الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّرْهِيبِ مِنَ النِّفَاقِ وَذِكْرِ الْمُنَافِقِينَ وَخِصَالِهِمْ وَذِي الْوَجْهَيْنِ
نفاق سے ترہیب اور منافقوں اور ان کی خصلتوں اور دو رخے آدمی کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9747 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 9747
مسند احمد: 7926
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 411
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7105
حدیث نمبر: 9747
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لِلْمُنَافِقِينَ عَلَامَاتٍ يُعْرَفُونَ بِهَا تَحِيَّتُهُمْ لَعْنَةٌ وَطَعَامُهُمْ نُهْبَةٌ وَغَنِيمَتُهُمْ غُلُولٌ وَلَا يَقْرَبُونَ الْمَسَاجِدَ إِلَّا هَجْرًا وَلَا يَأْتُونَ الصَّلَاةَ إِلَّا دُبُرًا مُسْتَكْبِرِينَ لَا يَأْلَفُونَ وَلَا يُؤْلَفُونَ خُشُبٌ بِاللَّيْلِ صُخُبٌ بِالنَّهَارِ (وَفِي رِوَايَةٍ) سُخُبٌ بِالنَّهَارِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک منافقوں کی کچھ علامتیں ہیں، ان کے ذریعے ان کو پہچانا جاتا ہے، ان کا سلام لعنت ہوتا ہے، ان کا کھانا غصب شدہ ہوتا ہے، ان کی غنیمت چوری کی ہوئی ہوتی ہے، وہ مسجدوں کے قریب نہیں آتے، مگر ان کو چھوڑنے کے لیے، نماز کا وقت فوت ہو جانے کے بعد نماز کے لیے آتے ہیں، وہ تکبر کرنے والے ہوتے ہیں، وہ انس کرتے ہیں نہ ان سے مانوس ہوا جاتا ہے، وہ رات کو لکڑیوں کی طرح پڑے رہتے ہیں اور دن کو شور و غل کرنے والے اور جھگڑا کرنے والے ہوتے ہیں۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9747]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف عبد الملك بن قدامة، وجھالة اسحاق بن بكر، أخرجه البزار: 85، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7926 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7913»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف عبد الملك بن قدامة
حدیث نمبر: 7926
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ بَكْرِ بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ لِلْمُنَافِقِينَ عَلَامَاتٍ يُعْرَفُونَ بِهَا: تَحِيَّتُهُمْ لَعْنَةٌ، وَطَعَامُهُمْ نُهْبَةٌ، وَغَنِيمَتُهُمْ غُلُولٌ، وَلَا يَقْرَبُونَ الْمَسَاجِدَ إِلَّا هَجْرًا، وَلَا يَأْتُونَ الصَّلَاةَ إِلَّا دَبْرًا، مُسْتَكْبِرِينَ، لَا يَأْلَفُونَ وَلَا يُؤْلَفُونَ، خُشُبٌ بِاللَّيْلِ، صُخُبٌ بِالنَّهَارِ" . وَقَالَ يَزِيدُ مَرَّةً:" سُخُبٌ بِالنَّهَارِ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا منافقین کی کچھ علامات ہوتی ہیں جن کے ذریعہ انہیں پہچانا جاتا ہے ان کا سلام لعنت (کے الفاظ پر مشتمل) ہوتا ہے ان کا کھانا لوٹ مار کا ہوتا ہے ان کا مال غنیمت خیانت کا ہوتا ہے وہ مساجد کے قریب رہ کر بھی دور ہوتے ہیں نماز کے لئے آتے ہوئے بھی اس سے پیٹھ پھیر رہے ہوتے ہیں متکبر ہوتے ہیں نہ کسی سے الفت کرتے ہیں اور نہ کوئی ان سے الفت کرتا ہے رات میں بانس اور دن میں شور و شغب ہوتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7926]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لضعف عبدالملك وجهالة إسحاق.
حدیث نمبر: 411
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلْمُنَافِقِينَ عَلَامَاتٍ يُعْرَفُونَ بِهَا: تَحِيَّتُهُمْ لَعْنَةٌ، وَطَعَامُهُمْ نُهْبَةٌ، وَغَنِيمَتُهُمْ غُلُولٌ، لَا يَقْرَبُونَ الْمَسَاجِدَ إِلَّا هَجْرًا، وَلَا يَأْتُونَ الصَّلَاةَ إِلَّا دُبُرًا مُسْتَكْبِرِينَ إِلَّا بِالْقَوْلِ، لَا يَأْلَفُونَ وَلَا يُؤْلَفُونَ، خُشُبٌ بِاللَّيْلِ صُخُبٌ بِالنَّهَارِ"، وَقَالَ يَزِيدُ مَرَّةً: سُخُبٌ بِالنَّهَارِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوہریر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”منافقین کی مخصوص علامات ہیں، جن کے ذریعے وہ پہچانے جاتے ہیں، ان کی تحیت (یعنی سلام کرنے کا طریقہ) لعنت ہوتی ہے، اُن کا کھانا، اُچک کر حاصل کی گئی چیز ہوتی ہے، اُن کی غنیمت، خیانت ہوتی ہے، وہ صرف بلند آواز میں بری بات کہنے کے لیے مساجد کے قریب جاتے ہیں، اور وہ نماز کی طرف پیٹھ پھیر دیتے ہیں، وہ تکبر کرتے ہوئے ایسا کرتے ہیں، نہ وہ (مسلمانوں کے ساتھ) الفت رکھتے ہیں اور نہ ہی ان سے الفت رکھی جاتی ہے، وہ رات کے وقت لکڑی ہوتے ہیں اور دن کے وقت چیخ و پکار کرتے ہیں“۔ یزید نامی راوی نے ایک مرتبہ لفظ ”صخب“ کی جگہ لفظ ”سخب“ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن قدامہ جمحی ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 411]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن قدامہ جمحی ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 411]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى زوائد المسند 153 اورده المؤلف فى كشف الاستار 85، أخرجه مسند أحمد برقم: 7867»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7105
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لِلْمُنَافِقِينَ عَلَامَاتٌ يُعْرَفُونَ بِهَا: تَحِيَّتُهُمْ لَعْنَةٌ، وَطَعَامُهُمْ نُهْبَةٌ، وَغَنِيمَتُهُمْ غُلُولٌ، وَلَا يَقْرَبُوا الْمَسَاجِدَ إِلَّا هَجْرًا، وَلَا يَأْتُونَ الصَّلَاةَ إِلَّا دُبُرًا، مُسْتَكْبِرِينَ، لَا يَأْلَفُونَ وَلَا يُؤْلَفُونَ، خُشُبٌ بِاللَّيْلِ، صُخُبٌ - أَوْ ضُخُمٌ - بِالنَّهَارِ" أَوْ كَمَا قَالَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ فِيهِ ضَعْفٌ.
.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ فِيهِ ضَعْفٌ.
.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”منافقین کی کچھ ایسی علامات ہیں جن سے وہ پہچانے جاتے ہیں: ان کا باہمی سلام (دعائے سلامتی کے بجائے) لعنت و ملامت ہے، ان کی خوراک لوٹ مار کی ہوتی ہے، ان کا حاصل کردہ مالِ غنیمت خیانت پر مبنی ہوتا ہے، وہ مساجد کے قریب نہیں آتے مگر بہت کم (یا محض دکھاوے کے لیے)، اور وہ نماز کے لیے نہیں آتے مگر بالکل آخری وقت میں، وہ تکبر کرنے والے ہیں، نہ وہ کسی سے الفت و محبت رکھتے ہیں اور نہ ہی ان سے الفت رکھی جاتی ہے، وہ رات کو (عبادت سے غافل اور بے حس و حرکت) لکڑیوں کی مانند پڑے رہتے ہیں اور دن میں شور و غل کرنے والے (یا بسیار خوری کے سبب بوجھل) ہوتے ہیں“ یا جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ اس حدیث کو امام احمد بن منیع اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواعظ/حدیث: 7105]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن منيع، وأحمد بن حنبل بسند فيه ضعف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 7867، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 411، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8444»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 7867، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 411، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8444»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف