الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ
باب چاند دیکھنے کی گواہی
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2198 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 2198
السنن الكبرى للبيهقي: 8195
ترقیم العلمیہ : 2172 ترقیم الرسالہ : -- 2198
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ:" كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ فَأَتَاهُ رَاكِبٌ فَزَعَمَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلالَ، فَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا" . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ: قُلْتُ لأَبِي نُعَيْمٍ: سَمِعَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى مِنْ عُمَرَ؟ قَالَ: لا أَدْرِي، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ: قُلْتُ لِيَحْيَى بْنِ مَعِينٍ: سَمِعَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى مِنْ عُمَرَ؟ فَلَمْ يُثْبِتْ ذَلِكَ، عَبْدُ الأَعْلَى هُوَ ابْنُ عَامِرٍ الثَّعْلَبِيُّ غَيْرُهُ أَثْبَتُ مِنْهُ، وَحَدِيثُ أَبِي وَائِلٍ أَصَحُّ إِسْنَادًا عَنْ عُمَرَ مِنْهُ، رَوَاهُ الأَعْمَشُ، وَمَنْصُورٌ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ.
ابن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، آپ کے پاس ایک سوار آیا اور اس نے بتایا: اس نے پہلی کا چاند دیکھ لیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ عیدالفطر کریں۔ محمد بن علی بیان کرتے ہیں: میں نے ابونعیم سے دریافت کیا: کیا ابن ابولیلیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث کا سماع کیا ہے، تو انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم۔ محمد بن علی بیان کرتے ہیں: میں نے یحییٰ بن معین سے دریافت کیا: کیا ابن ابولیلیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث کا سماع کیا ہے، تو انہوں نے اسے درست قرار نہیں دیا۔ عبدالاعلیٰ نامی راوی عبدالاعلیٰ بن عامر ثعلبی ہیں، دیگر راوی ان سے زیادہ مستند ہیں۔ ابووائل کی روایت سند کے اعتبار سے زیادہ مستند ہے، جسے اعمش اور منصور نے ابووائل کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2198]
ترقیم العلمیہ: 2172
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8080، 8081، 8082، 8287، 8288، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2196، 2197، 2199، 2200، 2201، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7331، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9553، 9566»
«قال الزیلعی: عبد الأعلى هذا متكلم فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 443)»
«قال الزیلعی: عبد الأعلى هذا متكلم فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 443)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 8195
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَجَازَ شَهَادَةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ فِي رُؤْيَةِ الْهِلَالِ فِي فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى، وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أَنْبَأَ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ: قُلْتُ لِأَبِي نُعَيْمٍ: سَمِعَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى مِنْ عُمَرَ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ: قُلْتُ لِيَحْيَى بْنِ مَعِينٍ: سَمِعَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى مِنْ عُمَرَ؟ فَلَمْ يُثْبِتْ ذَلِكَ. قَالَ عَلِيٌّ: عَبْدُ الْأَعْلَى هُوَ ابْنُ عَامِرٍ الثَّعْلَبِيُّ، غَيْرُهُ أَثْبَتُ مِنْهُ، وَحَدِيثُ أَبِي وَائِلٍ أَصَحُّ إِسْنَادًا عَنْ عُمَرَ مِنْهُ، رَوَاهُ الْأَعْمَشُ وَمَنْصُورٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ. أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، قَالَ: سُئِلَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عُمَرَ، فَقَالَ: لَمْ يَرَهُ، فَقُلْتُ لَهُ الْحَدِيثَ الَّذِي يَرْوِي: كُنَّا مَعَ عُمَرَ نَتَرَاءَى الْهِلَالَ، فَقَالَ لَيْسَ بِشَيْءٍ.
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کی گواہی کو عید الفطر یا اضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے جائز قرار دیا۔
محمد بن علی وراق کہتے ہیں: میں نے ابونعیم سے پوچھا: کیا ابن ابی لیلیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نہیں جانتا۔ میں نے یحییٰ بن معین سے پوچھا: کیا ابن ابی لیلیٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سنا ہے؟ تو انہوں نے اسے ثابت نہیں کیا۔ علی (دارقطنی) کہتے ہیں: عبدالاعلیٰ، ابن عامر ثعلبی ہیں، دوسرے راوی ان سے زیادہ پختہ ہیں، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ابووائل کی حدیث اس سے زیادہ صحیح سند والی ہے، اسے اعمش اور منصور نے ابووائل سے روایت کیا ہے۔
یحییٰ بن معین سے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھا۔ میں نے ان سے کہا: وہ حدیث جو وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ چاند دیکھ رہے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ کچھ بھی نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8195]

تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف