الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
22. بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ
باب: حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2720 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 2720
صحیح ابن خزیمہ: 3066
المستدرک علی الصحیحین: 1750
السنن الكبرى للبيهقي: 8762
ترقیم العلمیہ : 2683 ترقیم الرسالہ : -- 2720
ثنا ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، نا هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَعَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي نَافِعٌ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ:" لَيْسَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ أَحَدٌ إِلا عَلَيْهِ حَجَّةٌ وَعُمْرَةٌ وَاجِبَتَانِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَى ذَلِكَ سَبِيلا، فَمَنْ زَادَ بَعْدَهُمَا شَيْئًا فَهُوَ خَيْرٌ وَتَطَوُّعٌ" . قَالَ: وَلَمْ أَسْمَعْهُ يَقُولُ فِي أَهْلِ مَكَّةَ شَيْئًا.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ فرمایا کرتے تھے: اللہ کی ساری مخلوق پر حج اور عمرہ کرنا لازم ہے، یعنی ان لوگوں پر، جو وہاں تک جانے کی سبیل رکھتے ہوں، جو شخص اس کے بعد مزید کرے گا، تو یہ بھلائی ہے اور نفلی عبادت ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں اہل مکہ کے بارے میں کچھ کہتے ہوئے نہیں سنا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2720]
ترقیم العلمیہ: 2683
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3066، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1738، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8852، 8853، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2720/1، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13835»
حدیث نمبر: 3066
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ، ثنا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَيْسَ مِنْ أَحَدٍ إِلا وَعَلَيْهِ حَجَّةٌ وَعُمْرَةٌ وَاجِبَتَانِ لا بُدَّ مِنْهُمَا، فَمَنْ زَادَ بَعْدَ ذَلِكَ خَيْرٌ وَتَطَوُّعٌ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہر شخص پر ایک حج اور ایک عمرہ کرنا واجب ہے ان دونوں کو ادا کرنا لازمی ہے۔ پھر جو شخص زیادہ حج یا عمرے ادا کرے تو یہ بڑی خیر و برکت اور نیکی والی بات ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر العمرة وشرائعها وسننها وفضائلها/حدیث: 3066]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3066، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1738، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8852، 8853، والدارقطني فى (سننه) برقم:، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 13835»
حدیث نمبر: 1750
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا الحسن بن علي بن زياد، أخبرنا إبراهيم بن موسى، حدثنا هشام بن يوسف، وعبد المجيد بن عبد العزيز، عن ابن جُريج قال: أخبَرَني نافع مولى ابن عمر: أَنَّ عبد الله بن عمر كان يقول: ليس من خَلْقِ اللهِ أحدٌ إِلَّا عليه حَجَّةٌ وعُمرةٌ واجبتانِ مَن استطاع إلى ذلك سبيلًا، فمَن زادَ بعدها شيئًا فهو خيرٌ وتطوُّع. قال ابن جريج (1) : وأُخبِرتُ عن ابن عباسٍ أنه قال: العُمرةُ واجبةٌ كوُجوب الحجِّ مَن استطاع إليه سبيلًا (2) . هذا إسناد صحيح على شرط الشيخين.
سیدنا نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: اللہ کی مخلوق میں سے ہر اس شخص پر جس کے پاس استطاعت ہو، ایک حج اور ایک عمرہ واجب ہے، پھر اس کے بعد جو بھی عمل کرے وہ خیر اور نفل ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ مجھے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ روایت پہنچی کہ انہوں نے فرمایا: عمرہ بھی اسی طرح واجب ہے جیسے حج واجب ہے بشرطیکہ استطاعت ہو۔
یہ اسناد شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1750]
یہ اسناد شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1750]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو بكر بن إسحاق: اسمه أحمد، وإبراهيم بن موسى: هو الرازي، وهشام بن يوسف: هو الصنعاني، وابن جريج: هو عبد الملك بن عبد العزيز.» [ترقيم الرساله 1750] [ترقيم الشركة 1738]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8762
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، وَعَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، كَانَ يَقُولُ:" لَيْسَ مِنْ خَلْقِ اللهِ أَحَدٌ إِلَّا عَلَيْهِ حَجَّةٌ وَعُمْرَةٌ وَاجِبَتَانِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَى ذَلِكَ سَبِيلًا فَمَنْ زَادَ بَعْدَهَا شَيْئًا فَهُوَ خَيْرٌ وَتَطَوُّعٌ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ اللہ کی مخلوق میں سے ہر ایک پر ایک حج و عمرہ فرض ہے، جو استطاعت رکھتا ہو اور اس کے بعد جو زائد کرلے وہ بہتر اور نفل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8762]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مستدرك حاكم 1/ 644»
الحكم على الحديث:
صحيح