الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَيْعَةِ الرَّضْوَانِ
بیعتِ رضوان کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10807 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 15064
مصنف ابن ابی شیبہ: 8715
صحیح ابن حبان: 2628
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3643
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4290
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2216
حدیث نمبر: 10807
حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ شُرَحْبِيلَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّى نَزَلْنَا السُّقْيَا فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ مَنْ يَسْقِينَا فِي أَسْقِيَتِنَا قَالَ جَابِرٌ فَخَرَجْتُ فِي فِئَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَاءَ الَّذِي بِالْأُثَايَةِ وَبَيْنَهُمَا قَرِيبٌ مِنْ ثَلَاثَةٍ وَعِشْرِينَ مِيلًا فَسَقَيْنَا فِي أَسْقِيَتِنَا حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ عَتَمَةٍ إِذَا رَجُلٌ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ إِلَى الْحَوْضِ فَقَالَ أَوْرِدْ فَإِذَا هُوَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَوْرَدَ ثُمَّ أَخَذْتُ بِزِمَامِ نَاقَتِهِ فَأَنَخْتُهَا فَقَامَ فَصَلَّى الْعَتَمَةَ وَجَابِرٌ فِيمَا ذَكَرَ إِلَى جَنْبِهِ ثُمَّ صَلَّى بَعْدَهَا ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَجْدَةً
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ حدیبیہ سے واپس ہوئے تو ہم نے سقیا کے مقام پر نزول کیا۔(وہاں پانی کی قلت تھی) سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: کون ہے جو ہمیں پانی پلائے گا؟ پس میں چند انصاری نوجوانوں کو لے کر روانہ ہوا، یہاں تک کہ ہم مقامِ اثایہ کے پانی پر پہنچے، جو وہاں سے تقریباً تئیس(۲۳) میل دور تھا اور ہم اپنے مشکیزے بھر لائے، رات کا اندھیرا چھا چکا تھا، ہم نے دیکھا کہ ایک آدمی کو اس کا اونٹ پانی کے حوض کی طرف کھینچ رہا تھا، اس نے بھی کہاکہ پی لے۔ ہم نے دیکھا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے، چنانچہ اس اونٹ نے پانی پیا، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کی مہار پکڑ کر اسے بٹھا دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں کھڑے ہو کر عشاء کی نماز ادا کی، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بیان کے مطابق انہوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں نماز ادا کی، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیرہ رکعت (رات کا قیام) کیا تھا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة السادسة للهجرة/حدیث: 10807]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح أخرجه بنحوه مسلم: 3010، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15064 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15130»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح أخرجه بنحوه مسلم: 3010
حدیث نمبر: 15064
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ , أَنَّ شُرَحْبِيلَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ , حَتَّى نَزَلْنَا السُّقْيَا , فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: مَنْ يَسْقِينَا فِي أَسْقِيَتِنَا؟، قَالَ جَابِرٌ: فَخَرَجْتُ فِي فِئَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَاءَ الَّذِي بِالْأُثَايَةِ , وَبَيْنَهُمَا قَرِيبٌ مِنْ ثَلَاثَةٍ وَعِشْرِينَ مِيلًا , فَسَقَيْنَا فِي أَسْقِيَتِنَا , حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ عَتَمَةٍ إِذَا رَجُلٌ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ إِلَى الْحَوْضِ , فَقَالَ:" أَوْرِدْ؟" فَإِذَا هُوَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَأَوْرَدَ، ثُمَّ أَخَذْتُ بِزِمَامِ نَاقَتِهِ فَأَنَخْتُهَا ," فَقَامَ فَصَلَّى الْعَتَمَةَ , وَجَابِرٌ فِيمَا ذَكَرَ إِلَى جَنْبِهِ , ثُمَّ صَلَّى بَعْدَهَا ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَجْدَةً".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم لوگ حدیبیہ کے زمانے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آرہے تھے ہم نے پانی کی جگہ پر پڑاؤ کیا سیدنا معاذ بن جبل کہنے لگے کہ ہمارے مشکیزوں کو کون پانی سے بھر کر لائے گا یہ سن کر میں انصار کی ایک جماعت کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ ہم لوگ مقام اثایہ میں پانی تک پہنچے ان دونوں جگہوں کے درمیان تقریبا 23 میل کا فاصلہ تھا ہم نے اپنے مشکیزوں میں پانی بھرا اور جب نماز عشاء ہو چکی تو دیکھا کہ ایک آدمی اپنے اونٹ کو ہانکتا ہوا حوض کی طرف لے جارہا ہے دیکھا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھاٹ پر پہنچے میں نے اونٹنی کی لگام پکڑ لی اور اسے بٹھادیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نماز عشاء پڑھنے لگے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں کھڑا ہو گیا اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ رکعتیں پڑھیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15064]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م- بنحوه-: 3010، وهذا إسناد ضعيف لضعف شرحبيل بن سعد الخطمي، وعلى ضعفه قد اختلف عليه فيه، وقد جاء عند جميع من خرجه أن الذى قال: من يسقينا ۔۔۔ ؟ھو النبي صلى الله عليه وسلم ولیس معاذ بن جبل، وھوالصواب
ترقیم عوامۃ: 8575 ترقیم الشثری: -- 8715
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن يحيى بن سعيد ، عن شرحبيل ، عن جابر ، قال: اقبلنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم من الحديبية حتى إذا كنا بالصهباء، قال معاذ: من يسقينا في اسقيتنا؟ قال: فخرجت في فتيان معي حتى اتينا الاثاية فاسقينا واستقينا، فلما كان بعد عتمة من الليل، فإذا رجل ينازعه بعيره: الماء، قال:" فإذا رسول الله صلى الله عليه وسلم، فاخذت راحلته، فانختها، فتقدم، فصلى العشاء، وانا عن يمينه، ثم صلى ثلاث عشرة ركعة"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، هـ]: (أدركنا).
(٢) في [أ]: (الأثابة).
(٣) في [ز، ك]: (فاستقينا).
(٤) في [س، ط، هـ]: (ينادي من).
(٥) ضعيف؛ لضعف شرحبيل، أخرجه أحمد (١٥٠٦٤)، وابن حبان (٢٦٢٨)، وابن خزيمة (١١٦٥)، والبزار (٧٢٩ كشف)، وأبو يعلى (٢٢١٦)، وعبد الرزاق (٤٧٠٥)، وأخرج نحوه مسلم (٣٠١٠).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حدیبیہ سے واپس آرہے تھے، جب ہم مقام صہباء پر پہنچے تو حضرت معاذ نے فرمایا کہ ہمیں پانی کون پلائے گا؟ اس پر میں کچھ نوجوانوں کے ساتھ نکلا اور ہم نے اثایہ سے پانی خود بھی پیا اور برتنوں میں بھی بھرا۔ جب رات کا اندھیرا ہوگیا تو ایک آدمی پانی پر اپنے اونٹ سے الجھ رہا تھا۔ میں نے دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ میں نے آپ کی سواری کو پکڑ کر بٹھا دیا۔ آپ آگے بڑھے اور آپ نے عشاء کی نماز پڑھائی، میں آپ کے دائیں طرف تھا۔ پھر آپ نے تیرہ رکعتیں پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8715]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال بدر الدين العيني: شرحبيل وثقه ابن حبان وضعفه غير واحد . قال ابن رجب الحنبلي: في إسناده شرحبيل مختلف فيه . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف شرحبيل .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1165، 1674، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2628، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15296، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2216، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4290، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4705، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9000، ترقيم محمد عوامة: 8575»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1165، 1674، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2628، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15296، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2216، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4290، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4705، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9000، ترقيم محمد عوامة: 8575»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2159
عَنْ شُرَحْبِيلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي قِصَّةِ رُجُوعِهِمْ مِنْ غَزْوَةِ الْحُدَيْبِيَةِ قَالَ: ثُمَّ أَخَدْتُ بِزِمَامِ نَاقَتِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَنْخْتُهَا، فَقَامَ فَصَلَّى الْعَتَمَةَ وَجَابِرٌ فِيمَا ذَكَرَ إِلَى جَنْبِهِ ثُمَّ صَلَّى بَعْدَهَا ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَجْدَةً
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ، جو کہ غزوہ حدیبیہ سے واپسی کا واقعہ بیان کر رہے ہیں، کہتے ہیں؛ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کی نکیل پکڑ لی اور اسے بٹھا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور نمازِ عشاء ادا کی۔ اس وقت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیرہ رکعت نماز پڑھی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2159]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا اسناد ضعيف لضعف شرحبيل بن سعد الخطمي المدني۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 2/ 491، وابن خزيمة: 1165، وابن حبان: 2629، وعبد الرزاق: 4705 بألفاظ مختلف فيھا، و أخرج بنحوه مسلم ضمن حديث طويل: 3010، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15064 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15130»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 2628
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يُحَدِّثُ، قَالَ:" أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّى نَزَلْنَا السُّقْيَا"، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: مَنْ يَسْقِينَا؟ قَالَ:" جَابِرٌ"، فَخَرَجْتُ فِي فَتَيَانٍ مِنَ الأَنْصَارِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَاءَ الَّذِي بِالأُثَايَةِ، وَبَيْنَهُمَا قَرِيبٌ مِنْ ثَلاثٍ وَعِشْرِينَ مِيلا، فَسَقَيْنَا وَاسْتَقَيْنَا، حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ عَتَمَةٍ جَاءَ رَجُلٌ عَلَى بَعِيرٍ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ إِلَى الْحَوْضِ، فَقَالَ لَهُ: أَوْرِدْ، فَأَوْرَدَ، فَأَخَذْتُ بِزِمَامِ رَاحِلَتِهِ فَأَنَخْتُهَا،" فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى الْعَتَمَةَ وَجَابِرٌ إِلَى جَانِبِهِ، فَصَلَّى ثَلاثَ عَشْرَةَ سَجْدَةً" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حدیبیہ کے زمانہ میں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے، ہم نے ”سقیا“ کے مقام پر پڑاؤ کیا، تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کون ہمیں پانی پلائے گا؟ تو انہوں نے (شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا: ”جابر!“ میں انصار کے کچھ نوجوانوں کے ساتھ روانہ ہوا، ”اثایہ“ کے مقام پر ہم پانی کے پاس آئے، ان دونوں جگہوں کے درمیان تقریباً 23 میل کا فاصلہ تھا، وہاں سے ہم نے خود بھی پانی پیا اور اپنے جانوروں کو بھی پلایا، یہاں تک کہ شام ہو جانے کے بعد ایک شخص اپنے اونٹ پر آیا، اس کا اونٹ حوض کی طرف جانے کے لیے اس سے مقابلہ کر رہا تھا اور وہ اس سے کہہ رہا تھا: آگے آؤ، پھر وہ آگے آیا، میں نے اس کی سواری کی لگام پکڑی اور اس کے اونٹ کو بٹھا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز ادا کی، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ رکعات ادا کیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2628]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1165، 1674، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2628، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15296» «رقم طبعة با وزير 2619»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - انظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3643
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّى نَزَلْنَا السُّقْيَا فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: مَنْ يَسْقِينَا فِي أَسْقِيَتِنَا؟ فَخَرَجْتُ فِي فِتْيَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَاءَ الَّذِي بِالْأُثَايَةِ وَبَيْنَهُمَا قَرْيَبٌ مِنْ ثَلَاثَةَ عَشَرَ مِيلًا فَسَقَيْنَا فِي أَسْقِيَتِنَا حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ عَتَمَةٍ إِذَا رَجُلٌ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ إِلَى الْحَوْضِ فَقَالَ: أَوْرِدْنَا فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَوْرَدَ ثُمَّ أَخَذْتُ بِزِمَامِ نَاقَتِهِ فَأَنَخْتُهَا، فَقَامَ يُصَلِّي الْعَتَمَةَ وَجَابِرٌ فِيمَا ذُكِرَ إِلَى جَنْبِهِ ثُمَّ صَلَّى بَعْدَهَا ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَجْدَةً.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے موقع پر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے، یہاں تک کہ ہم نے ”سقیا“ کے مقام پر پڑاؤ کیا، تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: کون ہمارے مشکیزوں میں پانی لا کر دے گا؟ تو میں انصار کے کچھ نوجوانوں کے ساتھ نکلا، یہاں تک کہ ہم اس پانی کے پاس آ گئے جو ”اثایہ“ کے مقام پر ہے، ان دونوں مقامات کے درمیان تقریبا تیرہ میل کا فاصلہ تھا، ہم نے اپنے مشکیزوں میں پانی ڈال دیا، یہاں تک کہ جب رات کا اندھیرا ہو گیا، تو اسی دوران ایک شخص تھا جسے اس کا اونٹ حوض کی طرف کھینچ رہا تھا، اس نے کہا: ہمیں پانی پلانے دو، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، آپ نے اپنے اونٹ کو پانی پلایا، پھر میں نے آپ کی اونٹنی کی لگام کو پکڑا، اور اُسے بٹھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر عشاء کی نماز ادا کی، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بیان کیا ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں کھڑے ہو گئے، اُس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ رکعات ادا کیں۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے، اسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3643]
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے، اسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3643]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14646»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4290
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ هُوَ ابْنُ سَعْدٍ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالسُّقْيَا قَالَ مُعَاذٌ : مَنْ يَسْقِينَا فِي أَسْقِيَتِنَا؟ قَالَ: فَخَرَجْتُ مَعَ فِتْيَانٍ مَعِي حَتَّى أَتَيْنَا الْأُثَايَةَ، فَأَسْقَيْنَا وَاسْتَقَيْنَا، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ عَتَمَةٍ مِنَ اللَّيْلِ، إِذَا رَجُلٌ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ الْمَاءَ، قَالَ: فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذْتُ رَاحِلَتَهُ فَأَنَخْتُهَا، قَالَ: فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ، وَأَنَا عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ صَلَّى ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً.
إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم صلح حدیبیہ والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب ہم مقامِ سُقیا پہنچے تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے پکار کر پوچھا: ”کون ہے جو ہمارے مشکیزوں میں پانی بھر کر لائے گا؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں چند نوجوانوں کے ہمراہ روانہ ہوا یہاں تک کہ ہم مقامِ اُثایہ پہنچے، وہاں ہم نے جانوروں کو سیراب کیا اور اپنے برتنوں میں بھی پانی بھرا، وہ کہتے ہیں کہ جب رات کا کافی حصہ بیت گیا اور اندھیرا چھا گیا تو اچانک ایک شخص نظر آیا جس کا اونٹ پانی کے لیے اس سے تکرار و کشمکش کر رہا تھا، غور کیا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کو تھاما اور اسے بٹھا دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم امامت کے لیے آگے بڑھے اور نمازِ عشاء پڑھائی جبکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب کھڑا ہو گیا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ رکعات نماز ادا فرمائیں۔
اس کی سند حسن ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب السيرة والمغازي/حدیث: 4290]
اس کی سند حسن ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب السيرة والمغازي/حدیث: 4290]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ .»
«قال ابن حجر: إسناده حسن (المطالب العالية، ج 17، ص 434)»
«قال بدر الدين العيني: شرحبيل وثقه ابن حبان وضعفه غير واحد (عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 7، ص 203)»
«قال ابن رجب الحنبلي: في إسناده شرحبيل مختلف فيه (فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 6، ص 264)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 447، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4407، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1748، 4593»
«قال ابن حجر: إسناده حسن (المطالب العالية، ج 17، ص 434)»
«قال بدر الدين العيني: شرحبيل وثقه ابن حبان وضعفه غير واحد (عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 7، ص 203)»
«قال ابن رجب الحنبلي: في إسناده شرحبيل مختلف فيه (فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 6، ص 264)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 447، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4407، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1748، 4593»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 2216
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، أَنَّ شُرَحْبِيلَ بْنَ سَعْدٍ ، أَخْبَرَهُ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فَنَزَلْنَا بِالسُّقْيَا، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ : مَنْ يَسْقِينَا فِي أَسْقِيَتِنَا؟ قَالَ جَابِرٌ : فَقُلْتُ: أَنَا، فَخَرَجْتُ فِي فِتْيَةٍ مَعِي حَتَّى أَتَيْنَا الْمَاءَ الَّذِي بِالْأُثَايَةِ وَبَيْنَهُمَا قَرِيبًا مِنْ ثَلَاثَةٍ وَعِشْرِينَ مِيلًا، قَالَ: فَأَتَيْنَا الْمَاءَ الَّذِي بِالْأُثَايَةِ فَسَقَيْنَا فِي حَوْضِنَا وَسَقَيْنَا فِي أَسْقِيَتِنَا حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ عَتَمَةٍ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ عَلَى الْحَوْضِ، فَقَالَ: أَوْرِدُوا، وَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَوْرَدَ وَأَخَذَ بِزِمَامِ رَاحِلَتِهِ، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى الْعِشَاءَ، وَجَابِرٌ فِيمَا ذَكَرَ إِلَى جَنْبِهِ، ثُمَّ صَلَّى بَعْدَ الْعِشَاءِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم صلحِ حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے اور ہم نے مقامِ سُقیا میں پڑاؤ کیا، تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ ”کون ہے جو ہمارے مشکیزوں میں پانی بھر کر لائے گا؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”میں لاتا ہوں“، چنانچہ میں اپنے ساتھ چند نوجوانوں کو لے کر نکلا یہاں تک کہ ہم مقامِ اُثایہ کے پانی پر پہنچ گئے، اور ان دونوں جگہوں کے درمیان تقریباً تئیس میل کا فاصلہ تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر ہم اُثایہ کے پانی پر پہنچے، اپنے حوض میں پانی بھرا اور اپنے مشکیزوں کو بھی بھر لیا، یہاں تک کہ جب عشاء کی تاریکی کا وقت ہوا تو اچانک میں نے ایک شخص کو دیکھا جس کا اونٹ حوض پر اس سے کشمکش کر رہا تھا، اس شخص نے کہا: ”پانی پلاؤ“، اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی سواری کو) پانی پلایا اور اپنی سواری کی مہار تھام لی۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور نمازِ عشاء ادا فرمائی، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے ذکر کیا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں (نماز کے لیے) کھڑے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کے بعد تیرہ رکعتیں ادا فرمائیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2216]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ليس بذاك .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14646، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2628، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2213»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14646، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2628، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2213»
الحكم على الحديث:
إسناده ليس بذاك
حدیث نمبر: 1748
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالسُّقْيَا قَالَ مُعَاذٌ: مَنْ يَسْقِينَا فِي أَسْقِيَتِنَا؟ قَالَ: فَخَرَجْتُ فِي فِتْيَانٍ مَعِي حَتَّى أَتَيْنَا الْأُثَايَةَ فَأَسْقَيْنَا وَاسْتَقَيْنَا. قَالَ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ عَتْمَةٍ مِنَ اللَّيْلِ إِذَا رَجُلٌ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ الْمَاءَ. قَالَ: فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذْتُ رَاحِلَتَهُ فَأَنَخْتُهَا. قَالَ:
فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ وَأَنَا عَلَى يَمِينِهِ، ثُمَّ صَلَّى ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى، وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَغَيْرِهِ.
فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ وَأَنَا عَلَى يَمِينِهِ، ثُمَّ صَلَّى ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى، وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَغَيْرِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم صلحِ حدیبیہ والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب ہم مقامِ 'سقیا' پر پہنچے تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”کون ہے جو ہمیں ہمارے مشکیزوں میں پانی بھر کر دے گا؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے ساتھ چند نوجوانوں کو لے کر نکلا یہاں تک کہ ہم 'اثایہ' نامی جگہ پہنچے، وہاں ہم نے خود بھی پانی پیا اور سواریوں کو بھی پلایا اور پانی بھر کر بھی لائے، پھر جب رات کا کافی اندھیرا چھا گیا تو اچانک ایک شخص نظر آیا جس کا اونٹ پانی کے لیے اس سے کشمکش کر رہا تھا، میں نے دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کو پکڑا اور اسے بٹھا دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور نمازِ عشاء ادا فرمائی جبکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب کھڑا ہو گیا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ رکعات ادا فرمائیں۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، اور اس کی اصل صحیحین (بخاری و مسلم) وغیرہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور دیگر صحابہ کی حدیث سے مروی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1748]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 447، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4407، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3»
الحكم على الحديث:
أصله في الصحيحين
حدیث نمبر: 4593
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ - هُوَ ابْنُ سَعْدٍ - عَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالسُّقْيَا قَالَ مُعَاذٌ: مَنْ يَسْقِينَا فِي أَسْقِيَتِنَا؟ قَالَ: فَخَرَجْتُ فِي فِتْيَانٍ مَعِي حَتَّى أَتَيْنَا الْأُثَايَةَ فَاسْتَقَيْنَا وَأَسْقَيْنَا. قَالَ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ عَتْمَةٍ مِنَ اللَّيْلِ إِذَا رَجُلٌ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ الْمَاءَ، قَالَ: فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذْتُ رَاحِلَتَهُ فَأَنَخْتُهَا، قَالَ: فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ وَأَنَا عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ صَلَّى ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً ".
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حدیبیہ والے سال (سفر میں) آ رہے تھے، یہاں تک کہ جب ہم 'سقیا' کے مقام پر پہنچے تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کون ہے جو ہمارے مشکیزوں میں ہمیں پانی بھر کر دے گا؟“ تو میں چند نوجوانوں کے ہمراہ نکلا یہاں تک کہ ہم 'اثایہ' پہنچے، وہاں سے ہم نے خود بھی پانی پیا اور (دوسروں کے لیے بھی) پانی بھر لائے؛ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر جب رات کی کافی تاریکی چھا گئی تو اچانک ایک شخص نظر آیا جس کا اونٹ پانی کے لیے اس سے کشمکش کر رہا تھا، دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کو پکڑا اور اسے بٹھا دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور عشاء کی نماز پڑھائی جبکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں جانب (کھڑا) تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (تہجد و وتر سمیت) تیرہ رکعات ادا فرمائیں۔ یہ سند حسن ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4593]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد حسن»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 447، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4407، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 447، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4407، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن