🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
350. الْآيَةُ (110) قَوْلُهُ تَعَالَى: {حَتَّى إِذَا اسْتَيْئَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا جَاءَهُمْ نَصْرُنَا فَنُجِّيَ مَنْ نَشَاءُ} الْآيَةَ
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «حَتَّى إِذَا اسْتَيْئَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا» کا بیان
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 1147 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن سعید بن منصور: 1147، 1151
صحیح بخاری: 4524
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1147 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1147
نَا نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا سورة يوسف آية 110 , قَالَ:" اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ مِنْ قَوْمِهِمْ أَنْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ، وَظَنَّ الْقَوْمُ أَنَّ الرُّسُلَ قَدْ كُذِبُوا جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ﴿حَتَّىٰ إِذَا اسْتَيْئَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا﴾ یعنی جب رسول اپنی قوموں سے مایوس ہو گئے کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے، اور ان کی قوموں نے گمان کیا کہ رسولوں نے ان سے جھوٹ کہا ہے، تو اللہ کا حکم آ گیا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 1147]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4524، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 317، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11192، 11193، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1147، 1149، 1151، والطبراني فى(الكبير) برقم: 11245»

الحكم على الحديث:
سنده صحيح، وانظر ما سيأتي برقم [١١٤٩ و ١١٥١].
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4524
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى , أَخْبَرَنَا هِشَامٌ , عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ , قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ، يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا سورة يوسف آية 110 خَفِيفَةً ذَهَبَ بِهَا هُنَاكَ وَتَلَا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللَّهِ أَلا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ سورة البقرة آية 214 فَلَقِيتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ , فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ.
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشام نے خبر دی، ان سے ابن جریج نے بیان کیا، کہا کہ میں نے ابن ابی ملیکہ سے سنا، بیان کیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سورۃ یوسف کی آیت «حتى إذا استيأس الرسل وظنوا أنهم قد كذبوا» (میں «كذبوا» کو ذال کی) تخفیف کے ساتھ قرآت کیا کرتے تھے۔ آیت کا جو مفہوم وہ مراد لے سکتے تھے لیا، اس کے بعد یوں تلاوت کرتے «حتى يقول الرسول والذين آمنوا معه متى نصر الله ألا إن نصر الله قريب» پھر میری ملاقات عروہ بن زبیر سے ہوئی، تو میں نے ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تفسیر کا ذکر کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4524]
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت ﴿حَتَّىٰ إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا﴾ [سورة يوسف: 110] کو بایں الفاظ تلاوت کرتے تھے، یعنی «ذال» کو تشدید کے بغیر «كُذِبُوا» پڑھتے اور اس کے معنی سورہ بقرہ میں موجود آیت ﴿حَتَّىٰ يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَىٰ نَصْرُ اللَّهِ ۗ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ﴾ [سورة البقرة: 214] ”یہاں تک کہ اللہ کے رسول اور اس کے ساتھ ایمان لانے والے سب پکار اٹھے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی؟ (اس وقت انہیں تسلی دی گئی کہ) سنو! اللہ کی مدد قریب ہے“ کے تناظر میں اس طرح کرتے: ”جب رسول مایوس ہو گئے اور انہوں نے گمان کیا کہ ان سے جھوٹا وعدہ کیا گیا تھا تو اس وقت ان کے پاس ہماری مدد آ پہنچی۔“ (ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ) میں حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے ملا تو میں نے ان کے سامنے مذکورہ آیت کے متعلق حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا موقف بیان کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4524]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1151 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1151
نَا نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا سورة يوسف آية 110، قَالَ:" لَمَّا أَيِسَتِ الرُّسُلُ أَنْ يَسْتَجِيبَ لَهُمْ قَوْمُهُمْ، وَظَنَّ قَوْمُهُمْ أَنَّ الرُّسُلَ قَدْ كَذَّبُوهُمْ , جَاءَ النَّصْرُ عَلَى ذَلِكَ فَنُجِّيَ مَنْ نَشَاءُ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ﴿حَتَّىٰ إِذَا اسْتَيْئَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا﴾ یعنی جب رسول اپنی قوموں سے مایوس ہو گئے اور قوموں نے یہ گمان کیا کہ رسولوں نے جھوٹ کہا ہے، تو اللہ کی مدد آ گئی اور جسے چاہا نجات دی گئی۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 1151]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4524، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 317، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11192، 11193، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1147، 1149، 1151، والطبراني فى(الكبير) برقم: 11245»

الحكم على الحديث:
سند صحيح، وهو طريق آخر لما تقدم برقم [١١٤٧ و ١١٤٩].
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں