الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
359. باب الاستطابة - ذكر الإباحة للنساء أن يخرجن إلى الصحارى للبراز عند عدم الكنف في بيوتهن
استنجا (نجاست دور کرنے) کا بیان - اس بات کا ذکر کہ عورتوں کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے گھروں میں کنف نہ ہونے کی صورت میں رفع حاجت کے لیے صحراؤں میں جائیں
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1409 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 1409
صحیح ابن خزیمہ: 54
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4433
حدیث نمبر: 1409
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، وَعُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الطُّفَاوِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ امْرَأَةً جَسِيمَةً، وَكَانَتْ إِذَا خَرَجَتْ لِحَاجَتِهَا بِاللَّيْلِ أَشْرَفَتْ عَلَى النِّسَاءِ، فَرَآهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: انْظُرِي كَيْفَ تَخْرُجِينَ، فَإِنَّكِ وَاللَّهِ مَا تَخْفِينَ عَلَيْنَا إِذَا خَرَجْتِ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ سَوْدَةُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهِ عَرْقٌ، فَمَا رَدَّ الْعَرْقَ مِنْ يَدِهِ حَتَّى فَرَغَ الْوَحْيُ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ جَعَلَ لَكُنَّ رُخْصَةً أَنْ تَخْرُجْنَ لِحَوَائِجِكُنَّ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا بھاری جسم والی خاتون تھیں، وہ جب رات کے وقت قضائے حاجت کے لیے جاتی تھیں تو خواتین کے درمیان نمایاں ہوتی تھیں۔ ایک مرتبہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا اور بولے: آپ اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ کیسی حالت میں باہر آئی ہیں، اللہ کی قسم! جب آپ باہر آتی ہیں تو ہم سے پوشیدہ نہیں رہتی ہیں۔ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک میں ایک بوٹی تھی، ابھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے دستِ مبارک سے واپس نہیں رکھا تھا یہاں تک کہ وحی مکمل ہو گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تم خواتین کے لیے یہ رخصت دی ہے، تم قضائے حاجت کے لیے گھر سے باہر نکل سکتی ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1409]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4795، 5237، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2170، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 54، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1409، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13637، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24928، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4433» «رقم طبعة با وزير 1406»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الجلباب» (105): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد. الطفاوي: هو محمد بن عبد الرحمن من شيوخ أحمد بن حنبل، وثقة ابن المديني، وقال أبو حاتم: صدوق إلا أنه يهم أحيانا، وقال ابن معين: لا بأس، به، وقال أبو زرعة منكر الحديث، وأورد له ابن عدي عدة أحاديث، وقال: إنه لا بأس، به، وله في البخاري ثلاثة أحاديث (2057) و (6416) و (6998)، وباقي رجاله على شرطهما.
حدیث نمبر: 54
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي الطُّفَاوِيَّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ امْرَأَةً جَسِيمَةً، فَكَانَتْ إِذَا خَرَجَتْ لِحَاجَتِهَا بِاللَّيْلِ أشرَفَتْ عَلَى النِّسَاءِ، فَرَآهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: انْظُرِي كَيْفَ تَخْرُجِينَ؟ فَإِنَّكَ وَاللَّهِ مَا تَخْفَيْنَ عَلَيْنَا إِذَا خَرَجْتِ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ سَوْدَةُ لِنَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفِي يَدِهِ عِرْقٌ، فَمَا رَدَّ الْعِرْقَ مِنْ يَدِهِ حَتَّى فَرَغَ الْوَحْيُ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ جَعَلَ لَكُنَّ رُخْصَةً أَنْ تَخْرُجْنَ لِحَوَائِجِكُنَّ" . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، بِنَحْوِهِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سےروایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ سیدہ سود بنت زمعہ رضی اللہ عنہا بھاری جسم والی خاتون تھیں۔ وہ جب رات کےوقت قضائےحاجت کےلیےنکلتیں تو(اپنےلمبےقد کی وجہ سے) عورتوں سے ممتاز نظر آتیں (ایک روز) سیدنا عمر بن خطاب رضی الله عنہ نے اُنہیں دیکھا تو کہا کہ ذرا غور کریں آپ (گھر سے) کیسے نکلتی ہیں۔ الله کی قسم، جب آپ باہر نکلتی ہیں تو آپ ہم پر مخفی نہیں رہتیں۔ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھا رہے تھے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ہڈی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہڈی اپنے ہاتھ سے ابھی رکھی نہیں تھی کہ وحی پوری ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالی نے تمہیں اپنی ضروریات کے لیے (گھر سے باہر) نکلنےکی اجازت دی ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الآداب المحتاج إليها في إتيان الغائط والبول إلى الفراغ منها/حدیث: 54]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4795، 5237، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2170، 2170، 2170، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 54، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1409، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13637، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24928، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4433»
حدیث نمبر: 4433
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَتْ سَوْدَةُ امْرَأَةً جَسِيمَةً، إِذَا خَرَجَتْ أَشْرَفَتْ عَلَى النِّسَاءِ، فَرَآهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ لَهَا: انْظُرِي كَيْفَ تَخْرُجِينَ، فَوَاللهِ مَا تَخْفَيْنَ عَلَيْنَا إِذَا خَرَجْتِ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ سَوْدَةُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي يَدِهِ عَرْقٌ، قَالَ: فَمَادَ الْعَرْقُ مِنْ يَدِهِ مِنْ فَزَعِ الْوَحْيِ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ قَدْ جَعَلَ لَكُنَّ رُخْصَةً أَنْ تَخْرُجْنَ لِحَوَائِجِكُنَّ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا ایک جسیم اور قد آور خاتون تھیں، جب وہ باہر نکلتیں تو دیگر خواتین میں نمایاں نظر آتیں، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھ کر فرمایا: ”غور کرو کہ تم کس طرح نکلتی ہو، اللہ کی قسم! جب تم باہر نکلتی ہو تو ہم سے چھپی نہیں رہتیں (بلکہ پہچان لی جاتی ہو)۔“ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک میں ہڈی والا گوشت تھا، عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وحی کی کیفیت کے باعث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں موجود گوشت والی ہڈی حرکت کرنے لگی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ نے تم (خواتین) کے لیے اپنی ضروریات کے تحت باہر نکلنے کی رخصت و اجازت مقرر فرما دی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4433]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 146، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2170، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23769، 25338، 25799، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 8067، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 54، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4416»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 146، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2170، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23769، 25338، 25799، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 8067، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 54، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4416»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح