكَاةِ، فَوَجَدُوهَا تَامَّةً، فَأَتَوْا عَلِيًّا فَقَالَ:" كُنْتُمْ تَرَوْنَ أَنْ يَكُونَ عِنْدِي مَالٌ لا أُزَكِّيهِ" .
ابن ابورافع بیان کرتے ہیں: ان لوگوں کے اموال سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اموال انہیں واپس کیے، تو ان لوگوں نے ان میں کچھ کمی پائی، پھر جب انہوں نے زکوٰۃ کے ساتھ اس کا حساب کیا، تو انہیں مکمل پایا۔ وہ لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم لوگ یہ سمجھتے تھے کہ میرے پاس کیا مال موجود ہو گا اور میں اس کی زکوٰۃ ادا نہیں کروں گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1974]
ترقیم العلمیہ: 1949
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7437، 7439، 12798، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1974، 1980، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 6986، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10209»
حدیث نمبر: 7343
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا بِشْرُ بْنُ مَطَرٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ أَشْعَثُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ صَلْتٍ الْمَكِّيِّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَقْطَعَ أَبَا رَافِعٍ أَرْضًا، فَلَمَّا مَاتَ أَبُو رَافِعٍ بَاعَهَا عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِثَمَانِينَ أَلْفًا فَدَفَعَهَا إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَكَانَ يُزَكِّيهَا فَلَمَّا قَبَضَهَا وَلَدُ أَبِي رَافِعٍ عَدُّوا مَالَهَمْ فَوَجَدُوهَا نَاقِصَةً، فَأَتَوْا عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَأَخْبَرُوهُ ⦗١٨١⦘ فَقَالَ: أَحَسَبْتُمْ زَكَاتَهَا؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَحَسَبُوا زَكَاتَهَا فَوَجَدُوهَا سَوَاءً، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَكُنْتُمْ تَرَوْنَ يَكُونُ عِنْدِي مَالٌ لَا أُؤَدِّي زَكَاتَهُ. وَرَوَاهُ حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ وَجَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ أَشْعَثَ، وَقَالَا عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ وَهُوَ الصَّوَابُ.
ابو رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو رافع کے لیے زمین مختص کی، جب ابو رافع فوت ہو گئے تو عمر رضی اللہ عنہ نے اسے اسی ہزار میں فروخت کیا اور وہ علی رضی اللہ عنہ کو دیے، وہ اس کی زکوۃ دیا کرتے تھے اور جب ابو رافع کے بیٹوں نے قبضے میں لیا تو اسے تھوڑا پایا تو وہ علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے ان کو خبر دی تو علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کی زکوۃ کا حساب لگایا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں، پھر جب زکوۃ کا حساب لگایا تو اسے پورا پورا پایا، تو علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا کیا خیال ہے کہ میرے پاس مال ہو اور میں اس کی زکوۃ ادا نہ کروں؟ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7343]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه دار قطني»
الحكم على الحديث:
ضعيف