🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْتَرْهِيْبِ مِنَ الظُّلْمِ وَالْبَاطِلِ والاعانة عَلَيْهما
ظلم، باطل اور ان دونوں پر مدد کرنے سے ترہیب کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9774 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 9774
مسند احمد: 8522
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17694
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6211
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9774
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (ابْنَ آدَمَ اعْمَلْ كَأَنَّكَ تَرَى وَعُدَّ نَفْسَكَ مَعَ الْمَوْتَى وَإِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ) )
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابن آدم! تو عمل کر، گویا کہ تو دیکھ رہا ہے اور اپنے آپ کو مردوں کے ساتھ شمار کر اور مظلوم کی بد دعا سے بچ۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9774]
تخریج الحدیث: «حديث قابل للتحسين، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8522 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8503»
وضاحت: فوائد: … اگر اس حدیث پر عمل کیا جائے تو آخرت کی تیاری فکر مندی سے ہو سکتی ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث قابل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8522
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا ابْنَ آدَمَ، اعْمَلْ كَأَنَّكَ تُرَى، وَعُدَّ نَفْسَكَ مَعَ الْمَوْتَى، وَإِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن آدم یہ سوچ کر عمل کیا کر کہ تجھے کوئی دیکھ رہا ہے اپنے آپ کو مردوں میں شامل کیا کر اور مظلوم کی بددعا سے بچا کر۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8522]

الحكم على الحديث:
حدیث قابل للتحسین، و إسنادہ ضعیف لضعف علي ، ولجھالة الواسطة بینه و بین أبي ھریرۃ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17694
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ابْنَ آدَمَ اعْمَلْ كَأَنَّكَ تَرَى وَعُدَّ نَفْسَكَ مَعَ الْمَوْتَى، وَإِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابن آدم! تم یوں عمل کرو، جیسے تم دیکھ رہے ہو، اور تم اپنا شمار مرحومین کے ساتھ کرو، اور مظلوم کی بددعا سے بچ کے رہنا!“۔

یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن یزید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17694]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (343/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8317»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6211
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ مُسْتَجَابَةٌ وَإِنْ كَانَ فَاجِرًا فَفُجُورُهُ عَلَى نَفْسِهِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ السَّامِيُّ ، ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ابْنَ آدَمَ اعْمَلْ كَأَنَّكَ تَرَى، وَاعْدُدْ نَفْسَكَ فِي الْمَوْتَى، وَإِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا خَلَفٌ ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: مِنْ طَرِيقِ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اتَّقُوا دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ".
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ: مِنْ طُرُقٍ مِنْهَا عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتُ: دَعْوَةُ الصَّائِمِ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ".
وَفِي رِوَايَةٍ: " وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ" بَدَلَ "الصَّائِمِ" ثُمَّ رَوَاهُ مِنْ طَرِيقِ أَبِي مَعْشَرٍ بِهِ، وَلَهُ طُرُقٌ أُخَرُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مظلوم کی دعا قبول کی جاتی ہے اگرچہ وہ گناہ گار ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اس کا گناہ تو اس کی اپنی ذات پر (وبال) ہے“، اور امام ابویعلیٰ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابنِ آدم! تو اس طرح عمل کر گویا کہ تو (اپنے رب کو) دیکھ رہا ہے، اپنے آپ کو مردوں میں شمار کر (یعنی موت کو ہر وقت یاد رکھ) اور مظلوم کی بددعا سے بچو“، اسی طرح امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مظلوم کی بددعا سے ڈرو“، جبکہ امام طبرانی کی کتاب الدعاء میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین دعائیں ایسی ہیں جو (یقیناً) قبول کی جاتی ہیں: روزے دار کی دعا، مظلوم کی دعا اور مسافر کی دعا“، اور ایک دوسری روایت میں ”روزے دار“ کے بجائے ”والد کی دعا“ کے الفاظ مروی ہیں، نیز امام طبرانی نے اسے ابومعشر کے طریق سے بھی نقل کیا ہے اور اس حدیث کے دیگر طرق اور شواہد بھی موجود ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدعية/حدیث: 6211]
تخریج الحدیث: «(6211/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 8577، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1204، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17227»
«(6211/2) أخرجه سنن الترمذي برقم: 3448، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1536، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3862، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8317، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17694، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6530»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں