الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْعِيرِ
بھائو مقرر کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 5945 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
الفتح الربانی: 5945
سنن ترمذی: 1314
سنن ابن ماجہ: 2200
سنن دارمی: 2581
صحیح ابن حبان: 4935
الجامع الكامل: 5895
السنن الكبرى للبيهقي: 11144
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1846
1 تا 10
حدیث نمبر: 5945
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ سَعَّرْتَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْخَالِقُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّزَّاقُ الْمُسَعِّرُ وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ وَلَا يَطْلُبُنِي أَحَدٌ بِمَظْلِمَةٍ ظَلَمْتُهَا إِيَّاهُ فِي دَمٍ وَلَا مَالٍ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ عہد ِ نبوی میں چیزوں کے نرخ بڑھ گئے، لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ بھاؤ مقرر فرمادیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالی ہی ہے، جو پیدا کرنے والا، کمی کرنے والا، کشادگی کرنے والا، رزق دینے والا اور بھاؤ بڑھانے والاہے، میں اللہ تعالی سے یہ امید رکھتا ہوں کہ جب میں اس کو ملوں تو کوئی بھی خون اور مال کے بارے میں مجھ سے کسی قسم کی حق تلفی کامطالبہ کرنے والا نہ ہو۔ [الفتح الربانی/أبواب أحكام العيوب/حدیث: 5945]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 3451، وابن ماجه: 2200، والترمذي: 1314، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12591 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12619»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 3451
حدیث نمبر: 1314
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، وَثَابِتٌ، وَحُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَعِّرْ لَنَا، فَقَالَ: " إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّزَّاقُ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى رَبِّي، وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ، يَطْلُبُنِي بِمَظْلِمَةٍ فِي دَمٍ، وَلَا مَالٍ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں (غلہ وغیرہ کا) نرخ بڑھ گیا، تو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہمارے لیے نرخ مقرر کر دیجئیے، آپ نے فرمایا: ”نرخ مقرر کرنے والا تو اللہ ہی ہے، وہی روزی تنگ کرنے والا، کشادہ کرنے والا اور کھولنے والا اور بہت روزی دینے والا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنے رب سے اس حال میں ملوں کہ تم میں سے کوئی مجھ سے جان و مال کے سلسلے میں کسی ظلم (کے بدلے) کا مطالبہ کرنے والا نہ ہو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1314]
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1314]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ البیوع 51 (3451)، سنن ابن ماجہ/التجارات 27 (2200)، (تحفة الأشراف: 318 و 614 و 1158)، و مسند احمد (3/286) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2200)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (2894)
مشكوة المصابيح (2894)
حدیث نمبر: 2200
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَحُمَيْدٌ وَثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ غَلَا السِّعْرُ فَسَعِّرْ لَنَا، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ، إِنِّي لَأَرْجُو، أَنْ أَلْقَى رَبِّي وَلَيْسَ أَحَدٌ يَطْلُبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي دَمٍ وَلَا مَالٍ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک دفعہ قیمتیں چڑھ گئیں، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے لیے ایک نرخ (بھاؤ) مقرر کر دیجئیے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ ہی نرخ مقرر کرنے والا ہے، کبھی کم کر دیتا ہے اور کبھی زیادہ کر دیتا ہے، وہی روزی دینے والا ہے، اور مجھے امید ہے کہ میں اپنے رب سے اس حال میں ملوں کہ کوئی مجھ سے جان یا مال میں کسی ظلم کا مطالبہ کرنے والا نہ ہو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2200]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں (ایک بار اشیاء کے) بھاؤ چڑھ گئے۔ لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بھاؤ چڑھ گئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اشیاء کے) بھاؤ مقرر کر دیجئے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنَّ اللهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّزَّاقُ» ”اللہ تعالیٰ بھاؤ مقرر کرنے والا ہے، وہی تنگی کرنے والا، فراخی کرنے والا اور رازق ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں جب اپنے رب سے ملوں گا تو کوئی شخص جان و مال کے بارے میں ظلم کی بنا پر مجھ سے کوئی مطالبہ کرنے والا نہیں ہو گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2200]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/البیوع 51 (3451)، سنن الترمذی/البیوع 73 (1314)، (تحفة الأشراف: 318، 614، 1158)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/156)، سنن الدارمی/البیوع 13 (2587) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی نہ مالی نہ جانی کسی طرح کا ظلم میں نے کسی پر نہ کیا ہو، حدیث میں اشارہ ہے کہ نرخ مقرر کرنا یعنی قیمتوں پر کنٹرول کرنا بیوپاریوں پر اور غلہ کے تاجروں پر ایک مالی ظلم ہے، یہی وجہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بچنے کی آرزو کی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2581
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، وَثَابِتٍ , وَقَتَادَةَ , عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ غَلَا السِّعْرُ فَسَعِّرْ لَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْخَالِقُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ، الْمُسَعِّرُ، وَإِنِّي أَرْجُو أَنْ أَلْقَى رَبِّي وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلَمَةٍ ظَلَمْتُهَا إِيَّاهُ بِدَمٍ وَلَا مَالٍ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قیمتیں بہت بڑھ گئیں تو لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بھاؤ بڑھ گئے ہیں، آپ ہمارے لئے قیمتیں (نرخ) متعین کر دیجئے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله تعالیٰ پیدا کرنے والا ہے، تنگی دینے والا، اور کشادگی عطا کرنے والا (یعنی کبھی روک لیتا ہے کبھی چھوڑ دیتا ہے) اور نرخ مقرر کرنے والا ہے اور میں یہ امید کرتا ہوں کہ میں جب اللہ تعالیٰ سے ملاقات کروں تو کوئی مجھ سے جان یا مال میں ظلم کا مطالبہ کرنے والا نہ ہو۔“ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2581]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2587] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3451] ، [ترمذي 1314] ، [ابن ماجه 2200] ، [أبويعلی 2774] ، [ابن حبان 4935]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3451] ، [ترمذي 1314] ، [ابن ماجه 2200] ، [أبويعلی 2774] ، [ابن حبان 4935]
وضاحت: (تشریح حدیث 2580)
یعنی جانی و مالی کسی طرح کا بھی اس میں ظلم مجھ سے سرزد نہ ہوا ہو، اس میں نرخ مقرر کرنے کو گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظلم سے تعبیر کیا اور ایسا کرنے سے انکار کردیا۔
دراصل زمانۂ جاہلیت میں ایسا ہوتا تھا کہ جب غلہ کی گرانی ہو جاتی تو ناعاقبت اندیش حکام بیوپاریوں کو بلاکر مارتے پیٹتے، سزائیں دیتے اور مجبور کرتے تھے کہ اس بھاؤ پر غلہ بیچو، نتیجہ میں وہ غلہ منگانا ہی چھوڑ دیتے جس سے قلت اور قحط کی مصیبت آ پڑتی، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نرخ اور بھاؤ مقرر کرنے سے سختی سے انکار کر دیا۔
غلے کی قیمتوں پر کنٹرول ریٹ لاگو کرنا اگر بیوپاری کا حق ریٹ نہیں بڑھاتے ہیں تو یہ ان کے ساتھ نا انصافی اور ظلم ہے۔
ہدایہ میں ہے: بادشاہِ وقت کو نرخ مقرر نہ کرنا چاہے، البتہ اگر غلہ کے بیوپاری عمداً بلاوجہ نرخ کو بہت گراں کر دیں تو قاضی اہل الرائے کے مشورے سے نرخ مقرر کر سکتا ہے۔
یعنی جانی و مالی کسی طرح کا بھی اس میں ظلم مجھ سے سرزد نہ ہوا ہو، اس میں نرخ مقرر کرنے کو گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظلم سے تعبیر کیا اور ایسا کرنے سے انکار کردیا۔
دراصل زمانۂ جاہلیت میں ایسا ہوتا تھا کہ جب غلہ کی گرانی ہو جاتی تو ناعاقبت اندیش حکام بیوپاریوں کو بلاکر مارتے پیٹتے، سزائیں دیتے اور مجبور کرتے تھے کہ اس بھاؤ پر غلہ بیچو، نتیجہ میں وہ غلہ منگانا ہی چھوڑ دیتے جس سے قلت اور قحط کی مصیبت آ پڑتی، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نرخ اور بھاؤ مقرر کرنے سے سختی سے انکار کر دیا۔
غلے کی قیمتوں پر کنٹرول ریٹ لاگو کرنا اگر بیوپاری کا حق ریٹ نہیں بڑھاتے ہیں تو یہ ان کے ساتھ نا انصافی اور ظلم ہے۔
ہدایہ میں ہے: بادشاہِ وقت کو نرخ مقرر نہ کرنا چاہے، البتہ اگر غلہ کے بیوپاری عمداً بلاوجہ نرخ کو بہت گراں کر دیں تو قاضی اہل الرائے کے مشورے سے نرخ مقرر کر سکتا ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 12591
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، ويونسُ بن محمدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ سَعَّرْتَ؟ فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْخَالِقُ الْقَابِضُ، الْبَاسِطُ الرَّازِقُ الْمُسَعِّرُ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ وَلَا يَطْلُبُنِي أَحَدٌ بِمَظْلَمَةٍ ظَلَمْتُهَا إِيَّاهُ فِي دَمٍ وَلَا مَالٍ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں مہنگائی بڑھ گئی تو صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ آپ ہمارے لئے نرخ مقرر فرما دیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیمت مقرر کرنے اور نرخ مقرر کرنے والا اللہ ہی ہے، میں چاہتا ہوں کہ جب میں تم سے جدا ہو کر جاؤں تو تم میں سے کوئی اپنے مال یا جان پر کسی ظلم کا مجھ سے مطالبہ کرنے والا نہ ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12591]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 14057
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ ، وَثَابِتٌ ، وَحُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: غَلَا السِّعْرُ بِالْمَدِينَةِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، غَلَا السِّعْرُ، سَعِّرْ لَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّزَّاقُ، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي دَمٍ وَلَا مَالٍ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں مہنگائی بڑھ گئی تو صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ آپ ہمارے لئے نرخ مقرر فرما دیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیمت مقرر کرنے اور نرخ مقرر کرنے والا اللہ ہی ہے، میں چاہتا ہوں کہ جب میں تم سے جدا ہوں کر جاؤں تو تم میں سے کوئی اپنے مال یا جان پر کسی ظلم کا مجھ سے مطالبہ کرنے والا نہ ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14057]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4935
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، وَقَتَادَةَ ، وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: غَلا السِّعْرُ عَلَى عَهْد ِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، غَلا السِّعْرُ، فَسَعِّرْ لَنَا سِعْرًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْخَالِقُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ، وَإِنِّي لأَرْجُو أَنْ لا أَلْقَى اللَّهَ بِمَظْلِمَةٍ ظَلَمْتُهَا أَحَدًا مِنْكُمْ فِي أَهْلٍ وَلا مَالٍ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئیں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، اب ہمارے لیے قیمتیں متعین کر دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پیدا کرنے والا ہے، وہ تنگی (کا شکار) کرنے والا ہے، کشادگی عطا کرنے والا ہے، رزق عطا کرنے والا ہے، مجھے یہ امید ہے جب میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوں گا تو میں نے تم میں سے کسی کے ساتھ بھی (اس کے) اہل خانہ یا مال کے حوالے سے کوئی زیادتی نہیں کی ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4935]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4935، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3451، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1314، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2587، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2200، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11263، 11264، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12786» «رقم طبعة با وزير 4914»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (323)، «الروض» (405) «أحاديث البيوع». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 5895
5895. عن أنس بن مالك قال: قال الناس: يا رسول الله، غلا السعر؛ فسعر لنا. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله هو المسعر القابض الباسط الرزاق، وإني لأرجو أن ألقى الله، وليس أحد منكم يطالبني بمظلمة في دم ولا مال.
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبو داود (3451)، والترمذي (1314)، وابن ماجه (2200)، وأحمد (1259، 14057) كلهم من طريق حماد بن سلمة، عن قتادة وثابت وحميد، عن أنس بن مالك فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11144
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَبِيبٍ الْفَامِيُّ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ مِنْ أَصْلِهِ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، وَعَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، وَثَابِتٍ، وَحُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَدْ غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ غَلَا السِّعْرُ فَسَعِّرْ لَنَا، فَقَالَ:" إِنَّ اللهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّزَّاقُ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى رَبِّي وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلِمَةٍ فِي دَمٍ وَلَا مَالٍ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چیزوں کے نرخ بڑھ گئے تو لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! نرخ بڑھ گئے ہیں، آپ ہمارے لیے کوئی نرخ مقرر کر دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ ہی نرخ مقرر کرنے والا ہے، وہی نرخ کم کرنے والا اور بڑھانے والا اور رزق دینے والا ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کو اس حالت میں ملوں گا کہ مجھ سے کوئی ایک بھی خون یا مال کے بارے میں حق لینے والا نہیں ہو گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11144]
تخریج الحدیث: «مسند احمد 2863،14103»
الحكم على الحديث:
مسند احمد 2863،14103
حدیث نمبر: 1846
«إن الله تعالى هو: الخالق القابض الباسط الرازق المسعر وإني لأرجو أن ألقى الله ولا يطلبني أحد بمظلمة ظلمتها إياه في دم ولا مال»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی پیدا کرنے والا، تنگی کرنے والا، کشادگی کرنے والا، رزق دینے والا اور نرخ (قیمتیں) مقرر کرنے والا ہے، اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ میں اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملوں کہ تم میں سے کوئی بھی مجھ سے کسی جانی یا مالی زیادتی کا مطالبہ کرنے والا نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1846]
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی پیدا کرنے والا، تنگی کرنے والا، کشادگی کرنے والا، رزق دینے والا اور نرخ (قیمتیں) مقرر کرنے والا ہے، اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ میں اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملوں کہ تم میں سے کوئی بھی مجھ سے کسی جانی یا مالی زیادتی کا مطالبہ کرنے والا نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1846]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ت هـ حب هق] عن أنس. الروض النضير 405، غاية المرام 323.»
قال الشيخ الألباني: صحيح