الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. بَابُ
باب
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3735 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
سنن ابوداود: 2135
بلوغ المرام: 910
المعجم الکبیر للطبرانی: 20452
1 تا 10
ترقیم العلمیہ : 3679 ترقیم الرسالہ : -- 3735
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" قَلَّ مَا كَانَ يَوْمٌ، أَوْ قَالَتْ: قَلَّ يَوْمٌ إِلا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَى نِسَائِهِ فَيَدْنُو مِنْ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ فِي مَجْلِسِهِ فَيُقَبِّلُ وَيَمَسُّ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ وَلا مُبَاشَرَةٍ، قَالَتْ: ثُمَّ يَبِيتُ عِنْدَ الَّتِي هُوَ يَوْمُهَا" ،.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اکثر ایسا ہوتا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تمام ازواج کے پاس تشریف لے جایا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کو اپنے پاس بٹھاتے تھے، ان کو بوسہ دیتے، انہیں چھوتے تھے، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ صحبت یا مباشرت نہیں کرتے تھے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس اہلیہ کے ہاں بسر کرتے تھے، جس کی باری کا دن ہوتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3735]
ترقیم العلمیہ: 3679
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5212، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1463، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4211، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 468، 2366، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 8885، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2135، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1972،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3735، 3736، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25033، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16733»
«قال بدرالدین العیني: هذا ضعيف، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (14 / 115)»
«قال بدرالدین العیني: هذا ضعيف، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (14 / 115)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2135
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ:" يَا ابْنَ أُخْتِي، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُفَضِّلُ بَعْضَنَا عَلَى بَعْضٍ فِي الْقَسْمِ مِنْ مُكْثِهِ عِنْدَنَا، وَكَانَ قَلَّ يَوْمٌ إِلَّا وَهُوَ يَطُوفُ عَلَيْنَا جَمِيعًا، فَيَدْنُو مِنْ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ حَتَّى يَبْلُغَ إِلَى الَّتِي هُوَ يَوْمُهَا فَيَبِيتَ عِنْدَهَا، وَلَقَدْ قَالَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ حِينَ أَسَنَّتْ وَفَرِقَتْ أَنْ يُفَارِقَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَوْمِي لِعَائِشَةَ، فَقَبِلَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا، قَالَتْ: نَقُولُ فِي ذَلِكَ أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى، وَفِي أَشْبَاهِهَا أُرَاهُ، قَالَ: وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا سورة النساء آية 128".
عروہ کہتے ہیں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرے بھانجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم ازواج مطہرات کے پاس رہنے کی باری میں بعض کو بعض پر فضیلت نہیں دیتے تھے اور ایسا کم ہی ہوتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سب کے پاس نہ آتے ہوں، اور بغیر صحبت کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب کے قریب ہوتے، اس طرح آپ اپنی اس بیوی کے پاس پہنچ جاتے جس کی باری ہوتی اور اس کے ساتھ رات گزارتے، اور سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا عمر رسیدہ ہو گئیں اور انہیں اندیشہ ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں الگ کر دیں گے تو کہنے لگیں: اللہ کے رسول! میری باری عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے رہے گی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ بات قبول فرما لی، عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی تھیں کہ ہم کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اسی سلسلہ میں یا اور اسی جیسی چیزوں کے سلسلے میں آیت کریمہ: «وإن امرأة خافت من بعلها نشوزا» (سورۃ النساء: ۱۲۸) نازل کی: ”اگر عورت کو اپنے خاوند کی بدمزاجی کا خوف ہو“۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2135]
عروہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اے میرے بھانجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ہم ازواج میں) باری مقرر کرنے کے معاملے میں، یعنی ہمارے پاس ٹھہرنے کے معاملے میں ہم میں سے کسی کو کسی پر فضیلت نہ دیا کرتے تھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تقریباً ہر روز ہم سب کے پاس چکر لگایا کرتے تھے اور ہر بیوی کے قریب ہوتے، یہ نہیں کہ آپ صحبت کرتے تھے، حتیٰ کہ اس کے پاس جا پہنچتے جس کی باری کا دن ہوتا اور رات اس کے ہاں گزارتے۔“ سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا جب بڑی عمر کی ہو گئیں اور انہیں اندیشہ ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں چھوڑ دیں گے تو انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! میرا دن عائشہ کے لیے (وقف) ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول فرما لیا۔ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) کہتی ہیں کہ ”ہم کہا کرتی تھیں کہ اسی سلسلہ میں اور اسی قسم کی صورت احوال کے متعلق ہی اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی ہے: ﴿وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا﴾ [سورة النساء: 128] ”اگر کسی عورت کو اندیشہ ہو اپنے خاوند کے بگڑنے کا۔“” [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2135]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17024)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/النکاح 99 (5212)، صحیح مسلم/التفسیر 1 (3022)، مسند احمد (6/107) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 910
وعن عروة قال: قالت عائشة رضي الله عنها: يا ابن أختي كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لا يفضل بعضنا على بعض في القسم من مكثه عندنا وكان قل يوم إلا وهو يطوف علينا جميعا فيدنو من كل امرأة من غير مسيس حتى يبلغ التي هو يومها، فيبيت عندها.رواه أحمد وأبو داود واللفظ له، وصححه الحاكم. ولمسلم عن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا صلى العصر دار على نسائه، ثم يدنو منهن. الحديث.
سیدنا عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ”اے میری بہن کے لخت جگر (بھانجے)! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج مطہرات کی باری کی تقسیم میں کسی کو کسی پر فوقیت و فضیلت نہیں دیتے تھے۔ ہمارے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کے اعتبار سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا اور کم ہی ایسا کوئی دن ہو گا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آتے جاتے نہ ہوں اور ہر بیوی کے پاس جاتے ضرور مگر کسی کو چھوتے تک نہ تھے۔ پھر اس بیوی کے پاس پہنچ جاتے جس کی باری ہوتی اور رات اس کے پاس بسر فرماتے۔“ احمد و ابوداؤد اور یہ الفاظ ابوداؤد کے ہیں۔ حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور مسلم میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عصر ادا فرما کر اپنی ساری بیویوں کے ہاں تشریف لے جاتے پھر ان سے قرب بھی حاصل کرتے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 910]
«وَعَنْ» اور سے – «عُرْوَةَ» عروہ – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَتْ» کہا – «عَائِشَةُ» عائشہ نے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «يَا ابْنَ أُخْتِي» اے میرے بھانجے! – «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا يُفَضِّلُ» فضیلت نہیں دیتے تھے – «بَعْضَنَا عَلَى بَعْضٍ» ہم میں سے بعض کو بعض پر – «فِي الْقَسْمِ» باری میں – «مِنْ مُكْثِهِ عِنْدَنَا» ہمارے پاس اپنے ٹھہرنے میں – «وَكَانَ» اور تھا کہ – «قَلَّ يَوْمٌ» کم ہی کوئی دن ہوتا – «إِلَّا وَهُوَ» مگر یہ کہ آپ – «يَطُوفُ عَلَيْنَا» ہمارے ہاں چکر لگاتے – «جَمِيعًا» سب کے – «فَيَدْنُو» تو قریب ہوتے – «مِنْ كُلِّ امْرَأَةٍ» ہر بیوی کے – «مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ» ہمبستری کے بغیر – «حَتَّى يَبْلُغَ» یہاں تک کہ پہنچ جاتے – «الَّتِي هُوَ يَوْمُهَا» اس کے پاس جس کی باری کا دن ہوتا – «فَيَبِيتُ عِنْدَهَا» تو اس کے پاس رات گزارتے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ» احمد اور ابو داود نے – «وَاللَّفْظُ لَهُ» اور الفاظ انہی (ابو داود) کے ہیں – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت ہے – «عَنْ عَائِشَةَ» عائشہ سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» انہوں نے کہا: – «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِذَا صَلَّى الْعَصْرَ» جب عصر پڑھ لیتے – «دَارَ عَلَى نِسَائِهِ» اپنی بیویوں کے ہاں چکر لگاتے – «ثُمَّ يَدْنُو مِنْهُنَّ» پھر ان کے قریب ہوتے – «الْحَدِيثَ» (آخر تک) حدیث۔
اور عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے میرے بھانجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس ٹھہرنے کی باری میں ہم میں سے کسی کو کسی پر فضیلت نہیں دیتے تھے، اور کم ہی کوئی دن ایسا ہوتا کہ آپ ہم سب کے ہاں چکر نہ لگاتے ہوں، آپ ہر بیوی کے قریب ہوتے (بات چیت اور پیار کرتے) مگر ہمبستری کے بغیر، یہاں تک کہ اس بیوی کے پاس پہنچ جاتے جس کی باری کا دن ہوتا تو اس کے پاس رات گزارتے۔ اسے احمد اور ابو داود نے روایت کیا ہے، الفاظ ابو داود کے ہیں، اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور مسلم میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عصر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی بیویوں کے ہاں چکر لگاتے، پھر ان کے قریب ہوتے... (آخر تک) حدیث۔ [بلوغ المرام/حدیث: 910]
اور عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے میرے بھانجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس ٹھہرنے کی باری میں ہم میں سے کسی کو کسی پر فضیلت نہیں دیتے تھے، اور کم ہی کوئی دن ایسا ہوتا کہ آپ ہم سب کے ہاں چکر نہ لگاتے ہوں، آپ ہر بیوی کے قریب ہوتے (بات چیت اور پیار کرتے) مگر ہمبستری کے بغیر، یہاں تک کہ اس بیوی کے پاس پہنچ جاتے جس کی باری کا دن ہوتا تو اس کے پاس رات گزارتے۔ اسے احمد اور ابو داود نے روایت کیا ہے، الفاظ ابو داود کے ہیں، اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور مسلم میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عصر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی بیویوں کے ہاں چکر لگاتے، پھر ان کے قریب ہوتے... (آخر تک) حدیث۔ [بلوغ المرام/حدیث: 910]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في القسم بين النساء، حديث:2135، وأحمد:6 /107، والحاكم:2 /186، وصححه، ووافقه الذهبي، وحديث عائشة: كان إذا صلي العصر....، أخرجه مسلم، الطلاق، حديث:1474، والبخاري، النكاح، حديث:5216.»
الحكم على الحديث:
حسن
ترقیم العلمیہ : 3680 ترقیم الرسالہ : -- 3736
نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخُو زَنْبَرٍ، نَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ، وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ:" فَيُقَبِّلُ وَيَلْمِسُ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ".
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحبت نہیں کرتے تھے، صرف چھوتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3736]
ترقیم العلمیہ: 3680
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5212، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1463، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4211، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 468، 2366، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 8885، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2135، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1972،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3735، 3736، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25033، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16733»
«قال بدرالدین العیني: هذا ضعيف، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (14 / 115)»
«قال بدرالدین العیني: هذا ضعيف، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (14 / 115)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7143
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ يَوْمٍ إِلَّا وَهُوَ يَطُوفُ عَلَيْنَا جَمِيعًا امْرَأَةً امْرَأَةً فَيَدْنُو وَيَلْمِسُ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ حَتَّى يُفْضِيَ إِلَى الَّتِي هُوَ يَوْمُهَا فَيَبِيتُ عِنْدَهَا
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں:نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر روز ایک ایک کر کے اپنی تمام بیویوں کے پاس تشریف لے جاتے تھے، پھر ہر ایک کے قریب ہوتے اور اس کو مسّ کرتے، البتہ جماع نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ اس بیوی کے پاس پہنچ جاتے تھے، جس کی باری ہوتی تھی، پھر اس کے پاس رات گزارتے تھے۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7143]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ابن ابي الزناد،و ھو عبد الرحمن، قد تفرد به، وھو ممن لا يحتمل تفرده، أخرجه ابوداود: 2135، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24764 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25274»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 11476
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ يَوْمٍ إِلَّا وَهُوَ يَطُوفُ عَلَيْنَا جَمِيعًا امْرَأَةً امْرَأَةً فَيَدْنُو وَيَلْمِسُ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ حَتَّى يُفْضِيَ إِلَى الَّتِي هُوَ يَوْمُهَا فَيَبِيتُ عِنْدَهَا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں:نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر روز ایک ایک کر کے اپنی تمام بیویوں کے پاس تشریف لے جاتے تھے، پھر ہر ایک کے قریب ہوتے اور اس کو مسّ کرتے، البتہ جماع نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ اس بیوی کے پاس پہنچ جاتے تھے، جس کی باری ہوتی تھی، پھر اس کے پاس رات گزارتے تھے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11476]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ابن ابي الزناد،و ھو عبد الرحمن، قد تفرد به، وھو ممن لا يحتمل تفرده، أخرجه ابوداود: 2135، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24764 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25274»
وضاحت: فوائد: … اس باب کی درج بالا تینوں احادیث کتاب النکاح میں گزر چکی ہیں۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6391
6391- عن عائشة قالت: يا ابن أختى كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يُفضّل بعضنا على بعض في القسم، من مكثه عندنا، وكان قلّ يوم إلا وهو يطوف علينا جميعاً، فيدنو من كل امرأة من غير مَسيس حتى يبلغ إلى التي هو يومُها فيبيت عندها. ولقد قالت سودة بنت زمعة حين أسنّت، وفَرقت أن يفارقها رسول الله صلى الله عليه وسلم يا رسول الله يومي لعائشة، فقبل ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم منها. قالت: نقول في ذلك: أنزل الله عزوجل وفي أشباهها أُراه قال: وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا [النساء: ١٢٨]
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (2135) ومن طريقه البيهقي (7/47) والحاكم (2/186) كلاهما من طريق أحمد بن يونس، حدثنا عبد الرحمن بن أبي الزناد، عن هشام بن عروة، عن أبيه قال: قالت عائشة فذكرته.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 12224
12224- عن عروة قال: قالت عائشة: يا ابن أختي! كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يفضّل بعضنا على بعض في القَسم من مكثه عندنا.وكان قلّ يوم إلّا وهو يطوف علينا جميعا، فيدنو من كل امرأة من غير مسيس حتى يبلغ إلى التي هو يومها، فيبيت عندها.ولقد قالت سودة بنت زمعة حين أسنّت وفَرِقتْ ان يفارقها رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا رسول الله يومي لعائشة.فقبل ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم منها.قالت: نقول في ذلك أنزل الله عز وجل وفي أشباهها أراه قال: وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (2135)، عن أحمد بن يونس، حدثنا عبد الرحمن -يعني ابن أبي الزناد- عن هشام بن عروة، عن أبيه فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 13434
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: يَا ابْنَ أُخْتِي كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَا يُفَضِّلُ بَعْضَنَا عَلَى بَعْضٍ فِي الْقَسْمِ مِنْ مُكْثِهِ عِنْدَنَا، وَكَانَ قَلَّ يَوْمٌ إِلَّا وَهُوَ يَطُوفُ عَلَيْنَا جَمِيعًا، فَيَدْنُو مِنْ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ، حَتَّى يَبْلُغَ الَّذِي هُوَ يَوْمُهَا فَيَبِيتُ عِنْدَهَا، وَلَقَدْ قَالَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ حِينَ أَسَنَّتْ وَفَرِقَتْ أَنْ يُفَارِقَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ يَوْمِي لِعَائِشَةَ، فَقَبِلَ ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا قَالَ: تَقُولُ فِي ذَلِكَ أَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى وَفِي أَشْبَاهِهَا، أَرَاهُ قَالَ: {وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا} [النساء: ١٢٨] الْآيَةَ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اے میرے بھانجے! نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس ٹھہرنے کی تقسیم میں کسی کو کسی پر فضیلت نہیں دیتے تھے اور بہت کم کوئی دن ایسا ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سب بیویوں کے پاس چکر نہ لگاتے اور ہر عورت کے قریب جاتے بغیر چھونے کے یہاں تک کہ اس کے پاس پہنچ جاتے جس کی باری کا دن ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس رات گزارتے۔ البتہ جب سودہ رضی اللہ عنہا بوڑھی ہوگئیں اور انہوں نے سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے علیحدہ ہوجائیں گے تو انہوں نے کہا کہ میری باری عائشہ رضی اللہ عنہا کو دے دیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ بات قبول کر لی۔ (راوی نے) کہا: وہ فرماتی تھیں کہ اسی بارے میں اور اس جیسے معاملات کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا، میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا: ﴿وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا﴾ [سورة النساء: 128] ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13434]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 14754
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، نا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ لَهُ: يَا ابْنَ أُخْتِي كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لَا يُفَضِّلُ بَعْضَنَا عَلَى بَعْضٍ فِي مُكْثِهِ عِنْدَنَا وَكَانَ قَلَّ يَوْمٌ إِلَّا وَهُوَ يَطُوفُ عَلَيْنَا فَيَدْنُو مِنْ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ حَتَّى يَبْلُغَ الَّتِي هِيَ يَوْمُهَا فَيَبِيتُ عِنْدَهَا" وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے فرمایا: اے بھانجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کسی کو کسی پر باری مقرر کرنے میں فضیلت نہ دیتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر دن ہر بیوی کے پاس بغیر جماع کے جاتے یہاں تک کہ جس کی باری ہوتی رات اس کے پاس گزارتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14754]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف