🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. باب نواقض الوضوء - ذكر البيان بأن اللحم الذي أكل رسول الله صلى الله عليه وسلم ولم يتوضأ منه كان لحم شاة لا لحم إبل
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ وہ گوشت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا اور اس سے وضو نہیں کیا، وہ بکری کا گوشت تھا، نہ کہ اونٹ کا گوشت
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1139 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 1139
مصنف ابن ابی شیبہ: 536
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2098
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1139
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" دَعَتْنَا امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَذَبَحَتْ شَاةً، وَصَنَعَتْ طَعَامًا، وَرَشَّتْ لَنَا صَوْرًا، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالطَّهُورِ، فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى، ثُمَّ أَتَيْنَا بِفُضُولِ الطَّعَامِ فَأَكَلَهُ، وَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" ." وَدَخَلْنَا عَلَى أَبِي بَكْرٍ، فَدَعَا بِطَعَامٍ فَلَمْ يَجِدْهُ، فَقَالَ: أَيْنَ شَاتُكُمُ الَّتِي وَلَدَتْ؟ قَالَتْ: هِيَ ذِهِ، فَدَعَا بِهَا فَحَلَبَهَا بِيَدِهِ، ثُمَّ صَنَعُوا لِبَأً، فَأَكَلَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" ." وَتَعَشَّيْتُ مَعَ عُمَرَ، فَأُتِيَ بِقَصْعَتَيْنِ، فَوُضِعَتْ وَاحِدَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ وَالأُخْرَى بَيْنَ يَدَيِ الْقَوْمِ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الصَّوْرُ: مُجْتَمِعُ النَّخْلِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری خاتون نے ہماری دعوت کی، اس نے بکری ذبح کی تھی اور کھانا تیار کیا تھا، اس نے کھجوروں کے جھنڈ کے نیچے پانی چھڑک دیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے لیے پانی منگوایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور نماز ادا کی، پھر ہم بچے ہوئے کھانے کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھایا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی اور ازسرنو وضو نہیں کیا۔ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) ایک مرتبہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے کھانا منگوایا تو انہیں کوئی چیز کھانے کے لیے نہیں ملی، انہوں نے دریافت کیا: تمہاری وہ بکری کہاں ہے جس نے بچہ دیا ہے؟ تو اہلیہ نے عرض کی: وہ یہاں ہے، پھر انہوں نے اسے بلوایا اور اپنے ہاتھ کے ذریعے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر انہوں نے اس کا لبا (مخصوص قسم کا کھانا) تیار کیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے کھایا، پھر انہوں نے نماز ادا کی اور ازسرنو وضو نہیں کیا۔ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) ایک مرتبہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ رات کا کھانا کھایا، ان کی خدمت میں دو پیالے پیش کیے گئے، ایک پیالہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھا گیا اور دوسرا حاضرین کے سامنے رکھا گیا (سب نے کھانا کھا لیا)، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نماز ادا کی اور انہوں نے ازسرنو وضو نہیں کیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہاں روایت کے متن میں استعمال ہونے والے لفظ «الصُّوَرُ» سے مراد کھجور کے درختوں کا اکٹھا ہونا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5457، ومالك فى (الموطأ) برقم:، وابن الجارود فى "المنتقى"، 26، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 43، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1130، 1132، 1134، 1135، 1136، 1137، 1138، 1139، 1145، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4686، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 185، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 188، وأبو داود فى (سننه) برقم: 191، 192، والترمذي فى (جامعه) برقم: 80، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 489، 3282، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14483» «رقم طبعة با وزير 1136»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر (1127). تنبيه!! رقم (1127) = (1130) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي، بشر بن معاذ العَقَدي صدوق، وباقي رجاله رجال الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 536 ترقیم الشثری: -- 536
حدثنا حدثنا هشيم، قال: اخبرنا عمرو بن دينار، وابو الزبير، عن جابر بن عبد الله ، قال: " اكلت مع ابي بكر خبزا ولحما فصلى ولم يتوضا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه عبد الرزاق (٦٤٧) والطحاوي ١/ ٦٧ والبيهقي ١/ ١٥٧.
حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کے ساتھ روٹی اور گوشت کھایا تو انہوں نے بغیر وضو کئے نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 536]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 77، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 746، 745، 12100، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15149، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 648، 649، 647، 664، 681، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 525، 538، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 400، 399، 403، 401، 402، 405، 409، 406، 407، ترقيم محمد عوامة: 536»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2098
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ قَالَ: سَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ ، عَنِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ: أَكَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ بَعْدَ وُضُوئِهِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ أَكَلْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، ثُمَّ أَكَلْتُ مَعَ عُمَرَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، ثُمَّ أَكَلْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کھانا کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا فرمائی اور اپنے پہلے سے موجود وضو پر (آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کی وجہ سے) دوبارہ وضو نہیں فرمایا، پھر میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کھانا کھایا تو انہوں نے بھی نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا، پھر میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کھانا کھایا تو انہوں نے بھی نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا، پھر میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ کھانا کھایا تو انہوں نے بھی نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2098]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 1963، 2017)»
«أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1130، 1132، 1135، 1136، 1137، 1138، 1139، 1145، وأبو داود فى (سننه) برقم: 191، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14312، 14507، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 639، 640، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 525، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2094»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں