🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
601. باب فرض الجماعة والأعذار التي تبيح تركها - ذكر البيان بأن المطر والبرد لا حرج على المرء في التخلف عن إتيان الجماعات عند انفراد كل واحد منهما وإن لم يجتمعا
جماعت کی فرضیت اور وہ عذر جو اسے چھوڑنے کی اجازت دیتے ہیں کا بیان - اس بات کا بیان کہ بارش اور سردی کی صورت میں، اگر وہ الگ الگ ہوں اور ایک ساتھ نہ ہوں، تو جماعتوں میں شرکت نہ کرنے میں کوئی حرج نہیں
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2080 (کل: 13 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 2080، 2084
سنن ابوداود: 1060، 1061، 1062، 1063
صحیح ابن خزیمہ: 1656
مسند امام شافعی: 276، 277، 278
المعجم الکبیر للطبرانی: 13046، 13047
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5673
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2080
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ أَذَّنَ بِضَجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ، وَقَالَ لأَصْحَابِهِ: صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ: " يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ يُؤَذِّنُ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ أَوِ الْبَارِدَةِ، وَيَأْمُرُ أَصْحَابَهُ أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ" .
نافع سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں کہ ایک سرد رات میں انہوں نے ضجنان کے مقام پر اذان دی اور اپنے ساتھیوں سے یہ کہا: ”تم لوگ اپنی رہائشی جگہ پر ہی نماز ادا کر لو“، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مؤذن کو یہ ہدایت کرتے تھے کہ وہ بارش والی رات میں یا سرد رات میں اذان دے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں کو یہ ہدایت کرتے تھے: ”تم لوگ اپنی رہائشی جگہ پر ہی نماز ادا کر لو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2080]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 632، 666، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 697، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1655، 1656، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2076، 2077، 2078، 2080، 2084، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 653، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1060، 1061، 1062، 1063، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 937، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4564، والحميدي فى (مسنده) برقم: 717» «رقم طبعة با وزير 2077»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر الحديث (2074). تنبيه!! رقم (2074) = (2077) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1060
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ نَزَلَ بِضَجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ، فَأَمَرَ الْمُنَادِيَ فَنَادَى أَنِ الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ. قَالَ أَيُّوبُ، وَحَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ مَطِيرَةٌ أَمَرَ الْمُنَادِيَ فَنَادَى الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ".
نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما وادی ضجنان میں ایک سرد رات میں اترے اور منادی کو حکم دیا اور اس نے آواز لگائی: لوگو! اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ لو، ایوب کہتے ہیں: اور ہم سے نافع نے عبداللہ بن عمر کے واسطے سے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سردی یا بارش کی رات ہوتی تو منادی کو حکم دیتے تو وہ «الصلاة في الرحال» ”لوگو! اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ لو“ کا اعلان کرتا۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1060]
جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے (ایک سفر میں) ضجنان مقام پر ٹھنڈی رات میں پڑاؤ کیا۔ تو انہوں نے مؤذن کو حکم دیا، اس نے اعلان کیا کہ ”نماز اپنے اپنے خیموں میں پڑھیں“۔ ایوب بیان کرتے ہیں کہ نافع نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی رات ٹھنڈی یا بارش والی ہوتی تو مؤذن کو حکم فرماتے اور وہ اعلان کرتا کہ «الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ» یعنی ”اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھو“۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1060]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 35 (937)، (تحفة الأشراف: 7550)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 17 (632)، 40 (666)، صحیح مسلم/المسافرین 3 (697)، سنن النسائی/الأذان 19 (655)، موطا امام مالک/الصلاة 2(10)، مسند احمد (2/4، 10، 53، 63)، سنن الدارمی/الصلاة 55 (1311) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
أخرجه ابن ماجه (937 وسنده صحيح) وله طرق عند البخاري (666) ومسلم (697)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1061
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: نَادَى ابْنُ عُمَرَ بِالصَّلَاةِ بِضَجْنَانَ، ثُمَّ نَادَى أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ، قَالَ فِيهِ: ثُمَّ حَدَّثَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ:" كَانَ يَأْمُرُ الْمُنَادِيَ فَيُنَادِي بِالصَّلَاةِ، ثُمَّ يُنَادِي أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ فِي اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ وَفِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ فِي السَّفَرِ". قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ فِيهِ:" فِي السَّفَرِ فِي اللَّيْلَةِ الْقَرَّةِ أَوِ الْمَطِيرَةِ".
نافع کہتے ہیں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے وادی ضجنان میں نماز کے لیے اذان دی، پھر اعلان کیا کہ لوگو! تم لوگ اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ لو، اس میں ہے کہ پھر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نقل کی کہ آپ سفر میں سردی یا بارش کی رات میں منادی کو حکم فرماتے تو وہ نماز کے لیے اذان دیتا پھر وہ اعلان کرتا کہ لوگو! اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ لو۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے حماد بن سلمہ نے ایوب اور عبیداللہ سے روایت کیا ہے اس میں «في الليلة الباردة وفي الليلة المطيرة في السفر» کے بجائے «في السفر في الليلة القرة أو المطيرة» کے الفاظ ہیں۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1061]
جناب نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مقام ضجنان میں نماز کے لیے اذان کہی، پھر کہا: «صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ» ”اپنے پڑاؤ اور خیموں میں نماز پڑھو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بیان کیا کہ آپ مؤذن کو حکم دیتے، وہ اذان دیتا پھر اعلان کرتا کہ ”اپنے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھو۔“ جبکہ رات کو سردی ہوتی، بارش ہوتی اور سفر میں ہوتے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن سلمہ نے ایوب اور عبیداللہ سے بیان کیا تو اس میں کہا: آپ سفر میں (ایسا اعلان کرواتے) جبکہ رات کو سردی ہوتی یا بارش ہوتی۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1061]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 7550) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
انظر الحديث السابق (1060) والآتي (1062)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1062
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ نَادَى بِالصَّلَاةِ بِضَجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ، فَقَالَ فِي آخِرِ نِدَائِهِ: أَلَا صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ، أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ ذَاتُ مَطَرٍ فِي سَفَرٍ، يَقُولُ:" أَلَا صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے مقام ضجنان میں سرد اور آندھی والی ایک رات میں اذان دی تو اپنی اذان کے آخر میں کہا: لوگو! اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ لو، لوگو! اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ لو، پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے اندر سردی یا بارش کی رات میں مؤذن کو حکم فرماتے تھے کہ اعلان کر دو: لوگو! اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ لو۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1062]
جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مقام ضبحنان میں نماز کے لیے اذان کہی، رات ٹھنڈی تھی اور ہوا چل رہی تھی۔ آپ نے اپنی اذان کے آخر میں کہا «أَلَا صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ، أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ» ”خبردار! اپنے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھو۔ خبردار! اپنے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھو۔“ پھر بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران میں جب رات سرد ہوتی یا بارش والی ہوتی تو مؤذن کو حکم دیتے کہ یوں کہے «أَلَا صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ» ”خبردار! اپنے اپنے مقام پر نماز پڑھو۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1062]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/المسافرین 3 (697)، (تحفة الأشراف: 7834) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (697)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1063
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ يَعْنِي، أَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ، فَقَالَ: أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ، ثُمّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ ذَاتُ مَطَرٍ، يَقُولُ:" أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ".
نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سرد اور آندھی والی ایک رات میں نماز کے لیے اذان دی تو کہا: لوگو! ڈیروں میں نماز پڑھ لو، پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سردی یا بارش والی رات ہوتی تو مؤذن کو یہ اعلان کرنے کا حکم دیتے: ”لوگو! ڈیروں میں نماز پڑھ لو“۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1063]
جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک رات جبکہ سردی تھی اور ہوا چل رہی تھی، اذان کہی تو کہا: ” «أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ» ”خبردار! اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ لو۔“”پھر بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات ٹھنڈی ہوتی یا بارش والی ہوتی تو مؤذن کو حکم دیتے کہ یوں کہے: «أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ» ”خبردار! اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ لو۔“” [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1063]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الأذان 40 (666)، صحیح مسلم/المسافرین 3 (697)، سنن النسائی/الأذان 17 (655)، موطا امام مالک/الصلاة 2(10)، مسند احمد (2/63)، (تحفة الأشراف: 8342) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (666) صحيح مسلم (697)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1656
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كُنَّا إِذَا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَكَانَتْ لَيْلَةٌ ظَلْمَاءُ أَوْ لَيْلَةٌ مَطِيرَةٌ أَذَّنَ مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ نَادَى: مُنَادِيهِ: أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں ہوتے اور رات اندھیری یا بارش والی ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مؤذن اذان دیتا یا منادی پکارتا ـ «‏‏‏‏أَن صَلُّوا فِيْ رِحَالِكُمْ» ‏‏‏‏ ”نماز اپنے اپنے ٹھکانوں اور۔ خیموں میں پڑھ لو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب العذر الذى يجوز فيه ترك إتيان الجماعة/حدیث: 1656]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 632، 666، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 697، ومالك فى (الموطأ) برقم: 236، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1655، 1656، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2076، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 653، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1060، 1061، 1062، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 937، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1897، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4564، والحميدي فى (مسنده) برقم: 717»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2084
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَكَانَتْ لَيْلَةٌ ظَلْمَاءُ، أَوْ لَيْلَةٌ مَطِيرَةٌ، أَذَّنَ مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ نَادَى مُنَادِيهُ:" أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کر رہے ہوتے اور رات انتہائی تاریک ہوتی یا رات کے وقت بارش ہو جاتی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مؤذن یہ اعلان کرتا تھا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اعلان کرنے والا یہ اعلان کرتا تھا: ”تم لوگ اپنی رہائشی جگہ پر ہی نماز ادا کر لو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2084]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 632، 666، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 697، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1655، 1656، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2076، 2077، 2078، 2080، 2084، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 653، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1060، 1061، 1062، 1063، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 937، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4564، والحميدي فى (مسنده) برقم: 717» «رقم طبعة با وزير 2081»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مكرر (2074). تنبيه!! رقم (2074) = (2077) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 276
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ ذَاتُ رِيحٍ، يَقُولُ:"أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ"  .
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان فرماتے ہیں کہ جب رات ٹھنڈک اور آندھی والی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن کو حکم دیتے کہ وہ اذان میں ﴿ألا صلوا فى الرحال﴾ (خبردار! اپنے گھروں میں نماز پڑھو!) کے الفاظ کہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 276]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری: الاذان، باب الرخصة فی المطر والعلة ان یصلی فی رحلہ: 666، ومسلم، الصلاة، باب الصلاة فی الرحال فی المطر: 697.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 277
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ أُذِّنَ لَيْلَةً ذَاتَ بَرْدٍ وَرِيحٍ، فَقَالَ:"أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ"، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ ذَاتُ مَطَرٍ يَقُولُ:"أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ"  .
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ ٹھنڈک اور آندھی والی رات اذان دی تو کہا ﴿ألا صلوا فى الرحال﴾، پھر فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات ٹھنڈی اور بارش والی ہوتی تو مؤذن کو حکم دیتے کہ وہ اذان میں ﴿ألا صلوا فى الرحال﴾ کہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 277]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری: الاذان، باب الرخصة فی المطر والعلة ان یصلی فی رحلہ: 666، ومسلم، الصلاة، باب الصلاة فی الرحال فی المطر: 697.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 278
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ [ ص: 295 ] صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ مُنَادِيَهُ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ، وَاللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ ذَاتِ رِيحٍ:"أَلَا صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ"  . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مؤذن کو بارش اور آندھی والی ٹھنڈی رات میں حکم دیتے کہ وہ اذان میں ﴿ألا صلوا فى الرحال﴾ کہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 278]
تخریج الحدیث: «اخرجہ ابو داود: الصلاة، باب التخلف عن الجماعة فی اللیلة الباردة او اللیلة المطیرة: 1060، وابن ماجة، اقامة الصلوات، باب الجماعة فی اللیلة المطیرة: 937، وصححہ ابن خزیمة: 1655.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں