🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ
باب چاند دیکھنے کی گواہی
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2208 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 2208
المعجم الاوسط: 2228
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2182 ترقیم الرسالہ : -- 2208
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْكِنْدِيُّ الصَّيْرَفِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ وَهُوَ الدَّالانِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: أَهْلَلْنَا هِلالَ ذِي الْحِجَّةِ قَمَرًا ضَخْمًا، الْمُقِلُّ يَقُولُ لِلَيْلَتَيْنِ، وَالْمُكْثِرُ يَقُولُ لِثَلاثٍ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ لَقِينَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَسَأَلَهُ عَنْ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ فَعَدّ لِي مِنْ ذَلِكَ الْيَوْمِ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّا أَهْلَلْنَا قَمَرًا ضَخْمًا، فَقَالَ:" إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَدَّهُ إِلَى رُؤْيَتِهِ" . هَذَا صَحِيحٌ وَمَا بَعْدَهُ.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: ہم نے ذوالحج کا چاند دیکھا، تو وہ ہمیں بڑا لگا، جس شخص نے اس کو کم قرار دیا تھا، اس نے دوسری رات کا چاند کہا اور جو زیادہ بیان کر رہا تھا، اس نے اسے تیسری رات کا چاند کہا، جب ہم مکہ آئے اور ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہوئی، تو ان سے یوم ترویہ (آٹھ ذوالحج) کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے میرے سامنے اس دن سے گنتی کی (جس میں ہم نے چاند دیکھا تھا)، میں نے ان سے کہا: ہم نے تو چاند کو بڑا دیکھا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کے دیکھے جانے کے ساتھ (مہینے کے آغاز کو) مشروط کیا ہے۔“ یہ روایت اور اس کے بعد والی روایت مستند ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2208]
ترقیم العلمیہ: 2182
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2208، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 2228»
«قال الدارقطني: هذا صحيح وما بعده، سنن الدارقطني: (3 / 126) برقم: (2208)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2228
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمْدَانَ أَبُو سَعِيدٍ التُّسْتَرِيُّ ، بِعَبَّادَانَ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الصَّيْرَفِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: أَهْلَلْنَا هِلَالَ ذِي الْحِجَّةِ قَمَرًا ضَخْمًا، الْمُقَلِّلُ يَقُولُ: مِنْ لَيْلَتَيْنِ، وَالْمُكْثِرُ يَقُولُ: مِنْ ثَلَاثٍ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ لَقِيتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ، فَعَدَّ لِي مِنْ ذَلِكَ الْيَوْمِ، فَقُلْتُ: إِنَّا أَهْلَلْنَاهُ قَمَرًا ضَخْمًا، فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- I " أَمَدَّهُ إِلَى رُؤْيَتِهِ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ إِلَّا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ I ". وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ .
ابو البختری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم نے ذی الحجہ کا چاند ایک بڑے چاند کی صورت میں دیکھا، کم کہنے والا کہتا تھا کہ یہ دو راتوں کا ہے اور زیادہ کہنے والا کہتا تھا کہ تین راتوں کا ہے۔ پھر جب ہم مکہ پہنچے تو میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہوئی، میں نے ان سے یومِ ترویہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اسی دن سے میرے لیے گنتی کی۔ میں نے کہا: ”ہم نے تو چاند کو بڑا دیکھا تھا۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی مدت کو اس کے دیکھے جانے تک بڑھایا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو خالد دالانی سے عبدالسلام بن حرب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اور اسے شعبہ نے عمرو بن مرہ سے بھی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2228]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2208»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں