🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. بَابُ مَا جَاءَ فِي اللِّعَانِ
باب: لعان (بیوی پر بدکاری کا الزام اور اس کی قسمیں) کے مسائل
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 2741 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
سنن سعید بن منصور: 2741
مسند احمد: 3106
الفتح الربانی: 7203
السنن الكبرى للبيهقي: 15349، 15350
المعجم الکبیر للطبرانی: 10665، 10666
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2424، 2514
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1563 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2741
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عنِ أَبِيهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لاعَنَ بَيْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَتِهِ , قَالَ زَوْجُ الْمَرْأَةِ: وَاللَّهِ مَا قَرَبْتُهَا مُنْذُ عَفَرْنَا، وَالْعَفْرُ أَنْ تَسْقِيَ النَّخْلَ بَعْدَمَا تَتْرُكُ مِنَ السَّقْيِ شَهْرَيْنِ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ بَيِّنْ"، فَكَانَ زَوْجُ الْمَرْأَةِ أَصْهَبَ الشَّعْرِ، حَمْشَ السَّاقَيْنِ وَالذِّرَاعَيْنِ فَجَاءَتْ بِغُلامٍ أَسْوَدَ جَعْدٍ قَطَطٍ عَبْلِ الذِّرَاعَيْنِ , فَقَالَ شَدَّادُ بْنُ الْهَادِ لابْنِ عَبَّاسٍ: أَهِيَ الْمَرْأَةُ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ كُنْتُ رَاجِمَهَا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ رَجَمْتُهَا"؟ قَالَ: لا، تِلْكَ امْرَأَةٌ كَانَتْ قَدِ اعْتَلَنَتْ فِي الإِسْلامِ فَنَادَاهُ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ: كَيْفَ صِفَةُ الْغُلامِ؟ فَقَالَ: جَاءَتْ بِهِ عَلَى الْوَصْفِ السَّيِّئِ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرد اور عورت کے درمیان لعان کروایا، مرد نے کہا: اللہ کی قسم میں نے اسے چھوا تک نہیں جب سے ہم نے کھجوروں کو (دو مہینے پانی روکنے کے بعد) دوبارہ پانی دیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ظاہر کر دے۔“ عورت کا شوہر سرخی مائل بالوں والا، پتلی پنڈلیوں اور پتلے بازوؤں والا تھا، پھر عورت نے ایسا بچہ جنا جو سیاہ، سخت گھنگریالے بالوں والا اور موٹے بازوؤں والا تھا، یعنی جس کی صفات مرد سے بالکل مختلف تھیں۔ شداد بن ہاد نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا یہ وہی عورت ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اگر میں کسی کو بغیر گواہی کے رجم کرتا تو اسے رجم کرتا“؟ فرمایا: نہیں، وہ ایک اور عورت تھی جو اسلام میں (برائی) علانیہ کرتی تھی۔ پھر ایک اور شخص نے انہیں پکار کر کہا: اے ابو عباس! بچے کی صفت کیسی تھی؟ فرمایا: وہ اسے بری صفت پر لائی۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2741]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5310، 5316، 6855، 6856، 7238، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1497،، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3467، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2560، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1563، 1564، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3165، والحميدي فى «مسنده» برقم: 529»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3106
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَاعَنَ بَيْنَ الْعَجْلَانِيِّ وَامْرَأَتِهِ، قَالَ: وَكَانَتْ حُبْلَى، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا قَرَبْتُهَا مُنْذُ عَفَرْنَا. قال: وَالْعَفْرُ: أَنْ يُسْقَى النَّخْلُ بَعْدَ أَنْ يُتْرَكَ مِنَ السَّقْيِ، بَعْدَ الْإِبَارِ بِشَهْرَيْنِ، قَالَ: وَكَانَ زَوْجُهَا حَمْشَ السَّاقَيْنِ وَالذِّرَاعَيْنِ، أَصْهَبَ الشَّعَرَةِ، وَكَانَ الَّذِي رُمِيَتْ بِهِ ابْنَ السَّحْمَاءِ، قَالَ: فَوَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ أَجْلَى جَعْدًا عَبْلَ الذِّرَاعَيْنِ، قَالَ: فَقَالَ ابْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَهِيَ الْمَرْأَةُ الَّتِي قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُهَا"؟ قَالَ: لَا، تِلْكَ امْرَأَةٌ كانت قَدْ أَعْلَنَتْ فِي الْإِسْلَامِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عجلانی اور اس کی بیوی کے درمیان لعان کروایا، اس وقت اس کی بیوی امید سے تھی، عجلانی نے کہا کہ واللہ! درختوں کی پیوند کاری کے دو ماہ بعد جب سے ہم نے کھیت کو سیراب کیا ہے اس وقت سے میں اس کے قریب نہیں گیا، اس عورت کا شوہر پتلی پنڈلیوں اور پتلے بازوؤں والا تھا اور اس کے بال سفید مائل بہ سرخی تھے، اس عورت کو شریک بن سحماء کے ساتھ متہم کیا گیا تھا، اور اس کے یہاں جو بچہ پیدا ہوا وہ انتہائی واضح کالا، گھنگریالے بالوں والا تھا اور اس کے بازو بھرے ہوئے تھے، ابن شداد نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا یہ وہی عورت ہے جس کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر میں گواہوں کے بغیر کسی پر حد رجم جاری کرتا، تو اس عورت پر کرتا؟ فرمایا: نہیں، وہ تو وہ عورت تھی جو زمانہ اسلام میں علانیہ (بدکاری) کرتی تھی۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3106]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7203
عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَاعَنَ بَيْنَ الْعَجْلَانِيِّ وَامْرَأَتِهِ قَالَ وَكَانَتْ حُبْلَى فَقَالَ وَاللَّهِ مَا قَرَبْتُهَا مُنْذُ عَفَرْنَا وَالْعَفْرُ أَنْ يُسْقَى النَّخْلُ بَعْدَ أَنْ يُتْرَكَ مِنَ السَّقْيِ بَعْدَ الْإِبَارِ بِشَهْرَيْنِ قَالَ وَكَانَ زَوْجُهَا حَمْشَ السَّاقَيْنِ وَالذِّرَاعَيْنِ أَصْهَبَ الشَّعَرَةِ وَكَانَ الَّذِي رُمِيَتْ بِهِ ابْنَ السَّحْمَاءِ قَالَ فَوَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ أَجْلَى جَعْدًا عَبْلَ الذِّرَاعَيْنِ قَالَ فَقَالَ ابْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَهِيَ الْمَرْأَةُ الَّتِي قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُهَا قَالَ لَا تِلْكَ امْرَأَةٌ قَدْ أَعْلَنَتْ فِي الْإِسْلَامِ
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عجلان قبیلہ کے عویمر اور ان کی بیوی کے درمیان لعان کروایا، اس کی بیوی حاملہ تھی، عویمر نے کہا: اللہ کی قسم! جب سے میں نے پہلی بار کھجوروں کو سیراب کیا تھا، اس وقت سے لے کر اب تک اس کے قریب نہیں گیا (تو پھر یہ حاملہ کیسے ہو گئی) اور میں نے کھجوروں کو پیوندکاری کے دو ماہ بعد پانی پلایا ہے۔ یہ عویمر جو اس عورت کا خاوند تھا باریک پنڈلیوں اورباریک بازؤں والا تھا، اس کے بالوں میں سرخی پن نمایاں تھا اور اس عورت کو جس آدمی کے ساتھ تہمت لگائی گئی وہ شریک بن سحماء تھا، اس عورت نے سیاہ رنگت والا، گھنگھریالے بالوں والا، موٹے بازؤں والا، اور مضبوط پنڈلیوں والا بچہ جنم دیا۔ ابن شداد بن ہا دنے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہماسے کہا: کیا یہ وہی عورت تھی، جس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: اگر میں نے کسی کو بغیر گواہوں کے رجم کرنا ہوتا تو میں اس عورت کورجم کرتا۔؟ انہوں نے کہا: نہیں، یہ وہ نہیں تھی، یہ کوئی اور عورت تھی،یہ اسلام میں ہونے کے باوجود بے حیائی کا اظہار کرتی تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب اللعان/حدیث: 7203]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا ومختصرا وبنحوه البخاري: 5310، 5316، 6855، 6856، 7238، ومسلم: 1497، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3106 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3106»

الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا ومختصرا وبنحوه البخاري: 5310
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15349
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا: نا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا" أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ وَاللهِ مَالِي عَهْدٌ بِأَهْلِي مُنْذُ عَفَارِ النَّخْلِ قَالَ: وَعَفَارُهَا أَنَّهَا إِذَا كَانَتْ تُؤَبَّرُ تُعْفَرُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا لَا تُسْقَى بَعْدَ الْإِبَّارِ قَالَ: فَوَجَدْتُ مَعَ امْرَأَتِي رَجُلًا قَالَ: وَكَانَ زَوْجُهَا مُصْفَرًّا حَمْشَ السَّاقَيْنِ سَبِطَ الشَّعْرِ وَالَّذِي رُمِيَتْ بِهِ خَدْلًا إِلَى ⦗٦٦٩⦘ السَّوَادِ جَعْدًا قَطَطًا مُسْتَهًا، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللهُمَّ بَيِّنْ" ثُمَّ لَاعَنَ بَيْنَهُمَا فَجَاءَ شَبِيهًا بِالرَّجُلِ الَّذِي رُمِيَتْ بِهِ" رَوَاهُ أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَاعَنَ بَيْنَ الْعَجْلَانِيِّ وَامْرَأَتِهِ وَكَانَتْ حَامِلًا وَكَانَ الَّذِي رُمِيَتْ بِهِ ابْنَ السَّحْمَاءِ.
قاسم بن محمد، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میرا اپنی بیوی سے کوئی ملاپ نہیں ہوا، جب سے کھجور کو پہلی مرتبہ سیراب کیا گیا تھا،“ (راوی) فرماتے ہیں کہ «عَفَار» ”عفار“ یہ ہے کہ جب کھجوروں کی تابیر (گابھا لگانا) کی جاتی ہے تو چالیس دن تک انہیں پانی نہیں دیا جاتا، تابیر کے بعد انہیں سیراب نہیں کیا جاتا۔ اس شخص نے کہا: ”میں نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک شخص کو پایا،“ اور اس کا خاوند زرد رنگ، باریک پنڈلیوں اور سیدھے بالوں والا تھا، جبکہ وہ شخص جس کے ساتھ تہمت لگائی گئی تھی، وہ گہرے سیاہ رنگ اور گھنگھریالے بالوں والا تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ بَيِّنْ» ”اے اللہ! معاملے کو واضح فرما۔“ پھر ان دونوں کے درمیان لعان کروایا گیا، تو اس عورت نے اس شخص کے مشابہ بچہ جنم دیا جس کے ساتھ تہمت لگائی گئی تھی۔ ابوالزناد، قاسم بن محمد سے اور وہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عجلانی اور اس کی بیوی کے درمیان لعان کروایا جبکہ وہ عورت حاملہ تھی اور جس شخص کے ساتھ اسے متہم کیا گیا تھا وہ ابن سحماء تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللعان/حدیث: 15349]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15350
أَنْبَأَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ إِجَازَةً أَنَّ أَبَا مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ السَّمْدِيُّ أَخْبَرَهُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، نا بُنْدَارٌ، نا أَبُو عَامِرٍ، نا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لَاعَنَ بَيْنَ الْعَجْلَانِيِّ وَامْرَأَتِهِ وَكَانَتْ حَامِلًا"، فَقَالَ زَوْجُهَا: وَاللهِ مَا قَرَبْتُهَا مُنْذُ عَفَرْنَا قَالَ: وَالْعَفْرُ أَنْ يُسْقَى النَّخْلُ بَعْدَ أَنْ يُتْرَكَ مِنَ السَّقْيِ بَعْدَ الْإِبَّارِ شَهْرَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللهُمَّ بَيِّنْ" فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَوْجَ الْمَرْأَةِ حَمْشَ الذِّرَاعَيْنِ وَالسَّاقَيْنِ أَصْهَبَ الشَّعْرِ وَكَانَ الَّذِي رُمِيَتْ بِهِ ابْنَ السَّحْمَاءِ فَجَاءَتْ بِغُلَامٍ أَسْوَدَ أَكْحَلَ جَعْدًا عَبْلَ الذِّرَاعَيْنِ خَدْلَ السَّاقَيْنِ قَالَ الْقَاسِمُ: قَالَ ابْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَهِيَ الْمَرْأَةُ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا أَحَدًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُهَا"؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَا تِلْكَ امْرَأَةٌ أَعْلَنَتِ السُّوءَ فِي الْإِسْلَامِ، وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ بِإِسْنَادِهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لَاعَنَ بَيْنَ الْعَجْلَانِيِّ وَامْرَأَتِهِ وَكَانَتْ حُبْلَى، وَقَالَ زَوْجُهَا: وَاللهِ مَا قَرَبْتُهَا مُنْذُ عَفَرْنَا النَّخْلَ وَذَكَرَ تَفْسِيرَ الْعَفْرِ وَقَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللهُمَّ بَيِّنْ" وَزَعَمُوا أَنَّ زَوْجَ الْمَرْأَةِ كَانَ حَمْشَ الذِّرَاعَيْنِ، فَذَكَرَهُ بِنَحْوِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: أَجْلَى بَدَلَ أَكْحَلَ وَزَادَ قَطَطًا قَالَ ابْنُ خُزَيْمَةَ: نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ أنا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَذَكَرَهُ.
قاسم بن محمد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ جب عجلانی اور اس کی بیوی کے درمیان (لعان) کروایا گیا تو اس کی بیوی حاملہ تھی۔ اس کے خاوند نے کہا: میں اس کے قریب نہیں گیا جب سے ہم کھجور پر گابھا لگا کر فارغ ہوئے ہیں؛ اور عفر کہتے ہیں کہ کھجور کو قلم لگانے کے دو مہینہ کے بعد تک پانی نہ دیا جائے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ بَيِّنْ» ”اے اللہ! معاملہ واضح فرما۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاوند کو بلایا، وہ باریک بازو اور پنڈلیوں اور بھورے بالوں والا تھا اور وہ شخص جس کے ساتھ تہمت لگائی گئی تھی وہ شریک بن سحماء تھا، اس عورت نے سیاہ سرمیلی آنکھوں، گھنگھریالے بال، موٹے موٹے بازو اور بھری ہوئی پنڈلیوں والا بچہ جنم دیا۔ قاسم کہتے ہیں کہ ابن شداد بن الہاد نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا یہی عورت ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ”اگر میں کسی کو بغیر دلیل کے رجم کرتا تو اس عورت کو رجم کر دیتا“؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، بلکہ اس نے اسلام میں اعلانیہ برائی کی تھی۔
(ب) ابن ابی الزناد اپنے والد سے اسی سند سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عجلانی اور اس کی بیوی کے درمیان لعان کروایا جبکہ وہ حاملہ تھی، اور اس کے خاوند نے کہا تھا: میں کھجوروں کو قلم لگانے کے بعد اس کے قریب نہیں گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ بَيِّنْ» ”اے اللہ! اس معاملے کو واضح فرما“ اور ان کا گمان تھا کہ اس کا خاوند باریک بازو والا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللعان/حدیث: 15350]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10665
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ نَحْوَ هَذَا الْحَدِيثِ، وَزَادَ: قَالَ ابْنُ شَدَّادٍ لِابْنِ عَبَّاسٍ : هِيَ الْمَرْأَةُ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُهَا؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَا، وَلَكِنْ تِلْكَ امْرَأَةٌ كَانَتْ قَدْ أَعْلَنَتْ فِي الْإِسْلَامِ.
اسی جیسی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں یہ اضافہ ہے: ابن شداد نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا یہ وہی عورت ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اگر میں بغیر گواہی کے کسی کو رجم کرتا تو اسی کو رجم کرتا“؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نہیں، بلکہ وہ ایک اور عورت تھی جس نے اسلام میں کھلے عام بدکاری کی تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10665]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 295، حدیث 10711»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10666
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ شَدَّادٍ قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ ، وَذَكَرَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ: أَهِيَ الْمَرْأَةُ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا عَنْ غَيْرِ بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُهَا؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَا، تِلْكَ امْرَأَةٌ أَعْلَنَتْ.
عبداللہ بن شداد نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے لعان کرنے والے میاں بیوی کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا: کیا یہ وہی عورت ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اگر میں بغیر گواہی کے کسی کو رجم کرتا تو اسی کو رجم کرتا“؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نہیں، وہ ایک اور عورت تھی جس نے کھلے عام بدکاری کی تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10666]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 295، حدیث 10712»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2424
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: لَاعَنَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَخَوَيْ بَنِي عَجْلَانَ، أَوْ بَيْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ، شَكَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ: فَقَالَ زَوْجُهَا: وَاللهِ مَا قَرَبْتُهَا مُنْذُ عَفَرْنَا، وَالْعَفْرُ: أَنْ يُسْقَى النَّخْلُ بَعْدَ أَنْ يُتْرَكَ مِنَ السَّقْيِ بَعْدَ الْإِبَارِ بِشَهْرَيْنِ. قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اللَّهُمَّ بَيِّنْ، بَيِّنْ. قَالَ: وَكَانَ زَوْجُ الْمَرْأَةِ أَصْهَبَ الشَّعَرِ، حَمْشَ الذِّرَاعَيْنِ وَالسَّاقَيْنِ، قَالَ: وَكَانَ الَّذِي رُمِيَتْ بِهِ ابْنَ السَّحْمَاءِ، قَالَ: فَجَاءَتْ بِغُلَامٍ أَسْوَدَ، جَعْدٍ، قَطَطٍ، عَبْلِ الذِّرَاعَيْنِ، خَدَلَّجِ السَّاقَيْنِ، فَقَالَ ابْنُ شَدَّادٍ : يَا أَبَا الْعَبَّاسِ ، أَهِيَ الْمَرْأَةُ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا أَحَدًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُهَا؟ قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَا، وَقَالَ: تِلْكَ امْرَأَةٌ كَانَتْ قَدْ أَعْلَنَتْ فِي الْإِسْلَامِ، قَالَ رَجُلٌ آخَرُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ كَيْفَ الصِّفَةُ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : جَاءَتْ بِهِ عَلَى الْوَصْفِ السَّيِّئِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو عجلان کے دو افراد (میاں بیوی) کے درمیان، یا (فرمایا:) ایک مرد اور عورت کے درمیان (یہ شک راوی عبد الرحمن کو ہے) لعان کروایا، تو اس عورت کے شوہر نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس کے قریب بھی نہیں گیا جب سے ہم نے 'عفر' کیا تھا (اور 'عفر' سے مراد کھجور کے درختوں کو گابھنے کے دو ماہ بعد پانی دینا ہے جس کے دوران انہیں پیاسا رکھا گیا ہو)۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے التجا کی: «اللَّهُمَّ بَيِّنْ بَيِّنْ» ”اے اللہ! حقیقتِ حال واضح فرما دے، واضح فرما دے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس عورت کا شوہر سرخی مائل بالوں والا اور دبلے پتلے ہاتھ پاؤں والا تھا، جبکہ وہ شخص جس کے ساتھ اس عورت کو متہم کیا گیا تھا وہ ابن سحماء تھا؛ چنانچہ اس عورت کے ہاں سیاہ رنگت والا، سخت گھنگھریالے بالوں والا اور بھرپور مضبوط بازوؤں و پنڈلیوں والا بچہ پیدا ہوا۔ اس پر ابن شداد رحمہ اللہ نے دریافت کیا: اے ابوالعباس! کیا یہ وہی عورت ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اگر میں کسی کو ٹھوس شہادت کے بغیر سنگسار کرنے والا ہوتا تو اسے ضرور سنگسار کرتا“؟ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: ”نہیں، وہ تو ایک ایسی عورت تھی جس نے اسلام کے دور میں اپنی بدکاری کو علانیہ ظاہر کر رکھا تھا“۔ پھر ایک اور شخص نے پوچھا: اے ابوالعباس! وہ علامات کیا تھیں؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”وہ عورت اسی بری علامت اور مشابہت والا بچہ لے کر آئی تھی (جس کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا)“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2424]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5004، 6463، 6464، 6811، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1497، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3467، 3470، 3471، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2559، 2560، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3096، وأخرجه فتح الباري برقم: 6464، 6811، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 12452، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10710، 10711، 10712، 10714، 10715، 10716، 11507، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8615، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 4661، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7766، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 15069، 15122، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2756، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2418»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2514
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ زُهَيْرٍ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَاعَنَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الْعَجْلَانِيِّ وَامْرَأَتِهِ، وَقَالَ زَوْجُهَا يَوْمَئِذٍ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَاللهِ مَا قَرَبْتُهَا مُنْذُ عَفَرْنَا، وَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ يَقُولُ: اللَّهُمَّ بَيِّنْ، وَزَوْجُ الْمَرْأَةِ رَجُلٌ أَصْهَبُ الشَّعَرِ حَمْشُ الذِّرَاعَيْنِ وَالسَّاقَيْنِ، وَكَانَ الَّذِي رُمِيَتْ بِهِ ابْنَ سَوْدَاءَ، فَجَاءَتْ بِغُلَامٍ أَسْوَدَ جَعْدٍ قَطَطٍ عَبْلِ الذِّرَاعَيْنِ خَدْلِ السَّاقَيْنِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ ، كَيْفَ قُلْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: جَاءَتْ بِهِ عَلَى النَّعْتِ السَّيِّئِ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ: أَهِيَ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ؟ قَالَ: لَا، تِلْكَ امْرَأَةٌ كَانَتْ قَدْ أَعْلَنَتْ فِي الْإِسْلَامِ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عجلانی اور اس کی بیوی کے درمیان لعان کرایا، اس روز اس عورت کے شوہر نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! جب سے ہم نے کھجوروں کی جڑوں میں مٹی ڈالی تھی (یعنی ایک طویل عرصہ سے) میں اس کے قریب بھی نہیں گیا“، اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل یہ فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ بَيِّنْ» ”اے اللہ! حقیقت کو واضح فرما دے“، اس عورت کا شوہر سرخی مائل بالوں والا اور دبلی پتلی کلائیوں اور پنڈلیوں والا شخص تھا، جبکہ جس شخص کے ساتھ اسے متہم کیا گیا تھا وہ ایک سیاہ فام عورت کا بیٹا تھا، چنانچہ اس عورت کے ہاں ایک سیاہ رنگت والا، سخت گھنگھریالے بالوں والا، پرگوشت کلائیوں اور بھری ہوئی پنڈلیوں والا بچہ پیدا ہوا، اس پر ایک شخص نے ان سے سوال کیا: اے ابوعباس! آپ نے کیا بات کہی؟ انہوں نے جواب دیا: ”میں نے کہا کہ وہ بچہ اسی ناپسندیدہ مشابہت پر پیدا ہوا جس کا خدشہ تھا“، پھر ابن شداد بن الہاد رحمہ اللہ نے ان سے پوچھا: کیا یہ وہی عورت ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اگر میں بغیر کسی گواہی کے کسی کو سنگسار کرنے والا ہوتا (تو اسے کرتا)؟“ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں، وہ تو ایک ایسی عورت تھی جس نے اسلام لانے کے بعد کھلم کھلا (بے حیائی کا) مظاہرہ کیا تھا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2514]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2424)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5004، 6463، 6464، 6811، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1497، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3467، 3470، 3471، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2559، 2560، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3096، وأخرجه فتح الباري برقم: 6464، 6811، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 12452، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10710، 10711، 10712، 10714، 10715، 10716، 11507، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8615، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 4661، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7766، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 15069، 15122، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2756، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2508»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں