الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. إِخْوَةُ الْأَبِ وَالْأُمِّ ، وَإِخْوَةُ الْأَبِ
إِخْوَةُ الْأَبِ وَالْأُمِّ، وَإِخْوَةُ الْأَبِ
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4126 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 4126
السنن الكبرى للبيهقي: 12469
ترقیم العلمیہ : 4054 ترقیم الرسالہ : -- 4126
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادِ الطِّهْرَانِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ الثَّقَفِيِّ ، قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" فِي امْرَأَةٍ تَرَكَتْ زَوْجَهَا وَأُمَّهَا وَإِخْوَتَهَا لأُمِّهَا وَإِخْوَتَهَا لأَبِيهَا، وَأُمِّهَا، فَشَرَكَ بَيْنَ الإِخْوَةِ لِلأُمِّ وَبَيْنَ الإِخْوَةِ لِلأُمِّ وَالأَبِ بِالثُّلُثِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: إِنَّكَ لَمْ تُشْرِكْ بَيْنَهُمَا عَامَ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَتِلْكَ عَلَى مَا قَضَيْنَا يَوْمَئِذٍ، وَهَذِهِ عَلَى مَا قَضَيْنَا الْيَوْمَ" ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: وَقَالَ الثَّوْرِيُّ: لَوْ لَمْ أَسْتَفِدْ فِي سَفْرَتِي هَذَا الْحَدِيثَ لَظَنَنْتُ أَنِّي قَدِ اسْتَفَدْتُ فِيهِ خَيْرًا.
مسعود بن حکم ثقفی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مقدمہ آیا، جو ایک خاتون کے بارے میں تھا، جس نے پس ماندگان میں اپنا شوہر، اپنی والدہ، ماں کی طرف سے شریک بہن بھائی اور سگے بہن بھائی چھوڑے تھے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ماں کی طرف سے شریک بہن بھائی اور سگے بہن بھائیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ برابر کا حصہ دار بنایا، جو ایک تہائی حصے کے بارے میں تھا، تو ایک شخص نے ان سے کہا: ”آپ نے فلاں سال تو انہیں ایک دوسرے کا حصہ دار نہیں بنایا تھا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس وقت ہم نے جو فیصلہ دیا تھا، وہ اس وقت کا تھا، آج کا ہمارا فیصلہ وہ ہے، جو ہم نے اب دے دیا ہے۔“ عبدالرزاق کہتے ہیں: ثوری نے فرمایا: اگر مجھے اپنے اس سفر میں صرف یہی حدیث حاصل ہوتی، تو بھی میں یہ سمجھتا کہ مجھے اس سفر میں بھلائی حاصل ہو گئی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الفرائض/حدیث: 4126]
ترقیم العلمیہ: 4054
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8058، 8065، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 671، 2907، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4126،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 31700، 31701»
حدیث نمبر: 12469
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَعْمَرٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ الْفَضْلِ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ يَعْنِي الثَّقَفِيَّ قَالَ: قَضَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي امْرَأَةٍ تَرَكَتْ زَوْجَهَا وَابْنَتَهَا وَإِخْوَتَهَا لِأُمِّهَا وَإِخْوَتَهَا لِأَبِيهَا وَأُمِّهَا، فَشَرَّكَ بَيْنَ الْإِخَوَةِ لِلْأُمِّ وَبَيْنَ الْإِخَوَةِ لِلْأُمِّ وَالْأَبِ، جَعَلَ الثُّلُثَ بَيْنَهُمْ سَوَاءً، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّكَ لَمْ تُشَرِّكْ بَيْنَهُمْ عَامَ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ عُمَرُ:" تِلْكَ عَلَى مَا قَضَيْنَا يَوْمَئِذٍ، وَهَذِهِ عَلَى مَا قَضَيْنَا الْيَوْمَ" لَفْظُ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، قَالَ يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ: هَذَا خَطَأٌ؛ إِنَّمَا هُوَ الْحَكَمُ بْنُ مَسْعُودٍ، وَبِمَعْنَاهُ قَالَ الْبُخَارِيُّ.
مسعود بن حکم ثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک عورت کے بارے میں فیصلہ کیا جس نے خاوند، بیٹی، اخیافی بہن بھائی اور حقیقی بہن بھائی چھوڑے تھے۔ پس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اخیافی اور حقیقی بہن بھائیوں کو «ثُلُث» ”ایک تہائی“ میں برابر شریک رکھا۔ ایک آدمی نے کہا: اے امیر المومنین! آپ نے فلاں فلاں سال انہیں شریک نہ کیا تھا؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ اس وقت کا فیصلہ تھا اور آج یہ فیصلہ ہے۔
یعقوب بن سفیان کہتے ہیں: یہ غلطی ہے، وہ تو حکم بن مسعود ہیں، اور امام بخاری نے بھی اسی معنی کی بات کہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12469]
یعقوب بن سفیان کہتے ہیں: یہ غلطی ہے، وہ تو حکم بن مسعود ہیں، اور امام بخاری نے بھی اسی معنی کی بات کہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12469]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف